Baaghi TV

Tag: رندیپ ہودا

  • بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

    بناوٹی نہیں بن سکتا رندیپ ہودا

    بالی وڈ‌ اداکار رندیپ ہودا کا شمار بہترین اداکاروں میں‌ہوتا ہے ان کا نام کئی بالی وڈ کی بڑی اداکارائوں کے ساتھ بھی جڑا. ان کی فلموں نے اچھا بزنس بھی کیا لیکن اس کے باوجود وہ نہ زیادہ فلموں میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی وہ شوبز تقریبات میں زیادہ نظر آتے ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ایسی فلموں میں کام کیا جنہیں عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ، اس کے باوجود مجھے ایوارڈ نہیں ملا ، لیکن مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مایوسی نہیں ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ آرٹسٹ کو اچھا کام کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اس لئے کم کم ہر جگہ نظر آتا ہوں کیونکہ میں‌بناوٹی بن کر کہیں‌نہیں‌جا سکتا ،

    ہوتا یہ ہے کہ آپ ذاتی زندگی میں خوش نہیں‌ہوتے لیکن آپ کو کسی بھی تقریب میں جا کر ایسا محسوس کروانا پڑتا ہے کہ جیسے آپ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں چاہے حقیقت میں آپ خوش نہیں‌ہیں ، آپ کو خوش کن شخصیت کے مالک بن کے بھی دکھانا پڑتا ہے تو میں جو ہوں بس وہی نظر آنے کو ترجیح دیتا ہوں ، اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ میں ایسی کسی جگہ پر نہ جائوں جہاں مجھے اپنا آپ وہ دکھانا پڑے جو میں‌نہیں‌ہوں .

  • رندیپ ہودا نے 18 کلو وزن کم کر لیا

    رندیپ ہودا نے 18 کلو وزن کم کر لیا

    رندیپ ہودا بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو سشمتیا سین کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے ہیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے رندیپ اب اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہے ہیں. رندیپ نے اپنی اگلی فلم کے لئے اپنے وزن میں 18 کلو تک کمی کر لی ہے اور وہ اس فلم میں سیاستدان دامودار ساورکر کا کردار ادا کر رہے ہیں . اس حوالے سے رندیپ کا کہنا ہےکہ میں اپنے ہر کردار کے ساتھ انصاف کرتا ہوں اور اس کو نبھانے کےلئے جو کرنا پڑے کرتا ہوں. دامو دار ساور کا کردار کرنے کےلئے مجھے لگا کہ مجھے 18 کلو وزن کم کرنا چاہیے سو میں نے کر لیا . اس فلم کی ڈائریکشن رندیپ ہودا خود کررہے ہیں اور ان کی

    ڈائریکشن میں بننے والی یہ پہلی فلم ہے. رندیپ کا کہنا ہےکہ وہ اس پراجیکٹ کو لیکر کافی ایکسائیٹیڈ ہیں اور انہیں بہت امید ہے کہ ان کی فلم کو پسند کیا جائے گا . رندیپ نے کہا کہ میرا شروع سے ہی ایک اصول رہا ہے کہ کم مگر معیاری کام کیا جائے. فلم کی شوٹنگ مختلف جگہوں پر کی جا رہی ہے میرے ساتھ ساری ٹیم کافی ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے. یاد رہے کہ اس پراجیکٹ کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات رندیپ نے شئیر نہیں کیں.