Baaghi TV

Tag: رکن

  • فن لینڈ نیٹو کا رکن بن گیا

    فن لینڈ نیٹو کا رکن بن گیا

    یورپی ملک فن لینڈ نیٹو کا رکن بن گیا اس حوالے سے منگل کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک رسمی تقریب ہوئی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر ایجنسی کےمطابق یورپی ملک فن لینڈ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم نیٹو کا باضابطہ طور پر 31 واں رکن ملک بن گیا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ اس موقع پر معجعد تھے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے فن لینڈ کا الحاق قائم کیا۔

    امارات میں 8 سال بعد ایرانی سفیر تعینات

    فن لینڈ کی صدارت نے ایک بیان میں کہا کہ فن لینڈ آج دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بن گیا ہے۔ ہماری تاریخ میں فوجی نان الائنمنٹ کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ہر ملک اپنی حفاظتی اقدامات کرتا ہے اسی طرح فن لینڈ نے کیا اس کے ساتھ ساتھ، نیٹو کی رکنیت ہماری بین الاقوامی پوزیشن مضبوط کرتی ہے۔ ایک شراکت دار کے طور پر، ہم نے طویل عرصے سے نیٹو کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیا ہے۔ مستقبل میں، فن لینڈ نیٹو کی اجتماعی ڈیٹرنس اور دفاع میں اپنا حصہ ڈالے گا-

    امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    دوسری جانب روس کی جانب سے مذمت کی گئی ہے روس کا مؤقف تھا کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت روس کی سلامتی اور قومی مفادات پر حملہ ہے، نیٹو کا عمل صورتحال کو مزید خراب کرنے کا پیش خیمہ ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں:بیگانے بھی اپنے بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں:بیگانے بھی اپنے بن گئے

    لاہور:تحریک عدم اعتماد، وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ اور ہم خیال گروپ کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی ملے، وزیر اعلی عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں 10 گھنٹے تک جاری رہیں۔

    اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے ہدایات دیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف متحد اور پہلے سے مضبوط جماعت ہے، کوئی ہم میں خلیج پیدا نہیں کر سکتا، اپوزیشن کی جانب سے خرید وفروخت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین پہلے بھی منڈیاں لگا چکے ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے، پاکستان میں چھانگا ماگا یا مری کی سیاست نہیں چلے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہو گی، تحریک عدم اعتماد میں یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات کے اجرا ء پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

  • ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق اسلیے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری

    ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق اسلیے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تمام زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،پارلیماںی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف اس وقت زیر حراست ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ اور سابق فاٹا سے رکن اسمبلی علی وزیر بھی جیل میں ہیں۔ چاروں کے پروڈکشن آرڈر کےلیے سپیکر کو درخواست کردی گئی ہے۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق ہے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونگے۔تین مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی۔دو مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

  • "ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری

    "ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری

    وہ روح پرور لمحات جب دنیا بھر کے مسلمان۔۔۔گورے،کالے
    قد آور۔۔۔پست قامت
    امیر۔۔۔غریب
    چھوٹے۔۔۔۔بڑے
    اُس بلد الامین میں۔۔۔شہر مبارک میں۔۔۔بیت الحرم کا دیوانہ وار طواف کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔لاکھوں فرزندان اسلام
    ایک ہی لباس۔۔۔ایک انداز۔۔۔ایک جذبہ۔۔۔۔ایک سی وارفتگی کے عالم میں اس گھر کے دیدار کے لیئے دنیا بھر سے اکھٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔جہاں کے چٹیل میدان سے پھوٹنے والے چشمے کے پانی میں تو کمی نہیں آئی مگر اس کے گرد تشنہ لب ہجوم کا پھیلاؤ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔
    اپنے پروردگار کی بارگاہ میں فقیر بنے ایک ہی صدا نکالتے ہیں:
    "لبیک اللھم لبیک۔۔۔۔۔۔”
    اپنی واحدانیت کے ترانے الاپنے والوں پر رب رحمٰن بھی کتنا خوش ہوتا ہے کہ میدانِ عرفات میں ڈیرہ ڈالے مسافروں کی معافی کااعلان کرتا ہے۔۔۔

    ایسا روح پرور ماحول سال کے باقی ایام میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔۔۔۔
    یہ ایام ذوالحجہ اپنی فضیلت اور اعمال کی رفعت کے اعتبار سے ویسے بھی سال کے دیگر ایام کی نسبت عظمت والے ہیں۔۔۔
    کیونکہ ان ایام میں مسلمانوں کی تمام عبادات۔۔۔۔مثلاً۔۔۔نماز،عرفہ کاروزہ،صدقہ،قربانی،حج،
    اذکار،تکبیرات یعنی سب عبادتیں جمع ہو جاتی ہیں۔۔۔۔یہی وجہ ہے کہ ان ایام کو بڑی فضیلت والے دن کہا گیا۔۔۔۔!!!!!

    اگرچہ اکثر اوقات ہم ان ایام کو لاپرواہی سے عام دنوں کی طرح گزار دیتے اور وہ اجر و ثواب حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔۔۔۔جس کا ان ایام کے اعمال پر وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔!!!

    حج بیت اللہ جیسی عظیم عبادت ہمیں کچھ اسباق بھی ازبر کرانے کا ایک اہم موقع ہے۔۔۔

    1)۔اتحاد و اتفاق کی دعوت:
    ان ایام میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مسلک کے ماننے والے اپنے پروردگار کی بارگاہ عالیہ میں حاضر ہوتے ہیں،اور اس گھر کا طواف کرتے ہوئے،اور دیگر ارکان حج بجا لاتے ہوئے باہم محبت و شفقت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
    اتفاق و اتحاد کا یہ سبق اپنے اپنے ممالک میں بھی اسی انداز میں یاد رکھنے کا بہترین پیغام ہے۔۔۔نفرتوں،باہم عداوتوں،حسد،بغض،تکبر سب سے جان چھڑانے کا بہترین سبق ہے۔ مگر اکثر اسے بھلا دیا جاتا ہے۔

    2)۔فکر آخرت:
    یہ دن ہمیں یوم قیامت کی یاد بھی دلاتے ہیں کہ جسطرح ایک سفید لباس میں ملبوس۔۔۔۔دنیا و مافیھا سے بے غرض۔۔۔۔گھر بار،کاروبار سے دور۔۔۔
    بچوں اور خاندان سے دور۔۔۔
    اسی طرح ایک سفید لباس پہنا کر ہم اکیلے ہی اس دنیا سے جانے والے ہیں۔۔۔۔اور پھر سبھی یوم قیامت حساب کتاب۔۔۔۔جزا و سزا کے لیئے اکھٹے بھی کیۓ جائیں گے۔۔۔
    جہاں اپنے اعمال کے سوا کچھ کام نہیں آئے گا۔۔۔مال و دولت۔۔۔
    اولاد،خاندان وغیرہ۔

    3)۔نماز کی پابندی:
    اکثر کہا جاتا ہے کہ جو لوگ نماز کے عادی نہیں ہوتے،وہ اگر سفر حج کریں تو ان کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔۔۔
    تو اسی نکتے کو لے کر غور کیجیئے کہ اگر یہ مبارک سفر طے کرنے کے بعد بھی حاجی،حاجن کہلا کر بھی ہم نماز کی پابندی کی کوشش نہیں کریں گے تو وہ سبق کہاں کھو گیا۔۔۔۔جو ہم ایام حج میں وہاں سیکھتے ہیں۔۔۔؟؟؟

    4)۔عاجزی و سادگی کا پیام:
    سفر حج ہمارے لیئے عاجزی اختیار کرنے اور سادگی اختیار کرنے کا ایک اہم موقع اور سبق ہے۔۔۔۔
    عجیب و غریب فیشنز سے اجتناب کی عملی مشق ہے۔۔۔۔اسلامی طرزِ حیات اپنانےاور لباس وغیرہ کے معاملےمیں اصلاح کا بہترین موقع ہے۔۔۔۔
    جسےزندگی کے بقیہ ایام میں بھی زندگی کا حصہ بنا کر ہم عاجزی و وقار کا عملی نمونہ بن سکتےہیں۔۔۔!!!!!

    5)۔لڑائی جھگڑے سے اجتناب:
    حج کا موقع ہمارے اندر تبدیلی کا ایک جذبہ بیدار کرنے،تقصیرات پر قابو پانے،اور رب کی رضا کے حصول کی طرف محو سفر ہونے کا موقع ہے۔۔۔!!!
    جس طرح ایام حج میں لڑائی جھگڑے،جھوٹ،چغلی،بد عہدی،فسق و فجور،نشہ وغیرہ سے اجتناب کا حکم ہے،اپنے ہم سفروں کی غلطی سے درگزر،برداشت کرنے کا جو پیام ان دنوں میں ملتا ہے۔۔۔
    انہی باتوں پر ہم بقیہ ایام میں عمل کر کے سکون و امن کی زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔!!!

    6)۔رزق حلال:
    پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "اللّٰہ پاک ہے،اور صرف پاکیزہ مال قبول کرتا ہے،
    پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کا ذکر کیا،جو لمبی مسافت طے کر کے آتا ہے۔۔۔مقدس مقامات پر،غبار سے اٹاہوا،گرد آلود ہے۔۔۔
    پھر اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلاتا ہے:
    حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے،
    اس کا پینا حرام ہے۔۔۔
    اس کا لباس حرام ہے
    اور وہ حرام پر ہی پلا۔۔۔تو ایسے شخص کی دعا کیوں کر قبول ہو سکتی ہے؟؟؟”
    (صحیح مسلم)۔
    تو پتہ چلا کہ اللّٰہ کی بارگاہ میں اپنے اعمال کو مقبول بنانے کے لئیے اس کے احکامات پر عمل بھی ازحد ضروری ہے
    کیونکہ:
    انما یتقبل اللّٰہ من المتقین¤
    {المائدہ}۔
    اور متقین کون ہوتے ہیں؟
    جو ناجائز طریقے سے مال نہیں کماتے۔۔۔
    کسی کا حق نہیں مارتے۔۔۔۔
    کسی کی جائداد پر ناحق قبضہ نہیں کرتے۔۔۔
    رشوت و سود سے بچتے ہیں۔۔۔

    7)۔دعا کااہتمام:
    بیت اللّٰہ کا حج کرنے والوں کو دعا کا اہتمام بھی خشوع و خضوع سے کرنا چاہیئے۔۔۔
    اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ اور مظلوم مسلمانوں کی ابتر صورت حال سے نجات اور آذادی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!!!
    دنیا و آخرت کی بھلائی مانگی جائے۔۔۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام کی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!
    اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان ایام میں نیک اعمال کرنے کی توفیق بخشے،
    اور اعمال کو اس انداز میں اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کرتے ہوئے بجا لانے کی توفیق دے کہ وہ اس کی بارگاہ میں قبولیت کے معیار پر پورا اتریں۔۔۔۔آمین!!!!!
    وہ چھوٹے سے چھوٹے ہوں یا بڑےسے بڑے۔۔۔!!!!!
    سب ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کے اعمال کرنے کی کوشش کریں۔۔۔بالخصوص تسبیح،تحمید،تہلیل،تکبیر،یوم عرفہ کا روزہ وغیرہ۔۔۔!!!!
    کیونکہ حج اور قربانی تو صاحب استطاعت پر فرض ہیں۔۔۔
    اگر یہ عمل نہیں بھی ممکن تو درج بالا اعمال سے ہرگزغافل نہ رہیں۔۔۔!!!