Baaghi TV

Tag: ریت

  • متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

    متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

    متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی مختلف ریاستیں ریت کے طوفان کی زد میں آ گئیں-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یواے ای کی مختلف ریاستوں مشرق اوسط بھر میں دھول کے طوفانوں کے سلسلے کے بعد دھول اور گروغبار کی باریک پرت نے بڑے شہروں میں گھروں اور نشانات کو ڈھانپ لیا تھااور حدنگاہ محدود ہوکررہ گئی تھی اتوارکے روزابوظبی اوردبئی میں حد نگاہ 1 کلومیٹر (0.6 میل) سے کم تھی-

    ایران میں ریت کا طوفان،دفاتراور تعلیمی ادارے بند

    ریت کے طوفان سے ٹریفک اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا یو اے ای میں موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی گئی تھی جس سے دھول چھٹنے کا امکان تھا۔


    یواے ای کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں لوگوں کو ڈرائیو کرتے وقت خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد متوقع تیز ہواؤں اوربارشوں سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان بنایا جا رہا ہے۔

    حکام نے مختلف علاقوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور لوگوں کو انتہائی ضرورت کے وقت ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گزشتہ ماہ یو اے ای کی جنوبی اورمشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سےمتعدد افراد ہلاک ہوگئےتھے جبکہ اس ہفتے صحرائی ریاست میں شدید گرم موسم میں غیرمعمولی بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے-

    شعبہ ہنگامی خدمات کے مطابق اس نے مدد کے لیے سینکڑوں کالوں کا جواب دیا تھا کیونکہ سیلاب کے پانی نے بندرگاہ شہر فجیرہ اور دیگرمشرقی اضلاع کی سڑکوں کو دلدل میں تبدیل کردیا تھا۔

    لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ریت کے طوفانوں کے ایک سلسلے نے رواں سال یواے ای کے علاوہ عراق، کویت، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھاہے۔ریت کے طوفانوں کی وجہ سے ہوائی اڈوں اور اسکولوں کو بند کرنا پڑا ہے اورہزاروں افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرناپڑا اور انھیں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کے مطابق متحدہ عرب امارات گلوبل وارمنگ کے انتہائی خطرے سے دوچار ہے کیونکہ درجہ حرارت بڑھ رہا ہے،بارشیں کم ہورہی ہیں اور طوفانوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سمندر کی سطح بڑھنے سے اس کے نشیبی ساحلی علاقوں کوخطرہ لاحق ہے۔

    نان اسٹک فرائی پین کا استعمال جگر کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے،تحقیق

  • بغیر ترپال مٹی و ریت سے لدی ٹرالیوں کا راج

    بغیر ترپال مٹی و ریت سے لدی ٹرالیوں کا راج

    قصور
    ضلع بھر کی سڑکوں پر مٹی و ریٹ سے لدی بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالیوں کا راج،شہریوں کا گزرنا محال،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر تحصیل قصور میں مٹی و ریٹ سے لدی بغیر ترپال ٹرالیوں کا راج ہے جس کے باعث سڑکوں پر لوگوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے
    ایک تو سڑکیں انتہائی کم چوڑی ہیں دوسرا ٹرالی والے دوسرے لوگوں کو راستہ دینے کی زحمت ہی نہیں کرتے
    ترپال نا ڈالنے کی وجہ سے مٹی و ریت سڑکوں پر گرنے سے گزرنے والوں کی آنکھوں میں پڑتی ہے جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کے ابتک کئی حادثات ہو چکے ہیں
    اس بابت ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کی طرف سے آگاہ بھی کیا گیا ہے مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و کمشنر لاہور ڈویژن سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اوور لوڈڈ بغیر ترپال ٹرالیاں،ڈمپر خطرے کا باعث

    اوور لوڈڈ بغیر ترپال ٹرالیاں،ڈمپر خطرے کا باعث

    قصور
    پبلک ٹرانسپورٹ تو بند کروا دی گئی مگر بغیر ترپال اور لوڈڈ اوو سپیڈ مٹی و ریت کی ٹرالیاں، ڈمپر سڑکوں پر مٹی و ریت گرانے لگے ،شہری پریشان،نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ تو بند کروا دی گئی ہے مگر بدقسمتی سے ضلع بھر کی سڑکوں پر مٹی و ریت سے اوور لوڈڈ اوو سپیڈ ٹرالیاں،ڈمپڑ بغیر ترپال کے اسی آن شان سے رواں دواں ہیں جو کہ مٹی و ریت سڑکوں پر گرا کر لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں
    دھول مٹی کے باعث موٹر سائیکل و رکشہ سواروں کی آنکھیں ،گلہ خراب ہو رہی ہیں اور انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    لوگوں نے ان بغیر ترپال اوور لوڈڈ اوو سپیڈ ٹرالیوں،ڈمپروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں

  • 15 کروڑ کی دیہاڑی

    15 کروڑ کی دیہاڑی

    قصور
    سرکاری زرعی زمین سے ریت چوری کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
    اسسٹنٹ کمشنر قصور اور تھانہ کھڈیاں خاص مکمل خاموش 28 ایکڑ جگہ سے کرین لگا کر ٹرالیاں اور ٹرک بھرنے کا سلسلہ دن رات جاری
    فی ایکڑ 50 لاکھ روپے کی ریت نکال کر حکومتی زمین کو تباہ کردیا جائیگا بااثر ملزمان کی پشت پناہی کون کررہا ہے
    شہریوں نے سوالات اٹھا دیئے مگر جوابات نا ملے

    کھڈیاں خاص کے نواحی گاوں سانگرہ نزد کھائی ہٹھار قصور کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا
    ایک اندازے کے مطابق تقریبا 15 کروڑ کی دیہاڑی لگا کر چوری کا مقدمہ درج ہوجائیگا اور ملزمان پہلے تو گرفتار ہی نہیں ہونگے اگر پکڑے بھی گئے تو اگلے دن ضمانت ہوجائیگی
    اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد نے معاملہ فوری دیکھنے کے بعد رپورٹ طلب کرلی
    اب کئی دن گزر گئے پٹواری اور تحصیلدار قصور نے موقع دیکھ کر ریت چوری کرنیکی رپورٹ بھی کردی ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے ابھی تک ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کی ہے
    شہریوں نے میگا اسکینڈل کے کرداروں کو منظر عام پر لانے اور چوری شدہ ریت کے پیسے قومی خزانہ میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے