Baaghi TV

Tag: روم

  • اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

    روم : یورپ کےسب سےبڑے آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا سےزہریلی گیسوں، دھویں اور راکھ کےخطرناک بادل فضا میں بلند ہونے لگے، یہ صورتحال آتش فشاں کے جنوب مشرقی حصے میں ممکنہ تباہی کے بعد پیدا ہوئی۔

    اطالوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفیزکس اینڈ والکینولوجی (INGV) کے مطابق آتش فشاں سے دھویں کا اخراج مقامی وقت 11:24 پر دیکھا گیا، ساتھ ہی کیمروں نے پیروکلاسٹک بہاؤ کو بھی ریکارڈ کیا، جو آتش فشانی چٹانوں، گرم گیسوں اور دھویں کے آمیزے سے بنتا ہے اور یہ عمل انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے، اب دھویں اور گیس راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں، جن کا رخ جنوب مغرب کی طرف ہے۔

    صورتحال کے پیشِ نظر ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے راکھ اور دھویں کے بادل تقریباً 6.5 کلومیٹر کی بلندی تک پھیل چکے ہیں۔ تاہم، قریبی کاتانیا ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے۔

  • اٹلی میں  سیپیوں، مرجان اور  سنگ مر مر سے مزین 2300 سال پرانا کمرا دریافت

    اٹلی میں سیپیوں، مرجان اور سنگ مر مر سے مزین 2300 سال پرانا کمرا دریافت

    روم:اٹلی کے دارالحکومت روم میں 2300 سال پرانا کمرا دریافت کیا گیا ہے –

    روم کی پیلیٹائن ہل کے پہلو میں پانچ سال کی کھدائی سے گزشتہ ہفتے خزانہ برآمد ہوا جب ماہرین آثار قدیمہ نے پہلی یا دوسری صدی قبل مسیح کے آس پاس کا ایک ڈیلکس ضیافت کا کمرہ دریافت کیا،تقریباً 2300 سال پرانا یہ کام رومن فورم کے قریب واقع ایک بڑی اشرافیہ کی حویلی کا حصہ ہے، جس کی 2018 سے کھدائی جاری ہے۔

    یہ ایک قدیم محل کا کمرا تھا اور ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے 2018 سے اس مقام کی کھدائی کا کام جاری تھا جس کے دوران یہ دریافت ہوئی، ماہرین کے مطابق یہ کمرا 23 سو سال پرانا ہے 5 میٹر (16.4 فٹ)بڑے اس کمرے کی دیوار پر موتیوں، سیپیوں، مرجان، سنگ مر مر اور قیمتی گلاس سے دنگ کر دینے والی نقاشی کی گئی ہے،جو اب بھی محفوظ ہے یہ دریافت نقاشی کے محفوظ ہونے کی وجہ سے خاص نہیں بلکہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وہاں اس عہد کی بری اور بحری جنگوں کی کامیابیوں کو نقاشی میں بیان کیا گیا ہے۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

    فتوحات کی اس عکاسی نے ماہرین کو حیران کر دیا اور ان کا کہنا تھا کہ دیواروں کے مناظر حقیقی مقامات کے بھی ہو سکتے ہیں ماہرین کی جانب سے اب یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نقاشی کے لیے مرجان کو بحیرہ روم سے حاصل کیا گیا یا بحیرہ احمر سے اسے حاصل کیا گیا ہاں موجود ایک نایاب نیلگوں پلیٹ میں جو ڈیزائن دکھایا گیا ہے وہ قدیم مصر کے شہر اسکندریہ سے لیا گیا۔
    ittaly
    فوٹو:Emanuele Antonio Minerva
    انہوں نے کہا کہ قدیم عہد میں طاقتور خاندان اس جگہ اکٹھے ہوتے ہوں گے اور وہاں مہمانوں کو اپنی حیثیت سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوں گے وہاں دیواروں میں ایسے پائپس بھی موجود ہیں جہاں سے پانی فواروں تک پہنچتا ہوگا اور مختلف کھیل کھیلے جاتے ہوں گے اس طرح کے کمرے قدیم روم میں بہت عام تھے مگر نقاشی سے سجی محفوظ دیوار نے اس دریافت کو خاص بنایا ہے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گئے

    ماہرین کو توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس مقام کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ان کی جانب سے اس مقام کی کھدائی کا کام بھی جاری رہے گا تاکہ وہاں کے مزید راز دریافت ہوسکیں۔

  • دنیا خشک سالی کا شکارہوگئی: اٹلی میں پانی کا سنگین بحران

    دنیا خشک سالی کا شکارہوگئی: اٹلی میں پانی کا سنگین بحران

    اٹلی :دنیا کوخشک سالی کا سامنا ہے یہ خشک سالی ان ملکوں میں بھی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں کبھی پانی کے کم ہونے کا تصور بھی نہیں تھا ، دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کہیں بارشیں بہت زیادہ یا کم اور موسم میں نمایاں فرق آیا ہے جس کے سبب کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے تو دوسری جانب خشک سالی کا مسئلہ درپیش ہے۔

    عالمی اداروں نے خبردارکیا ہے کہ دنیا بھرمیں موسمیاتی تبدیلیوں نے گہرے اثرات چھوڑے ہیں‌، ادھر اس حوالے سے غیرمعمولی طور پر گرم موسم، موسمیاتی تبدیلیوں نے اٹلی کے شمالی حصے کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جہاں 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    شمالی اٹلی میں انتہائی کم بارشوں کے سبب 5 علاقے بری طرح خشک سالی کا شکار ہوگئے، حکومت کی جانب سے آرائشی فواروں کو بند، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیرضروری پانی نہ دینے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    اٹلی کے شمال میں واقع امیلیا، روماگرا، فریوللی ونیزیا، لومبرڈی، پیڈمونٹ، وینٹو ودیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، خشک سالی سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے 36 ملین یورو کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کو ستر برس میں سب سے زیادہ موجودہ وقت میں قحط اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس خشک سالی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اٹلی کی30 فیصد سے زائد زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ روزقبل شدید موسمی تبدیلیوں کے باعث اٹلی کے انتہائی شمال میں ایلپس پہاڑی سلسلے میں گلیشیئر ٹوٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  • اٹلی میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، 7 لاشیں برآمد

    اٹلی میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، 7 لاشیں برآمد

    روم: شمالی اٹلی میں لاپتہ ہونے والے مسافر بردار ہیلی کاپٹر کا ملبہ دو دن بعد پہاڑی علاقے سے مل گیا۔

    باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق اٹلی کی نیشنل فلائٹ سیفٹی ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹلی میں دو روز قبل 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا جس کا ملبہ پہاڑی علاقے سے مل گیا ابتدائی طور پر پانچ لاشیں ملی تھیں، لیکن بعد میں ہفتے کے روز جہاز میں سوار دو دیگر افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

    گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج

    یہ ہیلی کاپٹر، جو جمعرات 9 جون سے لاپتہ تھا، سات مسافروں کے ساتھ لوکا ہوائی اڈے سے اڑان بھرا تھا اور آج ماؤنٹ کسنا پر پایا گیا، مکمل طور پر تباہ ہو گیا یہ باقیات ٹسکنی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایمیلیا روماگنا کے شمالی علاقے میں اپینینس میں مونٹی کسنا پر پائی گئیں۔

    ہیلی کاپٹر میں زمین پر گرنے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ لاشیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 ترکی شہری اور دو لبنانی ہیں جب کہ پائلٹ مقامی شخص تھا ہلاک ہونے والے ترک شہری اٹلی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔

    دنیا بھر میں میزائل تجربات پرپابندی لگانے کامطالبہ

    تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کیڑے مار دوائیں اور کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی کی ملکیت ہے جو اپنے صارفین کو فیکٹری کا دورہ کرانے یا پروڈکٹس کی پروموشن کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔

    ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے-

    نیویارک، مجسمہ آزادی کے پیچھے عورت: لیڈی لبرٹی کون ہے؟