Baaghi TV

Tag: رقم

  • پٹرولیم کمپنیاں کام کی بجائےبینک میں رقم رکھ کر سود کھارہیں،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    پٹرولیم کمپنیاں کام کی بجائےبینک میں رقم رکھ کر سود کھارہیں،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں کا سی ایس آر کے پیسے بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ویلفیر کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے کوئی فلاحی کام تیل وگیس نکلنے والے اضلاع میں نہیں ہورہاہے،بینکوں میں 6ارب روپے سے زائد رقم پڑی ہے فلاحی کام نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں تیل و گیس کا کام کرنے والی کمپنیوں کو آپریشن میں شدید مشکلات ہیں مقامی لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں ،ممبر کمیٹی شاہد خٹک نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ کمپنیاں خود کام نہیں کرتی اور بینک میں یہ رقم رکھ کر سود کھارہی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سید مصطفی محمود کی زیر صدرات ہوا ۔اجلاس میں ممبر کمیٹی سردار غلام عباس،شیزرا منصب،انور الحق ،صلاح الدین جونیجو، شاہد خٹک ،ودیگرممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم سمیت ملکی و غیر ملکی تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی ۔سی ایس آر فنڈز کے حوالے سے حکام نے بریفنگ دی گئی ۔ تیل کی تلاش کے دوران کمپنی کو سی ایس آر کی مد میں زون ون ٹو اور تری میں 30ہزار ڈالر سالانہ دینے ہوتے ہیں ،2ہزار بیرل تک پرڈکشن شروع ہوجائے تو پرانے پالیسی کے تحت سالانہ 20ہزار ڈالر اور نئی پالیسی 2009اور 2012کے تحت زون ون میں 50ہزار اور زون ٹو اور تری میں 37ہزار پانچ سو دینے ہوتے ہیں ،سی ایس آر کے استعمال کے لیے 2021کی پالیسی کے لیے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمیٹی بنائی جاتی ہے جس کا چیئرمین وفاقی وزیر لگاتا ہے جو ایم این اے یا ایم پی اے ہوتا ہے سی ایس آر کے تحت فلاحی منصوبوں کی منظوری کی کمیٹی وزیر کے ماتحت اور اس کمیٹی میں متعلقہ ایم این اے شامل ہوگا ۔ممبر کمیٹی نے کہاکہ سی ایس آر میں پیسے جمع ہوئے ہیں مگر استعمال نہیں ہورہاہے ۔پی پی ایل کمپنی کے حکام نے بتایا کہ کمیٹی کی عدم تشکیل کی وجہ سے پیسے جمع ہیں مگر استعمال نہیں ہورہے کمیٹی فعال ہوجائے تو اس سے پیسے لگنا شروع ہوجائیں گے ۔ پیسے خرچ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ کمپنی کے آپریشن میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ۔

    حکام نے کہاکہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی 10غیر ملکی اور 9ملکی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ کمیٹی نے تیل اور گیس کی تلاش و پیداواری علاقوں میں فنڈز کا استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ۔متعلقہ علاقوں میں فنڈز استعمال پر فیصلہ سازی کرنے والی کمیٹیاں فعال نہیں ۔جلد ہی یہ کمیٹیاں بن جائیں گی ۔رکن کمیٹی اسدعالم نیازی نے کہاکہ کمیٹیاں نہ ہونے سے تیل و گیس کی پیداواری کمپنیوں کی طرف سے فلاحی منصوبوں پر فندنگ رک چکی ۔پٹرولیم کمپنیوں کے سوشل ویلفیئر فنڈز صرف 22 فیصد استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔حکام نے بتایا کہ کے پی کے سوشل ویلفیئر اکاونٹ میں 1 ارب 44 کروڑ روپے پڑے ہیں، پنجاب کے سوشل ویلفیئر اکاونٹ میں 1 ارب 31 کروڑ پڑے ہیں، پنجاب میں اس وقت تک 42 کروڑ 74 لاکھ فنڈز خرچ کیے گئے ہیں، 19 پٹرولیم کمپنیاں سی ایس آر میں اپنے فنڈز جمع کرا دیتی ہیں، سی ایس آر فنڈز استعمال کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوتی ہے، ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل نہ دینے کے باعث فنڈز استعمال نہیں ہوئے، سی ایس آر فنڈز اگر متعلقہ شہروں میں لگے تو نمایاں ترقی ہوگی،

    ممبران کمیٹی نے کہاکہ سی ایس آر فنڈز متعلقہ شہروں کے عوام کی فلاح پر خرچ ہونا چاہئیں، ممبر شاہد خٹک نے کہاکہ فنڈز کے پیسے اس لیے نہیں ہوتے کمپنیاں سود پر پیسے لے رہی ہیں، یہ فنڈز سے پیسے نکال کر ٹرسٹ اکاونٹ میں ڈال دیتے ہیں، ممبر کمیٹی نے کہاکہ فنڈز کے استعمال میں رکاوٹ مقامی نمائندوں کی آپس کی مخالفت ہے، کیوں نہ کمپنیوں کو سی ایس آر فنڈز خرچ کرنے کا اختیار دیا جائے، شہروں میں سوشل ویلفیئر کے کئی منصوبے ہوتے ہیں یہ رقم استعمال کیوں نہیں ہوئی، حکام نے بتایا کہ کمپینوں نے اس وقت سی ایس أر فنڈز کی مدمیں 9ارب 95کروڑ جمع کرائے ہیں اس وقت مختص رقم میں سے محض 3ارب 70کروڑ استعمال ہوسکے ۔6 ارب 24کروڑ کی رقم اب تک خرچ نہیں ہوسکی،قائمہ کمیٹی نےسی ایس آر کے معاملے پر سب کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیا. جس کی باقاعدہ منظوری اگلے کمیٹی اجلاس میں دی جائے گئی ۔ذیلی کمیٹی سوشل ویلفیئر فنڈز کے استعمال میں رکاوٹوں کا تعین کرے گی کمیٹی سی ایس آر فنڈز کے استعمال سے متعلق سفارشات بھی دے گی،ممبر کمیٹی شاہد خٹک نے کہاکہ کمپنیاں سی ایس آر کے پیسے بینکوں میں رکھتے ہیں اور اس پر سود لے رہے ہیں اور عوام پر نہیں لگارہے ہیں۔ پیسوں کے خرچ نہ ہونے پر سب سے زیادہ قصور کمپنیوں کا ہے جو پیسے جاری نہیں کرتے ۔

    کمپنیوں کے نمائندوں نے کمیٹی سے سے اپیل کی کہ سی ایس آر کے پیسے پڑے ہوئے ہیں کمیٹی ہو جلد ازجلد فعال کیا جائے تو ہی پیسے خرچ ہوسکیں گے ۔ مول کے نمائندے نے کہاکہ کوہاٹ میں پیسے جاری نہیں ہورہے کیس کاپریشر کم ہوتا ہے تو مقامی لوگ ہمارے گیٹ بند کردیتے ہیں۔ کمپنیوں کے نمائندے نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم کمپنیوں کے لیے سیکورٹی کے مسائل شدید ہو رہے ہیں ،سیکورٹی مسائل کی وجہ سے ہمارے مالی معاملات متاثر ہو رہے ہیں ،جب سے فنڈز کمپنیوں سے کمیٹیوں کے پاس گئے ہیں فنڈز استعمال نہیں ہو پا رہے،جب فنڈز کمپنیوں کے کنٹرول میں تھے ہم نے علاقے میں میگا پراجیکٹس کیے،ممبر کمیٹی شاہد احمد نے کہاکہ کمپنیاں تاثر دے رہی ہیں کہ تمام مسائل سیاستدانوں کی وجہ سے ہیں ، ان کے سی ایس آر فنڈ کا آڈٹ کیا جائے،عوامی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے، پولش پیٹرولیم کمپنی کے سربراہ نے کہاکہ لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں ، ہم لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں ، سی ایس آر کی رقم خرچ نہیں ہو رہی،دو سال سے رقم خرچ نہیں کی گئی ہے، لوگوں کے مطالبات روز بروز بڑھ رہے ہیں

  • شوگر مل کو گنا بیچنے والے کسان رقم سے محروم

    شوگر مل کو گنا بیچنے والے کسان رقم سے محروم

    قصور
    شگر مل نے کسانوں کو گنے کی قیمت تاحال ادا نا کی،غریب کسان سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں واقع برادرز شوگر مل چونیاں نے سال 2021 میں کسانوں سے خریدے گئے گنے کی قیمت ادا نہیں کی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں
    کسانوں نے گزشتہ سال سپریم کورٹ میں رقم کے حصول کیلئے کیس دائر کیا تھا جس پر اگست 2021 میں عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ کسانوں کو رقم چینی کی فروخت سے ہونے والی رقم سے کی جائے
    کسانوں کی مسلسل کوششوں سے اپریل 2022 میں اے سی چونیاں رضوان الحق نے کسانوں کو کچھ رقم دلوائی تاہم حکومت بدلتے ہی پھر سے کسانوں کو رقم نہیں دی جا رہی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں
    کسانوں نے وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ پنجاب سے رقم کی ادائیگی کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی،پرویزالہیٰ

    سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی،پرویزالہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا۔

    لاہور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 8 سے10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت سب کو سکھ دے گی، عمران خان کی ٹیلی تھون میں اب تک ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک پر 40 فیصد سبسڈی دیں گے اور ہر زمیندار کو سولر پمپ کی سہولت فراہم کی جائے گی، صحت کارڈ بہترین اور اچھی اسکیم ہے، اس پر عمل درآمد کے لیے بھی کام کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی نہیں مانگ سکتا۔

  • بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ صدر مملکت نے یہ ہدایت بینک کی جانب سے بد انتظامی ثابت ہونے پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف یو بی ایل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کی ۔

    صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینک کی اپنی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ دو چوری شدہ چیک جعلی دستخط کے حامل تھے ، لہٰذا بینک نے ان پر ادائیگی کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے اپنے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جن کے مطابق 5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی رقم کی منتقلی/ ادائیگی کیلئے صارف کو فون کال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ایس او پیز تمام صورتوں میں لاگو کرنے کے لیے وضع کیے گئے تھے اور ان کا بنیادی مقصد صارف کو ممکنہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو استشنیٰ نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ چونکہ بینک شکایت کنندہ کے خلاف ناقابل تردید طور پر اپنا مؤقف ثابت کرنے اور اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، لہذا اس کی درخواست میرٹ پر نہیں اور مسترد کی جاتی ہے۔

    صدر مملکت نے مزید وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ دونوں چیکس پشت پر کسی مہر یا تحریر سے عاری تھے ۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ بینک کے ریکارڈ میں موجود شکایت کنندہ کے تسلیم شدہ دستخطوں کے ساتھ چوری شدہ چیکوں پر دستخطوں کا موازنہ نہ کرکے بینک کی جانب سے غفلت برتی گئی۔ صدر نے کہا کہ یہ ٹھوس اور واضح حقیقت بینک کے لیے شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی چیک کالعدم ہیں اور ایسے چیکوں کی بنیاد پر صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی جاسکتی ۔

    فیروز خان (شکایت کنندہ) کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے جب ان کے دفتر سے دو چیک چوری ہو گئے اور یو بی ایل نے بغیر کسی کال بیک کنفرمیشن کے اور 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے چیکس کے حوالے سے اپنے ہی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی ۔ شکایت کنندہ نے اپنی کھوئی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینک میں شکایت درج کرائی ۔ کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر شہری نے اپنی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا، جس نے اس کے حق میں احکامات جاری کر دیے۔ تاہم، بینک نے محتسب کے فیصلے پر عمل درآمد کی بجائے صدر عارف علوی کے پاس اپیل دائر کی جسے فیروز خان کے حق میں مسترد کر دیا گیا۔

  • اے ٹی ایم سے لوگوں نےمطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ وصول کی،

    اے ٹی ایم سے لوگوں نےمطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ وصول کی،

    اے ٹی ایم سے لوگوں نے مطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ وصول کی،

    باغی ٹی وی: نئی دہلی میں ایک عجیب مگر دلچسپ واقعہ اے ٹی ایم میں بہت سی دفع پیسے نہیں نکلتے یا پھر کسی معمولی سے مسلئے کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی یہ مسلئہ ٹھیک ہوتا ہے۔تو یہ مشین( اے ٹی ایم ) پیسے دے دیتی ہے۔لیکن حال ہی میں ایک بہت ہی حیران کن خبر یہ کہ جتنی رقم اے ٹی ایم میں موجود ہو نکالنے پر 2 گنا نہیں بلکے 5 گنا زیادہ رقم دینے والے اے ٹی ایم کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ بھارت کے شہرناگپور کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں پر مطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ رقم وصول ہوئی۔ یہ واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ ایک آدمی نے 500 روپے اے ٹی ایم میں رکھواے تھے۔ جب یہ بندہ دوبارہ اس رقم کو نکالنے آیا تو وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اس کے اے ٹی ایم میں سے تو 5 گنا زیادہ پیسے نکلے ہیں۔ اس نے جب اپنے ہاتھ میں 2500 دیکھے تو یہ بہت خوش ہوا۔

    مزید برآں یہ کہ یہ واقعہ جب باقی لوگوں نے سنا تو وہ رہ نہیں سکے ۔اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہو گئی تھی۔ پھر جب باقی لوگوں نے پیسے نکالے تو ان کے بھی مطلوبہ رقم سے زیادہ ہی پیسے نکلے تھے۔ مزید یہ کہ لوگوں نے دو سے تین گھنٹوں کے درمیان میں تقریبا پانچ لاکھ روپے نکال لئے۔ لیکن جب اس واقعے سے مطلق پولیس والوں کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر بینک کو سیل کر دیا تھا۔کیونکہ ایسا صرف اسلئیے ہو رہا تو کیونکہ بینک میں کوئی خرابی تھی۔اس حوالے سے بینک نے کہا ہے کہ جو لوگ زائد رقم لے گے ہیں۔فوری طور پر ان کے بینک اکاؤنٹس کا پتا چلا کر رقم واپس وصول کی جاۓ گی۔

  • رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    نئی دہلی: بھارت نے رقوم کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی پر چینی اسمارٹ فون کمپنی ژیاومی کے بینک اکاؤنٹس سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ضبط کرلئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک تحقیقات میں پتہ چلا کہ چینی اسمارٹ فون کمپنی نے مالک کمپنی کو ادائیگی (royalty payments) کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم بھیجیں۔

    بھارتی انتہا پسند ہندو مسلمانوں کے بعد اب سکھوں کےجانی دشمن، پُرتشدد جھڑپیں

    رپورٹس کے مطابق بھارت کی مالیاتی جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی نے فروری میں کمپنی کی تحقیقات شروع کیں اور کہا کہ اس نے فرم سے رقم اس وقت ضبط کی جب پتہ چلا کہ ژیاومی نے تین غیر ملکی اداروں رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کیں۔

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ رائلٹی کے نام پر اتنی بڑی رقم ژیاومی کے چینی مرکزی گروپ کمپنیوں کی ہدایات پر بھیجی گئیں۔

    دوسری جانب AFP کی درخواست پر ژیاومی نے مذکورہ بالا الزام پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اسی طرح ہواوے سمیت بھارت میں دیگر چینی اسمارٹ فون کمپنیوں پر بھی چھاپے مارے جاچکے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج

    واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندوستانی حکام نے ہفتے کے روز چینی سمارٹ فون کمپنی Xiaomi سے 725 ملین ڈالر ضبط کیے، اس پر غیر قانونی طور پر بیرون ملک ترسیلات زر کرکے ملکی زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، حکام نے بتایا۔

    ہندوستان کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹویٹ کیا کہ اس نے یہ رقم Xiaomi کے مقامی یونٹ سے ضبط کر لی ہے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ اقدام فروری میں وفاقی ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی ترسیلات زر کے خدشات کے حوالے سے شروع کی گئی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

    بھارت نے سپر سونک براہموس بحری جہاز شکن کروز میزائل کا بھی تجربہ کر لیا

    پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے ایک بیان کے مطابق، ایجنسی نے کہا کہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی نے رائلٹی کی ادائیگی کی آڑ میں 725 ملین ڈالر "تین غیر ملکی اداروں” کو منتقل کیے ہیں۔ اس مہینے کے شروع میں، ایجنسی نے جنوبی شہر بنگلورو میں کمپنی کے علاقائی دفتر میں Xiaomi کے عالمی نائب صدر منو کمار جین سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

    اسمارٹ فون کمپنی نے کہا کہ اس نے مقامی قوانین کی تعمیل کی اور مزید کہا کہ اس کی "رائلٹی کی ادائیگیاں اور بیانات” "جائز اور سچے” تھے۔ اس نے کہا کہ وہ کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ یہ رائلٹی کی ادائیگیاں جوXiaomi انڈیا نےکی ہیں وہ ہمارے ہندوستانی ورژن کی مصنوعات میں استعمال ہونےوالی لائسنس یافتہ ٹیکنالوجیز اور IPs کےلیے تھیں Xiaomi انڈیا کے لیے اس طرح کی رائلٹی کی ادائیگی کرنا ایک جائز تجارتی انتظام ہے۔

    بھارت: پٹیالہ میں خالصتان کے حق میں مظاہرے،ہندوانتہا پسندوں کے حملوں اورجھڑپوں کے…

    دو سال پہلے، بھارت نے 100 سے زیادہ چینی ملکیتی ایپس پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ سرحدی جھڑپوں پر ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ جون 2020 میں، ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے اپنی سرحد کے ایک متنازعہ حصے پر کلبوں، پتھروں اور مٹھیوں کے ساتھ لڑائی کی، جس میں 20 ہندوستانی اور چار چینی فوجی مارے گئے۔

    گزشتہ سال فروری سے، دونوں ممالک نے کچھ مقامات سے اپنی فوجیں ہٹا لی ہیں، لیکن وہ اب بھی اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مارچ میں، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نئی دہلی کا دورہ کیا تاکہ فوجیوں کی واپسی کو تیز کرنے اور صورت حال کو کم کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

    جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض

  • طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کاکیسا مثبت استعمال کریں؟ ںشیخ الجامعہ سندھ نی بتا دیا

    طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کاکیسا مثبت استعمال کریں؟ ںشیخ الجامعہ سندھ نی بتا دیا

    جامعہ سندھ میں کامران ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے اعلان کردہ اسکالرشپ کے تحت 15 ذہین طلبہ و طالبات میں ایک ایک لاکھ کے چیک تقسیم کیے گئے: طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کا مثبت استعمال کریں، پیسے موبائل فونز پر اڑانے کے بجائے تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیے جائیں: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی ہدایت.
    جامشورو جامعہ سندھ میں کامران ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے اعلان کردہ اسکالرشپ کے تحت 15 ذہین طلبہ و طالبات میں ایک ایک لاکھ کے چیک تقسیم کیے گئے۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فنانس ایڈ ڈاکٹر فضا قریشی، قمر ناگراج و دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ الجامعہ سندھ کا کہنا تھا کہ طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کا مثبت استعمال کریں، پیسے موبائل فونز پر اڑانے کے بجائے تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیے جائیں۔

  • اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد

    اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد

    علی حسین(اوکاڑہ) دیپالپور میں اپنے ہی کمسن بھانجے کو اغواء کرکے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنیوالا مغوی کا سگا ماموں نکلا۔ پولیس نے ملزم کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرکے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی برآمد کرلیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر دیپالپور شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دس سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغواء کرلیا اور تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بچے کو قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ بچے کے والد اسلم نے تاوان ادا کردیا اور بچے کو 1 چک پھاٹک اوکاڑہ شہر سے بازیاب کرالیا گیا۔ بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قلب سجاد کو اطلاع دی۔ ڈی پی او عمرسعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیہالپور کی سربراہی میں خفیہ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے اغواکار ملزم شاہد لطیف اور اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔