Baaghi TV

Tag: رمضان

  • تبصرہ کتب،خواتین اور رمضان المبارک

    تبصرہ کتب،خواتین اور رمضان المبارک

    تیس دروس اور مخصوص مسائل پر مستند فتوی
    مصنف : ابو انس حسین بن علی
    ناشر : دارالسلام انٹر نیشنل ، لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور
    صفحات : 96
    قیمت : 190روپے
    احکام ومسائل میں خواتین مردوں کے تابع ہیں ، اس لئے کتاب وسنت میں عمومی طور پر مردوں کو مخاطب کیا گیا ہے ۔ لیکن کئی مسائل عورتوں کے ساتھ خاص ہیں ۔ خصوصاََ رمضان المبارک کے حوالے سے خواتین کو کئی ایسے مسائل درپیش ہوتے ہیں جو عام طور پر بیان نہیں کئے جاتے ۔ خصوصاََ جو خواتین مسجد نہیں جاتیں وہ زندگی بھر ان مسائل سے ناآشنا رہتی ہیں ۔ اس ضرورت کے پیش نظر یہ کتاب دارالسلام نے شائع کی ہے ۔ اس کتاب میں مختصراََ ان تمام مسائل کااحاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق خواتین اور رمضان المبارک سے ہے۔ تمام مسائل قرآن مجید اور مستند احادیث سے بیان کئے گئے ہیں ۔ انداز بیان بہت دلچسپ، عام فہم اور عام کتابوں سے منفرد ہے ۔ کتاب روزوں کے ایام کی مناسبت سے تیس دروس پر مشتمل ہے ۔ سب سے پہلے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کااستقبال کیسے کیا جائے؟ ماہ رمضان سے استفادے کا پروگرام کیسے ترتیب دیا جائے؟

    رمضان کے حوالے سے خواتین کے لئے نہایت بیش قیمت نصیحتیں بھی کتاب میں شامل ہیں ۔ بتایاگیا ہے کہ مرد اور عورت اعمال وثواب میں برابر ہیں ، مسلمان خواتین کے لئے جنت کاآسان راستہ ، خواتین اور زیورات کی زکوة ، زیورات کی زکوة نکالنے کا کیا طریقہ ہے ؟ خاتون خانہ کے لئے نماز تراویح ، حیض ونفاس ، حاملہ اور دودھ پلانے والے خاتون ، بوڑھی عورت جس میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو ، مانع حیض گولیوں کے استعمال کے کیا احکام ہیں ، بچی پر روازہ کب واجب ہوتا ہے ؟ جنتی خواتین کون ہیں ۔۔۔۔؟ بعض ایسی گھریلو برائیوں کی نشاندھی کی گئی ہے جن سے ایمان اور روزے کی حفاظت کے لئے اجتناب ضروری ہے ۔ خواتین اور صدقہ ، اخراجات میں اعتدال اور افراط وتفریط سے اجتناب کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی تلاوت ، خواتین کے مسائل کے حوالے سے چنداہم فتوے خواتین کے ذوق مطالعہ کی نذر کئے گئے ہیں ۔ خواتین کی مجالس ، فرماں بردار خواتین کی دعائیں ، بچوں کی تربیت اور خاتون خانہ ، دعا کامرتبہ ومقام اور آداب ، چندقرآنی دعائیں ، رسول ﷺ کی مسنون دعائیں ، مسلم خاتون اور عید ، رمضان کے بعد عمل قبول ہونے کی علامات ، رمضان کے روزے اور قیام کی فضیلت ، کیا عورت عورتوں کو نماز تراویح کی امامت کرواسکتی ہے۔۔۔۔؟ حیض ونفاس والی عورت کاقرآن مجید، کتب حدیث پڑھنااور دعائیں کرنا ، نماز تراویح میں قرآن مجید سے دیکھ کر قرآت کرنا ، مستورات کااعتکاف جیسے اہم مسائل بیان کئے گئے ہیں ۔ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ اگر ہماری ہر ماں ، بہن ، بیٹی اس کتاب کا مطالعہ کرلے تو وہ جہاں بہترین مومنہ صالحہ بن سکتی ہے وہاں وہ رمضان لمبارک کی رحمتوں ، سعادتوں اور برکتوں کو بھی سمیٹ کر جنت کی حقدار بن سکتی ہے ۔

    نام کتاب : نماز نبوی

    نام کتاب : مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں

    تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر

    تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات

    تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا

    تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل

    نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا

    نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    ”سیرت حسن وحسین رضی اللہ عنھما“

    نام کتاب : توحید کی آواز

    دارالسلام نے انگریزی ترجمہ کے ساتھ” سٹڈی دی نوبل قرآن “ شائع کردیا 

    خطاطی کی خدمت کے پانچ سال کی تکمیل، دارالسلام میں تقریب

    نام کتاب : بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • 18لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا دیئے،چیف سیکرٹری

    18لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا دیئے،چیف سیکرٹری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پررمضا ن المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے اورنگہبان رمضان پیکج کے تحت 18لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں میں 51ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر ایک دن میں 77ہزار صارفین کو سبزیاں، پھل رعائتی نرخوں پر فراہم کئے گئے۔ صوبہ میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 511افراد کو گرفتار اور 156مقدمات درج کئے گئے جبکہ پرائس مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور دیگر خلاف ورزیوں پر ساڑھے سات لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔

    ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب زاہدا ختر زمان کو صوبائی حکام نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔ا جلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی ترسیل اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اشیا ء خورونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اہم فیصلہ کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں میں سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کا تعین ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کی نگرانی میں ہو گا اورقیمتوں میں کمی کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز آڑھتیوں سے ملاقات کر کے انہیں سپلائی بڑھانے پر آمادہ کریں گے۔چار اضلاع میں آٹے کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے راولپنڈی، قصور، حافظ آباد اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ نا جائز منافع خوری میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 30روپے کمی لانے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی کوششوں کو سراہا اور انہیں دیگر اضلاع کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔

    صنعت اور زراعت کے سیکرٹریز نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ موثر انتظامی اقدامات اور مانیٹرنگ سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پھلوں، سبزیوں کی رعائتی نرخوں پر فراہمی کیلئے محکمہ زراعت نے رمضان بازاروں میں 51فیئر پرائس شاپس قائم کی ہیں جہاں پر صارفین کو 13اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان اشیاء میں آلو، پیاز، ٹماٹر، کیلا، بیسن، دال چنا، کدو، لہسن، لیموں، سیب، کھجور، امرود، خربوزہ شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

    راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر کیوں؟ صحافی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنرکی ملاقات

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

  • سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں،عظمیٰ بخاری

    سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو رمضان کا مہینہ مبارک ہو، 64 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کے لئیے رمضان پروگرام بنایا گیا ہے ،

    عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے ذریعے رمضان پیکچ فراہم کیا جا رہا ہے ، سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں، انہوں نے کبھی ایسا فلاحی پروگرام نہیں دیا ، کہیں لائن کہیں رش نہیں بنے گا، گھروں میں راشن پہنچے گا ، جو نام پروگرام کے لئیے پہنچے ان کو ویری فائی بھی کیا گیا ، روانہ کے حساب سے ڈیش بورڈ اپڈیٹ ہو رہاہے ، آج سے پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں پروگرام شروع ہے ، پروگرام کو 20 رمضان تک مکمل کر لیا جائے گا ، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں نہ چلائی جائیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلے بار جسے مجسٹریٹ بنایا گیا اس کی ٹریننگ بھی کروائی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے ہیلپ لائین بنائی کے اور اسے خود مانیٹر کر رہی ہے ، 080002345 پر وزیر اعلی ہر قسم کی انسپکشن کر رہی ہے، تاجروں کو تین دن کا وقت دیا گیا تھا کہ اپنے سٹاک کو حکومت کے ساتھ شئیر کریں ، جو ایسا نہیں کرے گا وہ زخیرہ اندوزی میں آئے گا ،زخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • رمضان کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے، تابش قیوم

    رمضان کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے، تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے۔ ماضی کی طرح امسال بھی پورے ملک میں لاکھوں افراد تک سحری و افطاری پہنچائیں گے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں گرینڈ کچن بنائے جارہے ہیں۔ جس میں پورا ماہ مستحق اور متوسط طبقے کے لیے سحری بنائی جائے گی اور ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت اس ماہ مبارک کو خدمت کا رمضان بنائے گی ماہ رمضان جہاں انفرادی اصلاح، تزکیہ نفس اور عبادت کا تقاضا کرتا ہے وہیں خلق خدا سے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا بھی متقاضی ہے۔

    لاہور کی 422 یونین کونسلز میں سحری کے اوپن کچن بنانے جارہے ہیں،حارث ڈار
    دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ اس کمر توڑ مہنگائی نے غریب اور سفید پوش گھرانوں کو معاشی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت اس ماہ مبارک کو خدمت کا رمضان بنائے گی۔لاہور کی 422 یونین کونسلز میں سحری کے اوپن کچن بنانے جارہے ہیں۔ پورے لاہور میں 6000 ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں اور یونین کونسل لیول پر اہلیان لاہور کی دہلیز تک سحری پہنچائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور کے تمام تحصیلوں کے صدور اور پی پی حلقوں کے جنرل سیکرٹریز شریک تھے۔ انجنئیر حارث ڈار نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نزول رحمت اوربرکتوں کامہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ ہم سب کے لئے دوسروں کے غم باٹنے اور احساس کرنے کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مہینہ میں ہم اپنے اردگرد مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کریں اور ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کریں

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں،اسلامی نظریاتی کونسل

    رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں،اسلامی نظریاتی کونسل

    اسلامی نظریاتی کونسل کا236 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت ان 12 ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی مدت رکنیت 18 اپریل 2024کو مکمل ہو رہی ہے۔ ان ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابو الحسن محمد شاہ، صاحب زادہ محمد حسان حسیب الرحمٰن، مولانا محمد حامد الحق حقانی، مولانا محمد حسین اکبر، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر زادہ جنید امین، حافظ محمد طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ صاحب شامل ہیں۔

    کونسل نے اپنے اجلاس میں قادیانیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ بھی لیا۔ یہ فیصلہ ریویو پٹیشن کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو رائے کے لئے ارسال کیا گیا تھا۔ کونسل نے فیصلے کی ان شقوں کی نشان دہی کی، جن سے ابہامات پیدا ہوئے۔ کونسل نے فیصلے کو جامع بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں، جو سپریم کورٹ کو پیش کی جائیں گی۔

    کونسل نے نگران وزیر اعظم جناب انوار الحق کاکڑ کے خط کے جواب میں حکومت کو تجویز دی کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ایک مؤثر علماء بورڈ تشکیل دیا جائے، جو مستقلاً کام جاری رکھے اور علاقے میں ہم آہنگی اور روداری کو فروغ دے، کیونکہ گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے اور سی پیک کا روٹ ہے، اس وجہ سے اس علاقے کا امن و امان ہماری معیشت کی بہتری کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    کونسل نے تاجروں سے اپیل کی کہ رمضان شریف کے مقدس مہینے میں اسلامی روایت یعنی انفاق کو عام کریں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں۔

  • آئی جی خیبرپختونخوا کاعید کے موقع پر پولیس پوسٹ یکہ غنڈ کا دورہ

    آئی جی خیبرپختونخوا کاعید کے موقع پر پولیس پوسٹ یکہ غنڈ کا دورہ

    آئی جی خیبرپختونخوا کاعید کے موقع پر پولیس پوسٹ یکہ غنڈ کا دورہ
    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختو نخوا اختر حیات گنڈاپور نے ضلع چارسدہ کے مضافات میں واقع تھانہ سروکلے کے چیک پوسٹ یکہ غونڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد عارف اور ڈی ایس پی شبقدر نورالامین خان سمیت دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور عید کے پرمسرت موقع پر پولیس جوانوں میں گھل مل گئے ۔اور ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان میں مٹھائی تقسیم کی۔

    آئی خیبرپختونخوا اخترحیات گنڈاپور نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمارے پولیس نوجوانان نے پولیو، مردم شماری اور دیگرڈیوٹیوں کے دوران اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیئے۔ تاکہ رمضان شہریوں کے لئے اچھا اور پرامن گزرے ،انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد ان پولیس نوجوانان سے ملاقات کرنااوران کے ساتھ عیدکی خوشیوں میں شریک ہونا ہے جنہوں نے عید کے موقع پر اپنی فیملی کو چھوڑ کر عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس پوسٹ اور تھانہ جات میں ڈیوٹیاں کررہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر عوام کو پرامن ماحول میسر ہوں۔

    ٓٓآئی خیبر پختونخوااختر حیات گنڈاپور نے مزید کہا کہ پولیس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہاہے پولیس میں جدید ٹیکنالوجی آرہی ہیں اور پولیس پوسٹ پر جگہ جگہ سیکیورٹی کے لئے سکواء سائٹ وغیرہ لگائے گئے ہیں تا کہ ہمارے پولیس جوان محفوظ ہوں۔

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

    عید کا خطبہ دینے والے امام کو اختلاف کی بناء پر گولیاں مار دی گئیں،

    مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر آبائی علاقے میں ادا کی

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردگان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

  • مفت آٹے کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم

    مفت آٹے کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ، عدالت نے آٹے کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے رمضان سبسڈی اور آٹے کی تقسیم کے لئے رقم کی فراہمی کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے حکم دیا کہ آگاہ کیا جائے کہ آٹے کی خریداری کے لئے رقم کس مد سے آ رہی ہے۔عدالت نے آٹے کی تقسیم کے لئے بنایا گیا میکنزم بھی طلب کرلیا ،عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم مستحقیین کو پروگرام میں شامل کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا، عدالت نے سیکرٹری خزانہ پنجاب کودستخط شدہ مصدقہ تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا،پنجاب میں اٹا کی تقسیم کے طریقہ کار اور ہلاکتوں کے خلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کہا کہ مستحقین کو آٹے کی تقسیم ان کا بنیادی حق کسی کا احسان نہیں۔

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افراد کی عزت نفس اسلامی تعلیمات جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتابہتر تو یہ تھا کہ حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کی پیروی کرتے ہوئے آٹا گھر کی دہلیز تک پہنچایا جاتا۔ رمضان بازاروں یا سبسڈی کی رقم بجٹ میں منظور شدہ ہوتی ہے۔ بجٹ میں منظور شدہ رقم آٹے کی تقسیم میں استعمال کرنے پر نگران حکومت پھنسے گی۔منظور شدہ رقم تو حکومت کسی اور مد میں استعمال نہیں کرسکتی یہ تو نگران حکومت ہے۔ بہتر ہوتا کہ بنیادی اشیائے خوردونوش میں سب کو یکساں بنیادوں پر سبسڈی دے دی جاتی ،نگران حکومت نے رمضان بازار ختم کرکے سسسڈی کی رقم آٹے میں تقسیم کردی یہ کون سا میکنزم ہے جس کے تحت افراد کو آٹے کے لئے ٹرک پر چڑھا دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں اٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں کے واقعات ہوئے رجسٹریشن اور میکنزم بنائے بغیر آٹے کی تقسیم سے عوام کواذیت میں مبتلا رکھا گیا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آٹے کا معیار انتہائی غیر معیاری ہے پنجاب حکومت آٹے کی تقسیم کے لیے بہترین انتظام نہیں کرسکی۔حکومت کی غلط پالیسی اور طریقہ کار کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔مفت اٹا فراہمی کے لیے اکثر آٹا ملوں کو فراہم کی جانے والی گندم غیر معیاری ہے عدالت غیر معیاری اٹا فراہمی اور ہلاکتوں کا نوٹس لے کر کارروائی کرے

    عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا 

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

    مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

    مفت آٹے کی تقسیم،بھگدڑ مچنے سے ایک اور خاتون کی موت

  • رمضان ، عوام اور مہنگائی

    رمضان ، عوام اور مہنگائی

    رواں برس رمضان المبارک میں پہلی بار ایسا کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے جو قربانی والی عید پر دیکھنے کو ملتا، رمضان میں راشن کے حصول کے لئے کل ایک ہی روز میں 10 سے 12 لوگوں نے میرے دروازے پر دستک دی،افسوسناک بات یہ کہ دیکھنے میں وہ غریب نہیں تھے، چھوٹے بچے، عورتوں کے ساتھ مرد تھے،جنہیں ہم لوئر مڈل کلاس کہتے ہیں، یقینا وہ اس علاقے میں کام کرنیوالی ملازمائیں ہوں گی یا سابقہ ملازمائیں جن کی کالز آتی ہیں رمضان میں راشن پیکج کے لئے،

    شہری علاقوں میں خوراک کی افراط زر کی شرح 42 فیصد ہو چکی ، چیزیں بہت مشکل ہو چکی صرف غریبوں کے لئے نہیں بلکہ جو اوپر کا طبقہ ہے وہاں بھی یہی صورتحال ہے، گھر، کاریں سب موجود ہے لیکن گھر کے اندر ملازموں کی تعداد کم کر دی گئی، ڈرائیور چلے گئے، گاڑیاں دھونے کے لئے قریبی علاقے کا لڑکا آ جاتا ہے، باروچی جو مستقل ملازم تھے انکو جزوقتی کر دیا گیا ہے،

    مالی مشکلات کی وجہ سے رمضان المبارک ایک آزمائش بن جاتا ہے،خود ساختہ مہنگائی بھی رمضان میں ہو جاتی ہے، اشیاء کی قیمتیں دکاندار تو من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے ہی ہیں تا ہم اس بار رمضان کے آغاز سے حکومت نے بھی کچھ ایسا ہی کام کیا، آٹے کی قیمت جو رمضان سے قبل دس کلو کے تھیلے کی 650 روپے سرکاری قیمت تھی وہ رمضان کے آغاز سے حکومت نے قیمت بڑھائی اور اب وہی دس کلو کا سرکاری آٹا 1150 روپے میں مل رہا ہے،گروسری سٹور سمیت کوئی ایسی جگہ نہیں جو رعایتی نرخوں پر چیزیں فروخت کرے،لاہور ، اسلام آباد اور پنڈی میں سستی ایرانی مصنوعات میسر ہیں،گروسری سٹور میں ایرانی سامان موجود ہوتا ہے جس میں تیل اور پنیر بہت مشہور ہے، سامان بلوچستان ایران سرحد کے راستے لایا جاتا ہے، ایرانی مصنوعات پہلے بلوچستان اور لیاری کراچی میں ملتی تھیں لیکن اب دیگر شہروں میں بھی مل رہی ہیں

    ایک چیز جس پر ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ کم ڈشز بنا رہے ہیں۔ سحر اور افطار کی تیاری کم کی جا رہی ہے لیکن اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو افطاری کے بعد نماز کے لیے وقفہ کرتے ہیں اورپھرنمازکے بعد اسی طرح ہی ڈنر کرتے ہیں،اور پھر سحری کے لیے خصوصی پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ اسلام کی روح ہے؟ کیا روزے کا مطلب یہ ہے کہ روزے سے پہلے اور بعد میں دس مختلف پکوانوں کے ساتھ سحری و افطاری کی جائے؟ ہم کیوں پکوانوں اور ڈشز کی طرف جاتے ہیں ، کسی عام کھانے سے روزہ کیوں نہیں کھولتے، جیسے سادہ افطاری کریں اور اسکے بعد ون ڈش ڈنر ہو، اگر کسی کو بہت کچھ نصیب ہو تو کیا وہ اسلام کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے اس رقم کو غریبوں کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال نہ کرے؟

  • سب سے طویل اور مختصر روزے کس ملک میں ہوں گے؟

    سب سے طویل اور مختصر روزے کس ملک میں ہوں گے؟

    سب سے طویل اور مختصر روزے کس ملک میں ہوں گے؟

    دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جب کہ کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق روزے کے دوران مسلمان خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں۔ یہ اوقات ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ آئیں جانتے ہیں دنیا کے کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں مختصر ترین روزہ ہوگا۔

    روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18 گھنٹے کا ہوتا ہے تاہم جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات میں کمی و بیشی بھی ہوتی ہے۔ خط استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم جب کہ شمالی اور جنوبی عرض البلد میں دورانیہ طویل ہوتا ہے۔ روزے کے دورانیے کی طوالت اور اختصار کی بنیادی وجہ سورج ہے جب کہ کچھ ممالک جیسے الاسکا اور گرین لینڈ وہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اس لیے ان ممالک کے روزہ داروں کے خصوصی اجازت ہے کہ وہ ایک اک وقت مقرر کرلیں یا سحر و افطار مکہ کے حساب کریں۔

    سب سے طویل روز طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔ برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ خلیجی اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی روزے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔

  • مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ 25 رمضان  تک جاری رہے گا۔ عامر میر

    مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ 25 رمضان تک جاری رہے گا۔ عامر میر

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہریوں سے فری آٹا سکیم کے حوالے سے دریافت کیااور اس موقع پر فرائض سر انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم از کم وقت میں آٹے کی فراہمی ممکن ہو۔اس موقع پر صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پنجاب کے تقریباََ 10لاکھ افراد اس سکیم سے مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد سکیم سے پہلی دفعہ عوام الناس کو ان کا حق براہ راست دیا جا رہا ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ فری آٹے کی فراہمی کے اس عظیم الشان منصوبے کو کامیاب اور شفاف بنایا جائے اس مقصد کیلئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایک ایپ بنائی گئی ہے۔انہوں نے عوام الناس کو ہدایت کی کہ وہ 8070پر میسج کر کے فری آٹے کیلئے اپنی اہلیت کو چیک کریں اور تصدیقی میسج وصول ہونے کے بعد مخصوص پوائنٹس پر جا کر فری آٹا حاصل کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ تمام شہری فری آٹا کے حصول کے لیے اہل ہیں۔اسی طرح وہ تمام لوگ جن کی آمدنی 60ہزار سے کم ہے وہ بھی تصدیقی میسج کے بعد حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ فری آٹے کی فراہمی پنجاب بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز، ٹرکنگ پوائنٹس،بڑے کریانہ سٹورز اور دیگ مقامات پر جاری ہے۔جہاں پہلے فیز میں آنے والے شہریوں کو 10کلو آٹے کا تھیلہ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ہر دس دن بعد 10,10کلو کے مزید دو تھیلے بھی مفت فراہم کیے جائیں گے اور مفت آٹے کی فراہمی کا یہ سلسلہ 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود