Baaghi TV

Tag: ریلوے پاکستان

  • باتیں کرنا بڑا آسان ہے لیکن قوم کیلئے 24 گھنٹے جاگنا الگ لیول ہے،حنیف عباسی

    باتیں کرنا بڑا آسان ہے لیکن قوم کیلئے 24 گھنٹے جاگنا الگ لیول ہے،حنیف عباسی

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایران جلد ریلوے ٹریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

    حنیف عباسی نے کراچی میں پاکستان ریلوے کے تحت دی انٹرنیشنل اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک جلد یورپ کی طرف بڑھے گا، کراچی سرکلر ریلوے بنانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعظم شہبازشریف کا شاگرد ہوں اور 25 برس سے ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، ریلوے کے 14 اسکولوں، رائل پام اور 7 اسپتالوں کو آؤٹ سورس کررہے ہیں 28 مئی تک ریلوے کو ڈیجیٹلائز کررہے تھے لیکن عالمی حالات کی وجہ سے اب وہ ایک ماہ بعد آپریشنل ہوجائے گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ روہڑی کراچی سب سے مشکل ٹریک ہے جو 1861 سے 1868 کا ٹریک ہے وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس 480 کلو میٹر ٹریک کو 2 ارب ڈالر سے بنانے جارہے ہیں تقریباً 700ارب روپے میں یہ ٹریک مکمل ہوجا ئے گا،دنیا میں پاکستان کی بڑی اہمیت ہے، جو لوگ باہر رہ کر اپنی شناخت چھپاتے تھے آج وہ اپنی شناخت چھپاتے نہیں 78 سالہ تاریخ میں کبھی پاکستان کےلیے ایسے مناظر نہیں دیکھے اس وقت روس چین ایرا ن امریکہ خلیجی ممالک سب ہمیں دیکھ رہے ہیں ہم نے ایران اور سعودی عرب کو آپس میں لڑنے نہیں دیا،پاکستان نے کامیاب سفار ت کار ی سے دو بھائیوں سعودی عرب اور ایران کو لڑنے نہیں دیا باتیں کرنا بڑا آسان ہے لیکن قوم کیلئے 24 گھنٹے جاگنا الگ لیول ہے۔

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے بنانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، 25 دسمبر کو ریلوے ٹریک کو تھرکول سے ملانے جا رہے ہیں۔ روہٹری نوکھنڈی 900 کلومیٹر اور نوکھنڈی سے تافتان 87 کلومیٹر کا ٹریک دوبارہ بحال کیا جارہا ہے، ریلوے نہیں چلے گی تو پاکستان نہیں چلے گا۔

  • شالیمار ایکسپریس  حادثہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    شالیمار ایکسپریس حادثہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمارایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی،ریلوے اتنظامیہ کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اتوار کے روز سکھر ڈویژن لاکھا روڈ اسٹیشن کی ریلوے لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی اور کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تاہم حادثے میں خوش قسمتی سے عملہ اور مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث شالیمار ایکسپر یس کے انجن، سامان اور بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تیز رفتار شالیمار ایکسپریس کا انجن مال گاڑی کے ڈبوں میں دھنس گیا،حادثے کے نتیجے میں ریلوے کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے جب کہ گارڈ کو کافی مشکل کے بعد بوگی سے باہر نکالا گیا-

    حادثے کے فورا بعد ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ریلیف اقدامات شروع کر دیے ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ مسافروں کو آگے پہنچایا جا سکے اور ریل کا معمول کا نظام بحال کیا جا سکے، بعد ازاں لاکھا روڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی تاہم سامنے آنے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ریلوے عملہ نکلا۔

    جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر بے بنیاد قرار

    رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے لوپ لائن پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کے باوجود پیچھے سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو اسی ٹریک پر بھیج دیا، حادثے کے وقت شالیمار ایکسپریس کی رفتار تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جس کے باعث تصادم شدید نوعیت اختیار کر گیا اور مال گاڑی و انجن کو خاصا نقصان پہنچا،ریلوے حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جا سکے-

    سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

  • کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان

    کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپر یس کو مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحا ل کیا جائے گا-

    وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے،کراچی، کوٹری، دادو ، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کا روٹ ہے، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اپریل کےآخرمیں بحال کیا جائے گا ۔

    اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید

    بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، نواز شریف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کا ٹیلی فونک رابطہ

  • رائیل پالم کلب پرسپریم کورٹ نے 30دن میں دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

    رائیل پالم کلب پرسپریم کورٹ نے 30دن میں دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

    لاہور: رائیل پام کلب کے فریق ثانی کے سربراہ رمضان شیخ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتا ہوں مجھے کوئی تحفظات نہیں .انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاہدے کے مندرجات پر دوبارہ سے جائزہ لے کر 30 دن کے اندر داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مندرجات کے مطابق حتمی فیصلہ کرے گی. انہوں نے مزید کہا کہ تسلی والی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے اس فیصلے میں مجھے کسی قسم کی کوتاہی کا ذمہ دار نہیں‌ قرار دیا .سپریم کورٹ کے فیصلے پر جس طرح دوست احباب نے میر دل گیری کی میں‌سب کا مشکور ہوں.

    رائیل پام کلب لاہور کے وسط میں دھرمپورہ کے علاقے میں نہر کے بائیں جانب ریلوے کی اراضی پر رائل پام کلب 2001ء میں تعمیر کیا گیا، جو ایک سو پچاس ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔کلب میں مارکیز، سینما گھر، سوئمنگ پول، مختلف ریستوران، ہوٹل، بیکری اور کانفرنس ہالوں سمیت ایک وسیع و عریض گالف کورس بھی ہے۔پاکستان ریلوے اور کنسورشیم کے درمیان 2001ء میں رائل پام کلب کے لیے ایک سو تین ایکڑ زمین 33 سال کے لیے لیز پر دینے کا معاہدہ ہوا تھا۔ ریلوے ریکارڈ کے مطابق زمین لیز پر دیتے وقت ٹینڈر شرائط کے برعکس نہ صرف ایک سو تین ایکڑ اراضی کو ایک سو چار ایکڑ کر دیا گیا بلکہ ریٹ بھی نہایت کم رکھے گئے۔