Baaghi TV

Tag: ریسکیو

  • ریسکیو 1122 کیلئے   17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

    ریسکیو 1122 کیلئے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیں، اس موقع پر وزیراعلی آفس میں تقریب منعقد کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے.

    پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں ،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو جدید ترین گاڑیوں، آلات اور مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے،آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔چودھری پرویزالٰہی

    ریسکیو 1122 کو دیئے گئے آلات میں 9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس شامل تھیں.

    تقریب کے موقع پر چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

  • پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

    پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

    راولپنڈی :پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری اور اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کامیابھی سے جاری ہے اور پاک فوج اورایف سی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاک فوج اورایف سی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ اور متاثرین کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اور اب تک بلوچستان میں 700 خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔

    بلوچستان اور گلگت بلتستان میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے مزید ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

  • ڈی جی خان سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے

    ڈی جی خان سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے

    ضلع راجن پور کے درجنوں علاقے ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب سے شدید متاثر ہوئےہیں ۔ دریائے چناب میں چناب نگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے 1 لاکھ 32 ہزار 675 کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

    راجن پور کا پورا ضلع 2010 کے بعد ایک بار پھر سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ علاقے میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا ہے۔ دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے سبب ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو فلڈ کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

     

    مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

     

    کشمور میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 هزار 80 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 937 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج کے بچاؤ بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے لگا۔

    فلڈ فور کاسٹنگ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق 28 جولائی سے راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش اور طوفان کا امکان ہے.پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج ،راوی،چناب اور جہلم میں بھاری بارش اور طوفان کا امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹے کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں ریلیف آپریشن کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی بھجوائی جانے والی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی خان میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔آئندہ 48 گھنٹوں میں مرالہ،خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے جہلم، راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،اور فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے محفوظ جگہ کا تعین کریں۔ملحقہ اضلاع سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری اور امدادی ٹیمیںوں کو متحرک رکھیں.

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے اور برقی آلات سے دور رہیں جبکہ شہری دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

  • نالے میں پھنسے چار بچوں کو نکالنے پر وزیراعظم کی ریسکیو ٹیم کو شاباش

    نالے میں پھنسے چار بچوں کو نکالنے پر وزیراعظم کی ریسکیو ٹیم کو شاباش

    نالے میں پھنسے چار بچوں کو نکالنے پر وزیراعظم کی ریسکیو ٹیم کو شاباش
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کورنگ نالے میں پھنسے 4 بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کو شاباش دی

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ریسکیو نے عمدہ مثال قائم کی سیلابی ریلے میں ریسکیو نے جانفشانی، چابکدستی ، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، والدین بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیوٹیمیں اسلام آباد ٹیم کی مثال کی تقلید کریں

    واضح رہے کہ نالہ کورنگ میں چار بچے پانی میں پھنس گئے تھے جنکو ریسکیو کر لیا گیا ہے،بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی تھیں آج صبح 8 بجے کے قریب بچے کھیل رہے تھے جو پانی میں نہانے لگے موسلا دھار بارشوں کے باعث پانی کا بڑا ریلا آیا جس کے باعث چار بچے پانی میں پھنس گئے تھے مقامی افراد کی جانب سے پہلے 15 پر کال کی گئی جس پر پولیس پہنچی بعد ازاں ریسکیو اداروں کو کال کی گئی جس پر ریسیکیو ٹیمیں فوری پہنچیں اور آدھے گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچوں کو پانی کے ریلے کے درمیان موجود ٹیلے سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی، سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  • سینکڑوں افراد کوطوفان سےنکال لیا:کھانا،علاج معالجہ اورخدمت جاری:بس دعاوں میں یاد رکھنا:ترجمان پاک فوج

    سینکڑوں افراد کوطوفان سےنکال لیا:کھانا،علاج معالجہ اورخدمت جاری:بس دعاوں میں یاد رکھنا:ترجمان پاک فوج

    مری:سینکڑوں افراد کوطوفان سےنکال کرمحفوظ مقامات تک پہنچادیا:کھانا،علاج معالجہ اورخدمت جاری ہے:ترجمان پاک فوج نے قوم کورات گئے ایک تسلی ،اُمیدافزا اوراچھی خبردے کراطمنان قلب بخشا ہے ، ادھر اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان قوم کو ہرچند منٹوں بعد ساری صورت حال سے آگاہ بھی کررہے ہیں‌

    ترجمان پاک فوج کی طرف سے تازہ اپ ڈیٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچوں سمیت 300 سے زائد برف سے متاثرہ افراد کو آرمی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ جھیکاگلی، کشمیری بازار، لوئر ٹوپا اور کلڈانہ میں پھنسے ہوئے 1000 سے زیادہ لوگوں کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا۔

    پھنسے ہوئے لوگوں کو ملٹری کالج مری، سپلائی ڈپو، اے پی ایس اور آرمی لاجسٹک سکول کلڈانہ میں گرم کھانے اور چائے کے ساتھ رہائش اور پناہ دی گئی ہے۔

    جھیکا گلی ٹریفک جھیکا گلی سے ایکسپریس وے تک چل رہی ہے۔ جھیکا گلی سے کلڈانہ تک ٹی آر کو صاف کر دیا گیا ہے تاہم پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں چل رہی ہے۔ گھڑیال سے بھوربن تک ٹریک کھلا ہے۔ ٹریفک چل رہی ہے۔اور ایسے ہی کلڈانہ سے باریان آرمی انجینئرز کے دستے سڑک کی منظوری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں

    مری میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    اس سے پہلے پاک فوج کی طرف سے بلوچستان میں ریسکیواورریلیف کی خدمات کی تازہ ترین تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جن کے مطابق زیارت کراس سے خانوزئی سیکشن تک برف ہٹائی گئی، لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کے ریسکیو آپریشن کے بعد چوتھے سے زیارت تک سڑکیں کھول دی گئیں، سڑکیں ہیوی اور ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

    گوادرکے علاقے میں پانی نکالنے کی کوششوں کی وجہ سے زیادہ تر علاقے صاف ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آرمی میڈیکل کیمپس لگائے گئے اور 650 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جبکہ ضلع کیچ میں Dewatering Sit کے بعد، زیادہ تر علاقے صاف ہو گئے۔
    اور ایسے ہی کوئٹہ میں‌ مہترزئی اور کھوجک کی چوٹی سے برف صاف کرنے کے لیے بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہو کہ تمام لوگوں کو امداد پہنچائی جائے، کسی سیاج کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، رات کے وقت پاک فوج کے دو کیمپ قائم کر دیئے گئے تھے، کیمپ کلڈنا میں آرمی سکول آف لاجسٹک میں قائم کیا گیا، دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا، آرمی سکول آف لاجسٹک میں 60 خاندانوں کو رکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا، ایف ڈبلیو او راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو صاف کیا، شام تین بجے تک ایکسپریس وے کھل چکی تھی، جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

     

    اطلاعات ہیں کہ پاک فوج کے تمام شعبے اس وقت مری ،بلوچستان اور ملک کے دیگرآفت زدہ علاقوں میں مصروف خدمت ہیں ،

     

     

    ادھر مری میں ہیش آنے والے سانحہ کے بعد جس طرح پاک فوج کی طرف سے ریسکیو ،مدد ،اور مخلوق خدا کی خدمت جاری وساری ہے ، ادھر مری میں درپیش ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پاک فوج نے جنگی بنیادوں پرآپریشن شروع کردیا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مری میں پھنسے سیاحوں کی امداد کےلیے پاک فضائیہ کے جوان بھی میدان میں آگئے، متاثرین کی سہولت کیلئے کالاباغ اور لویر ٹوپ بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا۔

     

    ایئرطیف مارشل ظہیر احمد بابر کی خصوصی ہدایات پر مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کےلیے پاک فضائیہ کے جوانوں نے مری اور گلیات میں امدادی کارروائیاں جاری شروع کردی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پھنسے سیاحوں کو رہائش، خوراک، گرم کپڑے اور طبی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    ترجمان نے جاری خبر میں بتایا کہ آپریشنز میں پاک فضائیہ نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، مزید سیاحوں کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔

     

    پاک فضائیہ کے کالاباغ اور لوئر ٹوپہ بیسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ فضائیہ حکام نے لوگوں کی سہولت کیلئے دونوں بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل بھی قائم کردیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برفباری میں پھنسے سیاح پاکستان ایئرفورس کی کالاباغ بیس کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

     

    ترجمان نے کالاباغ 03239418252 اور 03218838444 اور لوئر ٹوپہ 03239417015 اور051954555 بیسز سے رابطے کےلیے نمبرز بھی مہیا کردئیے۔

    واضح رہے کہ مری میں ہونے والی شدید برفباری میں کئی گھنٹوں سے پھنسنے سیاحوں میں سے 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دوخواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

     

     

  • بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    گوادر:بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری ،اطلاعات کے مطابق گوادر میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج اور نیوی کے دستوں کا ریلیف اور ریسکیو جاری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوادر میں بارشوں سے کامیاب سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف اور ریسکیو جاری ہے۔ پاک فوج اور نیوی کے دستے کے علاوہ میں ریسکیو اور ریلیف میاں بیوی میں۔ مقامی افراد کو محفوظ مقام میں منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی کے مطابق درست افراد میں پھنسے افراد کو خوراک اور غذائی اشیا کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیو سروس فراہم کی گئی تھیں اور مسلسل فراہم بھی کی جارہی ہیں‌

    کل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری ہے، پسنی، جیوانی، سربندر، نگور میں خوراک اور شیلٹرز کی فراہمی بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جا رہا ہے۔

  • خاتون کو ہسپتال لے جاتے وقت ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    خاتون کو ہسپتال لے جاتے وقت ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو ہسپتال لے جاتے وقت ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے

    لکی مروت میں ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا۔غوری والا ضلع بنوں کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے رکشہ میں نورنگ لے جارہا تھا۔حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو سٹیشن 33 نورنگ کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (صاحبہ بی بی) نے اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے TMA آفس نورنگ کے ساتھ ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔ ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا ریسکیو اہلکار صاحبہ بی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے.

    ایسا ہی ایک واقعہ نوشہرہ میں بھی پیش آ چکا ہے،ریسکیو1122 نوشہرہ کے مطابق اکوڑہ خٹک کی رہائشی خاتون زوجہ زین العابدین عمر 24 سال کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا خاتون کی حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (شمع گل) نے اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے قاضی حسین احمد ہسپتال گیٹ کے قریب ہی ایمبولینس میں خاتون کی ڈیلیوری کردی-

    قبل ازیں رواں برس ماہ فروری میں خیبر پخونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا،کوہاٹ روڈ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا،ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق حالات کو دیکھتے ہوئے گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی،

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

     

  • پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

    پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

    حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے-

    باغی ٹی وی :اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کی انہوں نے جاری پیغام میں بتایا کہ میرے پاس قوم کے لیے تین اچھی خبریں ہیں وہ یہ کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔


    فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر 99 پیسے مارجن بڑھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ای سی سی میں ڈیلر مارجن کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    شہر بھر میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث ریسکیو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث ان کے ریسکیو آپریشنز 50 فیصد تک متاثر ہوئے شہر بھر میں کسی بھی ناگہانی آفت، ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں ایمبولینسیں ہی سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچتی ہیں، اور اگر ایمبولینسوں میں فیول ہی نہیں ہوگا تو یقینی طور پر سروسز جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ایمبولینسیں دستیاب نہ ہونے کے باعث سڑکوں سے ٹریفک حادثات کے زخمی اٹھانا اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی میں شدید رکاوٹیں پیش آئیں، فائونڈیشن کی سروسز میں تعطل کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑا، اگر فیول کی سپلائی معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکی تو ریسکیو سروسز بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    دوسری جانب ایدھی فائونڈیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تقریباً ایک ہفتے کا ذخیرہ ہوتا ہے لیکن اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر انھیں بھی فیول کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اگر ایمبولینسیں سڑکوں پر نہیں ہوں گی تو پھر اس سے عام شہری کو ہی مشکلات پیش آئیں گی۔

    پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔

    پٹرول پمپس کی ہڑتال کےپیچھےکیاسازش ہےحماداظہر نےسچ سچ بتادیا:شہبازشریف بھی…

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے،ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ایس او کے پیٹرول پمپ اس وقت کھلے ہیں جب کہ جلد مزید بھی کھل جائیں گے بڑی کمپنیوں کے کمپنی آپڑیٹڈ پمپ بھی کھلے ہیں، ڈیلر ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں، جائز مطالبات کی سمری ای سی سی میں فیصلے کیلئے جمع ہے پیٹرول پمپ کی ہڑتال اس وجہ سے نہیں کہ ماضی کی طرح پیسے ختم ہو گئے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گاپٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

    گھبرانا نہیں :سب کو پٹرول ملے گا:ترجمان وزارت پٹرولیم کا اعلان:اوگرا بھی حرکت میں…

    دوسری طرف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے لیڈرش لیگ کے سرپرست شہباز شریف نے کہا ہے کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کر رہے ہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کون سے پمپ کھلے رہیں گے؟

    واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک گیر سطح پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔

    سرگودھا : ملک بھر میں 25 نومبر کو پٹرول پمپ بندش کا اعلان کر دیا گیا ۔

    ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ناکام ہونے کا خدشہ.

    پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

  • تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل:

    تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل:

    تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل: ریسکیو 1122چکوال

    (تلہ گنگ) بھرپور روڈ پیر ناڑہ کے مقام پر نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے.
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی.

    ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق ٹہی کے رہائشی 3 نوجوان عید کے تیسرے روز سیروتفریح اور نہانے بھرپور روڈپیر ناڑہ دربار گئے جہاں تالاب نما جگہ پر نہانے کے دوران 3 نوجوان ڈوب گئے اور موقع پر جانبحق ہو گئے.

    جنہیں بچانے علاقہ کا ایک اور شخص ڈیم میں اترا جو انہیں بچاتے ہوئے زخمی بھی ہوا.

    ریسکیو ٹیم نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد ڈیڈ باڈیز نکالیں.

    زخمی شخص اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو ادارے کو سیٹ نہ دینے پر کیا دھمکی دی؟؟

    چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو ادارے کو سیٹ نہ دینے پر کیا دھمکی دی؟؟

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 جیسے شاندار کارکردگی کے حامل ادارے کو خودمختار نہ بنا کر اس کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے.
    اس ادارے کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ UNO نے بھی تعریف کی اور اس کی کارکردگی کو سراہا، لیکن پھر بھی اس کے اہلکاروں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے
    اگر اس محکمے کو وہ سٹیٹس نہ دیا گیا جو اس کو دینا چاہئے تھا تو میں ان تمام لوگوں کی فہرست سامنے لاؤں گا جو اس ادارے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں:
    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کی رکن خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو تمام ارکان اسمبلی نے اس بل کی تائید کی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس محکمے کے بل کو 2004ء میں ہماری حکومت نے ہی پاس کروایا تھا جس کی اب تک کی کارکردگی نہایت شاندار رہی ہے جس کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ UNO نے بھی تعریف کی اور اس کی کارکردگی کو سراہا، لیکن پھر بھی اگر اس ادارے کو خودمختار اور اس کے اہلکاروں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے اس ادارے نے بلاتفریق امیر و غریب کے آج تک 90 لاکھ سے زائد مریضوں کو ریسکیو کر کے ان کی جانیں بچائیں، آگ کے واقعات میں ایک لاکھ 55 ہزار جائیدادیں جن کی مالیت 400 ارب روپے ہے بروقت respond کر کے ان کا تحفظ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو خودمختار بنایا جا سکتا ہے تو کیا امر مانع ہے کہ اس ادارے کو ابھی تک خودمختار نہیں بنایا گیا، اس ادارے کو کبھی شہری دفاع کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے تو کبھی کسی اور ادارے کے ساتھ جو اس محکمے اور اس کے اہلکاروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس محکمے کو وہ سٹیٹس نہ دیا گیا جو اس کو دینا چاہئے تھا تو میں ان تمام لوگوں کی فہرست سامنے لاؤں گا جو اس ادارے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ وزیرقانون راجہ بشارت نے یقین دہانی کروائی کہ اس ادارے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں، حکومت اس کے مسودہ قانون میں ترمیم کیلئے کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ جمعرات تک وہ اس ہاؤس کے سامنے وہ تمام سفارشات پیش کریں گے جو آپ نے بیان کی ہیں اس میں کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں ہو گا۔