Baaghi TV

Tag: ریلوے

  • چیف جسٹس عمرعطابندیال کا ریلوے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

     چیف جسٹس عمرعطابندیال کا ریلوے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اربوں ڈالر کا قرض لینے کو ہی آج عوام بھگت رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے گالف کلب کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ایم ایل ون 9.8 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے اور ایکنک اس کی منظوری دے چکا ہے۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اربوں ڈالر قرض لے کر منصوبے لگانے کی بات ہر کوئی کرتا ہے۔ ملک میں اربوں ڈالر کا انفرا اسٹرکچر پہلے سے موجود ہے، اس پر کیا ڈلیوری ہے؟۔ اربوں ڈالر کا قرض لینے کو ہی آج عوام بھگت رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ چھٹیوں کے دوران سندھ میں ریل کا سفر کیا ہے۔ سندھ میں ریلوے لائنوں کے اطراف آج بھی سیلابی پانی کھڑا ہے۔ بارشیں گرمیوں میں ہوئی تھیں، پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ بلوچستان میں صورتحال سندھ سے بھی ابتر ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان کی سڑکوں پر ضمیمہ چھاپا تھا۔عالمی ضمیمے کا عنوان تھا ’’وہ سڑکیں جو کہیں نہیں جاتیں‘‘۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کو یہ پرتعیش آسائشیں نہیں، پرفارمنس اور استعداد کار چاہیے۔ اربوں ڈالروں کے منصوبے لگانے سے عدالت امپریس نہیں ہوگی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2021 میں ایک تفصیلی فیصلہ دیا ہے، جس میں ریلوے اراضی لیز اور فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالتی فیصلے کی وجہ سے گالف کلب کی لیز کا عمل رُک گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کو زمینوں کی فروخت اور لیز کا لائسنس نہیں دے سکتے۔ ریلوے پورا بزنس پلان بنا کر دے تب ہی جائزہ لیں گے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت کہا کہ کوئٹہ میں ریلوے کے رہائشی کوارٹر فروخت ہوچکے ہیں۔ سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ جو زمین استعمال نہیں ہو رہی اسے کمرشل کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے وفاقی حکومت سے بطور کمرشل ادارہ کام کرنے کی اجازت کیوں نہیں لیتا؟۔ ریلوے اس وقت مالی بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ ریلوے میں ملازمین ضرورت سے زیادہ ہیں۔ پنشنز کا بھی بوجھ ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ریلوے نے کئی قیمتی اراضیاں 500 روپے سالانہ پر 100 سال کے لیے لیز کر رکھی ہیں۔ اولڈ اسلام آباد ائرپورٹ کے قریب ریلوے زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بن گئی تھی۔ ریلوے کو زمین کمرشل نہیں، آپریشنل مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سیکرٹری ریلوے بتائیں کس زمین پر کیا کرنا چاہتے ہیں، پھر لیز سے متعلق سوچیں گے۔ریلوے لائنز کے گرد تجاوزات بڑھ رہی ہیں۔ ریلوے ٹریک پر رکشہ چڑھنے سے بھی حادثہ پیش آیا تھا۔ اگر ادارے اپنی زمینوں کا تحفظ نہیں کریں گے تو تجاوزات ہی ہوں گے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ ریلوے سالانہ کتنا منافع کما رہا ہے؟۔ جس پر سیکرٹری ریلوے مظفر رانجھا نے بتایا کہ پچھلے سال ریلوے کا سالانہ منافع کا ٹارگٹ 58 ارب روپے تھا۔ ریلویز نے 2022ء میں 62 ارب روپے کمائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریل گاڑی کے انجن سے ایک موٹر خراب ہو جائے تو دوسری ریل گاڑی کا نکال کر لگا لیتے ہیں۔ کیا ریلوے کا نظام ایسے چلا رہے ہیں؟۔ سیکرٹری ریلوے نے کہا پاکستان ریلوے پل صراط پر چل رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ سیلاب کے دوران پاکستان ریلوے کو628 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ریلویز نے سیلاب کے بعد خود ریلوے بحال کیں، حکومت سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ ملک میں سڑکوں کی تعمیر کو زیادہ اہمیت ملی، ریلوے کو پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حکومت پنشنز کی مد میں ریلوے کو 40 ارب روپے دیتی ہے۔ حکومت پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو بھی اربوں روپے دے رہی ہے۔ کیا سب کچھ بیچ کر ملک چلانا ہے؟۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت میں اربوں روپوں کے منصوبے کی بات نہیں کرنے دی جائے گی۔ کوئٹہ سے ریل کا راستہ منقطع ہے۔ چینی بھائیوں ہی سے پوچھ لیں کہ سیلاب کا کھڑا پانی کیسے نکالنا ہے۔ ریلوے کے نظام میں بہتری عام آدمی کی بڑی خدمت ہو گی۔ یہی ریلوے نظام پڑوسی ملک میں چل رہا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں ریل گاڑی جس بھی رفتار سے چلے منزل پر پہنچا ہی دیتی ہے۔ ریلوے پاکستان کی لائف لائن ہے۔ ریلوے نظام کی بحالی کا پلان جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ نے 2 ہفتے میں ریلوے کو منافع بخش بنانے سے متعلق جامع پلان عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 23 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ

    افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ

    افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ

    افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد نے ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر آٹھویں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے وزارت ریلوے کا دورہ کیا۔

    ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر سہ فریقی ورکنگ گروپ کا آٹھواں اجلاس وزارت ریلوے، اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کی طر ف ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ نے کی ، افغانستان سے ڈائریکٹر جنرل الحاج ملا بخت الرحمن شرافت اور ازبکستان کی طر ف سے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین جناب کمالوف اکمل سیداکابارووچ نے کی ۔انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی اہمیت، ابتدائی تکنیکی جائزوں پر ہونے والی پیش رفت اور فزیبلٹی اسٹڈی کے جلد آغاز کے لیے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،ٹکٹ پر لکھا دیکھ کر مسافرپھٹ پڑے

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    منصوبہ مزار شریف سے موجودہ ریلوے لنک کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ کر پاکستان کو وسطی ایشیائی جمہوریہ سے کنیکٹ کرے گا۔ اس سے نہ صرف حصہ لینے والے ممالک کے درمیان علاقائی اور دوطرفہ تجارت کو آسان بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے پورے خطے کے لوگوں کو بہتر روابط بھی فراہم ہوں گے۔ اجلاس شریک چیئرمینوں کے شکریہ پر اختتام پذیر ہوا۔

  • ٹرین حادثے میں دو سگے بھائیوں کی موت

    ٹرین حادثے میں دو سگے بھائیوں کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے میں دو سگے بھائیوں کی موت ہو گئی ہے

    حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حادثہ رائیونڈ میں پیش آیا، ٹرین گزر رہی تھی، پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ پھاٹک پر آ گیا، ٹرین نے رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشے پر سوار چار افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں سے دو کی ہسپتال میں موت ہو گئی ، مرنیوالوں کی شناخت عثمان اور رضوان کے طور پر ہوئی، جاں بحق افراد سگے بھائی تھے اور جیا بگا گاؤں کے رہائشی تھے، واقعہ پر اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے، دیگر دوزخمیوں کا علاج جاری ہے،

    پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور کارروائی کا آغاز کر دیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا رہنے کی وجہ سے پیش آیا،ریلوے پھاٹک پر گیٹ مین تعینات نہیں تھا

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائیونڈ میں ٹریفک حادثے پر رپورٹ طلب کر لی، وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

    رائیونڈ میں ٹرین حادثہ کی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے بھی رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ میں ٹرین حادثے میں دو سگے بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے.

  • ایسا نہیں تھا کہ سب جعلی ڈگریوں سے جہاز اڑا رہے تھے،خواجہ سعد رفیق

    ایسا نہیں تھا کہ سب جعلی ڈگریوں سے جہاز اڑا رہے تھے،خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میں آسان سفر اور سہولیات کے لیے اقدامات جاری ہیں،پائلٹس پر زیادہ ٹیکس لگ گیا ، کم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کریں گے ،فلائٹس کھل جاتی ہیں تو بہت ساری ایئر لائنز کو فائدہ ہوگا،جب معاملات خراب ہوتے ہیں تو سدھارنے میں وقت لگتا ہے،ایسا نہیں تھا کہ سب جعلی ڈگریوں سے جہاز اڑا رہے تھے،سب کو ایک لاٹھی کے ساتھ نہیں ہانک سکتے، اس وقت ناانصافی ہوئی، سیاست میں عمل دیکھا کریں، جملوں پر نہ جایا کریں،ہر محاذ پر الگ الگ کام کر رہے ہیں، جن کی جعلی ڈگری تھی وہ کئی سال سے سزا بھگت رہے ہیں،قومی ایئرلائن نےعروج کیساتھ بدترین زوال دیکھ لیا، پاکستان اس وقت مشکل دورسے گزررہا ہے،اس وقت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پرہے،قومی ایئرلائن کے تمام ا سٹاف سے درخواست ہے محنت سے کام کریں ہمارے پاس مکینکل فٹ جہاز ہیں لیکن پرانے ہیں،10سال سے مکینکل جہازوں کی لاؤنچنگ میں کام نہیں ہوا تھا،

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    دوسری جانب بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ریلوے کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، مسافروں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے چین سے نئی کوچز کراچی پورٹ پہنچ گئیں چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی پاکستان ریلوئے کی جدید سہولتوں سے آراستہ 44 بوگیاں ڈا این نامی بحری جہاز,سے کراچی پورٹ پہنچ گئی ،ایم وی ڈآ این نامی جہاز کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 24 اور 25 پر لنگر انداز ہے چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا چین سے 44 نئی جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہو گا،چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی۔پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی اکنامی اوراے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں،نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں پارلر کار کوچز میں آرام دہ نشتیں، ایل ای ڈی ،موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی چین سے آنے والے نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہے

  • پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ نجی شعبے میں دی گئی4 ٹرینوں کو واپس سرکاری کنٹرول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ

    راولپنڈی سے کراچی کیلیے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    پاکستان کے20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کیلئے 5 سالہ منصوبے کا آغاز


    گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 20 نومبر کو جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن تک بحال ہو جائےگی مچھ سے کوئٹہ تک مسافروں کوبسوں پہ بھجوایا جائےگا بلوچستان حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی مسافروں کی حفاظت کیلیے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گا-

    اجلاس میں کہا گیا تھا کہریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ریوائزڈ پی سی ون کی جلد منظوری لی جائےٹرینوں کی ارننگ اور آکیوپینسی بارے بریفنگ، ایک ایک ٹرین کی ایویلیوایشن ہو گی پشاور ڈویژن میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ، ڈی ایس کو ٹاسک دے دیا گیا سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی-

    ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

  • ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں: سعد رفیق

    ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں: سعد رفیق

    لاہور:سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی پراجیکٹ 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 سال کے لئے تیار کیا جائے۔

    روسی حملوں سے یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ،ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈالرز کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی کاسٹ بھی بڑھ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام پراجیکٹس مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے جبکہ سٹیل شاپ میں فرنس آرک مشینری کی تنصیب31 جنوری 2023 تک ہر حالت میں مکمل کی جائے۔

    الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

    خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوکو موٹیو اور کوچز کی مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ سسٹم میں اضافی رولنگ سٹاک دستیاب ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سگنلنگ کے پراجیکٹس کو جلد مکمل کرکے سسٹم میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کی جائیں۔

    کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹس اور ٹی ایل اے پر کام کرنے والے ملازمین کو بھرتی کے وقت اضافی نمبر اور عمر کی بالائی حد میں رعایت کے حوالے سے پالیسی تیار کی جائے۔

  • ریلوے کی تین کروڑ کی مالیتی زمین واگزار کروا لی گئی

    ریلوے کی تین کروڑ کی مالیتی زمین واگزار کروا لی گئی

    ریلوے کی تین کروڑ کی مالیتی زمین واگزار کروا لی گئی
    ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا ہے،

    آپریشن بالمقابل ریلوے سٹیشن بلڈنگ شاہدرہ کے مقام پر عمل میں لایا گیا ،قبضہ مافیا سے 3 کنال کمرشل ریلویز اراضی واگزار کروائی گئی اراضی کی کُل مالیت تین کروڑ روپے ہے دوران آ پریشن عملہ ریلوے کی مدد سے غیر قانونی کچی اور پکی عمارات کو مسمار کروایا گیا ،آپریشن ایس ایچ او لاہور عرفان اشرف، اے ای این اور آئی او ڈبلیو ریلویز کی سربراہی میں عمل میں لایا گیا آپریشن میں ریلویز پولیس اور عملہ ریلوے کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی آ ئی جی ریلویز راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ریلوے اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا عمل جاری رہیگا۔

    دوسری جانب ریلویز پولیس مسافروں کی خدمت میں پیش پیش ہے، لاہور ڈویژن نے مسافر کو اسکا قیمتی بیگ ڈھونڈ کر واپس کردیا ،عادل زمان نامی آزاد کشمیر کا رہائشی مسافر اپنا بیگ پلیٹ فارم نمبر 3 پر بھول گیا تھا بیگ میں 22000 ہزار روپے، سونے کے زیورات اور قیمتی گھڑی موجود تھی جسکو سب انسپکٹر اشرف علی نے ڈھونڈ کر مسافر کے حوالے کیا مسافر اپنی فیملی کے ساتھ لاہور سے وزیرآباد سفر کرنے کے لئے سٹیشن آیا تھا بیگ کی گمشدگی کی اطلاع مسافر نے ریلویز پولیس کو دی مسافر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ریلویز پولیس کی فرض شناسی اور ایمانداری پر انکا شکریہ ادا کیا آئی جی ریلویز راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ریلویز پولیس مسافروں کی مدد اور خدمت میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔

    پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،ٹکٹ پر لکھا دیکھ کر مسافرپھٹ پڑے

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • لاہور: اشتہاری ڈاکو گرفتار،لاکھوں روپےنقدی برآمد

    لاہور: اشتہاری ڈاکو گرفتار،لاکھوں روپےنقدی برآمد

    لاہور:انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نےAکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو گرفتارکر لیے، لاکھوں روپے نقدی برآمداطلاعات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو گرفتارکر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیںاشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو عمار ، بلال ریحان اور احمد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان سے 10لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی 25 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

    ملزمان اپنے طریقہ واردات میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر شیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی

  • سیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھ گئی

    سیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھ گئی

    پاکستان ریلویز نےسیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ ریلوے کےمطابق خیبرمیل،رحمان بابا ایکسپریس کی بکنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی 5 اکتوبر سے بحال ہونے والی ٹرینوں کی بکنگ بھی جاری رہےگی۔

    باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    گزشتہ دنوں پاکستان ریلویز کے اجلاس میں 2 اکتوبر سے مرحلہ وارکراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ ریلوے نے فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظرکیا، پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کوکراچی تک چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور خیبرمیل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے-

    ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11000 اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر8000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے کردیا گیا ہے اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 روپے کیا گیا ہے۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر9000 روپے ا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپےاے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    پشاورسےبراستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کےدرمیان چلنےوالی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اےسی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے ہو گیا ہے۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

  • سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند ٹرین سروس بحال

    سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند ٹرین سروس بحال

    سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند رہنے والی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث 26 اگست سے غیرفعال ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا،کراچی سے لاہور مسافر ٹرینیں آج سے چلیں گی ترجمان ریلوے کے مطابق، پشاور سے کراچی تک پورا آپریشن بحال ہو گا۔

    بکری چوری کے شبے میں زمیندارکاخاتون سمیت 3 افرادکو الٹالٹکا کرتشدد:دیگرواقعات میں…

    کراچی سے کچھ دیربعد پہلی رحمان بابا ایکسپریس اورلاہور سے خیبر میل چلے گی جو کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانی کی جائے گی جب کہ پشاور سے چلائی جانے والی خیبر میل آج دوپہر میں کراچی پہچے گی جو رات سوا 10 بجے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

    ریلوے انتظامیہ نے واشنگ لائن اسٹاف کو صبح 8 بجے تک رحمان بابا ایکسپریس تیار کرنے کے احکامات دیے ہیں، ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے ریلوے پولیس کو بھی مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

    وزیراعظم نے سیلاب کی آڑ میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا: امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی…

    اندرون سندھ سیلاب کی صورتحال کے باعث کراچی سے صرف 2 مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی تھیں، دونوں ٹرینیں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس براستہ حیدرآباد میرپور خاص کے لیے روانہ کی جاتی تھیں جب کہ کراچی تا دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین ( کے سی آر ) سروس سیلاب کی صورتحال میں بھی بحال رہی۔

    دوسری جانب ریلوے حکام نے مہنگائی کے مارے افراد پر ریلوے ٹرینوں کی تمام کلاس کے کرایوں میں اضافہ کی مد میں ہوش روبا اضافہ کردیا ہے۔

    ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تک کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اکانومی کلاس کا 1800 روپے میں ملنے والا ٹکٹ اب 2400 روپے میں ملے گا.

    ملک میں مہنگائی کی صورتحال،ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے