Baaghi TV

Tag: رنویر سنگھ

  • رنویر سنگھ جب بھی کہیں شادی کرنے کو تیار ہوں عرفی جاوید

    رنویر سنگھ جب بھی کہیں شادی کرنے کو تیار ہوں عرفی جاوید

    سوشل میڈیا پر پر وقت موضوع بحث رہنے والی عرفی جاوید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اداکار رنویر سنگھ کو بہت پسند کرتی ہوں ان کی ہر فلم بہت شوق سے دیکھتی ہوں. مجھے تو اس حد تک پسند ہیں کہ اگر وہ مجھے شادی کرنے کےلئے کہیں تو میں شادی بھی کر لوں گی. ویسے تو ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بہت خوبصورت ہیں وہ ان کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں لیکن اگر رنویر سنگھ دیپیکا کے بعد کسی عورت سے شادی کرنا چاہیں تو میں تیار ہوں. مجھے ان کی اہلیہ بن کر بہت خوشی ہو گی. عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں جو بھی پہنتی ہوں وہ اتنا ڈسکس کیوں ہوتا ہے اور میں جو بھی کہتی ہوں اس پر اتنا وبال کیوں اٹھتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے ابھی

    شادی کا فیصلہ نہیں کیا جب مجھے کوئی اچھا لڑکا ملے گا شادی کر لوں گی لیکن اگر رنویر مجھ سے شادی کرنا چاہیں تومیں تیار ہوں. عرفی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں شلوار قمیض پہنوں یا مغربی لباس مجھ پر ہونی تو تنقید ہی ہے تو پھر میں کیوں نا اپنی مرضی کے مطابق کپڑے پہنوں.انہوں‌نے کہا کہ مجھ پہ الزام لگتا ہےکہ میں‌میڈیا کو پیسے دیکر اپنی کوریج کرواتی ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے میڈیا خود میرا پیچھا کرتا رہتا ہے جہاں میں ہوتی ہوں‌پہنچ جاتا ہے. انہوں نے میڈیا سے ہی سوال کر ڈالا اور کہا کہ آپ ہی بتائیے میں آپ لوگوں کو پیسے دیتی ہوں؟

  • رنویر سنگھ نے فلم فئیر کی میزبانی کے دوران کھولے اپنے ہی راز

    رنویر سنگھ نے فلم فئیر کی میزبانی کے دوران کھولے اپنے ہی راز

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جو ہر وقت ہنستے مسکراتے ہی رہتے ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں فلم فئیر کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے اس کے دوران انہوں ںے اپنی زندگی سے جڑے واقعات کا زکر کیا. انہوں نے کہا کہ جب میری دیپیکا اور وکی کوشل کی کترینہ کیف سے شادی نہیں‌ ہوئی تھی اس وقت لوگ ہمیں‌ طعنے دیتے تھے اپنی شکلیں تو دیکھو. لیکن ایک وقت ایسا ابھی آیا کہ ہم دونوں کی انہی سے شادی بھی ہوئی اور ہم دونوں بہت خوش قسمت ہیں کہ شہزادوں‌ کی طرح زندگیان گزار رہے ہیں. فلم فئیر کی میزبانی کرنے والے رنویر سنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا اور اسی تقریب میں ان کی بیگم دیپیکا پاڈوکون بھی موجود تھیں ان کو بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ‌ ملا. رنویر سنگھ

    نے اپنی اور وکی کوشل کی دوستی پر تھوڑی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہم دونوں فلم تخت میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ آج کل کافی ہیں مشکل میں‌ کیونکہ پورے بھارت میں ان کے خلاف تب سے مظاہرے ہورہے ہیں جب سے انہوں نے ایک انٹرنیشنل میگزین کے لئے عریاں فوٹو شوٹ کروایا ، رنویر سنگھ پولیس کو اپنے بیان بھی ریکارڈ کروا آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں‌ تھا کہ یہ شوٹ عوام کو اتنا پریشان کریگا. جبکہ دوسری دیپیکا اپنے شوہر کے عریاں فوٹو شوٹ کو بہت پسند کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں‌ کہ تنقید کی جائے.

  • نہیں جانتا تھا یہ فوٹو شوٹ میرے لئے پریشانی کا باعث بنے گا رنویر سنگھ کا پولیس کو بیان

    نہیں جانتا تھا یہ فوٹو شوٹ میرے لئے پریشانی کا باعث بنے گا رنویر سنگھ کا پولیس کو بیان

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے غیر ملکی میگزین کے لئے عریاں فوٹو شوٹ کروایا تو بھارت میں ان کے خلاف مظاہرے ہوئے.یہاں تک کہ ان پر ایک مقدمہ بھی درج ہو گیا. بیان ریکارڈ کروانے کے لئے پولیس نے رنویر سنگھ کو سمن جاری کیا اس سمن کے مطابق انہیں 22 اگست کو پولیس کے سامنے حاضر ہونا تھا لیکن مصروفیات کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا.تاہم 29 اگست کو وہ پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ‌کروایا. ای ٹائمز کے مطابق، ممبئی پولیس کے ایک قریبی ذریعہ نے انکشاف کیاہے کہ پولیس افسران کے سامنے اپنے بیان میں، اداکار نے کہا ہے کہ انہوں نے متنازعہ تصاویر اپ لوڈ نہیں کیں۔ مزید برآں، یہ بھی کہا کہ انہیں یہ احساس نہیں تھا کہ عریاں فوٹو شوٹ ان کے لیے پریشانی کاباعث بنے گا .

    یادرہے کہ رنویر سنگھ کے عریاں شوٹ پر رد عمل کے طور پر ممبئی سے ہی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی طرف سے اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عریاں تصاویر پوسٹ کر کے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ان کی عزت کی توہین کی ہے۔رنویر سنگھ کافی عرصہ سے اس تنازعہ میں پھنسے ہوئے اور اسی وجہ سے وہ کسی عوامی جگہ پر نظر نہیں آ رہے.

  • پولیس کا رنویرسنگھ کو حاضری دینے کا سمن، اداکار نے آنے سے انکار کردیا

    پولیس کا رنویرسنگھ کو حاضری دینے کا سمن، اداکار نے آنے سے انکار کردیا

    رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر بھارت میں مچا کافی شور ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔مقامی این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی ایف آئی آر میں رنویر سنگھ کے خلاف 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔ کاروائی کرتے ہوئے . ممبئی پولیس نے رنویر سنگھ کو تفتیش کےلئے 22 اگست

    کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا تھا تاکہ وہ اپنے عریاں فوٹو شوٹ کے تنازع پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں لیکن داکار رنویر سنگھ بائیس اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ رنویر سنگھ نے پولیس کو خط لکھ کر مطلع کر دیا ہے کہ وہ بائیس اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے ان کو دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔ کہا جا رہا ہے کہ اب چیمبر پولیس نئی تاریخ طے کرنے کے بعد رنویر کو تازہ سمن بھیجے گی۔ یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے چند ماہ پہلے غیر ملکی میگزین کے لئے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا رنویر سنگھ کے بھارت میں مظاہروں کے درمیان پتلے بھی جلائے گئے اور کئی لوگوں نے کپڑے خیرات بھی کئے اور کہا کہ رنویر کے پاس کپڑے نہیں ہیں وہ انہیں پہن لیں۔

  • جس کو رنویر کا شوٹ پسند نہیں وہ نہ دیکھے ودیا بالن

    جس کو رنویر کا شوٹ پسند نہیں وہ نہ دیکھے ودیا بالن

    بالی وڈ کے دیگر ستاروں کے بعد اداکارہ ودیا بالن نے بھی رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ پر کھل کر ان کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ توہین آمیز ہے۔انڈیا ٹو ڈے سے بات کرتے ہوئے اداکار ہودیا بالن نے کہا کہ اگر کسی کو رنویر سنگھ کا شوٹ پسند نہیں‌ہے تو وہ اپنی آنکھیں بند کر لے.کسی کے آزادی اظہار کو رونے کی کوشش کرنا نہایت ہی توہین آمیز ہے. اگر ہمیں کسی کا کوئی عمل پسند نہیں ہے تو پھر ہمیں اسکی طرف نہیں دیکھنا چاہیے اور اپنی آنکھیں بند کر لینی چاہیے. اگر کسی رسالے میں ایسی تصاویر ہیں جو آپ کے مزاج کے مطابق نہیں تو اسے بند کرنا .پھاڑنا چاہتے ہیں تو پھاڑ دیں، جلانا چاہتے ہیں تو جلا دیں. لیکن آپ کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا کرے اور کیا نہ کرے.

    یاد رہے کہ ودیا سے قبل عالیہ بھٹ نے بھی اپنے راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھی اداکار کا دفاع کیا اور کہا کہ رنویر ان کے ‘پسندیدہ’ ہیں اور وہ ان کے بارے میں کہی جانے والی کوئی بھی منفی بات سننا برداشت نہیں کر سکتیں۔ فلمساز رام گوپال ورما نے ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا "اگر عورتیں اپنے جسم کو دکھا سکتی ہیں تو مرد کیوں نہیں؟”

  • نامور ماڈل ملند ثمن نے بھی رنویر سنگھ کی حمایت کردی

    نامور ماڈل ملند ثمن نے بھی رنویر سنگھ کی حمایت کردی

    غیر ملکی میگزین کے لئے کیا گیا رنویر سنگھ کا شوٹ آج کل ہر طرف چرچا میں ہے. سوشل میڈیا اس شوٹ کے حوالے سے ہر طرح کے تبصروں سے گونج رہا ہے اور بحث مباحثے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہے. ارجن کپور اور عالیہ بھٹ و دیگر کے بعد نامور ماڈل ملند ثمن بھی آ گئے ہیں میدان میں. ملند ثمن نے ماضی میں‌ خود ایسے شوٹس کئے ہیں کہ جن کے بعد وہ رہے چرچا میں ان پر بے شمار تنقید کی گئی. ملند ثمن کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا س

    میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ کے حوالے سے ہونے والی بحثوں اور مباحثوں کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں تو ملند ثمن نے طنز کیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بحثیں اور مباحثے اچھے ہیں اور ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرے یہ بھی اچھی بات ہے . ملند نے مزید کہا کہ یہ کبھی بھی نہیں‌ہوا کہ جب ہر کوئی ہر چیز کو پسند کرے ،اعتراض تو ہمیشہ ہی ہوتا ہے ٹھیک ہے اعتراض ہوتا رہے کوئی بات نہیں لیکن ہم ایسی چیزوں کی اگر پروا کرنے بیٹھ گئے تو کام کیسے کریں گے؟‌ بحث ہونے دیں اعتراض ہونے دیں لیکن آپ کو جو ٹھیک لگتا ہے بس وہ کریں اگر آپ کوئی قانون نہیں توڑ رہے تو گھبراہٹ کیسی؟ اگر ایسا کوئی قانون ہے جو کہتا ہے کہ رنویر سنگھ نے جو کیا ہے وہ غلط ہے تو ٹھیک ہے لائیں رنویر کو گرفت میں نہیں‌ تو اسے کام کرنے دیں.

  • رنویر سنگھ کو کپڑے خیرات کرنے کی مہم

    رنویر سنگھ کو کپڑے خیرات کرنے کی مہم

    بالی وڈ کے نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے یہ فوٹو شوٹ کافی زیادہ تنقید کی زد میں ہے. بالی وڈ کے غالبا یہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے اس قسم کا شوٹ کروایا ہے. رنویر سنگھ سے پہلے شاید ہی کوئی ایسا اداکار ذہن میں آتا ہے جس نے اس قسم کا بولڈ شوٹ کروایا ہو. رنویر سنگھ کے اس بولڈ

    فوٹو شوٹ‌کے بعد بھارتی کافی غصے میں ہیں اداکار کے خلاف بھارت میں ہر طرف مظاہرے ہو رہے ہیں. تاہم بالی وڈ کے فنکار اپنے دوست رونویر سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں .احتجاج کرنے والے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اداکار کا یہ شوٹ بھارتی ثقافت اور کلچر کے خلاف ہے. رنویر سنگھ کے اس بولڈ شوٹ کے حوالے سے گزشتہ روز ایک فلاحی ادارے نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ اداکار کے لیے کپڑے خیرات کریں۔ یہاں تک کہ اداکار کے شوٹ کی تصاویر سامنے رکھ کر شہریوں نے کپڑے خیرات کئے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے جب سے شوٹ کروایا ہے ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے لیکن بھارتیوں کا غصہ ہے کہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہا. رنویر سنگھ نے اس شوٹ کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا لیکن ان کے بالی وڈ کے دوستوں سے جگہ جگہ اس شوٹ کے حوالے سوال ہو رہے ہیں وہ جواب مثبت ہی دے رہے ہیں.

  • رنویر سنگھ کے خلاف سوال بھی نہیں سنوں گی جواب دینا دور کی بات ہے عالیہ بھٹ

    رنویر سنگھ کے خلاف سوال بھی نہیں سنوں گی جواب دینا دور کی بات ہے عالیہ بھٹ

    رنویر سنگھ جن پر آج کل ان کے بولد فوٹو شوٹ کی وجہ سے خاصی تنقید کی جا رہی ہے ان کے حق میں ان کی دوست عالیہ بھٹ بھی بول پڑی ہیں اداکارہ آج کل اپنی فلم ڈارلنگ کی پرموشن میں مصروف ہیں.پرموشن کے دوران ان سے کسی صحافی نے رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے گفتگو کرنی چاہی تو انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ میرے دوست ہیں میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں. اور میں ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کچھ بھی نہیں‌کہنا چاہوں گی نہ ہی اس سوال پر جواب دینا چاہوں گی وہ ہم سب کے دوست ہیں ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں انہوں نے بالی وڈ کو بہترین فلمیں دی

    ہیں ہمیں‌ان کیی عزت کا خیال رکھنا چاہیے جتنا پیار انہوں نے ہمیں دیا ہے ہمیں بھی ان کو اتنا ہی پیار دینا چاہیے. عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں ان پر ہونے والی تنقید کو جائز نہیں‌سمجھتی. یوں عالیہ بھٹ نے اپنے دوست رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اور اپنی مکمل سپورٹ‌ اپنے دوست کے پلڑے میں ڈال دی.یاد رہے کہ رنویر سنگھ اس وقت خاصی مشکل میں‌ ہیں ان پر مقدمہ بھ یدرج ہو چکا ہے. لیکن ان کے ساتھی یقینا ان کے قریبی دوست ہونے کا حق ادا کررہے ہیں اور انہیں‌مکمل سپورٹ دے رہے ہیں.

  • رنویرکا بولڈ فوٹو شوٹ صنفی مساوات کی بہترین مثال ہے رام گوپال ورما

    رنویرکا بولڈ فوٹو شوٹ صنفی مساوات کی بہترین مثال ہے رام گوپال ورما

    رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ کے اس وقت ہر طرف چرچے ہیں، ہر کوئی تصاویر پر جی بھر کے تنقید کررہا ہے لیکن بالی وڈ سٹارز اداکار کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں.بہت سارے اداکاروں کے بعد اب رام گوپال ورما بھی اداکار کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ان کہنا ہے کہ رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ بنیادی طور پر صنفی برابری کی بات کرتا ہے. اور اگر خواتین اپنے خوبصورت جسم کی نمائش کرسکتی ہیں تصاویر بنوا سکتی ہیں تو مرد حضرات ایسا کیوں نہیں کر سکتے؟‌رام گوپال ورما نے

    کہا کہ مردوں‌کو بھی خواتین کے برابر ایسے حقوق ملنے چاہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ کھلی منافقت نہیں ہے کہ خواتین کے لئے اور معیار اور مردوں کے لئے اور. تجربہ کار فلمساز رام گوپال ورما جنہوں نے حال ہی میں انتہائی پرخطر، مارشل آرٹ فلم ‘لڑکی’ ریلیز کی ہے، کا مزید خیال ہے کہ رنویر کی عریاں تصاویر صنفی مساوات کی ایک بہترین مثال ہیں۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور عوامی سطح پر بولڈ فوٹو شوٹ کے حوالے سے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے. تاہم رنویر سنگھ بولڈ فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے ابھی تک اپنی صفائی میں کوئی ایسا بیان نہیں دیا کہ جس کے لگے کہ رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید بے جا ہے.

  • بولڈ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ

    بولڈ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ

    آج کل بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے بارے میں بات کررہا ہے.غیر ملکی میگزین کے لئے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں ایک بولڈ فوٹ شوٹ کروایا اس فوٹو شوٹ کی جب تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی. بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد رنویر سنگھ کو لیا سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں. یہاں تک کہ اداکار کے خلاف ممبئی پولیس سٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کروائی گئی،.کہا جا رہا ہے کہ اداکار کے خلاف درخواست درج کر لی گئی ہے درخواست گزار کون ہے اس حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں. درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ رنویر سنگھ یہ عمل اخلاقیات کے نقطہ نظر سے بالکل غلط ہے، اور ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر بہت

    سارے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے.یاد رہے کہ عوامی سطح پر رنویر سنگھ کو یقینا تنقید کا سامنا ہے لیکن ان کے بالی وڈ کے تمام ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں اداکار پر ہونے والی تنقید کو بے جا کہتے ہوئے ان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں. ارجن کپور بھی کھل کر رنویر کی حمایت کررہے ہیں اسی طرح سے ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بھی اپنے شوہر کی حمایت میں بات کررہی ہیں ان کا بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کا شوٹ دیکھا ہے مجھے ان کی تصاویر بہت اچھی لگی ہیں.