Baaghi TV

Tag: روجھان

  • صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری، پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے،کچے کا ہزاروں ایکڑرقبہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا، بنگلی، فریدا کوکانی، شمشیر مزاری میں پولیس کیمپ قائم کیے ہیں۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ترجمان کے مطابق نوزبنداور بستی حسن ملک میں بھی پولیس کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرلیا جہاں پولیس اورڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب روجھان میں گیارہویں روز بھی پولیس کی جانب سےعسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کی جاری ہے، دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …

    ترجمان پولیس کے مطابق سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا ڈی پی او مہر ناصرسیال کے مطابق آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 18مجرمان گرفتار ہوچکے پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشہ روز انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا تھاکہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روزکوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔

    ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے

  • روجھان:پانیوں میں ڈوبتی ممتابچوں کےلیے راشن لینےآئی:راشن تونہ مل سکا جان چلی گئی

    روجھان:پانیوں میں ڈوبتی ممتابچوں کےلیے راشن لینےآئی:راشن تونہ مل سکا جان چلی گئی

    راجن پور:روجھان:پانیوں میں ڈوبتی ممتابچوں کے لیے راشن لینے آئی:راشن تونہ مل سکا جان چلی گئی،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کی لاش ایک رکشے میں پڑی ہے اوراس کو اس کے گھرواپس پہنچانے کے لیے دریائے سندھ کے لہروں کے سپرد کرنے کے لیے کسی کشتی کا انتظارکیا جارہا ہے

     

     

    اس حوالے سے وہاں موجود الخدمت فاونڈیشن کے ایک رضا کارنے اس بے بس ماں کی بے بسی پرخون کے آنسو روتے ہوئے ایک منظرنامہ پیش کیا ہے ،خدائی مخلوق کا یہ رضا کاربتا رہا ہے کہ یہ رکشے پرموجود لاش اس ماں کی ہے جو گہرے پانیوں میں سے ہوتی ہوئی راجن پورکی تحصیل روجھان کی یہ بدقسمت ماں اپنے بھوکے پیاسے بچوں کے لیے راشن لینے کے لیے یہاں پہنچی تھی

    اس رضا کار نے یہاں کا منظربیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کویہ امید دلا کرکہ میں آپ کے لیے ابھی روٹی اور کھانے پینے کا سامان لے کرآتی ہوں آپ انتظار کریں ، اپنے بچوں کے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے انتظارپر لگا دیا ، یہ خاتون جو کہ روجھان کے علاقے سے دریائے سندھ کی ظالم لہروں سے کھیلتی ہوئی ، غوطے کھاتی ہوئے جب راشن لینے کے لیے دریا کے اس پارآئی تو راشن نہ مل سکا ،

    پتہ نہیں کہ اس ماں پراس وقت کیا بیتی ہوگی ، وہ اپنے بھوکے پیاسے بچوں کو جو امیدیں دلا کرآئی تھی وہ امیدیں دم توڑ چکی تھیں ، شایدیہ ممتا اپنے بچوں کی بھوک اورپیاس پرضط نہ کرسکی اوراسی پریشانی میں اپنے خالق حقیقی کو جا ملی

    الخدمت کے یہ رضا کاربتاتے ہیں کہ بدقسمتی ہے انسانیت کے لیے کہ جن کو کھانے پینے کےلیے کچھ نہیں ملتا مگردوسری طرف حکمرانوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنیاں جانیاں جاری ہیں اور میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں مگراس ماں کا کیا قصورہے کہ جسے اپنے بھوکے پیاسے بچوں کے لیے ایک وقت کی روٹی نہ مل سکی

    خدائی مخلوق کے اس کارکن کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اس ملک میں غریب اور بے بس مزید غریب سے غریب تر ہوگیا ہ مگرحکمران ہیں کہ جن کوعوام کی فکر نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ روجھان کا علاقہ جس کی 5 ، 6 لاکھ آبادی ہے ، اس کی غریب مائیں اپنے بچوں کے لیے روٹی پانی کی خاطراپنی جانیں قربان کررہی ہیں‌، آخر یہ ظلم کب تک ہوتا رہے گا ، کیا یہ غریب عوام ایسے ہی حکمرانوں‌ کی بے حسی کا شکار ہوں گی یا پھرکوئی انقلاب آئے گا اور غریبوں اوربے بسوں کی آواز بن جائے گا

  • روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی چاہیے:دوست مزاری

    روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی چاہیے:دوست مزاری

    روجھان:روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی چاہیے:دوست مزاری سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک بہت بڑے زمیندار بھی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس علاقے میں متاثرین کی مدد تو کررہی ہے مگرسیاسی بنیادوں پر ، جبکہ یہ حالات سیاست کرنے کے نہیں انسانی ہمدردی سب سے پہلے ہے

     

    اس سلسلے میں باغی ٹی وی کےسنیئررپورٹرفیض چغتائی جوکہ اس وقت راجن پور، ڈیرہ غازی خان اورتونسہ کے علاقوں میں سیلاب سے متاثرین خاندانوں سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل جان رہے ہیں اس وقت ڈیرہ غازی خان کے اس علاقے میں موجود ہیں جوسیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے ،

     

    یہ روجھان کا علاقہ ہے جس علاقے سے دوست محمد مزاری تعلق رکھتے ہیں‌، دوست مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت امداد کو سیاسی بنیادوں پرتقسیم کررہی ہے ، جبکہ اس علاقے کا ہرخاندان متاثرہے ، حکومت کو چاہیے کہ ایک مکمل سروے کرے اور پھرمتاثرین کوان کی ضروریات کے مطابق امداد دے تاکہ متاثرین پھر سے زندگی کی دوڑ میں شامل ہوسکیں

    تونسہ راجن پور،اور روجھان سیلاب سے تباہی،نواحی علاقے بستیاں زیر آب، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

    بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش ، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • روجھان: سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

    روجھان: سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

    روجھان: سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ، سیلابی پانی کئی بستیوں کواپنی لپیٹ میں لے چُکا ہے۔
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔سیلابی پانی راجن پورکی تحصیل روجھان کی متعدد بستیوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ایک بچی سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔سیلابی پانی روجھان کی بستیوں بستی کالو، بستی جونیہ، بستی علم دین اور بستی سیلاف میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں بنے ہوئے گھر زیر آب آگئے ہیں، گھروں میں رکھا ہوا سامان پوری طرح پانی میں ڈوب گیا ہے اور علاقہ مکینوں کو سخت ترین دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیلابی پانی کے باعث پل دھندی کے قریب واقع حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد پانی پوری شدت سے علاقے میں داخل ہو رہا ہے جب کہ علاقہ مکین اہل خانہ، مال مویشیوں اور دیگر قیمتی سامان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیلابی پانی سے دھندی کو راجن پور سے ملانے والی سڑک بھی متاثر ہو گئی ہے جو ابتر صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا سبب بن رہی ہے،اطلاعات کے مطابق انتظامیہ غائب ہے عوام اپنی مددآپ کے تحت اپنے افرادخانہ ،مال مویشیوں اورقیمتی سامان کومحفوظ مقام پرمنتقل کررہے ہیں۔