Baaghi TV

Tag: رکن قومی اسمبلی

  • سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد مقبول بیانیہ ہے،مصطفیٰ کمال

    سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد مقبول بیانیہ ہے،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وقت ملک میں پنجے گاڑے سیاسی بحران کی اصل وجہ نام نہاد اور خود ساختہ پھیلایا ہوا مقبول بیانیہ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیّد مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ شب ہونے والے ہنگامے پر اِسپیکر صاحب کی جانب سے دیا جانے والا ردِعمل اور ریمارکس لائقِ تحسین ہیں جس پر بجا طور یہ کہنا ہوگا کہ آپ نے اپنی کرسی کا حق ادا کر دیا،بد قسمتی سے پاکستان میں المیہ یہ ہے کہ اس تاثر کو ہوا دی جاتی ہے کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ یا مقتدرہ حلقوں کے لئے نازیبا الفاظ استعمال نہیں کئے جائیں تب تک عوام جمع نہیں ہو سکتی اس وقت ایوان میں ہونے والی ایک دوسرے کو قبول کرکے ملک چلانے کی گفتگو کسی شہ سرخی کا حصّہ نہیں بنے گی سوشل میڈیا پر پر بیٹھے نام نہاد پیشہ ور نقاد توڑ مروڑ کے آپ کے بیانیے کو غلط ثابت کریں گے، سیاسی شخصیات نے اپنی ناعاقبت اندیشی میں نوجوانوں کو اتنا ورغلا دیا کہ جب تک آپ کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہوگا وہ آپ کی مثبت بات کو قبول نہیں کریں گے، تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ کب تک ایسے شیر پر سواری کی جائے گی جس پر سے اترتے ہی کھائے جانے کا خدشہ زہن پر سوار ہو؟؟

    سیّد مصطفیٰ کمال نے مزید اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت پر مامور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے روکے جانے پر ایجنٹ کہا جاتا ہے، اس قومی ایوان میں بیٹھے ہر شخص کی زمہ داری ہے کہ وہ زاتی اور اپنے لیڈر کے مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی اور عوامی معاملات پر بھی بحث کرے، سیّد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ پی ٹی آئی کے درد کو سمجھتے ہوئے درگزر کا معاملہ کیا کریں حزبِ اختلاف کو ایوان میں اپنی کارکردگی بھی دکھانی ہوتی ہے اس وقت پی ٹی آئی کے دوست کُچھ مجبوریوں کا شکار ہیں جن کو سمجھتے ہوئے ہمیں اُن سے ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

    اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی، ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شیریں مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    دوسری جانب گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وائس چیئرمین تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

  • ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے بیان پر تقسیم

    ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے بیان پر تقسیم

    اسلام آباد(محمداویس ): وزیراعظم شہبازشریف کے اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کوپارٹی چھوڑنے کے بیان پر مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی بھی تقسیم ہوگئے –

    با غی ٹی وی: کچھ ارکان قومی اسمبلی نے بیان کی حمایت کی اور کچھ نے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار بھی تو باتیں کرتے تھے اختلاف رائے کو برداشت کرناچاہیےہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ نماز کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان ہال کی پچھلی نشستوں پر بیٹھے تھے شہباز شریف کے بیان پر بحث کررہے تھے –

    الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر انگلیاں نہ اٹھ سکیں،طلال چاہدری کا کراچی مئیرالیکشنز پر …

    ایک بزرگ خاتون رکن نے شہباز شریف کے بیان کی مکمل حمایت کی تو ان کےپاس بیٹھے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے ان کوٹوکتے ہوئے کہاکہ جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں تھے تو وہ بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کےخلاف باتیں کرتے تھے میڈیا پر بیان دیتے تھے نواز شریف کو غلط بریف کرتے تھے اس وقت ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیاگیا جو اب اسحاق ڈار پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اس طرح کا بیان دیا ہے ۔

    پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں،مریم نواز

    سیاسی جماعت میں اختلاف رائے ہوتاہے اس کو ختم نہیں کرناچاہئے ہر ایک کو ساتھ ملاکر چلناچاہیے ۔وقفہ نماز کے دورن مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے درمیان شدید بحث ہوتی رہی ۔

  • شیخ رشید احمد کے بھتیجے کا ایک  روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور

    شیخ رشید احمد کے بھتیجے کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    تحریک انصاف کے ایم این اے اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایم این اے شیخ راشد شفیق کوپولیس نے سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا،راشد شفیق کو مسجد نبوی کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پرگرفتارکیا گیا شیخ راشد شفیق کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا، وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا –

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    بعد ازاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے شیخ راشد شفیق کو اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا شیخ راشد شفیق کو لیکر پولیس ٹیم اٹک پہنچ گئی تھی –

    واضح رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

    قبل ازیں شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا حکومت انتقام پر اتر آئی ہے اب حالات بہتر نہیں ہوں گے یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا اور صورت حال سے متعلق آج دن میں پریس کانفرنس کروں گا-

    قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا سے بدتمیزی پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ یہ عمران خان کی فتح ہے کہ کل یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں پر بھی ان کیخلاف نعرے لگیں گے لوگوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو واپس لایاجائے، لوگ ان کو پسند نہیں کرتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ویڈیو پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت والے یہاں آئے تھے، پاکستانیوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا، پورے مدینے میں چور، چور اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگے، ان کو اپنی اصلیت پتا چل گئی ہوگی۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ مدینہ میں موجود ہیں، عشاء کے وقت کوئی چور نماز یا تراویح پڑھنے نہیں آیا، چھپ چھپا کر ہوٹلوں میں بیٹھے ہیں، پورے پاکستان میں دعائیں ہورہی ہوں گی لیکن لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں۔

    بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھیننے والا جوڑا گرفتار

  • وزیراعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت

    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت کیا،اقبال محمدعلی 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 240 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق سینئر رہنما اقبال محمد علی کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے مرحوم نے علالت کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

    وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت کیا کہا کہ اقبال محمد علی پڑھے لکھے اور عوام دوست انسان تھے جمہوریت کے لیےاقبال محمد علی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی دکھ کی گھڑی میں ہم آپکے ساتھ برابر کے شریک ہیں-

    اسکائی ونگزاور ایئر کرافٹ آپریٹرز اینڈ اورنز ایسوسی ایشنز کی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی یقین…

    رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002، 2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ…

  • عامر لیاقت دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    عامر لیاقت دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    کراچی: رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز ی کے باعث اسپتل منتقل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے طبعیت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ اسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

    تحریک عدم اعتماد ، عامر لیاقت نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔

    عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

    عامر لیاقت نے اسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 3 اہم پیشگوئیاں کی تھیں-

    عامرلیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے:اہم اجلاس…

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین پیش گوئیاں کررہا ہوں جو وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم-

    انہوں نے پہلی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی دوسری یہ کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی جبکہ علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔

    ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے ووٹ 182 تک پہنچ گئے، ناراض اراکین کے بنا بھی عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہمارے مولاجٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا سب دور ہوگئے، نارض اراکین قائد ایوان کواعتماد کاووٹ دیں گے لہذا نااہل نہیں ہوں گے۔

    جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا،ن لیگی رہنما کا دعویٰ