Baaghi TV

Tag: رضا ہارون

  • ایم کیو ایم کے رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

    ایم کیو ایم کے رضا ہارون،انیس ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

    صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہو گئے

    آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، ا س موقع پر صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہرِقائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چارٹر آف کراچی شہر قائد کے مستقبل پر دوررس اثرات مرتب کرے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا، شہرِقائد کے باسیوں کے ووٹوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کو وفاق میں اقتدار ملنا اس بات کے مترادف ہوگا کہ کراچی والوں کی منتخب جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے اور کراچی دبئی کی طرز پر ایک ایسا معاشی حب بنے جس سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ اہم جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شہر سے فائدہ ہو،

    آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کراچی سمیت ملک کے ہر شہر اور قصبے کے لئے ایسے فلاحی منصوبے لائیں گے جن سے اس بدترین مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • سینئیر سیاستدان رضا ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں

    سینئیر سیاستدان رضا ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں

    کراچی: سینئیر سیاستدان رضا ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی: رضا ہارون کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے سنئیر صحافی مبشر لقمان نے بھی رضا ہارون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا-

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …


    انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رضا ہارون بھائی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام گھر والوں کے صبر عطا فرمائے-

    پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے …

    محمدرضا ہارون ایک پاکستانی سیاست دان ہیں رضا ہارون نے 1987ء میں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور لندن میں 1994ء آپریشن کلین-اپ کے بعد لندن چلے گئے۔ 2007ء میں، پاکستان واپس آئے اور صوبائی اسمبلی کے رکن متحدہ قومی مومنٹ کے ٹکٹ پر حلقہ پی ایس۔115 (کراچی) 2008ء میں منتخب ہوئے –

    2009ء میں سندھ کے صوبائی وزیر بطور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے خدمات انجام دیں مارچ 2016ء میں، متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر سید مصطفیٰ کمال کی نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

  • کراچی کی مستند آواز، اب صرف باغی ٹی وی پر.شہر کے مسائل پر ہو گی بے لاگ گفتگو،رضا ہارون کے ساتھ

    کراچی کی مستند آواز، اب صرف باغی ٹی وی پر.شہر کے مسائل پر ہو گی بے لاگ گفتگو،رضا ہارون کے ساتھ

    کراچی کی مستند آواز، اب صرف باغی ٹی وی پر.شہر کے مسائل پر ہو گی بے لاگ گفتگو،رضا ہارون کے ساتھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر سیاستدان، تجزیہ کار رضا ہارون نے کہا ہے کہ باغی ٹی وی کی ٹیم، ناظرین، انتظامیہ کو سلام، میرا نام رضا ہارون ہے، پاکستان کے بڑے معاشی حب، شہر کراچی سے تعلق ہے، کراچی میں ہی سیاست کی ،وہیں سے سیاست کا آغاز کیا، ایم کیو ایم سے تعلق رہا پاک سرزمین پارٹی کا میں سیکرٹری جنرل رہا، اپنے تجربات کی روشنی میں اپنے مشاہدات کی روشنی میں کراچی کے مختلف ایشوز پر گفتگو کرتا رہا، سیمینارز ہوں یا ٹی وی ٹاک شوز ہوں، کوشش کی ہے کہ اپنی معلومات سے، تجربات سے کراچی کے مسائل کو سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کو ،پاکستان کے ان مسائل کو جن کا تعلق ایک عام آدمی سے ہوتا ہے، سیاسی استحکام سے ہوتا ہے ، انکو اجاگر کرتا رہتا ہوں

    باغی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر پروگرام بے لاگ تبصرے میں گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ شکر گزار ہوں مبشر لقمان کا ، باغی ٹی وی کا ،انہوں نے مجھے موقع دیا کہ میں انکے پلیٹ فارم سے مختلف ایشوز پر آپ سے اپنے تبصرے، تجاویز، مشکلات،ایشوز ہیں جن سے ہم سب گزرتے ہیں، انکو شیئر کر سکوں،بنیادی طور پر جب ہم کراچی کی بات کریں گے تو ملٹی پل ایشوز ہیں یہ کراچی کے صرف ایشو نہیں بلکہ پاکستان میں جو گلا سڑا نظام جس کو ہم برائے نام جمہوریت کہتے ہیں، اس پر گفتگو کریں گے، ایکسپرٹ کو بھی لیں گے، انکی تجاویز بھی لیں گے، مختلف اداروں، محکموں سے بھی ،لوکل حکومت کے ایکسپرٹ سے بھی رائے لیں گے اور معلومات لے کر آپ کے ساتھ شیئر کریں گے،

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا میٹرو پولیٹن شہر، سیاسی طور پر لاوارث شہر ہے، اس شہر میں سیاسی، انتظامی، بلدیاتی مسائل ہیں، اونر شپ، ترقیاتی سکیموں کے مسائل ہیں، اس شہر میں مختلف ایجنسیز کام کرتی ہیں،یونٹی آف کمانڈ کا تصور اس شہر میں نہیں ملتا، اس شہر میں سنسرز کے مسائل ہیں، اس شہر کی پارٹی سپیشن پورے ملک کے لیے ٹیکس کی مد میں ہو، یا کسی بھی طریقے سے، اس شہر کے لوگوں کو شکایت ہے کہ نمائندگی، تعداد کے حساب سے، علاقائی اہمیت کے حوالہ سے ریاست نے، ریاست کے اداروں نے، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پارلیمٹ، وہ تمام ادارے جو اتھارٹیز ہیں، جن کا کام ہے انفراسٹرکچر ڈیولپ کرنا، سوشل سیکٹر ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، صحت، بلدیاتی نظام ان تمام چیزوں کی محرومیاں، شکایت ہیں، یہ صرف کراچی نہیں بلکہ ملک کے کئی اور شہروں میں بھی مسائل ہوں گے،عام آدمی کے مسائل ملک بھر میں ایک ہی ہوتے ہیں، آئین پر بھی ہم بات کریں گے جس کو وفاقی حکومت فالو نہیں کرتی،ایجوکیشن کی بات کہ پرائمری ایجوکیشن ،کوالٹی کی ایجوکیشن فری پہنچانی ہے، آئین میں لکھا ہے لیکن کیا ہم پہنچا رہے ہیں؟ کیا ہمارے ہاں بنیادی جمہوریت ہے

    رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ذکر بار بار ہو گا، اسلئے کہ کراچی صرف سندھ کا شہر نہیں بلکہ یہاں مختلف قومیتوں، مسالک، زبان کے افراد اس شہر میں رہتے ہیں، انٹرنیشنل لوگ بھی یہاں ہیں‌، کراچی کا پھیلاؤ اتنا زیادہ ہے کہ اسکو منی پاکستان بھی کہتے ہیں، منی پاکستان میں ہمارے پاکستانی بھائی جو رہتے ہیں وہاں حقوق کے حوالہ سے، حکومتی ذمہ داریوں کے حوالہ سے کیا ہو رہا ہے، کیا نہیں ہو رہا، کیا ہونا چاہئے تھا، اس سب پر بات کریں گے، کراچی کی آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا، شہر تین کروڑ کی آبادی کراس کر گیا لیکن ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کی آبادی کے حوالہ سے سہولیات دینے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، کراچی مین سی پورٹ، انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے، یہ گیٹ وے ہے، پانی کا راستہ یہاں سے جاتا ہے، ہم جس پھلدار شاخ پر بیٹھے ہیں، جس کا پھل ہم سب کھا رہے ہیں، کیا اسکو پانی، کھاد دے رہے ہیں،کیا اس شہر کی پرورش ،نشوونما کر رہے ہیں، کیا انصاف کر رہے ہیں، اگر نہیں کر رہے تو کیا ہم اس شہر کی جڑوں کو کاٹ نہیں رہے، کراچی کی اونر شپ کا مسئلہ ہے،پاکستان ریلوے کی زمینیں بھی یہاں ہیں،اس شہر کا میئر جس کے پاس کراچی کا سارا علاقہ نہیں بلکہ کچھ علاقہ مختلف اتھارٹیز کے پاس ہے، اتنے بڑے شہر کو کیسے کمانڈ کیا جا رہا ہے، ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ آئین کی روح کو نہ سمجھیں جو ہمیں مکمل سہولیات، تحفظ دیتا ہے، یہاں تعلیم کے مسئلے ہیں، میئر تمام مسائل کو دیکھے، پانی کی ترسیل کا نظام درست ہے؟ ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ ہو، یا لوکل ٹرین، ماسٹر پلان کیا ہے؟ سٹی گورنمنٹ نے 2005 سے 2010 میں ماسٹر پلان بنایا تھا، اسکو سائیڈ پر کر دینا اور بغیر ماسٹر پلان کے شہر کو چلانا، کیا ایسا ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ ہفتہ وار آپ سے مسائل پر گفتگو کریں،ہم اپنے شہروں کو بہتر کرنے کے لئے باغی ٹی وی پر گفتگو کریں گے، آنیوالے پروگرام میں مختلف ایشوز، ٹاپک پر گفتگو کریں گے، کوشش کریں گے کہ کچھ پروگراموں میں ایکسپرٹ کو بھی لیں،

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے باغی ٹی وی کو بطور اینکر پرسن جوائن کیا ہے، باغی ٹی وی کراچی کے سینئر سیاستدان کا خیر مقدم کرتا ہے رضا ہارون 2009 میں سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی رہ چکے ہیں۔

  • آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    کراچی : کراچی شہر کو وفاق کی تحویل میں لانے کے لیے آئین کے آرٹیکل 149 کی دفعہ 1 کے تحت اقدامات سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا ، ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے باغی ٹی وی سے کیا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق رضاہارون کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 194 کی دفعہ 1 میں کہیں بھی یہ واضح طور پر نہیں لکھا کہ وفاق صوبوں کے معاملات کو اپنے اختیار میں لے . رضا ہارون کا کہنا تھا کہ آئین کی یہ شق غیر قانونی اختراع ہے اور اس کے نفاذ سے صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی

    رضا ہارون کہتے ہیں‌کہ اگر یہ مشورہ دیا جاتا ہے وزیراعظم کو تو یہ بہت ہی کمزور اور غیر حقیقی ہوگا ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور وفاقی حکومت ایسا کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو یہ بدقسمتی ہوگی

    باغی ٹی وی کے مطابق رضا ہارون نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور جمہوری قدروں کی پاسداری کریں اور مقامی اور صوبائی قیادت سے مل کر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں یہی کراچی کے لیے بہتر ہوگا

    رضا ہارون کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے 5 ارب روپے کی رقم کراچی کی بہتری کے لیے خرچ کرنا بہت بڑی بات ہے اور اگر یہ رقم باہمی رضامندی سے کراچی کی فلاح کے لیے خرچ کی جائے تو اور بھی بہتر ہوگا ، رضا ہارون نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس خطیر رقم سے کراچی میں ڈرینج سسٹم میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور کراچی کو گندگی سے پاک کرکے ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکتا ہے