قصور
ڈسٹرکٹ ریسکیو سروس 1122 کا ماہانہ اجلاس کل ہوا
تفصیلات کے مطابق کل 4 نومبر کو ریسکیو سروس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی اور ایمرجنسی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی گئیں
ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ عوام کو بہتر ریسکیو سروس کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے نیز دوران کانفرنس بتایا گیا کہ پچھلے ماہ اکتوبر کے مہینے میں 1862 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 761 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوئے جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 749 رہی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 55 واقعات رونما ہوئے
ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے
Tag: ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ،اہم فیصلے

بھینس گہرے کنویں میں جا گری
قصور
کنگن پور کے نواحی گاؤں میں بھینس گہرے کنویں میں جا گری ،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی مشقت سے بھینس کو باہر نکالا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کے بعد کنگن پور کے نواحی گاؤں چاہل نو میں ایک بھینس گہرے کنویں میں گر گئی جس کی اطلاع لوگوں نے ریسکیو 1122 دی جنہوں نے کافی مشقت کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے بھینس ہو باہر نکالا
اہلیان گاؤں نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
فرسٹ ایڈ تربیت و آگاہی واک کا اہتمام
قصور
ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ٹائیگر فورس کے جوانوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی اور آ گاہی واک بھی کیا گیا
تفصیلات کے مطابق کل ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 قصور کے زیر انتظام ورکشاپ کا اہتمام گیا گیا جس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ ہر خاص و عام ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر کے ایمرجینسی کے وقت لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بعدازاں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی بھی نکالی گئی جس میں ریسکیو افسران و اہلکاروں اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی
سانپ قابو کرکے لے گئے
قصور
مدرسے میں سانپ نکل آیا طالب علموں نے ریسکیو کو کال کی
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نزدیک بھوئے آصل سٹاپ پر واقع مدرسہ محمد بن اسماعیل سے بہت بڑا سانپ نکل آیا جس کی لمبائی چھ فٹ تھی سانپ کو طالب علموں نے مارنا چاہا مگر وہ قابو نا آیا جس پر مدرسہ کے طالب علموں نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے بروقت پہنچ کر سانپ کو پکڑ لیا اور اپنے ہیڈ کوارٹر جمع کروا دیا
طالب علموں اور مدرسہ کی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا
ریسکیو 1122 کی زبردست خدمات
قصو ر
ریسکیو 1122 نے مارچ کے مہینے میں 1827ریسکیوآپریشن انجام دئیے انچارج ریسکیو قصور انجینئرسلطان محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122قصور انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرسلطان محمود نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزاور ریسکیو ڈرائیورز کو مخصوص ذاتی حفاظتی آلات کے ساتھ مشتبہ کرونا مریضوں تک رسائی اور ان کو ایمبولینس کے ذریعے متعلقہ ہسپتال میں منتقلی،بعداز منتقلی لباس کو تلف کرنے ایمبولینس کو جراثیم کش ادویات سے پاک کرنا اور دیگر ضروری اقدامات کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ شہر کے اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور تمام اہلکاروں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹاجا سکے۔ہمیشہ کی طرح اس صورتحال میں بھی ریسکیورز نے فرنٹ لائن ورکرزکے طورپر اپنی خدمات جاری رکھیں ہوئیں ہیں جس کے تحت مشتبہ کرونا مریضوں کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اب تک 24 مشتبہ کرونامریضوں کو اسپتال منتقل کر چکی ہیں جن میں سے بیشتر کے ٹیسٹ نیگیٹو آ چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کی عوام کو اس کو مشکل وقت میں گبھرانا نہیں چاہیے ہم سب مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے اور اس کو شکست دیں گے اجلاس کے اختتام پر ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصورنے مارچ کے مہینے میں 1827 ریسکیو آپریشنز انجام دیے ان آپریشنزمیں 1946ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیاجن میں سے 184افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی46 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو ئے اس کے علاوہ 1716افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے,48روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 609میڈیکل 971 3 عمارتیں گرنے کے بھی 6واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد59رہی مارچ کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کے18حادثات میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔اس کے علا وہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہولیات ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل431 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا جس سے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہوئیںکوٹ رادھا کشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا
کوٹرادھا کشن :- ( جرار شاکر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور)
کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پریم نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن سے 7 کلومیٹر واقع گاؤں پریم نگر میں ایک حویلی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھوسے کے ڈھیر کو لگی تھی جو کہ پھیل گئی اور اردگرد کے کمروں تک پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کی 3 فائر بریگیڈ اور 1 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 2 کمرے گر گئے اور 1 عدد موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال نہیں معلوم ہو سکیں۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو قصور ، ریسکیو کوٹرادھاکشن، ریسکیو بھوبتیاں لاہور کے فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
3 گھنٹے تک مسلسل آگ بجھانے کا عمل جاری رہا ۔ ریسکیو آپریشن کی سربراہی شبیر صاحب ، ظہیر صاحب کر رہے تھے۔
بی آر بی نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ، تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریسکیو ذرائع
قصور:-
ریسکیو 1122 قصور نے بی آر بی نہر سے ایک لڑکی کی نعش برآمد کی ہے۔ جس کی عمر 18 سے 20 سال بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی نے پینٹ اور شرٹ پہن رکھی ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔





