Baaghi TV

Tag: روسی وزیر خارجہ

  • روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    روسی وزیر خارجہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ روس نے رواں ماہ کے آغاز میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، اور یوں روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ماسکو میں افغان سفارت خانے پر طالبان حکومت کا پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔

     بھارت میں صدر، وزیراعظم، فوجی سربراہان، چیف جسٹس اور ارکان اسمبلی کی تنخواہیں منظر عام

    فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

  • بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے،روسی وزیر خارجہ

    بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے،روسی وزیر خارجہ

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگر یمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے، ماسکو امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا، جس کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرف طور پر معطل کر دیاپاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی، اور وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر جانبدار تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

  • ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ …

    شہزادہ فیصل اور حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس یوکرین مسئلے کے سیاسی حل تک پہنچنے کی حمایت جاری رکھیں گے دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور روس کے گہرے تعلقات پر بھی بات چیت کی-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے …

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے میں چین نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس پر دونوں ملک چین کے شکر گزار ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

  • اسرائیل نے روسی وزیر خارجہ کے ہٹلرسے متعلق بیان کو’ناقابل معافی‘ قراردے دیا، روسی سفیرطلب

    اسرائیل نے روسی وزیر خارجہ کے ہٹلرسے متعلق بیان کو’ناقابل معافی‘ قراردے دیا، روسی سفیرطلب

    تل ابیب: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ہٹلر کو یہودی قرار دیئے جانے کے تازہ بیان پر اسرائیل نے شدید برہمی کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کےمطابق 24 فروری کو یوکرین پرروس کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے دونوں فریقوں کے درمیان نازک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن روسی وزیرخارجہ کی جانب سے اطالوی چینل پرتبصرے نے اسرائیل میں غم و غصے کوجنم دیا ہے روس کئی مرتبہ یہ کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین کو’’غیرفوجی‘‘اور’’نازی ازم‘‘ سے پاک کرنا چاہتا ہے۔

    پیوٹن کوکینسرہوگیا، اختیارات سابق انٹیلی جنس چیف کو ملنے کا امکان

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے استفسار کیا گیا کہ روس کس طرح کہہ سکتا ہے کہ اسے یوکرین کو نازی اثرورسوخ سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ملک کے صدر ولادیمیر زیلینسکی تو یہودی ہیں؟ تو انہوں نےکہا کہ جب وہ کہتےہیں کہ ہم تو خود یہودی ہیں تو کس طرح سے یہ نازی ازم ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ ایڈولف ہٹلر بھی یہودیوں سے تعلق رکھتا تھا اسی لیے ان کی بات کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

    سرگئی لاوروف نے مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کافی عرصے سے ہم عقلمند یہودی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے بھی سن رہے ہیں کہ یہود مخالف سب سے بڑے خود یہودی ہیں۔

    دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کے اس انٹرویو پر اسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جھوٹ کا مقصد یہودیوں کے اپنے خلاف ہونے والے تاریخ کے سب سے بڑے اور ہولناک جرائم کا الزام خود یہودیوں پر ہی لگانا ہے اس ردعمل کا اظہار خود اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کیا ہے۔

    اگرامریکا اورنیٹویہ چاہتےہیں تویہ کام کریں:روس

    اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے یہودیوں کے ہولوکاسٹ کا استعمال فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

    اسرائیل نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انٹرویو پر معافی مانگیں اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کے لیے روسی سفیر کو بھی طلب کیا۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سر گئی نے ’’ناقابل معافی، لعنت آمیز بیان‘‘دیا ہے ایڈولف ہٹلر کو یہودی قرار دینا ایسا ہی ہے جیسے یہ کہا جائے کہ یہودیوں نے خود کو ہلاک کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہودیوں پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگانا نسل پرستی کی سب سے گری ہوئی سطح ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے تاحال اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ہولوکاسٹ میں مارے جانے والے 60 لاکھ یہودیوں کی یادگار ید واشیم کے چیئرمین دانی دیان کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے ریمارکس حقیقی نازی ازم کے متاثرین کی توہین اور ان کے لیے بڑا دھچکہ ہیں۔

    یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ روسی افواج کیلئے ایک جائز ہدف ہو گی،سرگئی…

    امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ نازی حامی عناصر یوکرین کی حکومت اور فوج پر تسلط رکھتے ہیں اسرائیلی وزیر خارجہ جن کے دادا بھی ہولو کاسٹ میں مارے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی نازی نہیں ہیں، صرف نازی ہی نازی تھے اور صرف انہوں نے یہودی لوگوں کی منظم نسل کشی کی۔

    جرمن حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر کے بارے میں سرگئی لاوروف کا تبصرہ مضحکہ خیز پروپیگنڈہ تھا۔

    مارچ کے آخر میں اسرائیلی پارلیمان سے خطاب میں زیلنسکی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کا’’انتخاب‘‘کرے اور یہودی ریاست سے کہا تھا کہ وہ اسے ہتھیار بھی مہیا کرے۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یوکرینی امدادی کارکنوں کو ہیلمٹ اور بلٹ پروف واسکٹ مہیا کی ہیں لیکن حال ہی میں اس نے جنگ زدہ ملک کو کوئی ہتھیار مہیا نہیں کیے ہیں۔

    جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض