Baaghi TV

Tag: ریسٹورنٹس

  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن کرانے سے گریز کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے جبکہ کروڑوں کی آمدن والے ٹیکس سے بچ رہے ہیں،انہوں نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ریونیو کے نئے مواقع تلاش کریں تاکہ مالی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

    ستھرا پنجاب کی کامیابی ویلڈن وزیراعلی پنجاب لیکن..تحریر:ملک سلمان

  • راولپنڈی سے 2100 کلو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی

    راولپنڈی سے 2100 کلو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی

    راولپنڈی میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر سپلائی کے لیے ہزاروں مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کے دوران راولپنڈی سے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ برآمد کرتے ہوئے سپلائر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا خفیہ اطلاع پر مرغی منڈی باغ سرداراں سے 2100 کلو مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں گاڑی سے برآمد کی گئی مرغیوں کو قریبی گودام میں پہنچایا جا رہا تھا۔

    مردہ مرغیاں مختلف موذی امراض کا شکار پائی گئیں جب کہ تلف کی جانے والی مرغیوں کا موقع پر کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سپلائر کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ملزم نے مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو فروخت کرنا تھی حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے تازہ گوشت کو ترجیح دیں۔

    طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کیلئے یو اے ای جانیوالی 100 طالبات کو روک دیا

    قبل ازیں پنجاب کے شہر شیخوپورہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران بڑی تعداد میں مردہ مرغی برآمد کی تھی، شیخوپورہ میں ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں پکڑی گئیں تھیں،کچھ ماہ قبل پشاور میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا تھا، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک میں عوامی شکایت پر مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں تھی-

    21 بھارتی طلبا امریکا سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ

  • لاہور: مارکیٹوں اور شادی ہالز کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم

    لاہور: مارکیٹوں اور شادی ہالز کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم

    لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے شہرکی تمام مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں-

    باغی ٹی وی : ڈی سی لاہور کے جاری کردہ احکامات کے تحت لاہور میں واقع تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیئے جائیں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری سروسز بھی ساڑھے 12 بجے بند کرنی ہوں گی مارکیٹوں، ہوٹلوں، شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس کے لیے اعلان کردہ اوقات کار پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے …

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نئے قومی بچت پلان کے تحت مارکیٹوں کو شب 8 بجے بند کرنے اور ورک فرام ہوم کی بھی تجاویز دی گئی تھیں۔ تاجروں اورشادی ہالز مالکان کی جانب سے ان تجاویز کی مخالفت بھی کی گئی تھی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی۔ اس منصوبے سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔پلان فوری طور پر نافذ کیا جائے گا پاکستان کی روٹین ساری دنیا سے مختلف ہے، یہاں مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ دفاتر کا بھی یہی حال ہے-

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، ہماری عادات و اطور باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔ یکم جولائی کے بعد بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے۔ ہم گرمیوں میں 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ 17 ہزار میگاواٹ بجلی سردیوں کی نسبت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، سردیوں میں ہم 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے ہم 18 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جس میں سے صرف پنکھے 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں کہ بجلی کا استعمال نیچے لائیں، ہم ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں کہ پنکھوں میں بجلی کا استعمال کم کیا جائے۔

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …

    انہوں نے کہا ہے کہ یکم فروری کے بعد پرانی طرز کے بلب تیار نہیں ہوں گے۔ اس سے 22 ارب روپے کی بچت ہوگی جب کہ تمام سرکاری ادارے بجلی کی بچت کےلیے ایفیشیئنٹ آلات لگائیں گے، غیر مؤثر آلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی  بڑ ی زيادتی؟

    قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح ریسٹورنٹس کیساتھ اتنی بڑ ی زيادتی؟

    عامر رفیق قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن
    ریسٹورنٹس کے ساتھ زیادتیوں کی ایک اور کڑی بوجہ PSLقذافی سٹیڈیم لاہور کے ارگرد نواح کے ریسٹورنٹس بغیر نوٹس بند کروالیے۔ ریسٹورنٹس کو سول انتظامیہ اور پولیس نے بند کر وایا۔ ریسٹورنٹس پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہ کی جائے۔پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے کھولے گئے لیکن ریسٹورنٹس اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی ناانصافی ہے۔
    بازاروں اور دیگر جگہوں پر کرونا وائرس نہیں آتا لیکن ریسٹورنٹس جیسی محفوظ جگہ پرآجاتا ہے؟ حکومت دو گلی پالیسیاں بدلے۔
    ریسٹورنٹس بند کرنے سے ریسٹورنٹس کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟

    قذافی سٹیڈیم موجود ریسٹورنٹس کے پاس کھانے پینے کی اشیاء جیسے مٹن، چکن وغیرہ ضائع ہوجائے گا۔
    حکومت ایسے مواقع پر بروقت مطلع کرے تاکہ ریسٹورنٹس مؤثر اقدامات کر سکیں۔