Baaghi TV

Tag: روسی افواج

  • کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک

    کیف پر روسی ڈرون اور میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک

    روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا جس میں 2 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ حملے میں 7 اضلاع کی رہائشی اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیف پر گزشتہ رات ہونے والا حملہ ثابت کرتا ہے کہ روس کو حقیقی سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کا انتخاب کرتا ہے اور جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

  • یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ  روسی افواج کیلئے ایک جائز ہدف ہو گی،سرگئی لاوروف

    یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ روسی افواج کیلئے ایک جائز ہدف ہو گی،سرگئی لاوروف

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہےکہ مغرب کے لیے یوکرین کی کسی قسم کی فوجی امداد ماسکو کا جائز فوجی ہدف ہوگی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی دیئے گئے ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہرگز نہیں چھڑنی چاہیے انہوں نے امریکا اور یورپی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین کی فوجی امداد بند کریں۔

    روس کے لیے پیغام ہےکہ21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں:یو این سیکریٹری جنرل

    روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ جہاں تک نیٹو کا تعلق ہےسوویت یونین کے زوال کے ساتھ نیٹو نے حملوں کے لیے دفاع کا راستہ منتخب کیا اگرچہ نیٹو کی طرف سے خطرات بڑھ رہے ہیں مگر ہم نیٹو کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں مگر نیٹو کے رہنما خود کو روس کے ساتھ حالتِ جنگ میں سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یوکرین کو ہتھیار کون فراہم کرتا ہے اور جب وہ پہنچتے ہیں تو ہم کھیپ کو نشانہ بناتے ہیں یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ ہماری افواج کے لیے ایک جائز ہدف ہو گی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم یوکرین میں اس بات کا جواب دینے کے لیے گئے کہ نیٹو ہمارے خلاف کیا تیاری کر رہا تھا۔ نیٹو نے یوکرین کو ایسے ہتھیار فراہم کیے جن سے روس کو خطرہ ہے ہم نے پہلے بھی نیٹو اور واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔

    یوکرین جنگ: اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے نے روس کی رُکنیت معطل کردی

    واضح رہے کہ قبل ازیں اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) نے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس کی رکنیت فوری طورپرمعطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    یو این ڈبلیو ٹی او کے سیکرٹری جنرل زراب پولولیکا شویلی نے،،رائے شماری کے بعد اپنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ اعمال کے ہمیشہ نتائج ہوں گےامن ایک بنیادی انسانی حق ہے۔سب کو اس کی ضمانت دی جانا چاہیے‘‘۔واضح رہے کہ ان کے آبائی ملک پر 2008 میں روس نے حملہ کیا تھا۔

    یو این ڈبلیو ٹی او کے 160 رکن ممالک میں سے دو تہائی سے زیادہ نے روس کی رکنیت معطل کرنے کی قرارداد کی حمایت کی ہے روس کی جانب سے تنظیم چھوڑنے کے فیصلے کے اعلان سے بہت پہلے رائے شماری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔اس کے بارے میں یو این ڈبلیو ٹی او نے کہا تھا کہ اسے مکمل ہونے میں ایک سال لگے گا۔

    287 برطانوی ارکان پارلیمان کی روس میں داخلے پر پابندی عائد

  • یوکرینی فوجی کا ملکی دفاع کی خاطرانتہائی اہم قدم،روسی افواج لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور

    یوکرینی فوجی کا ملکی دفاع کی خاطرانتہائی اہم قدم،روسی افواج لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور

    کیف: ملکی دفاع کی خاطر یوکرینی فوجی نے کریمیا سے یوکرین کو ملانے والے پل کو خود پر بارود لگا کر دھماکے سے اڑا دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا۔

    نہ مُلک چھوڑوں گانہ قوم:ہتھیارنہیں ڈالیں گے فتح ہماری ہوگی:یوکرینی صدرکافوجیوں کےساتھ گھومتےہوئےبیان

    یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا تاہم اس نے یہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی یوکرینی فوجی کے ملکی دفاع کی خاطر جان قربان کرنے کے باعث روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

    یوکرین کا مذاکرات سے انکار:روس کے لیے مشکلات بڑھ گئیں،دوبدولڑائی کے دوران بڑے پیمانے پرنقصان

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے یوکرائنی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ترکی روس اور یوکرین کےدرمیان فوری جنگ بندی کی کوششیں کررہا ہے۔دو روز قبل روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے فوراً بعد انقرہ میں یوکرین کے سفارت خانے نے ترکی سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    واضح رہے کہ جنگ کے دوران اب تک سینکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں دوسری جانب یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنائے جا چکے ہیں۔

    ترک صدرطیب اردوان کا یوکرینی ہم منصب سےٹیلی فونک رابطہ:ارطغرل غازی بھی میدان میں آگئے