Baaghi TV

Tag: ریلوے

  • عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس حادثے سے متعلق ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹرین کے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہےپاکستان ریلوے نے ابتدائی انکوائری کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں ڈرائیور کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہونے والی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اوورشوٹ ہونے کے باعث ٹرین سینڈ ہمپ سے ٹکرائی، ڈرائیور کنٹرول کرنے اور ٹرین کو بروقت روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں 2 کوچز پٹڑی سے اتریں اور مجموعی طور پر لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔

    وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور

    واضح رہے کہ رات گئے عوام ایکسپریس کو لودھراں جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہوئے، 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے،مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

    ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 6 نمبر ٹریک پر کام جاری ہے، عوام ایکسپریس کے 250 مسافروں کو رحمان بابا ایکسریس سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے،وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا۔

    محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کے لیے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کے لیے 21 جولائی سے ہو گاڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق دو ہفتوں کے اندر دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس سے قبل 4 جولائی کو 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

    بارشیں،سیلابی صورتحال،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،10 افراد کو ہیلی پرریسکیو کر لیا

    بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

    بادل پھٹا ہے… اب دل نہیں ٹوٹنے چاہییں!تحریر:اعجازالحق عثمانی

  • ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کو بتایا ہےکہ ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار دے دیا ہے، جبکہ چالیس کے لگ بھگ ریلوے اسٹیشنوں پر فری وائی فائی لگانے جارہے ہیں۔

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس رائے حسن نواز کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر ڈی جی خان کی جانب سے مظفر گڑھ کی ریلوے زمین پر کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے استفسار کیا کہ یہ زمین کس کی ہے؟ کمشنر ڈی جی خان نے بتایا کہ یہ زمین کاغذوں میں وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، رکن کمیٹی جمشید دستی نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے جھوٹی رپورٹ دینے پر کمشنر ڈی جی خان پر تحریک استحقاق بنتی ہے۔

    اس موقع پرحنیف عباسی نے کہا کہ سول بیوروکریسی کو سب سے زیادہ تعاون عدالت کے فیصلوں سے ملتا ہے،جو ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے، اسے من و عن تسلیم کرکے اراضی ریلوے کو واپس کی جائے، ڈی جی خان میں ہماری جو زمین ہے، اسے واپس کریں اور تجاوزات کے خاتمے میں مدد کریں، کمشنر ڈی جی خا ن نے کہا کہ اس معاملے کو بورڈ آف ریونیو نے ٹیک اپ کر رکھا ہے، چیئرمین کمیٹی نے معاملہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا۔

    صدر آر آئی یو جے طارق ورک گرفتار،صحافی برادری میں تشویش کی لہر

    بعد ازاں اجلاس میں ریلوے حکام کی طرف سے ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ پر بریفنگ دی گئی، رکن کمیٹی وسیم حسین نے بتایا کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس کا ایک وزٹ کرلیں۔

    وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ حیدرآباد اسٹیشن پر کل سے ہی کام شروع کروا دیتے ہیں، رکن کمیٹی نزہت صادق نے سوال کیا کہ ریلوے میں سفر کے دوران میڈیکل ایمرجنسی کے حوالے سے کیا صورتحال ہوتی ہے: جس پر ریلویز حکام نے جواب دیا کہ اگر ٹرین میں کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہوتی ہے تو ٹرین میں اسٹاف ہوتا ہے، ٹرین میں ہی فرسٹ ایڈ مہیا کردی جاتی ہے بڑے ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال اور ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں، ڈاکٹرز کے مشورہ کے بعد ہی مسافروں کو آگے سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔

    اجلاس میں رابطہ ایپ کے غیر مؤثر ہونے اور ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا جس پر حنیف عباسی نے بتایا کہ رابطہ ایپ پہلے زیادہ صحیح سے کام نہیں کررہی تھی، ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے میں ڈیجیلائزیشن کے حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی تھی، ایم پی اسکیل پر رابطہ ایپ کو موثر کرنے کے لیے افسران کی بھرتی کا عمل کیا جائے گا، آئی ٹی ٹیم کو جولائی تک کا وقت دیا ہے، 15 جولائی تک رابطہ ایپ ایکٹو ہوجائے گی۔

    انڈر18 ہاکی ایشیا کپ :پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں، اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار دے دیا ہے، معروف فرمز کو گیسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہو گیا، ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔

    مالی سال 25-2024 کا اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے آمدن حاصل کرلی ہے مسافر ٹرینوں سے ساڑھے47 ارب، مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے، ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب،کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی، متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے، ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔

    آپریشن سندور،مودی سرکار نے "جھوٹ” پر مبنی کتاب شائع کر دی

    ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے،پسنجر سیکٹر سے کراچی ڈویژن پونے 15 ارب آمدن سے سب سے آگے ہے۔لاہور سوا 11 ارب سے زائد آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہیڈکوارٹرز ڈویژن نے سوا پانچ،ملتان ڈویژن نے پانچ ارب روپے کمائے، سکھر کی آمدن 4.8 ارب جبکہ راولپنڈی کی آمدن 4.7 ارب رہی، پشاور نے سوا 1 ارب اور کوئٹہ نے 52 کروڑ روپے آمدن حاصل کی، فریٹ سیکٹر میں کراچی نے 28 ارب جبکہ ملتان نے 1 ارب حاصل کیا، لاہور 83 کروڑ، پشاور 77 کروڑ، راولپنڈی 31 کروڑ، سکھر 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ کمائے وزیر ریلوے نے کہا کہ اگلے سال مال گاڑیوں سے 70 فیصد تک انکم جنریشن ممکن بنائیں گے-

  • 125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے، حنیف عباسی

    125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے، حنیف عباسی

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ ملک میں ریلوے، صحت، دفاع اور معیشت کے شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں 125 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں بچت ممکن ہو اور ماحولیاتی بہتری لائی جا سکےٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ بھی آئندہ اہداف میں شامل ہے عملے اور بوگیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ریلوے کا نظام بہتر انداز میں چل سکے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکےجنگ کے دوران پوری قوم متحد نظر آئی افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جرات مندی سے مقابلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں فتح حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،پاکستان کو معاشی محاذ پر بھی مضبوط کیا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

  • پانچ سال طویل انتظار کے  بعد خوشحال خان خٹک ٹرین بحال

    پانچ سال طویل انتظار کے بعد خوشحال خان خٹک ٹرین بحال

    حکومت نے پانچ سال طویل انتظار کے بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین کی بحال کو بحال کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے نے خوشحال ایکسپریس سروس کی بحالی کا افتتاح کیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور سے ٹرین کی بحالی کے موقع پر پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی ایک بڑی تعداد موجودتھی، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے افتتاح سے قبل ٹرین میں فراہم کی جانے تمام سہولیات کا خود جائزہ لیا،اس موقع پر ن لیگ کے ایم پی ایز صوبیہ شاہد اور ملک طارق اعوان بھی کینٹ ریلوے سٹیشن پر موجود تھے، ٹرین بحالی کے افتتاح کے بعد مسافروں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس بند کردی تھی، خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں مسافروں کے لئے پہلے سے بہتر سہولیات رکھی گئی ہیں۔ ٹرین پشاور، اٹک، میانوالی ،کوٹ ادو ،جیکب آباد ،لاڑکانہ سے ہوتے ہوئے حیدر آباد اور کراچی پہنچے گی،پشاور سے یہ واحد ٹرین ہے جو جنوبی پنجاب اور لاڑکانہ کے علاقوں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچتی ہے۔

    فرانس کے اسکول میں چاقو حملہ ، ایک طالبعلم ہلاک

    بھارت کی آبی جارحیت سلامتی و امن کیلئے خطرہ ہے، خالد مقبول صدیقی

    پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

    دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل سے رہا

  • ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ  پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

    لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسافرٹرینوں کو مکمل آؤٹ سورس کرنا ٹارگٹ ہے، 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان طلب کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ریلوے کے لیے جو ٹارگٹ سیٹ کیے گئے تھے، وہ پورے ہو رہے ہیں اور حکومتی سطح پر مکمل طور پر ریلوے کے شعبے میں اصلاحات کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے،مسافر ٹرینوں کو مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے کا ٹارگٹ ہے، تاکہ ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے-

    حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرینوں کے حوالے سے بھی ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کا مقصد ملک بھر میں مال برداری کے نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے 31 دسمبر تک فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے مال برداری کی صلا حیت میں نمایاں اضافہ ہوگا حالیہ برسوں میں مسافر ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، اس کا حل تلاش کیا جا رہا ہے اور مریم اورنگزیب کے ساتھ ایک طویل میٹنگ میں اس بارے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

    حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے اندر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے ایک منصوبہ طلب کیا گیا ہے، جس سے ٹرینوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ریلوے کے شعبے میں مزید اصلاحات کی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور ملک بھر میں ریلوے کے نظام کو ایک نئی زندگی مل سکے۔

    بھارت: مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی

  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی  میں 17 روز  کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی، ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا، اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

  • رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا، دوران اجلاس وزارت ریلوے کے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بریفنگ دی کہ وزارت میں موجود 95 ہزار 859 پوسٹوں میں سے 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 5 ہزار 695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

    ریلوے حکام نے بتایا کہ مستقبل میں مزید 15000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اجلاس کے دوران پیش کردہ منصوبے میں آپریشنل کارکردگی اور وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا اور پاکستان ریلویز کو جدید بنانے اور اس کے آپریشنز کو موثر اور فعال رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

  • وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلویز کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی بحالی، ترقی اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کی زمین کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو خطے کے دیگر ممالک خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دینی چاہیے تاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ریلویز میں پیشہ ورانہ اور باصلاحیت افرادی قوت کا استعمال کیا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

    وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت دی تاکہ خدمات میں مزید بہتری آئے اور مسافروں کے سفر کے تجربے کو آسان اور سہولت بخش بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو ہدایت دی کہ وہ مال برداری کی خدمات کو بھی منافع بخش بنائے تاکہ ادارے کی مالی حالت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے ریلویز کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں مزید ترقی کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان ریلویز کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دن تک پٹریاں زیر آب رہیں۔ تاہم، پاکستان ریلویز نے مختلف اقدامات کے ذریعے اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا اور مال برداری (Freight Operations) میں ابتدائی لاگت کے برابر منافع کمایا۔ فی الحال پاکستان ریلویز ملک میں مال برداری کی مارکیٹ میں 8 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

    پاکستان ریلویز کی رائٹ سائزنگ کے عمل میں 18 فیصد غیر ضروری عملے کو فارغ کرنے کی معلومات بھی اجلاس میں شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ، تھر کول کے مواصلاتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے ریلویز کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، محمد علیم خان، محمد اورنگزیب خان، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔اس اجلاس کا مقصد پاکستان ریلویز کے نظام کو جدید بنانے اور اس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنا تھا تاکہ ملک کی معیشت میں ریلویز کا کردار اہم اور مضبوط ہو۔

    آئینی بنچ میں شامل کر کے ہمیں کون سی مراعات دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل

    علی امین گنڈا پور سے پارٹی عہدہ کس کے کہنے پر واپس لیا گیا

  • ریلوے میں کرپشن،قائمہ کمیٹی کی باقاعدہ وزیر لگانے کی سفارش

    ریلوے میں کرپشن،قائمہ کمیٹی کی باقاعدہ وزیر لگانے کی سفارش

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے کی طرف سے کرپشن اور چوری پرمتضاد بریفنگ پر شدید برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میں حقائق کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں ورنہ کمیٹی سخت ایکشن لے گی۔ کمیٹی سے حقائق چھپائے جارہے ہیں ،کمیٹی نے وزیر اعظم کو سفارش کی کہ ریلوے کا ایک باقاعدہ وزیر لگایا جائے ۔کمیٹی نے کمیٹی کو متضاد ریکارڈ دینے پر سیکرٹری ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی کمیٹی نے اگلے اجلاس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین جام سیف اللہ خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ،سینیٹر شہادت اعوان لیاقت خان ترکئی،پنجو بیل اور سینیٹر دوست علی ویگر نے شرکت کی۔حکام نے بتایا کہ پانچ سال میں 3138 چوری کےکیس رجسٹرڈ ہوئے 43کرپشن کے کیس اور 49مس یوز آف پاور کے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ۔ کل 3230کیسز میں 4122لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ان میں پاکستان ریلوے کے 217 ریلوے پولیس کے 66اور 3839عام شہری ہیں پانچ سالوں میں 10کروڑ 94لاکھ 87ہزار 121 روپے ریکور کئے گئے ۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ کمیٹی میں متضاد ریکارڈ دیا گیاہے اس پر حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے چوری کے لیے پہلے ریکارڈ کچھ اور تھا اب 948کیس مزید جمع کردیئے گئے اس کا نوٹس لیا جائے ۔ابھی تک چوری کرپشن کی مالیت کمیٹی کو نہیں بتائی جارہی ہے ۔ریلوے غبن کا کیوں نہیں بتارہی ہے ۔ اتنی بڑی وزارت ہے مگر کوئی وزیر مشیر نہیں لگایا گیا ہے ۔ ریلوے میں کرپشن ہے جس کو روکا نہیں جارہاہے ۔عام لوگوں نے کتنا ریلوے کو لوٹا ہے اور ریلوے کے لوگوں نے کتنا لوٹا ہے یہ بتایا جائے ۔ جو معلومات ریلوے سے مانگی جارہی ہیں وہ نہیں دی جارہی ہیں۔کمیٹی کو غلط معلومات دینے پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 6کیس نیب میں ہیں اور ایف آئی اے میں 4 تھے اب نیب کے 9 اور ایف آئی اے کے کیس بھی بڑھ گئے ہیں۔ ریلوے کے زمینون پر پیٹرول پمپ بنائے گئے ہیں اس کو بھی نہیں چھوڑ وایا جا رہا ہے ۔ریلوے کے 96ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہوا ہے ۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ شہادت اعوان نے تیاری کی ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ریلوے میں کرپشن عرصے سے چل رہی ہے جو سوال پوچھے تھے وہ سادہ تھے شرم کی بات ہے کہ تیسری میٹنگ ہے اور جواب نہیں دیا جارہاہے کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دو ہفتے لیں مگر اصل حیقیت کمیٹی میں آنی چاہیے اگر اصل حقائق نہیں بتائے گئے تو کمیٹی حکام کے بارے میں سخت ایکشن لے گی ۔ چاہے کیس ہمیں ایف آئی اے اور نیب کو ہی کیون نہ بھیجنے پڑیں۔اس معاملے کو استحقاق کمیٹی کو بھی بھیج سکتے ہیں ۔ ریلوے میں اربوں کے گھپلے ہیں ،کمیٹی نے وزیر اعظم کو سفارش کی کہ ریلوے کا ایک وزیر لگایا جائے ۔کمیٹی نے کمیٹی کو متضاد ریکارڈ دینے پر سیکرٹری ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ۔

    حکام نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سال میں ریلوے میں 537حادثات ہوئے ہیں ، 309 جان بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ۔سال 2019میں 56611ٹرین چلتی تھی اور 159حادثات ہوئے، سال 2023میں 31320ٹرین چلیں جبکہ 84حادثات ہوئے ہیں ۔442لوگ ٹریک پاس کرتے ہوئے 2024 میں مارے گئے ۔کمیٹی نے وزیر اعظم سے ریلوے کا مستقل وزیر لگانے کی درخواست کرنے کا کہ دیا

    آئی جی ریلوے راو سردار علی خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ درج شدہ مقدمات میں 83٪ لوگوں کا سزا ملی، گزشتہ 5 سال کے دوران 90٪ سے زائد لوگوں کو سزا ملی ہے، سات ہزار سیٹس ہماری سیکشن ہیں اور 45٪ خالی ہیں، نئی بھرتی نہ ہوئی تو 3 سال میں ریلوے پولیس ختم ہوجائے گی، اسلحہ آخری بار 2004 سے 2008 کے دوران خریدا گیا تھا،چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ ریلوے حادثات میں انکوائری میں بڑوں کا نام نہیں ہوتا،ریلوے کسی کو خانہ پوری کے لیے سزا نہ دے،

    حکام نے بتایا کہ پاکستان میں ریلوے ٹریک کم ہورہاہے جبکہ بھارت میں ہر سال ریلوے ٹرین میں اضافہ ہورہاہے ۔ریلوے میں 22سیکشن بند کردیئے گئے ہیں ،ایم ایل ون کے پہلے پیکج میں کراچی حیدرآباد بنائیں گے تین سال میں یہ مکمل ہوگا ۔دوسرے میں حیدرآباد سے ملتان بنے گا

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی