Baaghi TV

Tag: روپے

  • بھارت:مہاتما گاندھی کے بجائے اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ

    بھارت:مہاتما گاندھی کے بجائے اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ

    ممبئی: بھارتی پولیس نے مہاتما گاندھی کے بجائے بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے کروڑوں روپے کے بھارتی نوٹ برآمد کرلیے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس نے ایک کروڑ 60 لاکھ کے بھارتی کرنسی نوٹ برآمد کیے جس کے بعد کرنسی نوٹوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں 500 روپے کے کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جب کہ نوٹوں پر ‘ریزرو بینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ بھی درج ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ کے نوٹ، چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکر کو ملنے والے دھوکے کے بعد برآمد ہوئے جس کے بعد احمد آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    میہول ٹھاکر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ لوگ ان سے 2100 گرام سونا خریدنا چاہتے تھے سونا خریدنے والے افراد نے کہا تھا کہ ان کے خریدے گئے سونے کو نورنگ پورہ علاقے میں پہنچایا جائے جس کے بعد فرم کے مالک نے سونا اپنے ملازم کے ذریعے بتائی گئی جگہ پر بھیج دیالیکن ملزمان ملازمین کو سونے کے بدلے ایک کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے کے جعلی نوٹ تھماگئے ملزمان نے فرم کے مالک کے ملازمین کو کہا کہ وہ قریبی دکان سے بقیہ 30 لاکھ روپے لے کر آتے ہیں لیکن وہ واپس نہیں آئے۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی کرنسی نوٹوں کی ویڈیو انوپم کھیر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں اداکار نے لکھا کہ’لو کر لو بات، 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر کے بجائے میری تصویر؟ کچھ بھی ہو سکتا ہے‘ ۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

  • 75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یاد گاری نوٹ

    75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یاد گاری نوٹ

    پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔


    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بھارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آبائواجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،قائد اعظم نے ایمان،اتحاد اور نظم وضبط کی تعلیم دی،قیام پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لئے مشعل راہ ہے،پاکستان اگر جوہری قوت بن سکتا ہے تو معاشی قوت بھی بن سکتا ہے،ملک کو اس وقت قومی مکالمے کی اشد ضرورت ہے،ہمیں امانت و دیانت کواپنا شعار بنانا ہوگا.

  • ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی قدر بھی تیزی سے کم ہونے لگی

    ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی قدر بھی تیزی سے کم ہونے لگی

    نئی دہلی :پاکستانی روپے کے بعد اب ہندوستانی روپے کی قدر بھی کم ہونی شروع ہوگئی ہے ، اس حوالے سے ہندوستان میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ریکارڈ گراوٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قراردیا ، حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے راہل کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روپے کی قدر میں گراوٹ پر پہلے جتنا زیادہ شور مچاتے تھے آج اتنا ہی خاموش ہیں۔

    ہندوستانی روپے کی قدر کم ہونے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل ریکارڈ سطح پر گر رہا ہے اور حکومت کے پاس روپے کی قدر کی بحالی کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے، اس لیے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے وہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک مایوسی میں ڈوبا ہوا ہے، روزگار کم ہو رہے ہیں۔ ملک کے لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے، لیکن وزیر اعظم کے دفتر میں الفاظ، پروگرام اور طور طریقوں کی فہرست بڑھتی جا رہی ہے ۔

    دوسری جانب کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ ظاہر کرتی ہے کہ وہ بھی بہت جلد پیٹرول کی طرح سنچری کی تیاری کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں اس وقت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی مضبوط کرنسیاں بھی زوال کا شکار ہورہی ہیں ، ان حالات میں جب کرنسی کی قدرکم ہوتی ہے تواس سے ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے اورمعاشی سرگرمیاں بھی متاثرہوتی ہیں‌، یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں‌اس وقت معاشی سرگرمیاں تیز ہونے کی بجائے سست روی کا شکار نظرآتی ہیں

     

  • ہندوستان کا ایران اور روس کے ساتھ روپے میں تجارت کا فیصلہ

    ہندوستان کا ایران اور روس کے ساتھ روپے میں تجارت کا فیصلہ

    نئی دہلی :ہندوستان کا ایران اور روس کے ساتھ روپے میں تجارت کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق حکومت ہندوستان نے ایران اور روس کے ساتھ تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے شکار ایران اور روس جیسے ملکوں کے ساتھ تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے روپے میں ادائیگی کا نظام استعمال کیا جائے گا۔

    آر بی آئی کے بیان میں آیا ہے کہ یہ فیصلہ ہندوستانی برآمدات میں اضافے کی پالیسی اور عالمی تجارتی برادری میں روپے میں لین دین کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے برآمداتی اور درآمداتی ادائیگیوں کا نیا نظام تیار کیا جارہا ہے۔

    ہندوستان کی، فروغ برآمدات کونسل کے سربراہ مہیش دیسائی نے مرکزی بینک کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ایران اورروس جیسے ملکوں کے ساتھ تجارت میں آسانیان پیدا ہوں گی جن پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

    ہندوستان کے ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے اس فیصلے سے ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی گرتی قدر کو بھی سہارا ملے گا۔

  • روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 207 روپےسے بڑھ گیا

    روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر 207 روپےسے بڑھ گیا

    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی وجہ سےکمی روپے پر دباؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر1 روپے29 پیسے مہنگا ہو گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان رہی .گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 206 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 207 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

    باغی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 1روپے 15 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 40 پیسے اور قیمتِ فروخت 1روپے 30 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔ بدھ کو یورو کی قیمت میں 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارہ کے آغاز میں 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کمی سے 41345 ہے۔

  • روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

    روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

    روسی کرنسی روبل کی قدر میں سنہ 2015 کے بعد حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے اہم سی آئی بینک کے مطابق گیس کی فروخت کی وجہ سے روبل کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔جون سن 2015 کے بعد گزشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ روسی کرنسی روبل کی ڈالراور یورو کے مقابلے میں قدر میں اضافے نے ماہرین کو ششدر کر دیا ہے۔

    روس کے مطابق یورپ کے چون اہم کسٹمرز نے گیزپروم بینک میں جمعرات انیس مئی کو اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔ان کسٹمرز کو ہدایت دی گئی تھیں کہ وہ گیس کی خریداری کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کریں اور اس مناسبت سے ماسکو حکومت کی مہلت بھی ختم ہونے کو ہے۔ان اکاؤنٹس کے کھلوانے کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کی جانب سے رکن ریاستوں کو دی گئی وہ رعایت ہے جس کے تحت وہ روسی گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ اس عمل سے پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ روبل کی قدر میں اضافے کی سب سے اہم وجہ ماسکو حکومت کا یورپی اقوام کو گیس و تیل کو خریداری پر ادائیگیاں یورو کی بجائے روبل میں کرنے کا فیصلہ ہے۔

    جمعہ بیس نومبر کی صبح یورپی کرنسی یورو کے مقابلے میں روبل کی قدر میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بظاہر ماسکو کے بازارِ حصص کی مجموعی حیثیت عدم استحکام کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں اضافہ چار فیصد بتایا گیا ہے۔

    روبل کی قدر میں اضافہ ایسے وقت میں دیکھا گیا جب روس کو ایک بڑے اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ اس بحران کی اہم ترین وجہ روس کی یوکرین کے خلاف فوج کشی ہے۔ رواں برس اب تک روبل نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں تیس فیصد اضافہ کیا ہے۔

  • روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    بیجنگ: روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان ،اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزید مستحکم ہو گا ۔ چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

     

     

    خیال رہے کہ چین میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چینی صدر کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی کل چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

    یاد رہےکہ کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی ۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.52 سے کم ہو کر 174.48 روپے پر بند ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ڈالر بلند سطح پر پہنچنے کے بعد آئی ایم ایف سے ایک ارب روپے کا قرض دینے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے گزشتہ سال دسمبر میں ڈالر 178 روپے 24 پیسے کی بلند سطح پر تھا۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 89 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کے نرخ میں بھی کم ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے سے نیچے آگئی انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 28 پیسے کی کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کی کمی واقع ہوئی نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108153روپے ہوگئی۔

    بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

    دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری…

  • 6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے

    6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے

    کراچی:6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے ،اطلاعات کے مطابق 6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر کے عرصے کے دوران تقریباً 3 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2021 میں مقررہ ہدف سے 287 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا ۔ایف بی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2021 میں جولائی تا دسمبر 2920 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو 2633 ارب کے ہدف سے 287 ارب روپے یا 32.5 فیصد زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 2204 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا اور دسمبر 2021 میں 600 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو دسمبر 2020 میں ہونے والے ریونیو سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق جولائی 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران 148 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو سال 2020 میں 111 ارب روپے کے ہونے والے ریفنڈز سے 37 ارب روپے یا 33 فیصد زیادہ ہے۔

    یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ فنانس ترمیمی بل میں رواں مالی سال کے اختتام تک 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    اس ہدف کے تحت ایف بی آر کو اگلے 6 ماہ کے دوران 3 ہزار ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران قدرے استحکام دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 178روپے سے کم ہو کر176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر181روپے سے گھٹ کر178روپے کی کم سطح پر آ گئی۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر176.60روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے گھٹ کر 176.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے کم ہو کر178روپے اور قیمت فروخت181روپے سے کم ہو کر178.50روپے ہو گئی ۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور میںچوری کی بڑی واردات ۔ چور مجموعی طور پراکیاسی لاکھ پچیس ہزار کے زیورات و نقدی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور شریف میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں مجموعی طور پر 8125000روپے کا مال و زر چرا لیا گیا۔سید ثقلین عابد کاظمی اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑکر کمرے میں موجود سیف الماری اور شو کیس کے تالے بھی توڑ کر 38تولہ سونا ، 65000روپے نقدی، 52000سعودی ریال، 12000امریکن ڈالراور دیگر سامان چوری کر کے مین گیٹ کے اندر سے تالہ توڑ کر رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔صبح نماز کے لئے بیدار ہوئے تو کمرے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا تو پولیس کو اطلاع دی گئی گوگیرہ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر آ کر شواہد اکھٹے کئے اور نمونے لیبارٹری بجھوا دئیے تا حال پولیس نے چوری کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔