Baaghi TV

Tag: رکشے

  • جتوئی: سکول رکشوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم، 9 سالہ طالبہ جاں بحق، 13 طلبہ زخمی

    جتوئی: سکول رکشوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم، 9 سالہ طالبہ جاں بحق، 13 طلبہ زخمی

    جتوئی (باغی ٹی وی)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں صبح کے وقت افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں طلبا و طالبات کو اسکول لے جانے والے دو رکشے مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 طلبا و طالبات زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں رکشے تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریس لگانے میں ملوث دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    زخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حادثے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    والدین اور شہریوں نے اسکول وین رکشوں کی بے احتیاط ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • 50 سے زائد رکشے چوری کرنیوالا بین الصوبائی گینگ گرفتار

    50 سے زائد رکشے چوری کرنیوالا بین الصوبائی گینگ گرفتار

    50 سے زائد رکشے چوری کرنیوالا بین الصوبائی گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی ایک اوربڑی کاروائی سامنے آئی ہے، بین الصوبائی رکشہ چور گینگ کے چار ) ملزمان گرفتار کر لئے گئے، دو سرقہ شدہ رکشے اور کراچی سے سرقہ شدہ متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کر لئے گئے،وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی کراچی سٹی ڈویژن کے انچارج چوھدری عارف ، راجہ خالد نے کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے رکشہ چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث کراچی پولیس کو مطلوب بین الصوبائی رکشہ چور گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے دو سرقہ شدہ رکشے اور کراچی سے سرقہ شدہ متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کر لئے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے رکشہ چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ پچاس سے زائد رکشے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کر کے عمران اور بادشاہ خان آٹھ چوک لیاری والے کو 30/40ہزار روپے فی رکشہ فروخت کر چکے ہیں۔

    ملزم عبدالوحید عرصہ سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے اور سال 2013 تھانہ حب سٹی بلوچستان سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم عمران کباڑی ہے اور تھانہ لیاقت آباد کے مقدمہ الزام نمبر 513/22 میں بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے-ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عبدالوحید ولد محمد حنیف ،عمران ولدمحمد میاں عرف منشاء قریشی،صلاح الدین ولد نعیم الدین ،حمزہ ولد عارف نسیم شامل ہیں

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

     گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

  • سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ

    سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ

    قصور
    شہر و گردونواح کے دیہات سے سکول کے بچوں کو رکشوں میں جانوروں کی طرح لاد کر لایا اور لیجایا جانے لگا،ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے خبر،کئی حادثات رونما ہو چکے

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے دیہات میں معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لادا جاتا ہے نیز رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے جس کے باعث رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں اور اس باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں مگر اس سب کے باوجود ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو چپ سادھے ہوئے ہے حالانکہ روزانہ درجنوں رکشے ڈسٹرکٹ کورٹس قصور کے سامنے سے بھی گزرتے ہیں مگر افسوس کہ افسران کی نظر کبھی ان معصوم بچوں پر نہیں پڑی
    شہریوں نے بچوں کو لیجانے والے سکولوں کے اوور لوڈنگ رکشوں کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ کیا ہے

  • بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور رکشوں کی بہتات

    بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور رکشوں کی بہتات

    قصور اور گردونواح میں بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کی بھرمار پولیس جیبیں گرم کرنے میں مصروف وارداتوں میں اضافہ شہری پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی بہتات ہو گئی ہے پولیس اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف موٹر سائیکل اور رکشوں کو روکا جوتا ہے اور چند روپے لے کر پھر چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کی بدولت ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور رکشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے