Baaghi TV

Tag: روضہ رسولﷺ

  • وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین  کیلئے خصوصی دعائیں  کی

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

    وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

    وزیراعظم عمرے کی سعادت حاص کرنے کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے اور فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعائیں کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دی، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

    وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری

    ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آخری عشرے کی عبادت میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہچے، وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

    کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

  • روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز کی چودھری برادران سے ملاقات

    روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز کی چودھری برادران سے ملاقات

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : اس موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں،ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں-

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے شجاعت صاحب کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے-

    روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ قانون سازی کر کے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کر رہے ہیں قرآن پاک کا ترجمہ بھی تعلیمی نصاب میں شامل کروایا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دین کی خدمت اس طرح کی گئی ہے جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں-

    شیخ عبداللہ محمد السمان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی دین کی خدمات کے صلہ میں اللہ تعالیٰ ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا شیخ عبداللہ محمد السمان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی و درازی عمر اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی اور مہمان نوازی پر چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کیا-

    چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی معزز مہمانوں کو پیش کی-