Baaghi TV

Tag: ریلوے

  • گزشتہ حکومت کا کارنامہ، ایم ایل ون کی لاگت 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی

    گزشتہ حکومت کا کارنامہ، ایم ایل ون کی لاگت 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی

    گزشتہ حکومت کا کارنامہ، ایم ایل ون کی لاگت 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد قاسم کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا- سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، مشاہد حسین سید، نصیب اللّہ بازئی، دوست محمد خان، شہادت اعوان، کے علاوہ سینیٹر مشتاق احمد بطور موور اجلاس میں شریک ہوئے-سیکریٹری وزارت ریلوے، سی ای او پاکستان ریلوے، آئی جی پی ریلوے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس میں ریلوے پٹرولرز کی برطرفیوں کا معاملہ اٹھایا انہوں نے کہا یہ لوگ 15-20 سال تک ریلوے کی خدمت کر چکے ہیں اب ان کے ساتھ یہ زیادتی ظلم ہے ان سے روزگار نہیں چھیننا چاہئے ان کو بحال کر کے مستقل کیا جائے  سیکریٹری وزارت ریلوے نے کہا کہ سروسز کو مستقل کرنا ان کے اختیار میں نہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کومستقل کرنے کا اختیار رکھتی ہے- وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ اب ان ڈیلی ویجرز کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے حکام نے بتایا کہ گورنمنٹ ریگولائریزیشن کے حوالے سے کوئی پالیسی اگر بناتی ہے تو تب ہی ان کو مستقل کیا جا سکتا ہے معاملے پر طویل بحث کے بعد کمیٹی نے نکالے جانے والے ریلوے پٹرولرز کو دوبارہ بحال کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ڈیلی ویجرز ملازمین میں زخمی یا شہید ہونے والوں کو مستقل ملازمین کی طرز پر سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

    وزارت ریلوے کے حکام نے ریلوے کی گزشتہ تین سالوں میں لیز کی گئی زمین کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کیں -پیش کی گئی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں ریلوے کی زمین 1 لاکھ، 68 ہزار 858 ایکڑ ہے جس میں ریلوے کی کل لیز کردہ زمین 10 ہزار 772 ایکڑ ہے-9291 ایکڑ زراعت کیلئے، 955 ایکڑ رہائش کیلئے، 221 ایکڑ کمرشل اور 305 ایکڑ دیگر کیلئے لیز کی گئی ہے-حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں ریلوے نے کل 4779 ایکڑ کی زمین لیز پر دی ہے، جس میں پشاور 112 ایکڑ، راولپنڈی میں 621 ایکڑ، لاہور میں 1344 ایکڑ، مغل پور ہ میں 2.1 ایکڑ، ملتان میں 2425 ایکڑ، سکھر میں 79 ایکڑ،کراچی میں 191 ایکڑ اور کوئٹہ میں 5 ایکڑ زمین لیز پر گزشتہ تین سالوں میں دی گئی۔

    کمیٹی میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج پاکستان ریلوے کوئٹہ کے تحت بھرتی کئے گئے 10 سب انجینئرز کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا-حکام نے بتایا کہ ان سب انجینئرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا- اس کے بعد ایک ایک سال کی توسیع دی جا رہی ہے-انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو نہیں فارغ کیا جائے گا-ان ملازمین کو مستقل کرنے کا اختیار اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے پاس ہے اور ان کو مستقل کرنے کیلئے عمر کی حد بھی بڑھ گئی ہے-سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کو عمر کی حد میں چھوٹ دینے کیلئے سمری بھیجی جاسکتی ہے-جس کے بعد کمیٹی نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی تجویز پر فیصلہ کیا کہ چیئرمین کمیٹی اور وزارت ریلوے کی جانب سے ان سب انجینئرز کو عمر کی حد میں چھوٹ دینے کے حوالے سے ایک سمری وزیراعظم کو لکھ کر کابینہ سے منظور کی جائے-

    ایم ایل-منصوبہ کے حوالے سے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1172 کلو میٹر پر محیط یہ منصوبہ ملک میں ایک انقلاب برپا کرے گا-سینیٹر مشاہد حسین سید کے سوال پرسیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ کچھ سیکیورٹی ، غیر یقینی صورتحال اور گزشتہ حکومت کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے بیانات کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی کل لاگت اب تاخیر کے باعث 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی ہے-منصوبہ 7 سال میں مکمل ہوگا اب کراچی سرکلر ریلوے کو بھی ایم ایل-ون میں شامل کردیا گیا ہے-سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایم ایل-ون ملک کی تقدیر بدل دے گا-انہوں نے وزارت ریلوے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایم ایل-ون کو سپورٹ کرنا چاہئے اور الزام تراشیوں اور بیان بازیوں سے اجتناب کرنا چاہئے-

    کمیٹی نے وزارت ریلوے کے کردار کو سراہا اور ان کی مکمل حمایت کرنے کاعزم کیا-کمیٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے-کمیٹی اراکین نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں انقلاب لائے گا اور پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا

    رپورٹ، ممتاز اعوان
    @MumtaazAwan

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • خودکشی یا حادثہ،واجبات کی عدم ادائیگی پرریٹائرڈ ریلوے ملازم بالائی منزل سے کود گیا

    خودکشی یا حادثہ،واجبات کی عدم ادائیگی پرریٹائرڈ ریلوے ملازم بالائی منزل سے کود گیا

    واجبات نہ ملنے پر ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم روبن کی خودکشی کی کوشش ، بزرگ شہری نے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ریلوے ملازم روبن کو چھ ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا،کیس پاس کرنے کے لیے ریلوے افسران کی جانب سے حیلے بہانے کئے جارہے تھے، ریلوے کے پاس فنڈز کی شدید قلت کے باعث ریٹائرڈ ملازمین ایک سال سے خوار ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص آج بھی اپنے کیس کے سلسلے میں دفتر آیا تھا،حکام کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگیا، ریٹائرڈ ملازم نے ریلوے حکام کو کوستے ہوئے ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی،بالائی منزل سے گرنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں،ریلوے ریٹائرڈ ملازم کو شدید زحمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا.

    اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکٹر کے مطابق مضروب بیان دینے کے قابل نہ ہے۔لیکن پتہ جوئی پر مضروب نے بتایا ہے۔کہ اسے چکر آگئے تھے۔اور وہ گر گیا۔

    روبن نے بیان دیا ہے کہ وہ واجبات کے بارے معلومات لینے آیا تھا ، کسی سے منہ ماری نہیں ہوئی نہ کسی نے بد تمیزی کی ہے ، ابھی کسی سے ملاقات بھی نہ ہوئی تھی اور میں گرلِ کے ساتھ کھڑا تھا کہ مجھے چکر آگیا اور میں اوپر سے نیچے جا گرا ،سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی نے روبن کے بیٹے شیرون سے اسپتال میں ملاقات کی اوررابن کے بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق جی ایم ویلفئیر اور چیف میڈیکل آفیسر ریلوے بھی مریض کے ساتھ سروسز اسپتال میں موجود ہیں، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ روبن نے نہ تو خود کشی کی کوشش کی اور نہ ہی اسُ کا پنشن سٹاف سے جھگڑا ہوا،خرابیِ صحت کی وجہ سے اور چکر آنے کی وجہ سے وہ لڑھک کر گر گیا ۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ریٹائرڈ ملازم روبن کا ریلوے ہیڈکوارٹر سٹور بلڈنگ سے گرنے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو فون کر کے ریٹائرڈ ملازم روبن کی خیریت دریافت کی۔ایم ایس سروسز کو ہدایت کی کے ہر ممکن بہتر ین علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ وزیر ریلوے کی ہدایت پر تین رکنی اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو وزیر ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی۔

  • ریلوے نظام درہم برہم،30 سال بعد بڑی ہڑتال

    ریلوے نظام درہم برہم،30 سال بعد بڑی ہڑتال

    لندن: مہنگائی کی لہر پوری دنیا کواپنیی لپیٹ میں لےچکی ہے اوراب تو ترقی یافتہ ممالک بھی اس بحران کی وجہ سے بحرانوں کی زد میں آگئے ہیں‌، یورپ ، امریکہ کے بعد اب برطانیہ سخت مشکلات کا شکارہوچکا ہے ، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں 30 سال کے عرصے میں ریلوے کی سب سے بڑی ہڑتال شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لندن میں آج منگل سے ریل اور ٹیوب ہڑتالوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے دونوں نیٹ ورکس مفلوج ہو سکتے ہیں۔

    برطانیہ میں مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دارطبقہ بھی سخت پریشان ہے ، یہ وجہ ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور برطرفیوں پر ریلوے ورکرز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، یہ ہڑتالیں آج، جمعرات 23 جون اور ہفتے 25 جون کو ہوں گی، اور 13 ٹرینوں کے 40 ہزار سے زائد ورکرز ہڑتالوں میں شریک ہوں گے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ پہلی مرتبہ برطانوی ریلوے میں ہڑتال کے دنوں میں معمول کی 20 ہزار سروسز کی بجائے صرف ساڑے چار ہزار سروسز دستیاب ہوں گی، برطانوی میڈیا کے مطابق 6 روز کے لیے لاکھوں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔دوسری طرف عوام الناس نے ان دنوں سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل وقت میں احتیاط سے کام لینا چاہیے

    دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ برطانیہ میں ٹرینیں بند ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک بھی جام ہو سکتا ہے، دوسری طرف یونین اور ریلوے حکام کے درمیان ہڑتال ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ برطانوی ریل کی معروف یونین آر ایم ٹی کے جنرل سکریٹری مک لنچ کا کہنا تھا کہ ریل نیٹ ورکس میں ہزاروں ملازمتیں ختم کی جا رہی ہیں اور کارکنوں کو مہنگائی کی شرح سے کم تنخواہیں مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا ان مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ٹوری حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ سسٹمز سے 4 بلین پاؤنڈ فنڈز، نیشنل ریل سے 2 بلین پاؤنڈ اور ٹرانسپورٹ فار لندن سے 2 ارب پاؤنڈ فنڈز کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • برطانیہ کو 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریلوے ہڑتال کا سامنا

    برطانیہ کو 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریلوے ہڑتال کا سامنا

    لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتالیں کل سے شروع ہوں گی-

    باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کے مطابق کل سے آئندہ چھ دن تک لاکھوں افراد کو ٹرین سے سفر میں مشکلات ہوں گی، ہڑتالیں منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہوں گی ہڑتالوں میں 13 ٹرین آپریٹرز کے 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے-

    برطانوی شخص جس نے 20 سال بعد پہلی بار پانی پیا

    صنعتی کارروائی سے بچنے کی کوشش کرنے کے لیے مزدور یونین اور ریلوے حکام کےدرمیان ہڑتال ختم کرانےکیلئے مذاکرات جاری ہیں ، منگل کو انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کی بھی ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوسکتا ہے-

    رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پرسفر کرنے کا مشورہ دیا ہے، آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے، آر ایم ٹی یونین نے تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسز کی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز فراہم کی جائیں کی ہڑتال کے اعلان کے بعد نیٹ ورک ریل نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا، ہڑتال والے دن ٹرین صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے 6 بجے تک چلیں گی۔

    ریلوے ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزارا مشکل ہوگیا ہے، تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے-

    غرب ہمارے بارے میں کیا سوچتا ہے:ہمیں کوئی پرواہ نہیں: روس

    سگنلرز کے واک آؤٹ کا سب سے زیادہ اثر پڑے گا، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، جس کی وجہ سے ویلز جیسی جگہوں پر لائن بند ہو جائے گی، جہاں ٹرین آپریٹر کے ساتھ کوئی براہ راست تنازعہ نہیں ہے۔ زیادہ تر آپریٹرز نے مسافروں سے کہا ہے کہ ہڑتال کے دنوں میں اگر ضروری ہو تو ہی سفر کریں۔ ناردرن ریل نے مسافروں کو پورے ہفتہ سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    جب کہ قدامت پسندوں نے یونین کی حمایت یافتہ لیبر پارٹی کو ہڑتالوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے، لیبر نے نشاندہی کی ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکرٹری، گرانٹ شیپس، اور دیگر وزراء نے مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ،میوزک شو میں گولیاں چل گئیں

    یونینوں نے وزیروں سے ملنے کو کہا، یہ کہتے ہوئے کہ محکمہ خزانہ اور ٹرانسپورٹ کنٹرول کنٹریکٹس اور فنڈنگ۔ شیپس نے کہا کہ بات چیت کرنا آجروں پر منحصر ہے،صنعت کے اندرونی ذرائع اور یونینوں کے مطابق ٹرین آپریٹنگ کمپنیوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش نہیں کر سکتیں،

    شیڈو ٹرانسپورٹ سکریٹری لوئیس ہائی نے پیر کو بی بی سی ٹوڈے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری تھا کہ حکومت اس میں قدم رکھے وہ نہ صرف مذاکرات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں بلکہ درحقیقت ان میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔”

    تاہم، ٹریژری کے چیف سکریٹری سائمن کلارک نے بی بی سی کو بتایا: "اگر آپ چاہیں تو جھوٹی امید دینے کا کوئی فائدہ نہیں کہ ان حملوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس مرحلے پر امکان ہے کہ وہ آگے بڑھیں گے۔

    امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون کورونا کا شکار ہو گئے

  • ریلوے تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    ریلوے تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت رات گئے تک اجلاس منعقد کیا گیا.اجلاس کے دوران 21 خراب پاور وینز کی مکمل اوور ہالنگ اور 33 پاور وینز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان ریلوے کی مالی حالت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ریلوے تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے ہنگامی بنیادوں پر وزارت ریلوے کو پیش کی جائے۔ وزیرریلوے نے ملازمین کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی.

    وفاقی وزیر نے زکریا ایکسپریس واقعہ میں متاثرہ خاتون سے فون پر بات چیت کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ متاثرہ خاتون کے لیے سینئیر لیڈی افسر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ سعد رفیق نے پرائیویٹ ٹرین آپریٹر کو متاثرہ خاتون کے تمام قانونی واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے متاثرہ خاتون کے روزگار کا بندوبست کرے گا۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مقدمے کی بھرپور پیروی کی جائے اور خاتون کی مالی معاونت کی جائے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تھا

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی تھی کہ ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیول کے ایک ایک لٹر کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹرینوں کے جو پرزے پاکستان میں بن سکتے ہیں، انہیں ہر گز درآمد نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان ریلوے پر پڑنے والے آٹھ ارب کے اضافی بوجھ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

  • ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد(محمداویس ) چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی نے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے ایم ایل ون سی پیک کے ساتھ منسلک تھا، مگر اب ہم اپنے طور پر شروع کررہے ہیں جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد، دوسرے میں حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے روہڑی اور پھر تیسرے مرحلے میں روہڑی سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مکمل طور پر اپ گریڈیشن کی جائیگی۔

    جمعرات کوسی ای او پاکستان ریلویز کا دورہ کراچی، ڈی ایس آفس میں میٹنگ کی اور ساوتھ ایشیا پیسیفک ٹرمینل کا دورہ بھی کیا۔چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی جمعرات کی صبح 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس سے دو دن کے سرکاری دورے پر کراچی پہنچے۔ کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کاشف رشید یوسفانی اور تمام ڈویژنل افسران نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔سی ای او ریلویز نے ڈی ایس آفس کراچی میں میٹنگ کی صدارت کی جہاں ان کو کراچی ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران حاصل کیئے گئے اہداف پر بریفنگ دی گئی اور افسران نے ان کو مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقعے ڈویژنل آفیسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ہم ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے ایم ایل ون سی پیک کے ساتھ منسلک تھا، مگر اب ہم اپنے طور پر شروع کررہے ہیں جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد، دوسرے میں حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے روہڑی اور پھر تیسرے مرحلے میں روہڑی سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مکمل طور پر اپ گریڈیشن کی جائیگی۔سی ای او ریلویز نے کہا کہ محکمہ ریلوے عوام کے مسائل سے بخوبی واقع ہے اور ان کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کو وہ سچی لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تاکہ محکمہ کی ساکھ اور عوامی خدمت میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ڈویژنل افسران سے ملاقات کے بعد خطاب سی ای او ریلویز نے پی آر ایف ٹی سی کے چیف نثار احمد میمن سے ملاقات کی اور گڈز ٹرینز کے بارے مکمل تفصیل لیں جس کے بعد انہوں نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ بھی کیا جہاں ہوچیسن کمپنی کے سی ای اؤ کیپٹن راشد جمیل نے اپنے ادارے کی مکمل بریفنگ دی۔ اس موقعے پر کیپٹن راشد جمیل صاحب نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ تیمور غلزئی صاحب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

  • خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیول کے ایک ایک لٹر کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹرینوں کے جو پرزے پاکستان میں بن سکتے ہیں، انہیں ہر گز درآمد نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان ریلوے پر پڑنے والے آٹھ ارب کے اضافی بوجھ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

    مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی تمام کیٹیگریز میں فری وائی فائی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ٹرینوں میں موجود چارجنگ پورٹس، لائٹنگ، واش رومز کے معیار، اکانومی کلاس میں پردوں اور پی او ایچ کے سٹینڈرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرائے میں 5 تا 15 فی صد اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق برانچ لائنوں پر اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فی صد، مین لائنوں پر چلنے والی فاسٹ اور نان اسٹاپ ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ ہونا تھا۔
    علاوہ ازیں لاہور اور راول پنڈی ریل کاروں کے کرایوں کے اے سی پارلر، اے سی بزنس کے کرایوں میں بھی 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں سمری وزارت کو بھجوائی جا چکی تھی، تاہم وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سمری مسترد کرتے ہوئے کرایوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • مسافروں کی حفاطت اولین ترجیح ہے،سی ای او پاکستان ریلوے

    مسافروں کی حفاطت اولین ترجیح ہے،سی ای او پاکستان ریلوے

    چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرّخ تیمُور غِلزئی نے کہا کہ اپریل میں 90 فیصد جبکہ مئی میں 87 فیصد ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پہ روانہ ہوئیں۔ پاکستان ریلوے ٹرینوں کی پنکچوئلٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ پسنجر سیفٹی اولین ترجیح ہے، سہولیات کی فراہمی کے لیے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین سروسز دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرّخ تیمُور غِلزئی نے ریلوے ہیڈکواٹرز آفس لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، عام لوگوں اور ریلوے ملازمین کے ریلوے سے متعلق مسائل کئے. اس موقع پر متعلقہ شعبہ کے افسران بھی موجود رہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ریلوے کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ای کچہری پر پوسٹ کیے جانے والے کمنٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایکسپرٹ ہر کمنٹ کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اگر وہ تجویز کی شکل میں ہو تو قابلِ عمل ہونے کی صورت میں اس کی منظوری دی جاتی ہے اور اگر شکایت کی صورت میں ہو تو فوری طور پر متعلقہ افسران کو اس پر ایکشن لینے کا حکم دے دیا جاتا ہے۔

    عوام الناس نے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے کو مختلف سیکشنوں پر مزید مسافر ٹرینیں چلانے اورنئے سٹاپ دینے، مزیدکوچز لگانے اور مختلف اسٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی جیسے مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔ سی ای او ریلوے نے سٹاپجز دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پالیسی کے تحت صرف ایسے اسٹیشن پر سٹاپ دیا جا سکتا ہے جس کی آمدن ایک لاکھ روپے سے زائد ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ ٹرینوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کوچز میں چارجر سوئچ کے مسئلے کو ضرور حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے محفوظ ماحول میں سفر ہر شہری کا حق ہے اور اس ضمن میں پاکستان ریلوے ہر وقت کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریلوے پاکستان کے ذرائع نقل و حمل میں محفوظ ترین ہے۔

    ای کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین نے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز فرّخ تیمُور غِلزئی کو محکمانہ پروموشن ، گریجویٹی/پنشن کی رقم کی ادائیگی، ریلوے میں ٹی ایل اے اور پی ایم پیکج کی ریگولائزیشن سمیت دیگر مسائل سامنے رکھے۔ فرّخ تیمُور غِلزئی نے کہا کہ ای کچہری کا بنیادی مقصد ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور فریٹ/ کارگو سے منسلک تاجر برادری کی شکایات کو با آسانی سن کر فوری ازالہ کرنا ہے۔ ریلوے ملازمین کے سروس معاملات کے حوالے سے درست فورم متعلقہ ڈی ایسز کے دفاتر ہیں۔

    فیس بک لائیو کھلی کچہری صبح 9 بجکر 30 منٹ سے صبح 11 بجکر 30 منٹ تک جاری رہی جس میں 12 ہزار سے زائد لوگوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے سوالات کیے اور شکایات بیان کیں۔

  • وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے پاس وقت نہیں ،انتقام لیں گے نہ ہی کسی کے خلاف بات کریں گے

    خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین اور پنشنر زکو تنخواہ وقت پر ملے گی، خرابیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ،نیب کی وجہ سے ریلوے کے کچھ منصوبوں کو افسران نے ہاتھ نہیں لگایا،کسی کو ریلوے سے نہیں نکالاجائے گا،ریلوے کے کرایوں میں 30فیصد کمی کی جائے گی ،ایک آدمی کو اس کی نالائقی ،ناتجربہ کاری اور تکبر کی وجہ سے نکالا گیا،ہمیں موقع ملا ہم ملک اور اداروں کی خدمت کریں،ریلوے کا انجن اسٹارٹ کر دیا ہے، اب اس کو پٹڑی پر ڈالنا ہے، ریلوے میں جو قابل افسران ہیں وہ کام کرینگے،میری ذاتی رائے ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کرنا چاہیے

    قبل ازیں ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پراجیکٹس سے متعلقہ امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صدارت کی ،وفاقی وزیر ریلوے نے ادارے میں بہتری لانے کے لیے افسران کو ٹاسک دے دیے اور کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

    میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

  • پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    پڈعیدن :چند دن پہلے ریلوے ٹریکس پر حملوں کے زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے تھے کہ پڈعیدن میں ریلوے ٹریک پردھماکے کی خبر آگئی
    پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔

    ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کےگزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔؎

    پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا، ریلوے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل خوف و ہراس پھیل گیا۔جمعرات کو ریل کی پٹڑی پر پہلا دھماکہ کوٹری خورشید کالونی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ہوا جن سے پٹڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔

    خورشید کالونی دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان آنے جانے والی ٹرینوں کو کوٹری اور بھولاری پر روک دیا پولیس بم ڈسپوزل اسکوارڈ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع کے معائنے کے بعد آس پاس سرچ آپریشن کیا گیا اور ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کرایا۔بعد میں مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکہ ہوا، بم ڈسپوزل کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے 9 انچ ریلوے ٹریک ٹوٹ گ