Baaghi TV

Tag: ریسکیو 1122

  • کے پی کے،محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122  تیار

    کے پی کے،محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 تیار

    محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے،جس کے حوالے سے ریسکیو1122 نے پریس ریلیز جاری کی ہے،ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،

    محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں ریسکیو1122 کے 3 ہزار سے زائد تعینات کیے جائیں گے جبکہ 78 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گئیں، ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کی 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا

    جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ صدر اور کوہاٹی میں عزاداروں کے لیے موجود رہے گی، ریسکیو 1122 کیجانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے اور مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جہاں عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا،

    ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر کی جناب سے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے جو عزاداروں کے خدمات کے لیے استعمال کی جائیں گئیں، ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا،کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے جو شب وروز کھلا رہیگا

  • چترال حادثہ،ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

    چترال حادثہ،ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

    لوئر چترال دروش گرومیل میں جیب حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری،ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کردیا، لوئر چترال دروش گوس سے دروش آتے ہوئے گرومیل میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش سے چترال ریفر کرنے پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں دو زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کواٹر ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

  • مردان ،ریسکیو 1122 کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ

    مردان ،ریسکیو 1122 کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 مردان نے 43 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 مردان کنٹرول روم کو 1502 کالز موصول ہوئیں۔
    مردان،07 روڈ ٹریفک حادثات،29 میڈیکل، گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے 04، ڈیلوری کیسز 01، گرنے یا دیگر کے 02 حادثات پیش آئے۔ ان حادثات کے دوران 02 افراد نے موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔
    42 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
    اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 06 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کئیں 06 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    وزیراعظم آفس کی جانب سے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں جاری ہوئی ہے جب صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج اور کل (11 جولائی) کو شدید بارشوں کی توقع ہے جبکہ دریائے چناب اور راوی میں طغیانی کا خدشہ ہے کیونکہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہونے والی مسلسل بارش نے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم نے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلا اورمدد پررینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ممکنہ طور پرمتاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت وبا حفاظت انخلا کی تیاریوں کی بھی ہدایت کردی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ رینجرز اور ریسکیو کی بروقت امدادی کارروائی سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی جان بچائی گئی۔ پاکستان کے فرض شناس سپوتوں کو مجھ سمیت قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و با حفاظت انخلاکی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔

    اس سے قبل دریائے راوی کے بعد بھارت نے دريائے چناب اور ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا۔ دو لاکھ 33 ہزار کیوسک پانی کی آمد سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ مرالہ پرپانی کی آمد ایک لاکھ چھیترہزار 940 کیوسک اور ہیڈ خانکی پرچورانوے ہزار 364 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق دريائے راوی میں جسڑکرتار پور پر پانی کا بہاؤ 30 ہزارکیوسک تک بڑھ گیا۔ سیلابی ریلا شاہدرہ کی طرف بڑھنے لگا۔ دريا کے اندرآباد بستيوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے این ای او سی کی مون سون اپڈیٹ جاری کی گئی جس کے مطابق موسمیاتی ماڈلز کے مطابق دریائے چناب،راوی ستلج اور منسلک نالوں بھمبر،ایک،دیگ،بین پلکھو اور بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے تاہم پانی ندی/نالوں تک محدود رہنے کا امکان ہےجس کا ممکنہ اثر صرف دریا کنارے سے ملحق نشیبی علاقوں پر ہو سکتا ہے۔

    این ڈی ایم کے مطابق میونسپل علاقوں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں بارشوں اوراربن فلڈنگ جبکہ بلوچستان، کے پی، پنجاب، جی بی اور اے جے کے کےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔ اسی طرح کراچی،تھرپارکر،سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین شہید بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان (سبّی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، خضدار، بارکھان، لورالائی، قلات، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ) میں گرج چمک کیساتھ درمیانی تا شدید بارش متوقع ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ/درمیانے سے شدید درجے بارش متوقع ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظرضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ، شہری و ضلعی انتظامیہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری بشمول ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انتظامیہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انڈر پاس اور نشیبی سڑکوں سے نکاسی آب آپریشن کے دوران متبادل ٹریفک پلان کو یقینی بنائے۔ متعلقہ انتظامیہ سٹاک ٹیکنگ کی تکمیل یقینی بنائے، بارش کے خطرے سے دوچار علاقوں کی انتظامیہ 20 جولائی تک سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حساس علاقوں خاص طور پر دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس،تریموں بیراج اور دریائے راوی میں جیسز کے مقام پر متوقع پانی کے بہاؤ پر مانیٹرنگ جاری رکھیں۔

    این ای او سی کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب ،دریائے چناب، راوی، ستلج اور منسلک نالوں کے گرد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے انخلا کو یقینی بنائے۔ ریسکیو سروسز پاک افواج ،این جی اوز خطرے سے دوچار علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل رکھیں۔ متعلقہ ادارے پانی کے زیادہ بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے مروجہ ضابطے کے تحت ہنگامی پروٹوکول کو نافذ کریں تاکہ پانی رابطہ نہروں میں جائے۔تمام متعلقہ انتظامیہ و ادارے فعال ہم آہنگی و رابطہ برقرار رکھتے ہوئے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے لہٰذا وہ چوکس اور تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے جو لوگ متاثر ہو سکتے ہیں ان کا تخمینہ 9 لاکھ لگایا گیا ہے۔ شیری رحمٰن نے خبردار کیا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور، نارووال اور سیالکوٹ میں ہوگی، دوسرے صوبوں کو بھی موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے، جن شہروں اور میونسپل علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، وہاں سیلاب کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مربوط تیاری اور فعال ردعمل سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں اور تمام رسپانس ٹیموں کو چوکس رہنے کی تاکید کی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 8 اور 9 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، بہاول نگر اور اوکاڑہ) کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح زیریں سندھ (ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مِٹھی، پڈعیدن، چھور، حید رآباد، جامشورو اور کراچی) کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمی، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحق برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور  نے 117 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو1122 پشاور نے 117 ایمرجنسیز کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔

    ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 16 روڈ ٹریفک حادثات،94 میڈیکل، 03گولی لگنے یا لڑنے/جھگڑنے کے، 02آگ لگنے کے حادثات پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 23 افراد زخمی، ٹریفک حادثات بجگی اسٹاپ،کوہاٹ روڈ، انقلاب روڈ،بخشو پل،ارباب روڈ، کگہ والا، پیر بالا، کارخانوں اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ پشاور شہر میں سبزعلی ٹاؤن گھر میں اور پھندو روڈ میں گھر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

  • مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    ضلع مردان تخت بھائی کے علاقے تورڈھیر میں کرنٹ لگنے سے ہاشم نامی شخص جانبحق ہو گیا ہے، ریسکیو1122 کے مطابق
    اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔مردان ریسکیو1122 اہلکاروں نے جانبحق شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں ننگی تاروں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • کے پی کے ریسکیو سروس کے اہلکار عید الاضحی میں بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے

    کے پی کے ریسکیو سروس کے اہلکار عید الاضحی میں بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے

    خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے اہلکاروں کی عید الاضحی پر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں. اس حوالے سے ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے, جاری اعلامیہ کے مطابق ریسکیو1122 خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو سٹیشنز کھلے رہینگے، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کے مطابق ریسکیو1122 کے تمام اضلاع میں اعلی افسران عید الاضحی پر اپنے اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گے، انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی پر ریسکیو1122 اہلکار ممکنہ گرمی اور ہیٹ ویو سے بروقت نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو موقع پر پیشہ وارانہ خدمات فراہم کریں گے اور اس دوران ضرورت پڑنے پر ان کو ریسکیو ایمبولینسز میں ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔ اسکے علاؤہ ریسکیو1122 ایمبولینسز، فائر ویکلز اور دیگر آلات کے ساتھ ضروری سامان بھی ان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے۔

  • بنوں میں طوفانی بارش کے نتیجےمیں خواتین اوربچوں سمیت4 جاں بحق،19 سے زائد زخمی

    بنوں میں طوفانی بارش کے نتیجےمیں خواتین اوربچوں سمیت4 جاں بحق،19 سے زائد زخمی

    بنوں میں‌طوفانی بارش نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 19سے زائد زخمی ہوگئے ہیں .مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے دیوار یں،درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے جانی و مالی نقصانات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے.بنوں میں ہسپتال زرائع نے اب تک بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں دو کا تعلق تحصیل ڈومیل سے ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک مختلف علاقوں سے 15 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بنوں کے علاقے ککی، خوجڑی اور ہوید میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ دوسری جانب تحصیل ڈومیل میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہےجہاں دو کمسن بچے گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جون کو بنوں میں شدید طوفانی بارش سے 25 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • خیبر پختونخواہ طوفانی آندھی سے 19  اموات،102 زخمی، 15 کی حالت  تشویش ناک

    خیبر پختونخواہ طوفانی آندھی سے 19 اموات،102 زخمی، 15 کی حالت تشویش ناک

    ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، ریسکیو1122 نے بنوں میں12, لکی مروت میں 3 اور کرک میں 4 افراد جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث 102 سے زائد افراد زخمی ہوئے،جس میں زیادہ تر حادثات چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش ائیں، بنوں لکی مروت اور کرک کے تمام ہسپتالوں میں. ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 15 لوگوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،جنکو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہِ کیا جہاں انہوں نے جانبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کے احکامات جاری کئے۔
    اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں اور لکی مروت کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانبحق ہونے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ اور مریضوں کی بہترین دیکھ بال کا بھی اہتمام کرنے پر زور دیا،اس کے علاوہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
    طوفانی بارش کے دوران چھتوں ، دیواروں اور آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جانبحق جبکہ 102 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں پندرہ کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم اس وقت بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
    کمشنر بنوں ڈویژن نے تینوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کی ہیں۔ تاکہ نقصانات کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔ کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا کہ ضلع بنوں میں پاک فوج کے 116 بریگیڈ اور لکی مروت میں 117 بریگیڈ کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔

  • کے پی کے نگران وزیر اعلیٰ کی طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

    کے پی کے نگران وزیر اعلیٰ کی طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد اعظم خان نے صوبے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہےوزیر اعلی نےجاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا، اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے
    متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، اس حوالے سے وزیر اعلی کا چیف سیکرٹری اور متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ ہوا ہے جس میں ‌متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائیں، وزیر اعلی اعظم خان نےمتاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہیں، اور اس مقصد کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، محمد اعظم خان نے کہا ہیں کہ نگران صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، متاثرین کو ریلیف اور امداد کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی نے مزید کہا تمام اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس ہوا، لہذا صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کی محکمہ صحت کے حکام کو متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیاہیں،