Baaghi TV

Tag: ریشم

  • اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہ حکومت پاکستان نے فلم کو انڈسٹری کا درجہ دیکر بد حال انڈسٹری میں روح پھونک دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کی انشورنس بہت ہی اچھا قدم ہےایسے اقدامات سے بہت زیادہ خوشحالی آئیگی اور فنکاروں کی حالت بھی بہتر ہوگی۔یہ جو اعلانات کئے گئے ہیں اس سے سینما اور فلم انڈسٹری ترقی کریگی میں دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری طرف ایگزیبیٹر جہانزیب بیگ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بجٹ میں فلم کے لئے جو اعلانات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں خصوصی طور پر فنکاروں کی انشورنس اور نیشل فلم اکیڈمی اور نیشنل آرٹ سٹوڈیو کے لئے ایک ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے اس سے نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انویسٹمنٹ بھی آئیگی اور

    ہماری حستہ حال فلم انڈسٹری بہتری کی طرف بڑھے گی کوئی شک نہیں کہ ہم تخلیقی لوگ ہیں ہم نے مختصر بجٹ میں بہت اچھی فلمیں بھی بنائیں۔ ہمارا کبھی اس طرف فوکس ہی نہیں رہا خوشی کی بات ہے کہ اب اس پہ فوکس ہو گا۔ یاد رہے کہ اس بجٹ میں حکومت پاکستان نے فلم انڈسٹری کے لئے کچھ ہم اعلانات کئے ہیں ان اعلانات کو فلمی صنعت کے لئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے.

  • عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملتان جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لیے کہے گئے جملوں پر سینئر اداکارہ ریشم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر اداکارہ ریشم نے عمران خان اور مریم نواز کی تصویر شیئرکی اوراپنے پیغام میں لکھا کہ کسی عورت کے بارے میں یہ تضحیک آمیز الفاظ وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکا ہے کہ عورت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پس منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوسناکیوں کا شکار بن رہی تھیں۔

    پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک شخص جس نے ہمیشہ عورت کے لیے گندے اور گھٹیا کلمات کہےکیا اس کے جلسوں میں جوق در جوق جانے والی عورتیں نہیں سمجھ پا رہیں کہ انہی کی ہم جنس کے بارے میں ان کے لیڈر کی یہ مکروہ رائے دراصل ان عورتوں کی بھی تضحیک ہے کہ جو اس کو اپنا نام نہاد نجات دہندہ سمجھ بیٹھی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

    اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا

    قبل ازیں اداکارہ عفت عمر نے اپنی ویڈیو میں عمران خان کو طنزو تنقید کا نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے ایک نے اپنا حال بالی ووڈ فلم” دھڑکن” کے سنیل شیٹھی کا بنایا ہوا ہے اور دوسرے نے فلم ” دیوداس” کے شاہ رخ جیسا بنایا ہوا ہے-

    عفت عمر نے کہا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے ساری دنیا س کے وطن کے خلاف ہے-

    ویڈیو میں عفت عمر نے سوال کیا تھاکہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی ،اپنی جہالت اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے گورننس کے بجائے غیرت پکارتے ہیں۔

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

  • اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

    پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور نئے وزیر اعظم کے متوقع امیدوار شہباز شریف کے حق میں نعرہ لگا دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریشم نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں اورانھیں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فاطمہ بھٹو پرانے پاکستان کی واپسی پر ناخوش

    ویڈیو میں ریشم کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے ساتھیوں نے رات گئے بہت سی ویڈیوز بنائیں، نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کر دیا ہے کہ میں بھی ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے’ شہباز شریف زندہ باد‘۔

    ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کے عمران خان کے حق بیانات سامنے آئے تھے، یہ سلسلہ رات گئے ان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد مزید بڑھتا نظر آیا۔

    واضح رہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہیں گذشتہ روز عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…