Baaghi TV

Tag: ریسٹورنٹ

  • بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں کھانوں کی  حیران کن قیمت

    بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں کھانوں کی حیران کن قیمت

    معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی شہر میں ایک ایسا ریسٹورنٹ قائم ہے جہاں معیاری اور بھرپور کھانا صرف 40 روپے میں دستیاب ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ کا یہ ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیا گنج میں واقع ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ گلوکار کا خاندانی کاروبار ہے، جسے ان کے والد چلا رہے ہیں، اریجیت سنگھ کا ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ اپنی نہایت کم قیمتوں اور لذیذ بھارتی کھانوں کی وسیع اقسام کے باعث خاصی شہرت رکھتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ریسٹورنٹ میں معاشرے کے ایک مخصوص طبقے کو صرف 40 روپے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے، جن میں طلباء، مزدور اور بزرگ شہری شامل ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہیں مناسب قیمت پر قابلِ اعتماد اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ریسٹورنٹ کے مینیو میں پنجابی اور بنگالی کھانے شامل ہیں۔ سبزیوں پر مشتمل مکمل تھالی تقریباً 40 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ طلباء کے لیے اس کی قیمت مزید کم کر کے صرف 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ریسٹورنٹ میں اصل قیمت سے زائد چارجز،جنرل سیلز ٹیکس بھی کسٹمرز سے وصول

    ریسٹورنٹ میں اصل قیمت سے زائد چارجز،جنرل سیلز ٹیکس بھی کسٹمرز سے وصول

    قصور
    پکی حویلی مصطفی آباد للیانی کے قریب معروف ریسٹورنٹ کی من مانیاں،اپنی مرضی کے ریٹ،ہر چیز کے زائد ریٹ لگا کر بھی جنرل سیلز ٹیکس کسٹمرز سے وصول کئے جانے لگے،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور سرکاری قیمتوں پر چیزوں کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام ہے
    فیروز پور روڈ لاہور قصور روڈ نزد مصطفی آباد للیانی کے قریب واقع ریسٹورنٹ پر ہر چیز کی قیمتیں کئی گناء زیادہ ہیں
    روٹی کی قیمت 15 روپیہ کی بجائے 60 جبکہ 1.5 لیٹر بوتل کی قیمت 180 کی بجائے 250 روپیہ وصول کی جا رہی ہے
    جب کسٹمر سرکاری ریٹ پر روٹی کی فراہمی کا مطالبہ کرے تو 20 روپیہ فی کی قیمت لگائی جاتی ہے کہ جس کا وزن کم ہوتا ہے
    مذید ظلم کی انتہاء کہ قیمتوں میں اتنا زیادہ نفع لینے کے باوجود بھی جنرل سیلز ٹیکس کسٹمرز سے وصول کیا جا رہا ہے جس پر لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ وہ تو چیز کی خریداری سے پہلے دکاندار گورنمنٹ کو ادا کر چکا ہوتا ہے جس کی ادائیگی پر کسٹمر خریدنے پر اصل قیمت کیساتھ ادا کرتا ہے تو پھر یہ جنرل سیلز ٹیکس کہاں سے آگیا؟
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و اسسٹنٹ کمشنر قصور اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے ازخود نوٹس لے کر اس غنڈہ گردی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا،31 افراد ہلاک متعدد زخمی

    چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا،31 افراد ہلاک متعدد زخمی

    شمال مغربی چین کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک اور7 شدید زخمی ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں رات گئےایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں ہوا، دھماکے کی وجہ مائع پٹرولیم گیس کے ٹینک میں لیکج بتائی گئی ہے زیادہ تر ہلاکتیں ٹوٹے ہوئے شیشے لگنے اور جھلسنے سے ہوئیں۔ زخمیوں کی حات تشویشناک بتائی جاتی ہے صدر شی جن پنگ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    قبل ازیں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے سے متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 30 سے افراد زخمی ہو گئےپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہےسکیورٹی فورسز اور فائر فائٹرز جائے واقعہ پر موجود ہیں، دھماکے سے عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے۔

    امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں،چین

    پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکج سےہوا ہے، دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا پیرس کے پروسیکیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پیرس کے ڈپٹی میئر ایڈورڈ سیول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے سے پہلے علاقے میں گیس کی تیز بو پھیلی تھی.

    ریسکیو ورکرز کی جانب سے ممکنہ طور پر ملبے تلے دب جانے والے دو لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، ریسکیو اہلکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔

    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف

    واضح رہے کہ جنوری 2019 ممیں بھی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے ایک دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اسی سال اپریل کے مہینے میں ناٹریڈم کیتھیڈرل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے تاریخی عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

    رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

  • کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا اس کے علاوہ کراچی کے ضلع جنوبی میں مزید دو ریسٹورنٹ بھی سیل کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

    خرم شیر زمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی بندش کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے انہوں نے درخواست کی کہ انسانی حقوق کمیشن سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لے۔

    ٹک ٹاک کا نیا فیچرجو ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا

    واضح رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کیا ہے جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا۔

    پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی

  • لاہوریوں کے لیے بڑی آفرریسٹورنٹ میں فاسٹ فوڈ وہ بھی ڈسکاؤنٹ پرنئی برانچ ، مزیدار ذائقے

    لاہوریوں کے لیے بڑی آفرریسٹورنٹ میں فاسٹ فوڈ وہ بھی ڈسکاؤنٹ پرنئی برانچ ، مزیدار ذائقے

    لاہور ڈی ایچ اے میں Sallys نامی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی: لاہوریوں کے بارے میں مشہور ہے کہ لاہور کے شہری کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں،پاکستان میں اگر کسی شہر کو نت نئے اور لاجواب کھانوں کا مرکز کہا جائے تو وہ لاہور کے سوا کوئی او رنہیں ہوسکتا، کھانا پینا اور کھانے سے بھرپور لطف لینا لاہوریوں کی ثقافت بھی ہے اور روایت بھی ، لاہور میں کئی انٹرنیشنل برانڈز بھی آئے جنہوں نے پہلے ہی روز ریکارڈ کمائی کی-

    رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

    تاہم اب لاہور کے علاقے ڈی ایچ ا ے میں Sallys نامی ریسٹورنٹ کی نئی برانچ کا فتتاح ہوا افتتاح پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک عبدالسلام نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہترین ڈ شز یہاں کی کمیونٹی کو فراہم کریں گے اور کوشش کریں گے کہ معیاری ذائقہ دا ر کھانوں سے یہاں پر بسنے والے لطف اندوز ہوں-

    خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ

  • ہانگ کانگ کا  مشہورتیرتا ہوا ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

    ہانگ کانگ کا مشہورتیرتا ہوا ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

    ہانگ کانگ کا دنیا بھر میں مشہورتیرتا ہوا ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔

    باغی ٹی وی : "سی این این” اور ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ہانگ کانگ کا ایک مشہور تیرتا ہوا ریستوراں ڈوب گیا ہے،1976 میں ایک بحری جہاز پربنائے گئے فلوٹنگ (تیرنے والا) ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں پیراسل جزائر کے قریب سے گزرتے ہوئے ڈوب گیا-

    روس، چین کو سستے داموں سب سے زیادہ خام تیل سپلائی کرنے والا ملک بن گیا

    جمبو کنگڈم، ایک تین منزلہ جہاز جو کسی زمانے میں دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا ریستوراں تھا، شہر کے جنوب مغربی پانیوں میں تقریباً نصف صدی کے وقفے کے بعد گزشتہ منگل کو ٹگ بوٹس کے ذریعے کھینچ کر لے جایا گیا-

    ایبرڈین ریسٹورنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ریستوران کی مرکزی کشتی ایک نامعلوم شپ یارڈ کی طرف سفر کر رہی تھی جب وہ ہفتہ کے روز بحیرہ جنوبی چین میں پارسل جزائر (جسے شیشا جزائر بھی کہا جاتا ہے) کے قریب الٹ گئی تیرتا ہوا ریسٹورنٹ شدید مالی بحران کے باعث دو سال سے بند تھا اوراسے ایبرڈین کی بندرگاہ سے کسی اورمقام پرمنتقل کیا جارہا تھا۔


    جہاز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کے اس مقام پرگہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز کو بچانا مشکل ہے۔ واقعہ میں جہاز کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

    برطانیہ کو 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریلوے ہڑتال کا سامنا

    بیان میں کہا گیا کہ کشتی 1,000 میٹر (3,280 فٹ) سے زیادہ ڈوب گئی، جس سے بچاؤ کا کام "انتہائی مشکل” ہو گیا ایبرڈین ریسٹورانٹ انٹرپرائزز "اس حادثے سے بہت افسردہ ہیں” اور مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    تیرتا ہوا ریسٹورنٹ چار دہائیوں تک سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز رہا تھا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اورہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز سمیت متعدد مشہور ہستیاں تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں کھانا کھا چکی ہیں۔

    روس کیجانب سے گیس کی بندش، یورپ میں بحران کا خدشہ