Baaghi TV

Tag: ریلوے

  • سیلاب،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے،خواجہ سعد رفیق

    سیلاب،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خصوصی ٹرین پررحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے

    اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کی سیفٹی کیلئے عملہ دن رات کام کرتا ہے کمزور ٹریک پر انجینئرنگ ریسٹریکشن لگتی ہے اور ٹرین کی اسپیڈ کم ہوجاتی ہے،ایم ایل ون پراجیکٹ 4 سال سے تاخیر کا شکار ہے، ایم ایل ون کا تخمینہ اب 10 ارب ڈالر ہے جوہمارے پاس نہیں پاکستان کے پاس 500 ملین ڈالر بھی نہیں ،سابق وزیر شیخ رشید نے فریم ورک ایگریمنٹ توڑ دیا تھا فریم ورک ایگریمنٹ کیلئے وزیراعظم کے ہمراہ چین جارہا ہوں،کوشش ہے رواں سال ایم ایل ون پر آن گراؤنڈ کام شروع ہو جائے،ہم سب کی اخلاقی ذ نہ دار ی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں،

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا،مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں، جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی، صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے 5 روز کے لیے سندھ اور بلوچستان جا رہا ہوں ،سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانا ت کا جائزہ لیں گے،پہلا دورہ سکھر کا کروں گا ،وہاں نقصانات اور متاثرہ ٹریکس کا جائزہ لوں گا،سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر  شدید متاثر ہوا،ایم ایل ون، ٹو اور تھری شدید متاثر ہوئے،موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے محکمہ ریلوے کا موجودہ خسارہ 13 ارب روپے ہے چینی کمپنی کو کہا ہے پہلے روہڑی تا کراچی ریلوے سیکشن مرمت کریں،ہم عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کیلئے کوشش کررہے ہیں سڑک اور ریلوے ٹریک بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے،ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے 15 سے 20 سال درکار ہیں،ہم نے 2013 اور 2018 تک ٹرن آراونڈ کیا وہ برباد ہوگیا،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اب پھر صفر سے شروع کریں گے، یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں،عمران خان اور انکے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، 22کروڑ عوام کے ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، جب ملک دیوالیہ پن پر آجائے دنیادینے کوتیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہوا ہے تو سیلاب آگیا پاکستان کی تاریخ کا خطرناک سیلاب ہے جسکے اثرات 10 سال تک محسوس کیے جائیں گے بڑی مشکلوں سے فیز ون آپریشن شروع کیا ہے،لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیل نہیں سکتے ریلوے ملازمین نے جذبہ جہاد کے ساتھ کام کیا جو قابل تحسین ہے، چند روز میں تفتان تک ٹریک کلیئر کردیں گے کوشش ہے کسی طرح سے پانی ریلوے ٹریک سے ہٹ جائے، بہت مشکل صورتحال ہے،مالی نقصان بھی زیادہ ہورہاہے،ریلوے کو روزانہ 15،16کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے،جب آفت آتی ہے تو شکست تسلیم نہیں کرتے ڈٹ کہ مقابلہ کرتے ہیں،

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • محدود وسائل،ریلوے افسران کے الاؤنسز بند

    محدود وسائل،ریلوے افسران کے الاؤنسز بند

    وفاقی وزیر ریلوے نے تمام افسران کی تنخواہیں مالی امداد تک بند کردیں، سعد رفیق نے سندھ میں ٹرین آپریشن کی جلد بحالی کیلئے ایکشن پلان پر عمل کا بھی حکم دیدیا۔

    سیلاب کے باعث سندھ میں ریلوے ٹریک پر بدستور 10 انچ سے زائد پانی جمع ہے، سندھ کے مختلف شہروں میں ریلوے ٹریک بدستور ڈوبے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت سندھ میں ٹرین آپریشن کی بحالی پر ریلوے آفس لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ٹریک ڈوبے ہونے کے باعث رواں ہفتے ٹرینوں کی بحالی ناممکن ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے سندھ میں ٹرینوں کی جلد بحالی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

    وفاقی وزیر کو بتایا کہ ریلوے کو مالی بحران کا بھی سامنا ہے، جس پر اسٹیٹ بینک سے اوور ڈرافٹ کا آپشن بند کردیا گیا، ذرائع کے مطابق سعد رفیق نے شدید مالی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنشن ادائیگی کو پہلی ترجیح قرار دیا۔انہوں نے ریلوے کے تمام افسران کی تنخواہیں مالی امداد تک بند کردیں۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ تنخواہوں کیلئے پونے 3 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے تمام ریلوے افسران اس سال جون سے ستمبر تک ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں لیں گے۔ یہ فیصلہ پاکستان ریلویز کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے اے جی ایم انفراسٹرکچر، چیف انجینئر اوپن لائن اور چیف انجینئر ایس اینڈ سی کو متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروس کی جلد بحالی کے لیے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

  • لائنوں سے پانی مکمل طور پر ہٹنے تک  ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی،ریلوے حکام

    لائنوں سے پانی مکمل طور پر ہٹنے تک ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی،ریلوے حکام

    کراچی : ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن پر سے پانی مکمل طور پر ہٹنے تک ریل گاڑیاں نہیں چلائی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے کے مطابق جب تک ریلوے ٹریک سے پانی مکمل طور پر نہیں ہٹ جاتا، اس وقت تک ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی، تاہم خیبر میل صرف ملتان اور پشاور کے درمیان چلتی رہے گی۔

    پاکستان میں سیلاب اتنا تباہ کن کیوں ہے؟

    ریلوے حکام نے واضح کیا کہ بدھ 31 اگست کو بھی کراچی سے اندرون ملک کوئی ٹرین نہیں چلے گی ۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے صوبے میں ریل سروسز کو معطل کر دیا نصیر آباد میں ریلوے ٹریک بہہ جانے اور ہرک ریلوے پل ٹوٹ جانے سے صوبے سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 10 روز سے اور ایران کیلئے ایک ماہ سے معطل ہے ۔

    ریلوے حکام کے مطابق اگلے 15 روز تک صوبےکیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کا امکان نہیں ہے 29 جولائی کو چاغی میں سیلابی ریلوں کے باعث بہہ جانے والی کوئٹہ تفتان سیکشن کی مرمت ایک ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ایران کیلئے ٹرین سروس بند ہے ۔

    پاکستان میں سیلاب نے ابھرتے ہوئے فوری اور طویل مدتی چیلنجز کو جنم دیا ہے،برطانوی…

    بلوچستان کے علاقےنصیر آباد میں سبی جیکب آباد ریلوےسیکشن پر سیلابی ریلوں کے بعد پڑنے والے شگاف کے باعث اندرون ملک کیلئے 10 روز سے ٹرین سروس بند تھی کہ 5 روز قبل ہرک پل بھی گرگیا،جس کی وجہ سے ٹرین سروس بدستور معطل ہے ۔

    گزشتہ روز ڈی ایس ریلویز کوئٹہ نثا ر احمد خان نے بتایا تھا کہ منگل کو چیف انجینیئر برج کی سربراہی میں لاہور سے ٹیم آرہی ہے جو این ایل سی کے ساتھ ہرک پل کاجائزہ لے گی جس کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ہرک پل کی مرمت کا کام کب شروع ہوگا اس پل کی مکمل مرمت میں کم ازکم 3 ماہ کا وقت درکار ہوگا جبکہ نصیر آباد میں ریلوے ٹریک کی مرمت میں مزید 15 دن لگ سکتے ہیں۔

    مشرقی بلوچستان میں پھرسےبارش کاسلسلہ شروع،کراچی سمیت سندھ کےساحلی علا قوں میں ہلکی بارش کا امکان

  • ریلوے کے  پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ریلوے کے پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ‏وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے ، جس پر متعلاقہ حکام نے فوری طور پر عملدرآمد کا اغاز کر دیا.متژکرہ ریلوے استیشنز کو کمرشل حب بنانے کا مقصد ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے.

    وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ‏انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوراً عملہ بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور سسٹم میں موجود تمام سنگل ڈی جی سیٹس کو ڈبل کیا جائے۔

    اجلاس میں تھر کول کنیکٹوٹی پراجیکٹ اور کراچی پورٹ ٹرمینل سے پپری تک ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور منصوبوں کے کانسپٹ پر بھی تبادلی خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایل تھری کے بزنس پرپوزل کو وفاقی وزیر کے دورہء قطر کے دوران قطری حکومت اور سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا۔

  • وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

    نئی دہلی: بھارتی وکیل نے 22 سال بعد ریلوے کے خلاف 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل ایک مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیاجب 66 سالہ تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں مراد آباد جانے کے لیے اتر پردیش کے متھرا اسٹیشن سے ٹکٹ خریدا تو ان سے 70 کے بجائے 90 روپے وصول کیے گئے انھوں نے وہاں شکایت کی لیکن انہیں رقم واپس نہیں دی گئی-

    وکیل تنگناتھ چترویدی نے 1999 میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20 روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں 22 سال قبل یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھورا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

    چترویدی نے متھرا کی مقامی صارف عدالت میں انڈین ریلوے کے نارتھ ایسٹ ریلوے سروس ڈویژن کے خلاف شکایت درج کرائی اور 100 سماعتوں کے بعد عدالت نے گزشتہ ہفتے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریلوے حکام کو 15,000 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ بقایا رقم کے علاوہ 12% سود بھی اور اگر رقم 30 دنوں میں ادا نہیں کی جاتی ہے، تو سود بڑھ کر 15% ہو جائے گا۔

    66 سالہ تنگناتھ چترویدی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں 22 سال کے دوران 100 سے زیادہ پیشیاں بھگتنا پڑیں تاہم اب فیصلہ میرے حق میں آیا ہے اس توانائی اور وقت کی کوئی قیمت نہیں جو میں نے یہ کیس لڑنے میں صرف کی۔

    بھارت میں جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ 20 روپے کی رقم آج کے دور میں نہایت معمولی ہے لیکن یہ پیسے کی بات نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف لڑائی تھی جو میں نے جیت لی۔

    تنگناتھ چترویدی نے بتایا کہ 1999 میں متھورا سے مراد آباد تک کے سفر کے دوران انہوں نے دو ٹکٹ خریدے تھے جن کی قیمت 70 روپے بنتی تھی لیکن جب انہوں نے ٹکٹ فروخت کرنے والے کو 100 روپے تھمائے تو اس نے 70 روپے کے بجائے 90 روپے چارج کیے اور 10 روپے واپس کیے تھے۔

    یہ مقدمہ ہندوستان کے اوورلوڈ عدالتی نظام کو اجاگر کرتا ہے، جہاں تقریباً 40 ملین مقدمات اس نظام کو روک رہے ہیں۔ قانونی مقدمات کو کسی نتیجے پر پہنچنے میں 10-15 سال لگتے ہیں۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ ایک معمولی رقم پر چترویدی کی استقامت ہے، جس میں اس کیس کو سپریم کورٹ تک لے جانا بھی شامل ہے جب ریلوے ٹریبونل نے کیس کو خارج کر دیا تھا۔

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

  • پاکستان میں23فیصدریلوےانجن اور24فیصدریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ

    پاکستان میں23فیصدریلوےانجن اور24فیصدریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ

    لاہور:پاکستان میں23فیصد ریلوے انجن اور24فیصد ریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے ہیں:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ریلوے نظام پر اسٹڈی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 23 فیصد ریلوے انجن اور 24 فیصد ریل ویگن ناقابل استعمال قرار دئیے گئے ہیں۔

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایشین ترقیاتی بینک کی طرف سے اس حوالے سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ریلوے کو مالی نقصانات کا سامنا ہے اور اے ڈی بی نے سینٹرل ایشیا میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 6 پالیسی اصلاحات پیش کی ہیں۔

     

     

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل کا آپریشنل پروگرام ریلوے کو مالی طور پر مستحکم بنا سکتا ہے اور اس سےعلاقائی ترقی میں اضافہ، عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق کاریک ریلوے اسٹریٹجی 2017 تا 2030 علاقائی پروگرام کا مقصد علاقائی ممالک میں روابط بہتر بنانا ہے۔ کاریک ممالک میں پاکستان، چین، قازقستان، ازبکستان، آزربائیجان شامل ہیں۔عالمی ادارے کی طرف سےجاری رپورٹ کے مطابق جارجیا، منگولیا، ترکمانستان، کرغزستان، تاجکستان اورافغانستان بھی گروپ کا حصہ ہیں۔ریلوے کو کمرشل بنیادوں پر چلانے، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے وسیع مواقع ہیں اور کراس بارڈر فریٹ ریلویز اور کمرشلائزیشن کے وسیع مواقع ہیں۔

    خطے میں ریلوے کی بہتری کیلئے لیز یا نجی شعبے کی شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان ریلوے کا نوحہ اور اس کا سدباب — نعمان سلطان

    پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریلوے کے سسٹم میں اسٹاف کی کارکردگی بہتری بنانے کی ضرورت ہے، خطے میں ریلوے کیلئے ماڈرن کمرشل اکاؤنٹنگ سسٹم متعارف کرانا نا گزیر ہے،پاکستان سمیت خطے کے ممالک کو ریلوے کیلئے ٹیرف ریگولیشنز ضروری ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ کےمطابق ریلوے کیلئے ٹیرف ریگولیشنز متعارف کرانے سے ریونیو اقدام میں بہتری آئے گی اور سینٹرل ایشیائی ممالک کو ریلوے کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

  • ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

    ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

    ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے

    ٹرین میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والے دو اشخاص کو ریلویز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، خاتون مسافر ٹرین مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر 8 میں راولپنڈی تا ملتان سفر کر رہی تھی خاتون مسافر نے عبد الہادی اور طلحہ نامی اشخاص کی جانب سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کی شکایت آن ڈیوٹی ریلویز پولیس ملازمین کو کی دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس ملتان کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ ریلویز پولیس مسافران بالخصوص خواتین کے پرسکون اور محفوظ سفر کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔

    ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ریلویز پولیس نے فلاحی کاروائی کرکے 2 مختلف واقعات میں 1 کمسن بچی اور 10 دن سے لاپتہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا ،حباء جاوید نامی بچی بعمر 14/15 سال عبقری آستانہ لاہور آنے کے لیے 4 بجے صبح ٹرین 47/UP پر سوار ہو گئی حباء جاوید کے ورثاء کی اطلاع پر ریلویز پولیس نے طویل جدوجہد سے بچی کو تلاش کرکے فیصل آباد ہیلپ ڈیسک کی حفاظتی تحویل میں دے دیا

    دوسری جانب مبشر نامی بچہ رہائشی شاہدرہ لاہور کی گمشدگی کی اطلاع ریلویز پولیس کو موصول ہوئی۔بچہ اساتذہ کے سخت رویے سے ناراض ہو کر مدرسے سے بھاگ گیا تھا بچے کے ورثاء نے تھانہ شاہدرہ لاہور میں اغواء کی ایف آئی آر درج کروا رکھی تھی ریلویز پولیس نے ٹرین 41 اپ قراقرم ایکسپریس سے بچے کو تلاش کرکے ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک فیصل آباد کی تحویل میں دیا دونوں بچوں کے ورثاء کو تلاش کرکے ضروری کاروائی کے بعد حوالے کر دیا گیا ورثاء نے ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک فیصل آباد کے بروقت تعاون پر شکریہ ادا کیا

    علاوہ ازیں شاہ رکن عالم ملتان سے شہری کو اغواء کرنے والے 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، لاہور کے علاقے شیراکوٹ کی پولیس نے کارروائی کی ہے، شہری شہزاد حسین نے ملتان میں اپنے بیٹے اسامہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا 4 کارسوار ملزمان نے 20 سالہ اسامہ کو ملتان سے اغواء کیا اور لاہور نیازی اڈا لائے مغوی نے پولیس کو دیکھ کر شور شرابہ کیا پولیس نے فوری ریسپانڈ کیا پولیس کو دیکھ کر اغواء کاروں نے گاڑی بھگا دی تعاقب پر گرفتار کر لئے گئے 20 سالہ اسامہ کے والد اور متعلقہ پولیس کو ملتان اطلاع کی گئی ملزمان رؤف۔زبیر۔قیصر۔عقیل کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

     زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

     ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

  • ریلوے پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزمان گرفتار

    ریلوے پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزمان گرفتار

    ریلوے پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین غیر محفوظ ہو چکی ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات نے خواتین کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے

    دہلی کے ریلوے سٹیشن میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، زیادتی ریلوے کے ملازمین نے کی، خاتون نے پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ریلوے کے چار ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون کے مطابق دو ملزمان نے زبردستی زیادتی کی اور دیگر دو ملزمان موقع پر موجود تھے، دو ملزمان نے باہر کھڑے ہو کر نگرانی کی تا کہ کوئی اس طرف نہ آئے، ملزمان نے دوران زیادتی ویڈیو بھی بنائی

    پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعہ ریلوے کے پلیٹ فارم نمبر آٹھ نو پر پیش آیا، زیادتی کرنیوالے ملزمان ریلوے کے الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فرید آباد کی رہائشی ہے ،خاتون کو ریلوے ملازمین نے نوکری کے بہانے بلایا اور اجتماعی زیادتی کی گئی، خاتون کو کہا گیا تھا کہ اسے ریلوے میں نوکری دلوائی جائے گی،

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    بھارت میں ہزاروں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا۔ بھارت میں بچیوں، لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی وبا کی شکل اختیار کرگئی۔ ایک ارب بیس کروڑ کی آبادی کے بھارت میں کشمیری ہوں، دلت یا کوئی اور کسی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت محفوظ نہیں ہے.

    بھارت میں آنے والے سیاحوں اور دیگر غیرملکی خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں جس کے بعد بھارت کو سیاحوں کے لئے غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے.،

    ایک رپورٹ کے مطابق 17 برس پہلے کے مقابلے میں بھارت میں زیادتی کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔ 2001 سے 2017 تک بھارت میں چار لاکھ، پندرہ ہزار سات سو چھاسی لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی کی گئی۔ زیادتی کے واقعات میں ایک سو تین فیصد کا اضافہ ہوا۔

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    بھارت بھر میں 6 منٹ کے اندر کوئی نہ کوئی خاتون بدسلوکی، ہراسانی اور تشدد کا شکار بنتی ہے جب کہ ہر پانچ منٹ کسی نہ کسی خاتون کو شوہر، سسر یا دیگر اہل خانہ نشانہ بناتے ہیں، اسی طرح ہر ڈھائی دن بعد بھارت میں کسی نہ کسی خاتون پر تیزاب سے حملہ کردیا جاتا ہے جب کہ ہر 2 گھنٹے بعد کسی نہ کسی خاتون کا ریپ یاگینگ ریپ کیے جانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔

  • پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب


    سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

    پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

  • چین کی ہائی ٹیک اندسٹری کی ترقی کا رجحان برقرار

    چین کی ہائی ٹیک اندسٹری کی ترقی کا رجحان برقرار

    بیجنگ:چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن نے کہا ہےکہ ملک کی صنعتی چین اور سپلائی چین مجموعی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے ہوئے ہے، اور ہائی ٹیک صنعتیں اور تکنیکی تبدیلی سرمایہ کاری کے لیے ترقی کے نئے نکات بن چکے ہیں۔

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال کی پہلی ششماہی میں معاشی صورتحال پر میڈیا بر یفنگ میں کمیشن کے شعبہ ہائی ٹیک کے اہلکار نے کہا کہ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی اضافی قدر میں سالانہ بنیادوں پر 9.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 2019 کی اسی مدت کی سطح سے تجاوز کر چکا ہے۔ کئی بڑی اختراعی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، اور ہائی ٹیک انڈسٹریز اور تکنیکی تبدیلی سرمایہ کاری کے نئے گروتھ پوائنٹس بن چکے ہیں، جو صنعتی اور سپلائی چینز کی اصلاح اور اپ گریڈنگ کو مضبوط قوت فراہم کریں گے۔چین نیٹ ورک کی سہولیات اور ایپلی کیشنز کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ ڈسپلے انڈسٹری کا پیمانہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو وولٹک ماڈیولز کی عالمی پیداوار تین چوتھائی سے زیادہ ہے، اور مجموعی نصب شدہ صلاحیت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ پاور ٹرانسمیشن ، ٹرانسفارمیشن آلات اور ریل ٹرانزٹ آلات کی تکنیکی سطح عالمی معیار پر انتہائی جدید ہے۔

    جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج پر بحرالکاہل جزائر ممالک فورم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ چین نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کے بھی یہی احساسات ہیں ۔ یہ جاپانی فیصلے پر عالمی برادری کی شدید تشویش کی عکاسی کرتا ہے اور ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ یہ مسئلہ عالمی سمندری ماحول اور متعلقہ ممالک کی صحت عامہ کے لیے تشویش کا باعث ہے، اس مسئلے کا تعلق محض جاپان سے نہیں ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ایک سال سے زائد عرصے میں، جاپانی حکومت نے جوہری آلودہ پانی کو صاف کرنے والے آلات کی تاثیر، اور ماحولیاتی اثرات کی غیر یقینی صورتحال جیسے اہم مسائل پر سائنسی اور قابل اعتبار وضاحتیں نہیں پیش کی ہیں ، بلکہ اس منصوبے کو زبردستی فروغ دیا ہے۔ جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے حوالے سے تمام فریقوں کے تحفظات کو نظر انداز کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔