Baaghi TV

Tag: رضوان

  • کپتان رضوان  6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ  میں شامل

    کپتان رضوان 6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ اس میچ میں رضوان نے چھ کیچز پکڑے، جو کہ اس ریکارڈ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام شامل کرتا ہے۔ اگر وہ ایک اور کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوتے، تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتے تھے۔محمد رضوان دنیا کے 12 ویں اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں چھ کیچز پکڑے، آج کے میچ میں چار کیچز رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر پکڑے،پاکستان کے سرفراز احمد بھی اس ریکارڈ میں شامل ہیں،

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کک، اور میتھیو کراس جیسے بڑے وکٹ کیپرز کے پاس تھا۔ محمد رضوان کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر ان کی مہارت اور فیلڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

    محمد رضوان کا یہ ریکارڈ نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا غماز ہے بلکہ یہ ان کے عزم اور محنت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے اتنے کیچز پکڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے بڑی کامیابی ہوتی ہے اور رضوان نے اس ریکارڈ کو برابر کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔ ان کی کارکردگی نہ صرف فیلڈنگ میں بلکہ بیٹنگ میں بھی قابل تعریف ہے،

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

  • سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست

    سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست

    بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ جاری ہے، پاکستان کا گزشتہ روز بھارت سے میچ جیتا جو پاکستانی ٹیم بری طرح ہاری،پاکستان اس سے قبل نیدر لینڈ سے میچ جیت چکا ہے، اس میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سٹیڈیم میں ہی نماز پڑھی،جس کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،رضوان کے سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف شکایت دائر کر دی

    گراؤنڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان پر شکایت درج کردی۔بھارتی وکیل ونیت جندال نے چیئرمین آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں وکیل نے کہاکہ رضوان نے نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران نماز پڑھی،اسپرٹ آف کرکٹ آئی سی سی قوانین کے خلاف ورزی ہے،محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے،محمد رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، محمد رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے،اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں،آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا، آئی سی سی نے کہا کہ یہ انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،اس سے قبل 2021 میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی،کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے،اسلئے پاکستان وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے

    بھارتی وکیل ونیت جندال وہی وکیل ہیں جنہوں نے زینب کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کے بعد زینب کو بھارت چھوڑ کر دبئی جانا پڑا تھا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،بریکنگ نیوز:نیدرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر ایک بھارتی وکیل نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ایک اور دن ہندوستانیوں کی ایک اور ناقص ذہنیت! بہت بڑی شرم کی بات ہے اس وکیل پر.

    شہریاراعجاز کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ نام نہاد میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک اور سستی حرکت تھی۔ وہ صرف ہمارے کرکٹرز پر ذہنی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ بھارت پہلے ہی میگا ایونٹ کی میزبانی میں ناکام رہا ہے۔ واقعی مایوسی ہوئی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1713541315307127116

    محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہو کر واپس جا رہے تھے تو اسوقت احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ شائقین نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے

    تمل ناڈو کے وزیر برائے کھیل اور نوجوانان ادئے ندھی اسٹالن نے سٹیڈیم میں رضوان کے خلاف نعرے بازی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے، ادئے ندھی اسٹالن کا کہنا تھا کہ بھارت کھیل اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے تاہم مودی سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، کھیل قوموں کو متحدکرنے، حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینے اور نفرتوں کو مٹانے کے لئے ہے

  • کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    لاہور:بابر کے بعد رضوان سے بھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی،اطلاعات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے بھارت کے سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی۔آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی بدولت بابر اور محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    بھارت کے سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان سے ٹی 20 کے بہترین بلے باز کی اولین پوزیشن چھین لی ہے اور اب پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوئے تیسرے، بابر اعظم چوتھے، ایڈن مارکرم پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے اور گلین فلپس ساتویں نمبر پر ہیں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    ٹی 20 کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کو کوئی بولر شامل نہیں، افغانستان کے راشد خان سب سے آگے ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارانگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور مجیب الرحمان ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی ٹی 20 کے بہترین آل راؤنڈر بنگلا دیش کے شکیب الحسن ہیں، ان کے بعد افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا، بھارت کے ہاردک پانڈیا کا تیسرا، انگلینڈ کے معین علی کا چوتھا اور ایس ایس سمتھ پونچویں نمبر پر ہے۔

  • کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    لاہور:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے۔اطلاعات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا یہ ایک بہت اچھی چیز ہے کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، کل بہت سرد موسم تھا لیکن آج میچ ڈے پر کنڈیشنز نارمل تھیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج سورج نکلا ہوا تھا اور ہمیں کھیلنے کا موقع ملا، پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی لیکن ہم 10 سے 12 رنز کم تھے، بولروں نے اچھی بولنگ کی اسی لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔

     

    محمد رضوان کا کہنا تھا بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے، ان کی بولنگ بہت اچھی ہے، بنگلادیش کے پاس تگڑے اسکلز والے بولرز ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، جو ہمارا کام ہے اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں تو ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سب پاکستان کے لیے مثبت سوچ رہے ہیں، جو سوال اٹھاتے ہیں ان کے دل میں بھی پاکستان کا درد ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی انسان ہیں ہم میں کمی بیشی بھی ہے، اس کمی بیشی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا سوریا کمار یادیو اچھا کھیلتا ہے، جس طرح وہ کھیلتا ہے مجھے پسند ہے لیکن یہ ضرور دیکھا جائے کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مختلف چیزیں ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا میں نے نمبر ون رہنے کے لیے نہیں سوچا، جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ نمبر ون اور مین آف میچ کی سوچ آپ کو منفی طرف لے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی پچز بھی ملتی ہیں جہاں ساٹھ گیندوں پر چالیس کرنا پڑتا ہے لیکن آپ پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلتے ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر رضوان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کا میچ پریشر والا ہوتا ہے لیکن میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور عزت مل رہی ہے، ہم پوری ٹیم پاکستان انڈیا کے میچ کو لے کر ابھی پرسکون ہے،

     

    ادھرایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں ہرایا۔

    اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور قومی ٹیم کے سامنے 200 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بلے سے رنز اگلے اور اگلتے ہی چلے گئے، یہاں تک کہ دونوں نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ بناکر انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا ڈالا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ٹیم نے 200 یا اس سے زائد کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے کم وکٹیں گنوا کر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس تھا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں بھی بابر اعظم نے سنچری بنائی اور رضوان کے ساتھ مل کر 197 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔ قومی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا، اور اُس وقت یہ سب سے کم وکٹیں گنواکر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ تھا۔

    یاد رہے کہ آج دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، دونوں نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کرلیا۔

    بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔

    بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، وہ 66 گیندوں پر 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، محمد رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • رضوان ٹی 20 کا نمبر ون کھلاڑی بن گئے، اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرکےدلوں کے بادشاہ بن گئے

    رضوان ٹی 20 کا نمبر ون کھلاڑی بن گئے، اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرکےدلوں کے بادشاہ بن گئے

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان نے بابر اعظم کی بادشاہت چھین لی۔آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ اس رینکنگ میں محمد رضوان پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے 815 پوائنٹس ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے۔ ان کے 794 پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔چوتھے نمبر پر بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو ہیں۔ ان کے 775 پوائنٹس ہیں۔ پاکستانی بلے باز فخر زمان کا 48 واں نمبر ہے۔

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔

     

    محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔

  • محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    لاہور:محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان اپنی بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام بھی بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ہوئے اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کچھ نہیں جو رضوان نہیں کرسکتا۔

    شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں

    فاسٹ بولر شاہین شاہ نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سُپر مین، آپ نے یہ کر دکھایا۔شاہین شاہ کی اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی رضوان سے بکنگ کروالی۔

     

    فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

    پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کو بچایا۔

  • محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

    میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

  • اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی

    اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی

    اسلام آباد:اغواء کے بعد قتل ہونے والی وجیہہ سواتی کی میت امریکہ نے منگوالی اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے امریکا روانہ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے امریکا روانہ کردی گئی۔ میت کو ہسپتال سےائیرپورٹ پہنچانے کے لئے بھی مریکی سفارت خانے کا عملہ ساتھ گیا۔وجیہہ سواتی کی لاش کی گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل کالج میں بامنگ کی گئی۔ بامنگ کے وقت بھی امریکی سفارتی عملہ ہسپتال میں موجود رہا۔

    وجیہہ سواتی کو اس کے سابق شوہررضوان نے 16 اکتوبرکوقتل کردیا تھا اورلاش لکی مروت کے پیضو میں اپنے ملازم کے گھرمیں دفن کردی تھی۔پولیس تفتیش کے دوران ملزم رضوان نے جائیداد کے معاملے پرمقتولہ سے تنازع کا اعتراف کیا تھا۔پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر رضوان سمیت 6 افراد کوگرفتارکیا ہے۔

    یاد رہےکہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزم رضوان حبیب نے دوران تحقیقات مزید انکشافات کیے ہیں۔

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم رضوان حبیب نے دوران تفتیش مزید انکشافات کئے ہیں، ملزم نے بتایا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار لگیں گے، سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر منتقل کی۔

    ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبرپختونخوا میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لےگیا اور ان کے کمرے میں تدفین کی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے بعد پولینڈ جاکر پناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھا۔

  • وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے

    وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے

    راولپنڈی:وجہیہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے بھی سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی لاش ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی کو قتل کرنے والے ملزم متقولہ کے شوہر کی گرفتاری کے بعد اب کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے وجیہہ سواتی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اور اب کیس میں مجموعی طور پر ملوث تمام 6 ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    پولیس نے امریکی خاتون وجیہ سواتی قتل کیس کے تمام 6 ملزمان مرکزی ملزم متقولہ کا سابق شوہر رضوان حبیب، مقتولہ کا سسر حریت اللہ، ملازمین سلطان خان، ذاہد یوسف، یوسف مسیح اور زاہدہ کو سول ڈیوٹی جج طلعت محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوسری طرف پولیس کی تفتیشی ٹیم نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان سے مقتولہ کی نعش ڈی آئی خان منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنا ہے، جب کہ دیگر چیزیں خصوصاً موبائل فون بھی برآمد کرنے ہیں، عدالت سے ملزمان کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 4 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ زاہدہ وجیہہ سواتی کے قتل کی واردات میں معاونت کرتی رہی، اور ملزمہ زاہدہ کا موبائل فون بھی واردات میں استعمال بھی کیا جاتا رہا، نئے گرفتار تینوں ملزمان نعش ٹھکانے لگانے میں پیش پیش رہے، تینوں ملزمان نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کے شوہر مرکزی ملزم رضوان حبیب کے والد حریت اللہ بنگش نے اپنے بیٹے کے ملازم اور مقدمہ کے شریک ملزم سلطان خان کی والدہ سے دوسری شادی کر رکھی ہے اور ملزموں نے پارہ چنار اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان پیزو کے مقام پر سلطان خان کے گھر گڑھا کھود کر مقتولہ کی لاش اس گڑھے میں دبا رکھی تھی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ خیال رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2 نومبرکو مغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں دفعہ365 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔