Baaghi TV

Tag: ریسکیو 15 پر جھوٹی کال

  • دکانداروں کی رقم ہتھیانے کے لئے 15 پر جھوٹے کال کرنے والا گرفتار

    دکانداروں کی رقم ہتھیانے کے لئے 15 پر جھوٹے کال کرنے والا گرفتار

    قصور
    دکانداروں کی رقم ہتھیانے کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار روپے چھینے جانے کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والے دودھ فروش کو تھانہ صدر قصور پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق صدر دیوان روڈ کے رہائشی عثمان نے دولے والا کے قریب ایک راہگیر کے موبائل فون سے 15 پر ڈکیتی کی کال کی اور بتایا کہ اس سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے چھین لیے گئے ہیں

    تھانہ صدر قصور پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر کالر عثمان سے پوچھ گچھ کی، دوران تفتیش پولیس کو عثمان پر شک گزرا تو اس نے اعتراف کیا کہ اسے دکانداروں کی رقم ادا کرنی تھی اور رقم ہتھیانے کے لیے اس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا پرس اور موبائل فون بھی زمین میں دبا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر زمین سے موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا

    تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم عثمان کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی