Baaghi TV

Tag: رہنما جے یو آئی ف

  • ن لیگ اور جے یو آئی میں سیاسی رابطے

    ن لیگ اور جے یو آئی میں سیاسی رابطے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جے یو آئی۔ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر اقتدار میں ہونے والی ملاقات کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔ن لیگی سینیٹر نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کےلیے جے یو آئی سربراہ کی کوششوں کو سراہا۔سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں۔ افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے، بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

    دھند اور خراب موسم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

    مودی کا جِل بائیڈن کوسب سے مہنگا تحفہ، تفصیلات جاری

    سال 2025 کی پہلی براہ راست سرمایہ کاری آگئی

  • مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

    مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

    رہنما جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مدارس بل کی منظوری پر حکومت سے خوش ہیں ،حکومت اور ایوان صدر نے بہت ساتھ دیا ،ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 26ویں ترامیم میں مدارس بل حکومت نے ہی بنایا تھا،یہ نیا بل پی ڈی ایم حکومت میں بنا تھا،بل پر امریکی دباؤ سے متعلق ہم نے نہیں صدر کی جانب سے کہا گیا تھا۔حکومتیں اگر بیرونی دباؤ قبول کریں گی تو ہم اپنے ملک کا دفاع بھی نہیں کرسکتے،امریکا کے حوالے سے حکومت ہی بتا سکتی ہے،حکومت نے خوش اسلوبی سے معاملات حل کئے ہیں۔حکمران پریشان ہیں اور اپوزیشن بھی ،صاف شفاف انتخابات تک ملک کےمسائل حل نہیں ہوں گے،ہم بلا وجہ حکومت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے،ہم اصولوں پر احتجاج کریں گے اور بھرپور اپوزیشن کا کرداراداکریں گے،حکومت اور تحریک انصاف کو کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے۔میں ایاز صادق کا مشکور ہوں جس نے سب سے پہلے میرے مؤقف کی تائید کی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت آئے گی تو دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے کہ اس کے ٹی او آر کیا ہیں ، جانے کا مقصد کیا ہے۔

    سکھر: اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب، روڈ سیفٹی سیمینار منعقد

    پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی