Baaghi TV

Tag: رکن اسمبلی

  • خاتون رکن اسمبلی کو نشہ آور چیز کھلا کر "جنسی زیادتی” کا نشانہ بن گئی

    خاتون رکن اسمبلی کو نشہ آور چیز کھلا کر "جنسی زیادتی” کا نشانہ بن گئی

    آسٹریلیا کی رکن اسمبلی اور نائب وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ انکو نشہ دے کر انکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے

    بریٹینی لاؤگا نے یہ بات سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی ، انکا کہنا تھا کہ کوئنزلینڈ کے علاقے میں انہیں نشہ آور چیز کھلا کر انکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، جب میں نے ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ میرے جسم میں نشہ آور اشیا ہیں جو میں نے خود نہیں لی نہیں تھیں،بریٹینی لاؤگا ن کے مطابق یہ واقعہ 28 اپریل کو پیش آیا، اس ضمن میں پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،

    بریٹینی لاؤگا کا کہنا تھا کہ ” نشہ آور چیز نے بہت برے اثرات مرتب کیے تھے، یہ کسی کے بھی ساتھ ہو سکتا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ ہم میں سے کئی لوگوں کے ساتھ ہوا ہے، میں نے اپنے علاقے میں متعدد خواتین سے رابطہ کیا ہے جنہیں اسی طرح نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،خواتین کو نشہ آور چیز دینے یا جنسی زیادتی کے خوف کے بغیر بلاخوف و خطر باہر نکلنے کی آزادی ہونی چاہئے

    کوئنز لینڈ پولیس نے تصدیق کہ وہ خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے دی گئی درخواست پر تحقیقات کر رہے ہیں، آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے سربراہ اسٹیون مائلز نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے بریٹینی لاؤگا کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

  • کار حادثے میں سابق خاتون رکن اسمبلی کے شوہر کی موت

    کار حادثے میں سابق خاتون رکن اسمبلی کے شوہر کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے ہنگو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کار حادثے میں سابق خاتون رکن اسمبلی کے شوہر کی موت ہو گئی ہے، اطلاع پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ درسمندر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، کار میں سابق خاتون رکن اسمبلی خورشید بیگم کے شوہر ایڈوکیٹ سعید شاہ بخاری سوار تھے جن کی موقع پر ہی موت ہو گئی، لاش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا یا کوئی اور وجوہات تھیں پولیس کاکہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    سعید شاہ بخاری کی حادثے میں موت پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور متوفی کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

    ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر 

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • راہول گاندھی کی”فلائنگ کس” پر رکن اسمبلی اور ادکارہ سمرتی ایرانی کا شدید ردعمل

    راہول گاندھی کی”فلائنگ کس” پر رکن اسمبلی اور ادکارہ سمرتی ایرانی کا شدید ردعمل

    نئی دہلی: بھارت کی مقبول اداکارہ اور بی جے پی کی رکن اسمبلی سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کے “فلائنگ کس” پر شدید احتجاج کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی ،وفاقی وزیر اور معروف ٹی وی اسٹار سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کے "فلائنگ کس” کے اشارے کو نازیبا قرار دیتے کو آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف قرارداد بھی جمع کرادی۔

    وفاقی وزیر سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کا نام لیے بغیر کہا کہ صرف ایک بدتمیز آدمی ہی خواتین ارکان اسمبلی میں موجودگی کے باوجود پارلیمنٹ میں ’فلائنگ کس‘ کر سکتا ہے۔

    قبل ازیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے الزام لگایا تھا کہ راہول گاندھی نے تحریک عدم اعتماد پر اپنی تقریر کے بعد پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے فلائنگ کس کیا تھاجس رکن اسمبلی کو کل ہی بحال کیا گیا ہے اس میں اقدار اور وقار کی کمی ہے۔ پارلیمنٹ نے کبھی بھی اس طرح کی “بدتمیزی” نہیں دیکھی گئی۔ جہاں خواتین کی عزت کے تحفظ کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔

    ماں نے 7 ہفتوں کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب پلا دی

    وزیر درشنا جردوش کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کی فلائنگ کس ‘ہماری ثقافت کے خلاف ہےہمیں یہ پسند نہیں آیا جب انہوں نے (راہل
    گاندھی) جاتے وقت فلائنگ کس دیا ک یہ ہماری ثقافت کے خلاف ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں ایسی چیزوں کو برداشت نہیں کریں گے-

    بعد ازاں بی جے پی خواتین ارکان اسمبلی نے راہول گاندھی کے فلائنگ کس کے اشارے پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے پاس قرارداد جمع کرادی۔

    دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر ہمہ جہت حملہ شروع کیا جب انہوں نے آج اپوزیشن اتحاد انڈیا کی طرف سے لائی گئی بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا، "انہوں نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے۔ وزیر اعظم منی پور کا دورہ نہیں کرتے کیونکہ وہاں ہندوستان کو قتل کیا گیا ہے-

    دفتری اوقات جب ملازمین زیادہ غلطیاں کرتے ہیں

    مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا، "منی پور تقسیم نہیں ہے، یہ ہندوستان کا حصہ ہے۔” راجیہ سبھا میں، ہندوستانی بلاک نے منگل کو ایوان کے قائد پیوش گوئل کے خلاف اپنے اراکین کو "غدار” کہنے پر استحقاق کی تحریک پیش کی عدم اعتماد کی بحث جمعرات تک جاری رہے گی جب توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنا جواب دیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے جمع کرائی تھی جس پر بحث جاری ہے اور کل بروز جمعرات کو تحریک عدم اعتماد کا جواب دیں گے۔

    برطانوی شہزادہ ہیری سے ایک اور لقب سے محروم ہو گئے

  • تحریک انصاف کی سابق خاتون ایم این اے کی بیرون ملک جانے کی کوشش ہوئی ناکام

    تحریک انصاف کی سابق خاتون ایم این اے کی بیرون ملک جانے کی کوشش ہوئی ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابق خاتون رکن قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    کراچی سے تحریک انصاف کی رہنما صائمہ ندیم بیرون ملک جا رہی تھیں کہ ایئر پورٹ سے انہیں روکا گیا ہے، صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا جا رہی تھیں، صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا، صائمہ ندیم کو پرواز کی روانگی کے بعد پولیس ساتھ لے گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق صائمہ ندیم کا نام سیکورٹی اداروں کی اس فہرست میں موجود ہے جو بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں، نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں ہیں،

    دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کے 200 کارکنوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے ، 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے تحریک انصاف کے 200 کارکنوں کے نام ایئرپورٹس اور شپ پورٹس حکام کو فراہم کردیئے گئے ہیں حکام کو ہدایات کی گئی ہیں کہ فہرست میں شامل کوئی بھی شخص ملک کے باہر نہ جائے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • رکن اسمبلی دوران اجلاس موبائل پر فحش فلمیں دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    رکن اسمبلی دوران اجلاس موبائل پر فحش فلمیں دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    رکن اسمبلی اجلاس کے دورن موبائل پر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، واقعہ بھارت کا ہے، تریپورہ میں بھارت کی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے تو دوران اجلاس موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتے رہے، انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایوان میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، رکن اسمبلی کی جانب سے فحش فلمیں دیکھنے کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوئی جس کے بعد کسی نے اسکو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی تریپورہ کے صدر کا کہنا ہے کہ پارٹی نوٹس جاری کر کے رکن اسمبلی سے وضاحت طلب کرے گی.

    رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کی ویڈیو جب وائرل ہوئی تو عوامی حلقوں نے اسکی مذمت کی، سوشل میڈیا صارفین نے رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ نے جس اجلاس کے دوران یہ ویڈیو دیکھی وہ اجلاس 24 مارچ سے 28 مارچ تک ہوا تھا، رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کی جانب سے فحش ویڈیو دوران اجلاس دیکھنے پر اپوزیشن لیڈر دیب برما کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی ذمہ دار شخص ہیں، انہیں اپنے عمل سے دوسروں کے لئے بری مثال نہیں بننا چاہئے، انہوں نے رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا، بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل لانا منع ہے، تا کہ سب اجلاس پر فوکس کریں، رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ موبائل کیسے لے کر گئے، فحش ویڈیو دیکھ کر ایوان کے وقار کو نقصان پہنچایا گیا، بی جے پی میں اگر اخلاقیات نام کی کوئی چیز ہے تو رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ کے خلاف کاروائی کی جائے،

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ریلوے سٹیشن پر لگی ٹی وی سکرینز پر فحش فلم چل گئی

  • عدالت نے رکن اسمبلی چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

    عدالت نے ایم این اے چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

    ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گرفتار شدہ ایم این اے ن لیگ ملزم چوہدری اشرف کو ریمانڈ کے لئے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا۔ ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کو گزشتہ روز 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں ملزم این این اے چوہدری اشرف کی جانب سے 200 سے زائد وکلاء پیش ہوئے مگر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ٹھوس شواہد ہونے کی بناء پر عدالت نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا سکے۔

    ترجمان نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ملزم سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے موثراقدامات کر رہا ہے اور جلد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو مقدمہ میں متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وفاقی کابینہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری اشرف کو 53 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا،وفاقی کابینہ نے چوہدری اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

  • عدم اعتماد پرووٹنگ کےدن کوئی رُکن اسمبلی نہ آئے: وزیراعظم نےخط لکھ کرہدایات جاری کردیں

    عدم اعتماد پرووٹنگ کےدن کوئی رُکن اسمبلی نہ آئے: وزیراعظم نےخط لکھ کرہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد: عدم اعتماد پرووٹنگ کےدن کوئی رُکن اسمبلی نہ آئے: وزیراعظم نےخط لکھ کرہدایات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو خط لکھا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کا کوئی رکن قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا۔

     

     

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ جسے منظور کر لیا گیا اور دو روز کے وقفے کے بعد اس پر بحث ہو گی۔

    اُدھر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

     

  • کراچی دھماکے میں رکن اسمبلی کے والد بھی چل بسے

    کراچی دھماکے میں رکن اسمبلی کے والد بھی چل بسے

    کراچی دھماکے میں رکن اسمبلی کے والد بھی چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد دلاور خان جاں بحق ہوگئے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ،صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہرکا بھی کہنا ہے کہ شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں عالمگیر خان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا ،دھماکے کے وقت وہ نجی بینک میں تھے،

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ شیرشاہ دھماکے میں ہمارے رکن قومی اسمبلی کے والد کی بھی موت ہوئی، اللہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل دے

    کراچی شیر شاہ چوک پر ریسکو آپریشن کے دوران ایک اور دھماکا ہوا ہے ،دوسرے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ایس ایس جی سی کی ٹیمیں دھماکے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں شیر شاہ راچہ چوک میں جائے وقوعہ پر الیکٹرک کیبل اسپارک کے باعث دوسرا دھماکہ ہوا ،الیکٹرک کیبل اسپارک دھماکہ ریسکیوآپریشن کے دوران ہوا،

    قبل ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دھماکہ ہوا ہے ،شیر شاہ پراچہ چوک میں دھماکہ کے نتیجے میں 12 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں دھماکے سے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکہ شیر شاہ پراچہ چوک میں حبیب بینک کی 2 منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ہوا ،2 منز لہ عمارت میں دھماکے سے دیواریں گر گئیں دھماکے کی نوعیت کاتعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائیگا۔

    جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، عمارت کی دیواریں گرنے کی وجہ سے کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکہ نالے میں ہوا،2منزلہ عمارت نالے پر تعمیر تھی ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لاشوں کو بھی سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایدھی، چھیپا کے رضاکار بھی موقع پر موجود ہیں ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے عمارت میں قائم دفاتر کا بیشتر سامان نالے میں بہہ گیا عمارت میں بینک اوردفاتر تھے،دھماکے سے سڑک متاثر،کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا

    دھماکے میں زخمی اور مرنے والوں کی لسٹ سامنے آئی ہے،دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں میرابت خان، منور خان، ذیشان، محمد یونس،انعام اللہ شاہ،شفیع اللہ شامل ہیں ، چار لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں غلام مصطفیٰ،محمد ارشد،غلام اکبر، جمیل احمد،عبدالغفار، حماد،ریاض محمود،کشمیر خان، صوبہ خان،عبدالوہاب اور ایک نامعلوم شامل ہے،

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شیر شاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ انکوائری میں پولیس کا افسر شامل کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی کیں انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات بھی کیں

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے شیر شاہ دھماکے کا نوٹس و اظہار افسوس کیا ہے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی دھماکہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی

    ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کہنا ہے کہ نالے کےاوپر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ممکنہ طور پر دھماکہ نالے میں گیس بھرنے سے ہوا ،عمارت کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے تھے،عمارت کے مالکان نے دستاویزات دکھائیں جس کی بناپر عمارت نہیں گرائی گئی

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،پہلی ترجیح زخمیوں کواسپتال میں سہولیات فراہمی کا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا ،واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے پولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے

    رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے شیر شاہ کراچی میں دھماکے پر تشویش کا اظہارکیا ہے،اور دھماکے میں متعدد افراد کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ اللہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں،ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان جانبحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لئے مکمل تحقیقات کی جائیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متاثرہ بلڈنگ نالے کے اوپر بنائی گئی تھی، تحقیقات کی جائیں کہ نالے کے اوپر بلڈنگ کیسے بنائی گئی،کراچی میں تواتر کے ساتھ بلڈنگ کنٹرول کے اداروں کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ متعلقہ اداروں اور ان میں موجود کالی بھیڑوں سے سختی سے نمٹنے اور سزائیں دینے کی ضرورت ہے

    چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ کراچی دھماکہ میں 12 افراد کےانتقال اور درجنوں زخمیوں کا سن کردلی دکھ ہوا،میری تمام ہمدریاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں یہ سانحہ بھی ناجائزتجاوزات اور نالوں پربنی عمارتوں کا شاخسانہ تھا۔شہری اداروں کو چاہیے کہ فوری اورموثراقدمات اٹھائیں تاکہ ایسے مزید سانحات سے بچا جا سکے .

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالوں پر عمارتوں کا بننا جائز نہیں ہے، غیرقانونی طور پرہونے والی تعمیرات پر ایکشن لیا جا رہا ہے، کراچی کے نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جائے،نالوں پر ہونے والی تجاوزات ختم کرنے سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے نالوں پر تجاوزات بنانا کسی بھی صورت جائز نہیں نالوں پر تعمیرات کرنے والے اصل ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ