Baaghi TV

Tag: ریلوے حکام

  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس پھر معطل

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس پھر معطل

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس 27 مارچ کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو ریلوے ٹریک کی مرمت، پلوں کے معائنے اور دیگر فنی وجوہات کے باعث معطل کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک اور پلوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا،اس عمل کے دوران ٹریک کی حالت کا جائزہ لے کر ضرو ر ی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس عارضی طور پر بند رہے گی،پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے واپس بھیج دیا جائے گا اور ٹرین کو کوئٹہ تک نہیں آنے دیا جائے گا-

    ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ریلوے کی دیگر سروسز بھی اس وقت مکمل طور پر فعال نہیں ہیں، کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ایکسپریس گزشتہ 10 روز سے مسافروں کی کمی کے باعث معطل ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی پہلے ہی سے بند ہے جس کی وجہ سے مسا فر وں کو سفر کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔

    دوسری جانب ٹرین سروسز کی بار بار معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • مستونگ :ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں  پٹری سے اتر گئیں

    مستونگ :ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کوئٹہ: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،جبکہرحیم یارخان میں بھی خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی،ہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

    چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

    لندن : فلسطین کے حق میں مظاہرہ ، پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار

    دوسری جانب رحیم یارخان میں بھی خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی ، خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے معطل ہو گئی ہے ، ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

  • حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    ریلوے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی-

    جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،سیکریٹری ریلویز نے قائمہ کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک کا سارا ڈیزائن جوائنٹ ہے، ٹیکنیکل سائڈ کا کام ہوچکا ہے، لاہور سے راولپنڈی تک نئی ٹرین کا آغاز کررہے ہیں اس کا اپ گریڈڈ ٹریک ہوگا، بس فنانسنگ کا انتظار کررہے ہیں، کراچی سے روہڑی تک کے لیے ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

    سینیٹر اسد قاسم نے استفسار کیا کہ دس سال پہلے کوئٹہ سے 10 ٹرینیں ملک بھر کے لیے چلتی تھیں،اب کوئٹہ سے دو ٹرینیں ملک بھر کے لیے چلتی ہیں، بلوچستان کے ساتھ کیوں ناانصافی ہورہی ہے سیکریٹری ریلویز نے کہا کہ اس سال ہمارا پی ایس ڈی پی محدود ہے،گزشتہ کئی سالوں سے ریلوے میں ریلوے محکمہ میں حکومت نے سرمایہ کاری نہیں کی،ایک وقت میں 244 گاڑیاں چلاتے تھے، اب 100 سے زائد ریلوے کی گاڑیاں چلا رہے ہیں،جب تک نئی کوچز نہیں آتیں، ریلوے محکمہ منافع میں نہیں آئے گا،کراچی اور لاہور کے علاوہ ریلوے کو کہیں سے منافع نہیں آرہا۔

    سی ٹی ڈی کاآپریشن:بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آسٹریا میں ہمارے سفیر نے بتایا کہ آسٹرین ریل کمپنی ایم ایل ون میں دلچسپی رکھتی ہے، ایم ایل ون کے لیے متبادل انویسٹمنٹ کے ساتھ آسٹریا کو بھی دیکھ لیں،ہم لوگ ہر ایک کو ویلکم کریں گے جو بھی آکر سرمایہ کاری کرے ایم ایل ون ،سی پیک میں شامل ہے اور چین سرمایہ کاری کے لیے پہلے نمبر پر ہے،چین کے علاوہ کوئی اور سرمایہ کاری کرتا ہے تو اس ایم ایل ون پر بین الاقوامی بڈنگ ہوگی۔

    سیکریٹری ریلویز نے بتایا کہ ریلوے کی دو سے تین قسم کی زمینیں ہیں، زرعی، کمرشل اور ہائی ویلیو لینڈ ہے، ریلوے کی سرکاری زمین ہے، اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا، اسے لیز پر دیا جاسکتا ہے۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ کرپشن میں ملوث ریلوے پولیس کے اہلکاروں و افسران کی تفصیلات دی جائیں، ریلوے پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کے بارے میں بریفنگ دیں، ریلوے پولیس حکام نے بتایا کہ 500 کانسٹیبل کی بھرتیوں میں سے 26 رہ گئے ہیں، 26 وہ ہیں جن کا تعلق اقلیتوں سے ہے اور ان میں خواتین بھی ہیں، 476 ریلوے پولیس کانسٹیبلز کی ٹریننگ جاری ہے۔

    جنوبی کوریا :جیجو ایئر کے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آگئے

    چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے اور نیب ریلوے کے کیسز پر تفصیلات طلب کرلی۔

  • بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    بہاولپور احمد پور شرقیہ میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ۔

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں مبارک پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی،تاہم تمام مسافر محفوظ رہے حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور جبکہ راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن پر روکا گیا ہے علاوہ ازیں کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور اور ملتان جانے والی بہاؤ الدین ایکسپریس کو رحیم یار خان سٹیشن پر روکا گیا ہے، ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

  • کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا

    کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا

    کوئٹہ : جعفر خان جمالی روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران ریلوے کا چمن پھاٹک اکھاڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اہلکاروں نے جعفر خان جمالی روڈ پر واقع چمن پھاٹک گرادیا اور ریلوے پھاٹک اور کانٹے کو نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی بھاری مشینری قبضے میں لے لی اور سٹیشن ماسٹر کوئٹہ عبدالعزیز کی مدعیت میں ڈی سی کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی کوئٹہ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران ریلوے پھاٹک اور کانٹے کو نقصان پہنچایا، پھاٹک فعال حالت میں تھا اور یہاں سے چمن ٹرین گزرتی ہے، پھاٹک توڑ دینے سے پھاٹک پر حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

    لاہور:ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل