Baaghi TV

Tag: رہبرا

  • عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    کامیڈی ڈرامہ بلبلے میں خوبصورت کا کردار کرنے والی خوبصوت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اداکار احسن خان کے ساتھ پھر سےکام کرنا چاہتی ہیں.اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم دونوں‌کی فلم رہبرا چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے اس میں میری اور احسن کی جوڑی کو شائقین نے خاصا سرا ہے اور میں‌خود بھی چاہتی ہوں کہ احسن خان کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. اداکارہ نے فلم رہبرا کی شوٹنگ کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ احسن نے تمام شوٹنگ میں بہت زیادہ تعاون کیا اور صرف میرے ساتھ ہی تعاون نہیں‌کرتے تھے بلکہ وہ ٹیم کے ہر ممبر سے تعاون کرتے تھے.وہ بہت اچھا گائیڈ کرتے ہیں اور گائیڈ ہر کوئی ہر کسی کو

    نہیں‌کرتا اتنا کھلے دل کا مالک کوئی بھی نہیں ہوتا لیکن احسن خان میں یہ کوالٹی ہے شاید تبہی اللہ تعالی نے ان کو اتنی کامیابی دی ہے.ادگع احسن خان نے بھی عائشہ عمر کی تعریف کے انداز پر ریسپانس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ بذات خود بہت اچھی اداکارہ اور انسا ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے ہر وقت ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں‌ عائشہ نے جو میرے لئے الفاظ استعمال کیے ہیں میں ان کےلئے ان کا بےحد شکر گزار ہوں .یاد رہے کہ عائشہ عمر کی فلم رہبرا نے اب تک صرف پالیس لاکھ کا بزنس کیاہے.فلم کی کہانی میں‌شائقین نے زیادہ دلچپسی نہیں لی.

  • رہبرا کو کچھ سینما گھروں سے اتار دیا گیا جبکہ چوہدری کچھ سینما گھروں میں‌ چل رہی

    رہبرا کو کچھ سینما گھروں سے اتار دیا گیا جبکہ چوہدری کچھ سینما گھروں میں‌ چل رہی

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا اور نیہا لاج کی فلم چوہدری چوبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنیں دونوں کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ سے زائد ہو چلا ہے لیکن ابھی تک دونوں نے خاطر خواہ بزنس نہیں‌کیا. رپورٹس کے مطابق فلم رہبرا نے ابھی تک چالیس لاکھ تک کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم چوہدری نے ابھی تک پینتیس لاکھ تک کا بزنس کیا ہے. دونوں فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں. چوہدری فلم کراچی کے کچھ سینما گھروں میں ابھی تک چل رہی ہے لیکن رہبرا کو تو بہت سارے سینما مالکان نے اتار دیا ہے یہی صورتحال لاہور میں بھی ہے.
    اگر دیکھیں تو ان دونوں کی پرموشن اس طرح سے نہیں کی گئی جس طرح سے باقی فلموں کی جاتی ہے. رہبرا فلم کی پرموشن میں اس کی کاسٹ نے خصوصی طور پر عائشہ عمر نے تعاون نہیں کیا، رہبرا کی پرموشنز کے دنوں میں عائشہ عمر بیرون ملک میں تھیں اور احسن خان لندن میں تھے فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر

    سائرہ افضل کو کراچی میں‌ فلم کی ریلیز سے قبل عائشہ عمر کی عدم دستیابی کے باعث میڈیا میٹ اپ کینسل کرنا پڑا. اسی طرح سے فلم چوہدری کی پرموشن بھی بہت ڈھیلی رہی لاہور میں جو اسکا فنکشن ہوا اس میں شمون عباسی ، یاسر حسین و دیگر غائب تھے صرف ارباز خان اور ڈی ایس پی طارق اسلام موجود تھے یہاں تک کہ فلم کے ڈائریکٹر عظیم سجاد بھی تقریب میں موجود نہیں تھے،صحافیوں نے جب سوالات کئے کہ کاسٹ کہاں ہے فلم کی ،پرڈیوسر نیہا لاج کے پاس کوئی مناسب جواب نہیں تھا.اگر یہ کہا جائے کہ چوہدری فلم کو اسکی اپنی کاسٹ نے ہی اون نہیں کیا تو بے جا نہ ہوگا.

  • اداکاری آسان کام نہیں عائشہ عمر

    اداکاری آسان کام نہیں عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر جن کی حال ہی میں فلم رہبرا ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کے ساتھ احسن خان دکھائی دے رہے ہیں۔ امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو پاکستان کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے گانے کافی پسند کئے جا رہے ہیں چوبیس جون کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنی لوگ کہانی کو کافی سراہ رہے ہیں۔اس فلم کی ہیروئین عائشہ عمر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی اس وڈیو میں عائشہ عمر نے دکھایا ہے کہ وہ کس طرح سے شوٹ کررہی ہیں ، انہوں نے اس وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اداکاری صرف گلیمر کا نام نہیں ہے نہ ہی یہ تفریخ ہے بلکہ سخت محنت اور جدوجہد کا نام ہے اداکاری.

    عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ یہ کلپ جنوری دو ہزاد بیس کی صبح سات بجے ہم قصور کی سخت سردی اور ہلکی بارش کا ہے۔ لہذا کام کرنا آسان نہیں ہوتا سردی گرمی کے موسم کی شدت کو جھیلنا پڑتا ہے تب جا کر کوئی چیز بنتی ہے جسے شائقین دو ڈھائی گھنٹوں میں دیکھتے ہیں ان دو ڈھائی گھنٹوں کے پیچھے بے حد محنت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ رہبرا میں عائشہ عمر ایک پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے اس میں پنجابی بولی ہے اور باقاعدہ خوبصورت پنجابی لہجہ اپنایا ہے، امین اقبال کا کہنا ہے کہ اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں آپ یہ ضرور کہیں گے کہ ہاں جی یقینا فلم پر محنت کی گئی ہے۔

  • رہبرا اور چوہدری آج سینما گھروں کی بن رہی ہیں زینت

    رہبرا اور چوہدری آج سینما گھروں کی بن رہی ہیں زینت

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا اور نیہا لاج کی فلم چوہدری آج ملک بھر کے سینما گھروں‌ میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں. دونوں فلمیں عید سے پہلے لگائی جا رہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ عید تک یہ کیسا بزنس کرتی ہیں اور عید پر ہی ریلیز ہونے والی دو بڑی فلموں قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں‌جائونگا کے لگنے تک لوگوں کی کتنی دلچپسی حاصل کرتی ہیں. فلم رہبرا کی مرکزی کاسٹ میں احسن خان اور عائشہ عمر ہیں جب کہ چوہدری میں سٹار کاسٹ بڑی ہے جس میں چوہدری کا کردار کرنے والے حاضر سروس ڈی ایس پی طارق اسلام اور شمعون عباسی ،یاسر حسین ثنا فخر و دیگر شامل ہیں۔

    دونوں فلموں کی پرموشن کے رنگ کافی پھیکے رہے ،رہبرا کی ہیروئین آخری وقت تک اپنی فلم کی پرموشن میں دلچپسی لیتی ہوئی دکھائی نہیں دیں،اسی طرح سے چوہدری فلم کی زیادہ پرموشن نہیں کی گئی بڑے شہروں میں ایک آدھ چھوٹی سی تقریب رکھی گئی، حیرت کی بات یہ ہے شمعون عباسی اور یاسر حسین اپنی ہی فلم کی تشہیر کرتے دکھائی نہیں دئیے اس کے علاوہ ان دونوں فلموں کے پریمئیر تک نہیں کئے گئے۔فلم چوہدری کی پرڈیوسر نیہا لاج کہتی ہیں کہ انہوں نے اس فلم کو بہت محنت سے بنایا ہے لوگوں کو دیکھنی چاہیے اسی طرح‌ سے امین اقبال کا بھی دعوی ہے کہ ان کی فلم رہبرا دیکھنے کے بعد کئی دن تک لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوال اٹھتے رہیں گے.

  • رہبرا کی ریلیز سر پر اور عائشہ عمر غائب، ڈائریکٹر پرڈیوسر پریشان

    رہبرا کی ریلیز سر پر اور عائشہ عمر غائب، ڈائریکٹر پرڈیوسر پریشان

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”رہبرا“ جو کہ چوبیس جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کی ریلیز سر پر ہے اور فلم کی ہیروئین عائشہ عمر غائب ہیں ۔وہ اس وقت سپین میں موجود ہیں عین فلم کی پرموشن کے دِنوں میں عائشہ عمر بیرون ملک چلی گئیں ۔فلم کی ریلیزسے قبل ان کے آنے کی اطلاعات تھیں لیکن سنا ہے اب وہ ریلیز کے روز بھی موجود نہیں ہوں گی۔ بائیس تاریخ کو کراچی میںایک میڈیا اپ رکھا گیا جس کو اب کینسل صر ف اس لئے کر دیا گیا ہے کیونکہ عائشہ عمر واپس نہیں آئیں ۔رپورٹس یہ ہیں کہ فلم کے ہدایتکار امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل سمیت ٹیم سے جڑے تمام لوگ کافی پریشان ہیں کیونکہ عائشہ عمر فلم کی ہیروئین ہیں ان کے بغیر کس طرح میڈیا میٹ اپ کیا جا سکتا ہے یا پرموشن کی جا سکتی ہے۔ چوبیس تاریخ کو ریلیز ہونے والی فلم رہبرا کا پریمئیر کراچی لاہور کیا کہیں بھی نہیں کیا جا رہا۔

    ڈائریکٹر امین اقبال کا کہنا ہے کہ فلم پہلے دکھا دینے سے کہانی آﺅٹ ہو جاتی ہے اور میں نے ایک اچھی چیز بنائی ہے مجھے یقین ہے کہ پریمئیر کے بغیر بھی لوگ اسے دیکھنے جائیں گے ۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ شاید فلم کا پریمئر کر ہی لیا جاتا اگر عائشہ عمر موجود ہوتیں ۔عین پرموشن کے دنوں میں فلم کے ہیرواحسن خان بھی لندن میں تھے وہ آج کل میں پاکستان پہنچ رہے ہیں یوں فلم رہبرا کی پرموشن کے رنگ پھیکے ہی رہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں کیونکہ اس فلم کی پرموشن جس طرح سے ہوئی ہے اس سے تویہی لگ رہا ہے کہ فلم سے جڑے لوگ خصوصی طور پر مرکزی کاسٹ اپنی فلم کو خود ہی سپورٹ نہیں کررہے

  • نیگیٹیو اور پازیٹیو نہیں ،کردار کی اہمیت دیکھتا ہوں:احسن خان

    نیگیٹیو اور پازیٹیو نہیں ،کردار کی اہمیت دیکھتا ہوں:احسن خان

    اداکار احسن خان جن کی چوبیس جون کو رہبرا فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے وہ کہتے ہیں کہ کردار ہیرو کا ہے یا ولن کا میں ان چکروں میںنہیں پڑتا بس یہ دیکھتا ہوں کہ کردار کتنا چیلنجنگ ہے اور روٹین سے ہٹ کر اس میں کیا ہے۔میں روایتی کام کرنا پسند نہیں کرتا بہت سال تک ایک ہی طرح کے کردار کرنے کے بعد سوچاکہ میں ورائٹی کیا دے رہا ہوں ۔اس لئے میں نے کرداروں کے انتخاب کا کرائی ٹیریا زرا سخت کیا اور یہ دیکھنا شروع کیا کہ جو کردار کرنے جا رہا ہوں اس میں نیا اور مختلف کیا ہے اور لوگوں کے لئے اس میں دلچپسی کی وجہ کیا ہوگی ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام کے حوالے دعوے بالکل بھی نہیں کرتا بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ کام ایسا ہو کے لوگ دیکھ کر خود تعریف کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں فلم اور ٹی وی کے کام میں تخصیص نہیں کرتا کیونکہ آرٹسٹ کو ٹی وی فلم ریڈیو سٹیج ہر میڈیم ٹرائی کرنا چاہیے اس سے اس کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے ۔مجھے جو بھی کام ملا میں نے کیا لیکن اب زرا فوکس معیار پر زیادہ ہے جو کام مجھے چیلجنگ نہیں لگے گا وہ میںنہیں کروں گا ۔احسن خان نے کہا کہ میں نے رہبرا سے پہلے بھی فلمیں کیں ہیں میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ہر میڈیم میں سراہا گیا ہے ۔آج کل میرا فراڈ ڈرامہ چل رہا ہے اس میں میرا کردار ایسا ہے کہ جو دیکھنے والوں کے لئے ڈرامے کے آخر میں یقینا سبق آموز ہو گا ۔

  • معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ

    معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ

    عشق لا اور فلم رہبرا جیسے پراجیکٹس کے ڈائریکٹر امین اقبال نے گزشتہ رات فیس بک پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں کچھ یوں لکھا’
    ”میرے بیٹے سالار کو کچھ لڑکوں سر پر بوتل ماری۔اور جسم پر ڈنڈے برسائے۔میں نے سات بج کر پانچ منٹ پر پولیس ھیلپ لائن پر مدد مانگی اور میڈیکل ایڈ مانگی۔1122 سے پندرہ منٹ میں لوگ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ اگر پولیس رپورٹ کروانی ھے تو کچھ انتظار کریں پولیس آئیے گی تو ھسپتال جانا ھو گا۔آدھ گھنٹے بعد وہ بھی چلے گئیے میں دوبارہ ھیلپ لائین کال کی۔لیکن ابھی تک جب کہ ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ ھو چکے کوئی نہیں پہنچا۔ ”
    کچھ ہی دیر کے بعد انہوں نے ایک دوسری پوسٹ لگائی جس میں کچھ یوں لکھا

    ”میں نے اپنی زندگی میں پولیس کے ڈنڈے اور فوجیوں کے بوٹ کھائے۔لیکن آج تک نا کبھی میرا چالان ھوا اور نا مجھ پر کوئی مقدمہ بنا ۔اور نا ھی مایوس ھوا۔کیونکہ لڑنا جانتا تھا۔اور جانتا تھا اس ملک کی زمین کو میرے آباؤ اجداد کی لاشوں کی کھاد سے سینچا گیا ھے اس لئیے یہ زرخیز ھے۔آج تک کبھی اپنی کامیابی کے نشے میں یہ بھی کسی کو نہیں کہا کہ تم جانتے ھو میں کون ھوں۔اپنے طاقتور دوستوں کی دھونس بھی کبھی نہیں دی نا ان سے کبھی اس سسٹم کے کان مروڑنے کے لئیے مددمانگی۔لیکن آج اپنے بیٹے کے لئے جب سسٹم کی طرف دیکھا تو مایوس ھوا۔بہت مایوس ھوں۔ اپنی مایوسی میں تقسیم نہیں کرنا چاھتا تھا۔کیوں آپ لوگ تو پہلے سے مایوس ھو۔ پر
    بس اب سب ٹھیک ھے یہ چوٹیں مہروز کو نہیں میرے دوسرے بیٹے سالار کو لگی ھیں۔اب وہ خیریت سے ھے ۔آپ سب کی دعاؤں اور مدد کے لئیے فون کالز کا شکریہ۔”
    تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ امین اقبال کے بیٹے کو کس نے مارا کیوں مارا کیا ہوا۔

  • فلم ”رہبرا“ کی پرموشنز جاری

    فلم ”رہبرا“ کی پرموشنز جاری

    فلم”رہبرا“ جو کہ چوبیس جون کو پورے ملک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے آج کل اس کی پرموشنز زور شور سے جاری ہیں۔ فلم کے ہیرو ہیروئین عائشہ عمر اور احسن خان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل مختلف ٹی وی شوز میںجا رہے ہیں اور میڈیا سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں انہوں نے فلم کا ٹائٹل سانگ ریلیز کیا جسے عوا م میںکافی پذیرائی ملی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امین اقبال نے کہاکہ رہبرا دیکھنے کے بعد یقینا دیکھنے والے محسوس کریں گے کہ ہاں کوئی اچھی فلم اچھے موضوع پر بنی ہے ۔میں نے عید سے لیکراب تک جتنی فلمیں ریلیزہوئی ہیں سب دیکھی ہیں سب اچھی ہیں ہم سب کو ایک دوسرے کی فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ میں بہت زیادہ ایکسائٹیڈ ہوں ،ہم سب بہت محنت کی ہے ۔رہبرا گانے کے لئے ہم نے جو لوکیشنز دکھائی ہیں ان پرجا کر کام کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن سکرین پر گانا دیکھ کروہ ساری مشکلیں بھول گئیں ہیں ۔ احسن خان نے کہا کہ سائرہ افضل جن کو میں اس فلم کی اصل ہیروئین کہتا ہوں۔یہ خاتون ہو کر اتنا حوصلہ اور ہمت دکھا رہی ہیں خواتین تو عموما پرودکشن کے شعبے میں کم کم آتی ہیں لیکن یہ امریکہ سے پاکستان کی محبت میںآئی ہیں اور یہاں آکر کام کررہی ہیں امید ہے کہ لوگوں کو ہماری کوشش ضرور پسند آئیگی۔
    پروموشنز کے دوران عائشہ اور احسن ایک ٹی وی شو میں گئے وہاں ان دونوں نے ایک پنجابی گانے پر ڈانس کیا.

  • فلم رہبرا کے ٹائٹل سانگ کی پکچرائزیشن بالی وڈ کے کس گیت کا چربہ نکلی؟

    فلم رہبرا کے ٹائٹل سانگ کی پکچرائزیشن بالی وڈ کے کس گیت کا چربہ نکلی؟

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا جو کہ رواں ماہ چوبیس جون کو ریلیز ہو رہی ہے اس کا ٹائٹل سانگ گزشتہ دنوں لاہور میں ایک تقریب کے بعد ریلیز کیا گیا۔ گانے کے بول ہیں رہبرا، گانا جب وائرل ہوا اور سب نے دیکھا تو شور مچ گیا کہ اس گانے کی پکچرائزیشن تو بالی وڈ کی فلم فنا جس میں عامر خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ، کے گیت میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو جو ان دونوں اداکاروں پر فلمایا گیا گیا تھا اس کی کاپی ہے۔ فلم رہبرا کے ٹائٹل سانگ رہبرا گانے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رہبرا کو فلمانے کا انداز تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہو سے کس قدر متاثر ہے ۔ چربہ کرنے کا یہ موقع پہلا نہیں ہے کبھی لالی وڈ بالی وڈر کی فلموں اور گانوں کا چربہ کرتا ہے اور کبھی بالی وڈ لالی وڈ کی فلموں اور گانوں کا چربہ کرتا ہے. یاد رہے کہ فلم ریلیز کے لئے تیار ہے اور آج کل اس فلم کی ٹیم بھرپورموشن کر رہی ہے اور اسی غرض سے وہ مختلف شہروں میں جا رہے ہیں ۔ فلم کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس کو دیکھنے کے لئے کوئی بھی خالی دل اور دماغ سے نہیں جائیگا اور یہ فلم کافی دن تک بہت کچھ یاد دلاتی رہے گی۔ شائقین عائشہ عمر اور احسن خان کی جوڑی دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔

  • فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

    فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

    گزشتہ شب لاہور میں فلم ”رہبرا “ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل کے ساتھ احسن خان ،ریشم،میرا ،غلام محی الدین، مسعود بٹ ،پرویز کلیم، خلیل الرحمان قمر ،خاور ریاض ،سید نور و دیگر موجود تھے جبکہ عائشہ عمر مصروفیت کے باعث نہیں پہنچ سکیں۔ہم نے اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال سے بات کی انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر آپ خالی دل اوردماغ لیکر نہیں نکلیں گے بہت دن تک یہ فلم آپکو بہت کچھ یاد دلاتی رہے گی۔ دو سال سے کورونا کی وجہ سے فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تاخیر کا شکار تھا لیکن جیسے ہی سینما گھر کھلے ہیں تو ہم فلم سینما گھر لے آئے ہیں۔جب میں اس فلم لکھ رہا تھا

    تو میرے ذہن میں احسن خان اور عائشہ عمر ہی آئے اس لئے ان کو کاسٹ لیا ۔ایک سوال کے جواب میںامین اقبال نے کہا کہ میں فلمیں بنانے کا خواب لیکر ہی انڈسٹری میں آیا تھا لیکن جب ہم آئے فلمیں رک چکیں تھیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کریں ۔اس فلم کا میوزک سن کر آپ محسوس کریں گے کہ بہت دن کے بعد کچھ اچھا سننے کو مل رہا ہے راحت فتح علیخان اور عاصم اظہر جیسے گلوکاروں نے گیت گائے ہیں۔