Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    ریاض: دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    دو سال سے فرزندگان توحید بیت الحرام اور روضہ نبوی ﷺ میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور سعودی حکومت نے اس سال اعتکاف کی اجازت دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے عمرے کی غرض سے آنے والے بھی اب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

    منسوخ شدہ پابندیوں میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے نیز مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے۔ وہ غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔

    مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

    وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا تھا= کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    قبل ازیں سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی گئی نماز جمعہ کے لیے صفوں کودرست کرنے اورفاصلے ختم کرنے کا خصوصی اعلان بھی کیا گیا تھا حرم شریف میں دس لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی تھی حرمین شریفین کے علاوہ مملکت کی تمام مساجد میں مکمل گنجائش کے ساتھ نمازیوں نے صفوں کی پابندی کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی تھی-

    وزیراعظم عمران خان کا چین میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

  • یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان

    یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کم رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، 2 اپریل کو مطلع صاف و کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا، جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوگی، جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی پیدائش ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔

    اسی طرح فلکیات کے مطالعے کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، یوں شوال کا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا اور عید الفطر2 مئی بروز پیر کو ہوگی –

    او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس،وفود 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے،طاہر اشرفی

    عریبیہ ویدر کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی، اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا –

    تاہم ان پیشن گوئیوں کی روشنی میں پاکستان میں بھی عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان 29 رمضان المبارک کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ .

    ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

  • پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری:عوام بھی کرلے تیاری

    پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری:عوام بھی کرلے تیاری

    اسلام آباد : پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری:عوام بھی کرلے تیاری ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور بجلی کے بعد قوم کے لیے ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری کرلی۔

    ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکا منصوبہ بنایا ہے جس کی آئندہ ہفتے ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز زیر غور ہے۔پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے جس میں سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ گھی کے لیے 4 ارب 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے، آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی جبکہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ اور سیلہ چاول پرایک کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

  • خانہ کعبہ اورمسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی تیاریاں

    خانہ کعبہ اورمسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی تیاریاں

    ریاض: کورونا وبا کے بعد پہلی بار رواں ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ تعداد کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کی اجازت دی جائے گی جس کے لیے خصوصی تیاریاں کی کی جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کی جس میں رمضان المبارک کے دوران عبادت گزاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔


    شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے معتمرین کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو مقدس مساجد میں گزارنے کی واحد شرط مکمل طور ویکسین شدہ ہونا ہے۔

    7 سال کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت

    انہوں نے مزید کہا کہ غیر منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی معتمرین کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگا اور اس کے بعد خود کو اعتمرنا ایپ پر ’’ مکمل طور پر ویکسین شدہ ‘‘ رجسٹر کرانا ہوگا۔

    ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خادمین کو ہدایت کی کہ رمضان میں عبادت کے لیے پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھو ڑی جائے اور معتمرین کے تحفظ کے لیے سماجی فاصلے سمیت کورونا پابندیوں پر عمل کروایا جائے۔

    قبل ازیں سعودی عرب 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دی ہے وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

    مقبوضہ کشمیر:زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کی برسی : مگرعالمی برادری خاموش

  • عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی؟تفصیلات آگئیں‌

    عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی؟تفصیلات آگئیں‌

    دبئی :عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی؟تفصیلات آگئیں‌ا،طلاعات کے مطابق امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق امارات میں عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک دی جائیں گی

    اس سال متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عید الفطر کے موقع پر چار یا پانچ چھٹیاں یقینی طور پر میسر آئیں گی۔ اماراتی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق امارات میں اس بار رمضان کا ا?غاز متوقع طور پر 2 اپریل سے ہوگا۔

    اسلامی مہینے 29 یا 30 دنوں کے ہوتے ہیں۔ فلکیاتی اندازے کے مطابق اس سال رمضان متوقع طور پر 30 دن کا ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ امارات میں 2 مئی کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔ اب امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق امارات میں عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک دی جائیں گی۔

    اگر اس سال رمضان 29 دنوں کا ہوتا ہے تو اماراتی باشندوں کو چار دنوں کی چھٹیاں ملیں گی اور اگر رمضان کا مہینہ 30 روزوں پر محیط ہوتا ہے تو انہیں پانچ دنوں کی چھٹیاں ملیں گی۔اگر رمضان کا مہینہ واقعی 30 دنوں کا ہوا تو امارات میں ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

    دوسری طرف پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور حکومت کی طرف سے غریب عوم الناس کے لیے رمضان پیکج کی تیاریاں بھی جاری ہیں ، یہ بھی امکان ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس سلسلے میں احساس راش پروگرام کو ہی اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور اس کی ابتدا رمضان المبارک کےمقدس مہینے میں کی جائے گی

  • مسجد نبوی میں 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری ہو گی

    مسجد نبوی میں 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری ہو گی

    ریاض: مسجد نبوی میں زائرین 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کرسکیں گے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی مسجد نبوی کے امورکی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے مسجد نبوی میں رواں سال رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے مسجد نبوی کے امورکی ایجنسی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے رواں برس رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی ہے۔ اجتماعی افطاری کے دوران کچھ ایس اوپیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفرکرنے سے روک دیا

    ایجنسی کے مطابق اگرسماجی فاصلے کی پابندی برقراررہی تو ایک دسترخوان پرزیادہ سے زیادہ 5 افراد کوبیٹھ کرافطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کی صورت میں ایک دسترخوان پر12 افراد افطاری کرسکیں گے ایجنسی نے مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری کرانے کی خواہشمند کمپنیوں اورافراد کوپرمٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اجتماعی افطاری پر2 سال سے پابندی عائد تھی۔

    ایران کی سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

    واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 4 ہزار 2 سو 11 مثبت کیسز رپورٹ ہوئےکل اتوار کے مقابلے میں آج پیر کو کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ’گزشتہ روز 5 ہزارایک سو 62 مریض شفایاب ہوئے ہیں’4 مریض جاں بحق جبکہ 967 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ’مریضوں کی کل تعداد 687264 ہوگئی ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 640353 ہےاب تک 967 مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔

    اسرائیل سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کا خواہاں

    جبکہ سعودی عرب میں منگل یکم فروری 2022 سے پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری و نجی اداروں، تفریحاتی مراکز، سپورٹس سینٹرز، بازاروں اور مالز میں وہی کارکن، صارفین اور معاملات کی پیروی کرنے والے داخل ہوسکیں گے جو بوسٹر ڈوز لگواچکے ہوں گے اور توکلنا ایپ پر ان کی صحت کا ریکارڈ ’محصن‘ (امیون) درج ہوگا۔

    سعودی عرب: غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع

    خبررساں ادارے ” اردو نیوز” کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ یکم فروری سے بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ وہی لوگ استعمال کرسکیں گے جن کا توکلنا ایپ پر سٹیٹں محصن ہوگا ٹیکسیوں، رینٹ اے کارز، ٹیکسی ایپس، اندرون و بیرون شہر مسافر بسوں، جازان اور جزیرہ فرسان آنے جانے والے جہازوں میں وہی لوگ داخل ہوسکیں گے جو محصن ہوں گے۔ توکلنا ایپ پر صحت حالت کے طور پر محصن کا ریکارڈ انہی لوگوں کا ہوگا جو بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہوں گے۔

    سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

    اردو نیوز نے عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کے ترجمان سیف السویلم نے تجارتی مراکز اور دکانوں کے مالکان سے کہا ہے کہ یکم فروری 2022 سے توکلنا ایپ کے ذریعے ملازمین، صارفین اور ملاقاتیوں کی صحت حالت چیک کی جائے۔ ایسے کسی بھی شخص کو جس کی صحت حالت توکلنا ایپ پر محصن درج نہ ہو اسے مارکیٹ یا دکان یا مرکز میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ اس کی خلاف ورزی پر تجارتی مراکز اور اداروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    امارات اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

  • رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ کس جدید ترین  ذریعے سے ادا کی جائے گی

    رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ کس جدید ترین ذریعے سے ادا کی جائے گی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زکوٰۃ کے مستحقین کو ان کا حق ڈیجیٹل ذریعے سے ادا کیا جائے گا- اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا- رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ ڈیجیٹل ذریعے سے ادا ہوگی- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی کی کاوشوں سے نادرا اور زکوٰۃ کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے 20 ہزار 8 سو 20 مستحقین کو زکوٰۃ بائیو میٹرک کے ذریعے ادا کی جائے گی – ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے اور اس سے حق داروں کو حق ملے گا اور اس نظام میں جعلسازی ختم کرنے میں مدد ملے گی – انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ مستحقین کو ادائیگی سے قبل ان کی مکمل ویریفیکیشن بھی کی جائے گی- نادرا اور اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے مابین معاہدے کے موقع پر زکوٰۃ کمیٹی کے ضلعی چئیرمین سید تجمل حسین اور نادرا کے ڈائریکٹر پروڈکشن کے علاوہ ای سہولت کے نمائندے بھی موجود تھے

  • جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا

    جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا

    جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا ۔ فلسطین تا کشمیر مظلوموں کی حمایت کا جاری رکھیں گے ۔ عوام رمضان المبارک کے آخری جمعہ 22مئی کوجمعۃ الوداع کو یوم القدس منائیں ۔ کورونا وائرسکے سبب حکومتی اقدامات اور سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل، امریکہ اور ہندوستان سمیت تمام مستکبرین کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں اورفلسطینی پرچموں کو اپنے گھروں اور محلوں میں لہرا کر اس بات کا اظہار کریں کہ پاکستان کے باسی ارض مقدس فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست کے تسلط کو قبول نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، علماء مشاءخ فورم کے صدر پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج محمد رفیع، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ناظم راءو کامران، مفتی مسرور ہاشمی اور متحدہ علماء محاذ کے صدر علامہ امین انصاری کے ہمراہ بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلین کے دیگر رہنماءوں میں مولانا صادق جعفری، مولانا علی انور جعفری، علی حسین نقوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

    رہنماءوں کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا ۔ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا حصہ ہی نہیں بلکہ شرعی فریضہ بھی ہے ۔ اگر مسلمان حکمران اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کرتے تو آج دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں غیر مسلم حکومتوں کے مظالم کا شکارنہ ہوتے ۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی امت مسلمہ کی بے حسی پر دلالت کرتی ہے,ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے ۔ رہنماءوں کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈیل آف سنچری کے نام پر مسلمانوں کا قبلہ اول صہیونیوں کے حوالے کرنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں ۔ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو علاقہ بدر جبکہ ہزاروں افراد کو قیدی بنا کر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غاصب فوج کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ یہی سارے مظالم کشمیر میں بھی اسی انداز سے دوہرائے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان کی شیطان صفت مودی حکومت نے گذشتہ نو ماہ سے زائد عرصہ ست منقبوضہ کشمیہر میں لاک ڈاءون کر رکھا ہے اور ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ عالمی استکباری قوتیں طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں سے ان کے وطن اوران کی زمین آزادی چھیننے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرنا ایک مذہبی، قانونی اور اخلاقی تقاضہ ہے جو ہر حال میں پورا کیا جائے گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کی تجدید ہے ۔ یوم القدس پر ہمارا احتجاج ان استعماری قوتوں سے بیزاری کا دو ٹوک اعلان ہے جو مسلمانوں کی سرزمین اور وہاں کے باسیوں کے مستقبل کا سودا کرنا چاہتے ہیں ,فلسطین میں بسنے والے مقامی افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے،دنیا بھر کے مسلمان حکمران اگر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو اسرائیلی کا اپنی بقا کی جنگ میں شکست سے دوچار ہونا یقینی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے ۔ عالمی امن کے لیے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا نہایت ضروری ہے،ملت اسلامیہ مظلومین کشمیر و فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کریں ،آزادی کشمیر و فلسطین تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ رہنماءوں نے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائیں تا کہ دشمن اسلام امریکہ اور اسرائیل یہ بات جان لیں کہ مسلمانان عالم بیت المقدس اور ارض فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے بیدار ہیں اور صہیونی تسلط اور عالمی استکبار کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

  • رمضان آگیا,آئیے خود کو بدلیں…تحریر :خنیس الرحمٰن

    رمضان آگیا,آئیے خود کو بدلیں…تحریر :خنیس الرحمٰن

    وہ موقع آن پہنچا ہے جس کا ہر مسلمان کو بے تابی سے انتظار تھا. آپ سمجھ تو گئے ہونگے. وہ برکتوں, سعادتوں اور رحمتوں والا مہینہ…..!
    سحری و افطاری کا اہتمام کرنا .. !
    دن بھر کا بھوکا رہنا….!
    ہر اس کام سے رک جانا جس کا اللہ اور نبی ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا….!
    امر بالمعروف کے لیے اپنی کمر کو کس لینا….!
    قرآن کی کثرت سے تلاوت کرنا…!
    تراویح کا اہتمام کرنا…. !
    رب کے حضور اپنی التجائیں پیش کرنا….!
    صدقات وخیرات کا ادا کرنا….!
    اپنی انا کی قربانی دینا…. !
    تمام ان رشتوں کو پھر سے گلے لگا لینا جن سے گلے شکوے ہوا کرتے تھے….!
    توبہ و استغفار کے لیے اپنے رب کے آگے ہاتھ پھیلانا….!
    بھوکوں اور مستحقین کو روزہ افطار کروانا …!
    دوستوں اور رشتہ داروں کو افطار کرانا…..!
    رمضان المبارک کا محبتوں بھرا مہینہ اللہ پاک بھی پھر اپنے بندے سے خوش ہوجاتے ہیں کہ اللہ کا بندہ اللہ کے احکامات کو کس طرح سے بجالارہا ہے…. اللہ رب العزت اپنے بندے پر انعامات کی بارش برسا دیتا ہے….اللہ کہے گا اے میرے بندے تو نے دن بھر بھوک کے ساتھ میری خاطر گزارا جا میں تجھ سے جنت کا وعدہ کرتا ہوں… اے میرے بندے تو نے میری خاطر روزہ رکھا تیرے دل میں دنیا کا لالچ نہیں تا صرف میری رضا مقصود تھی میں تیرے سارے گذشتہ سال کے گناہ معاف کرتا ہوں…. اللہ اپنے بندے سے کہے گا تو نے میری خاطر روزہ رکھا, رات کا قیام کیا, نمازیں ادا کیں , زکوۃ ادا کی جا میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں روز قیامت تجھے صدیقین اور شہداء کے ساتھ کھڑا کروں گا….. اللہ اپنے بندے سے کہے گا تو نے میری خاطر روزہ رکھ کر نہ کسی کی غیبت کی ,نہ جھوٹ بولا, نہ کسی کو زبان سے تکلیف پہنچائی تیرے منہ کی بو میرے ہاں کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے….. اللہ اپنے بندے سے کہے گا تو جو مانگنا چاہتا ہے میں عطاء کروں گا تو مانگ کر تو دیکھ….. !
    آئیے اس سعادت سے محروم نہ رہ جائیں آگے بڑھ کر اپنے رب سے جنت کا سودا کریں….!
    اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں….!
    میں اللہ سے دعاگو ہوں کہ مالک سب سے پہلے مجھے اور اس کے بعد آپ سب کو عمل کرنے کی توفیق دے آمین….
    گنہگار ہیں سب…. اللہ ہمیں موقع دے رہا ہے ہم اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس سے ضائع نہ ہونے دیں….