Baaghi TV

Tag: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت

  • علی امین پربشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی لگا: شیر افضل مروت

    علی امین پربشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی لگا: شیر افضل مروت

    رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ 24 نومبر کے بعد ہی یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر عائد کیا گیا، جبکہ ان کی جنید اکبر اور دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ بھی سخت ٹکراؤ رہا۔ مروت کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے آپریشن کی جو خواہش تھی، وہ علی امین کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے آخر میں علیمہ خان سے بھی محاذ آرائی کی۔ مروت کے بقول علی امین نے انہیں خود بتایا تھا کہ انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ "آپ کے اہل خانہ مداخلت کر رہے ہیں”۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا کہ سال، ڈیڑھ سال میں رہائی ممکن نظر نہیں آ رہی۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی آنکھیں بند کر کے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت مانتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔مزید برآں، مروت نے یہ بھی عندیہ دیا کہ پارٹی کے اندر کئی مضبوط گروپس موجود ہیں جو اس نامزدگی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

    اسپین پارلیمنٹ میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا قانون منظور

  • اڈیالہ کی بلی اور بابا کوڈا  اکاؤنٹس علیمہ خان کے بیٹے چلاتے تھے،شیر افضل مروت

    اڈیالہ کی بلی اور بابا کوڈا اکاؤنٹس علیمہ خان کے بیٹے چلاتے تھے،شیر افضل مروت

    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اکاؤنٹس ”اڈیالہ کی بلی“ اور ”بابا کوڈا“ دراصل علیمہ خان کے بیٹے چلا رہے تھے۔

    نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے اندر تکبر آسمان کو چھو رہا تھا، اس کے بعد سے پارٹی میں کوئی نیا فرد شامل نہیں ہوا، بلکہ مسلسل لوگ نکالے جاتے رہے۔ ان کے مطابق پارٹی کے اندر لسانی تقسیم بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی کی ”گالم گلوچ بریگیڈ“ سے شدید تکلیف ہے، جس نے سب کو دشمن بنا دیا ہے۔ ”اسٹیبلشمنٹ کے غصے کا حال کیا ہوگا؟ کیا اس گالم گلوچ سے کچھ حاصل ہوا؟“

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اب یہ عناصر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کا بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن پارٹی قیادت نے کبھی انہیں ڈس اون نہیں کیا۔ ان کے مطابق ”یہ سب پارٹی کے چند لوگ کروا رہے ہیں اور ان کی عقل پر ماتم کیا جا سکتا ہے۔پارٹی رکنیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا میری پارٹی چھوڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں، مگر مجھے تو پہلے ہی پارٹی نے نکال رکھا ہے۔ جب بھی کوئی فیصلہ کروں گا ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا، فی الحال چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔

    اسحاق ڈار کی ڈھاکا میں بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات

    طاقت ور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں،مصدق ملک

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری،امیدواروں کا اعلان

    آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،میئر کراچی

  • شیر افضل مروت کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، عمران خان و  ٹیم پر سنگین الزامات

    شیر افضل مروت کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، عمران خان و ٹیم پر سنگین الزامات

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے عمران خان اور پارٹی کو تباہ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کا بیانیہ کمزور ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان دراصل اسٹیبلشمنٹ سے تصادم نہیں بلکہ مفاہمت چاہتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حیدر مہدی نے ان سے 4 ہزار ڈالر مانگے اور انکار پر ان کے خلاف وی لاگ جاری کیا۔ مزید کہا کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ اور عادل راجہ کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے تعلقات ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے جیل سے جاری ہونے والے پیغامات سب جھوٹے ہوتے ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

    شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ وہ شوکت بسرا، تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل، اظہر مشوانی اور جبران الیاس سمیت پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ کئی افراد عمران خان کے نام پر مالی فائدے اٹھا رہے ہیں جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی ان سے خوفزدہ ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کے تعلقات ریاست مخالف اکاؤنٹس "بابا کوڈا، اڈیالہ کی بلی اور جوکر” سے ہیں۔ مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ عمران خان کی نہیں بلکہ سلمان اکرم کی خواہش تھی۔ان کا دعویٰ تھا کہ 14 اگست کو احتجاج کا فیصلہ بھی عمران خان کا نہیں بلکہ علیمہ خان کا تھا۔

    مودی کے فیصلے زلیل کروائیں گے، امریکہ سے بھارتی ملک بدر،چین آگے سرنڈر

    بھارت نے امریکا کے لیے پوسٹل سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم نے سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی