Baaghi TV

Tag: ریاستی ادارے

  • علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

    علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

    وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہیں قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہار نہیں ماننی بلکہ مقابلہ کرنا سیکھنا ہو گا اور ہار کی وجہ سے مایوسی ایمان کی کمزوری ہے۔ اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر وہ اقدامات نہیں کیے گئے جوکرنا چاہیے تھے اور غلط پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، افغانستان کے ساتھ پاکستان کا طویل بارڈر ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بھی قربانیاں دیں، سیکیورٹی فورسز کو قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی اور تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ڈگری انسان کو نہیں بناتی بلکہ محنت بناتی ہے.

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

    پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کا مطالبہ

  • قانون سازی کا عدلیہ سے تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عرفان قادر

    قانون سازی کا عدلیہ سے تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عرفان قادر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست سے وفاداری اورآئین کی پاسداری ہرشہری پر فرض ہے،ریاستی اداروں کیخلاف منظم مہم جاری ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی دھڑاریاست اوراداروں کوکمزور کرنے میں مصروف ہے،تمام اداروں کواپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے،کوئی شخص یا ادارہ آئین سے بڑا نہیں ہے،ہم سب آئین کے تابع ہیں آئین ہمارے تابع نہیں،انصاف کے عہدوں پرفائز کچھ لوگ ایک مخصوص دھڑے کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں،شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے وفادار رہنا ہے چند مخصوص لوگ استعمال ہو رہے ہیں تمام اداروں نے حدود میں رہ کر کام کرنا ہے ،ریاست وفاقی حکومت اور پارلیمان ہے ،

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ چند مخصوص لوگ ریاستی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں کچھ لوگوں نے سیاسی دھڑے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ،کہا جاتا ہے کہ پارلیمان قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے،قانون سازی کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عدلیہ کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، اس ہم خیال گروپ کیخلاف ہیں جو خود عدلیہ کے خلاف ہے،عدلیہ کے احترام کامطلب یہ نہیں کہ ریاست کمزور ہے،

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

  • وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب کل جہلم جلسے میں دوں گا، نواز شریف، مریم نواز فوج پر حملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جارہے ہیں سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفراور میر صادق ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ منورہ کے واقعے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا، تم نے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک حکومت کو گرایا، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے، ڈونلڈ لوجیسا انڈر سیکرٹری حکم کر رہا ہے کہ اپنے پرائم منسٹر کو ہٹاؤ، ہم خود ٹشوپیپر کی طرح استعمال ہوئے ہیں۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، یہ چور ملک کو لوٹنے آتے ہیں اور لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں مجھے بتائیں کس ملک کاوزیراعظم لندن کےسب سےمہنگے علاقےمیں رہ رہاہو یہ مسلط حکمران اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں ساری باتیں پہلے سے کہہ رہاہوں، عوام غیرت مند ہے، دلیر ہے، کرپٹ اور بزدل اس قوم کے اوپربیٹھے ہیں-

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان نے فوج کی توہین کردی ہے، میر جعفر اور میر صادق سے متعلق میں نے کوئی نئی بات نہیں کی، شہباز شریف اور اس کا بھائی اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں شہباز شریف کا بڑا بھائی باہر بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کرتا ہے، بزدل جب تک ملک میں تھا تو چوں چوں کرتا تھا، باہر جاکر فوج کو برا بھلا کہتا ہےنواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی فوج پر حملہ کرتی ہے مگر کیونکہ وہ خاتون ہے اس لیے اس کو کچھ نہیں کہا جاتا اور یہ ہمیں کہتے ہیں کہ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں یہ سب مجرم ہیں، قاتل کو وزیر داخلہ بنادیا ہے، آج سارے کرمنلز اقتدار میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔

    میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت تو پی ٹی آئی کی حکومت کوملا تھا، 20 ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئےتھے،ہم سب سے زیادہ ڈالرلے کر آئے،ایکسپورٹس بڑھائیں، ملک میں پانچ بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی، ہمارے دورمیں سب سے کم بے روزگاری ہوئی، کورونا کی وجہ سے ساری دنیا متاثر ہوئی، ہم نے کورونا میں معیشت کو بھی بچایا اور لوگوں کو بھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تم نے ڈونلڈ لو کےساتھ مل کر سازش کی، اورایک حکومت کو گرایا، آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب نکل پڑا ہے عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، میری کوئی باہر جائیدادیں نہیں،میں سیاست نہیں کر رہا،میں ان کے خلاف جہاد کر رہاہوں، میرے جانے اور ان کے آنے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔

    فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو سخت…

    اپنے اوپر مقدمات پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، یہ حکمران کہیں بھی عوامی مقامات پر جائیں، لوگ ان کے خلاف غدار اور چور کے نعرے لگائیں گےان کو شرم آنی چاہیے کہ مسجد نبویﷺ کے واقعے کے خلاف ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں، شہباز شریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں لوگ مروائے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں ، الیکشن ، میں 20 تاریخ کے بعد کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکتا، اپنے علاقے میں نکلے ، یہاں آکرکیا کریں گے ، وہ میں آپ کوبتاؤں گا، انہوں نے پلان کیا ہوا ہے عمران خان کو پکڑ لیں گے، یہ جو بھی پلان کریں گے اپنا نقصان کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک تو ہماری حکومت گرائی گئی، دوسرا چوروں، لٹیروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، اگر ایماندار لوگوں کو لایا جاتا تو شاید ہم تسلیم کر بھی لیتے مگر ان چوروں کی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے انڈر سیکریٹری لیول کا بندہ ہمیں دھمکی دیتا ہےعوام کے دلوں کو یہ بات لگی ہے کہ وہاں اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں منڈی لگی ہوئی تھی، ضمیروں کی خرید و فروخت جاری تھی مگر کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیاکسی کو کوئی فکر نہیں ہے کہ ملک کی جمہوریت تباہ کی جارہی ہے، اخلاقیات تباہ کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باقی معاملات پر تو بڑی جلدی جلدی ایکشن لیے جاتے ہیں لیکن اس انتہائی اہم معاملے پر اب تک کوئی ایکشن نہیں ہے، دیکھتے ہیں کل کیس لگتا ہے تو کیا ہوتا ہے شہباز شریف کی تقریر کا جواب کل جہلم کے جلسے میں دوں گا۔

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

  • فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو سخت وارننگ جاری

    فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو سخت وارننگ جاری

    پیمرا نے ریاستی اداروں کے خلاف مواد نشر کرنے سے باز رہنے کی ہدایا ت جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ چند سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ایسا مواد نشر کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں یعنی مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے ایسے مواد کو نشر کرنا پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) کی اتھارٹی کی دفعات کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں


    نوٹس میں کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق 2015 اور سپریم کورٹ کی طرف سے وضع کردہ اصولوں کا یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم یہ حق اسلام کی شان و شوکت یا پاکستان کی سالمیت کے تحفظ یا دفاع کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کی گئی معقول پابندیوں کے ساتھ مشروط ہے یا اس کے کسی حصے کے ساتھ غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات عامہ کے امن عامہ یا اخلاقیات یا توہین عدالت [کمیشن] کے سلسلے میں ایک جرم ہے-

    مندرجہ بالا تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسوں کو یہاں سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بتائے گئے اصولوں پر عمل کریں ۔ معزز اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد کے کرمنل اوریجنل نمبر 270/2019 مورخہ 25-11-2019 میں سنائے گئے فیصلے پر عمل کریں اور سخت شکایت کو یقینی بنائیں۔ پیمرا قوانین کی مندرجہ ذیل متعلقہ دفعات جو یہاں ذیل میں تیار حوالہ کے لیے پیش کی گئی ہیں:

    میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی

    پیمرا آرڈیننس 2002 کا سیکشن 20(ایف) جیسا کہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 میں ترمیم کی گئی ہے:

    اس آرڈیننس کے تحت لائسنس جاری کرنے والا شخص اتھارٹی کے منظور کردہ پروگراموں اور اشتہارات کے ضابطوں کی تعمیل کرے گا اور کوڈ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کو مطلع کرتے ہوئے اندرون خانہ مانیٹرنگ کمیٹی کا تقرر کرے گا۔

    پیمرا کے قواعد 15(1) پیمرا کے قوانین: نشریاتی میڈیا یا ڈسٹری بیوشن سروس آپریٹر کے ذریعے نشر یا تقسیم کیے جانے والے پروگراموں اور اشتہارات کا مواد آرڈیننس تھیسس کے سیکشن 20 کے ضابطوں کی تصدیق کرے گا جو ضابطہ لائسنس کی شرائط و ضوابط شیڈول اے کے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے –

    الیکٹرونک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015: 3(1)(j) کے بنیادی اصول:- لائسنس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس میں عدلیہ یا افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی ہو۔

    مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام: لائسنس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ:- ذیلی عدالتی معاملات پر پروگرام معلوماتی انداز میں نشر کیے جاسکتے ہیں اور انہیں عارضی طور پر ہینڈل کیا جائے گا بشرطیکہ کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جو عدالتی ٹربیونل یا کسی دوسرے عدالتی یا نیم عدالتی فورم کے ذریعے فیصلہ کو متعصبانہ کرتا ہو۔

    4: مزید برآں تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وقت میں تاخیر کا ایک موثر طریقہ کار وضع کیا جائے اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی شق 17 کے تحت ایک غیر جانبدار اور آزاد ادارتی بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا پلیٹ فارم کسی کی طرف سے کسی بھی ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی طرح سے توہین آمیز تبصرے نپہیں کر رہا خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 ،29، 30 اور 33 کو ختم کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی جیسا کہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 میں ترمیم کی گئی ہے۔

    کہا گیا کہ یہ معاملہ چیئرمین پیمرا کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

  • ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

    ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

    ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

    لاہور: مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے چاغی واقعے پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حافظ سعد حسین رضوی نے اس ضمن میں جاری پیغام میں کہا کہ چاغی میں ریاستی اداروں کی جانب سے طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے، چاغی میں شہید ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور مظاہرین کو انصاف ملنا چاہیئے-مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ مقتدر طبقات نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کو "غنڈہ فورس” میں تبدیل کردیا ہے اگر گزشتہ برس لاہور مسجد رحمۃ اللعلمین میں پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو آج چاغی میں یہ سانحہ نہ ہوتا-

    حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ گزشتہ برس ان ہی ایام میں پیرا ملٹری فورسز اور سول ادارے ملک بھر میں ٹی ایل پی کارکنان کو مار رہے تھے، یہی لبرل تھے جو خوشیاں منارہے تھے، کچل ڈالو۔۔۔ مار ڈالو۔۔۔ تُن کے رکھو۔۔ کے نعرے لگارہے تھے، ان سے سوال ہے کہ اس وقت قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے معاملات کہاں تھے؟-

    حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ گزشتہ برس ریاستی اداروں کی غنڈہ گردی پر جن لوگوں نے حوصلہ افزائی کی، آج وہ محض ریاستِ پاکستان اور فوج کے بغض میں شور و غوغا کررہے ہیں، ان کا مظلوموں کی ہمدردی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، ٹی ایل پی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے وہ پنجابی ہو، سندھی ہو، مہاجر ہو، پشتون ہو یا بلوچ-

    حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ معاشرہ حالتِ کفر پر قائم رہ سکتا ہے لیکن حالتِ ظلم پر قائم نہیں رہ سکتا-انہوں نے کہا کہ چاغی جیسے سانحات سے مایوسیاں پھیلیں گی اور پاکستان دشمن عناصر فائدہ اٹھائیں گے، بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، ان کے ساتھ ماضی میں ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے-

    مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

    خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

    کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی