Baaghi TV

Tag: ریلیف

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑا ریلیف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑا ریلیف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑا ریلیف، وزیرِ اعظم نے 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: مزکورہ سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو فراہم کی جائے گی آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالیں، اور چاول کی بازار سے کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی-

    لوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی بھر دیا گیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی-

    اجلاس کو یوٹیلٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی، پسماندہ طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی، یوٹیلٹی اسٹورز کی ملک بھر میں تعداد میں توسیع اور خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت سستے آٹے کی فراہمی کے پروگرام پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ملک میں اس وقت 3822 اسٹورز کو براہ راست اور 1380 فرینچائز چلا رہا ہے. جبکہ تیس جولائی تک بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 300 سے ذیادہ نئے اسٹورز بنائے جائیں گے.

    پوری امید ہے کہ ایک آدھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

    اجلاس کو بتایا گیاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ریلیف پیکج کے تحت اب تک 11 کروڑ 30 لاکھ مستحق افراد مستفید ہو چکے ہیں جنکو فی کلو آٹے پر 60 روپے، چینی پر 21 روپے، گھی پر 250 روپے جبکہ دالوں اور چاول پر 15-20 روپے ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی ہے. سبسڈی کا طریقہ کار ڈیجیٹل ہے جبکہ نادرا اور وزارتِ تخفیفِ غربت کے ڈیٹا سے منسلک ہے.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں 942 یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے. جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 1000 نئے سیل پوائنٹس اور 200 موبائل اسٹورز کا اضافہ کیا جا رہا ہے.

    اجلاس کو بلوچستان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے رمضان میں دورے اور خصوصی ہدایات کے تحت بلوچستان میں اشیاءِ ضروریہ کی بازار سے بارعایت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جسکے لئے ناصرف یوٹیلٹی اسٹورز بلکہ موبائل اسٹورز بھی قائم کئے گئے ہیں جن کی بدولت دور دراز علاقوں تک سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے.

    غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر اب صرف چالان نہیں ہو گا،پوائنٹس بھی کٹیں گے

    وزیرِ اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یوٹیلٹی اسٹور کے اقدامات کو سراہا اور ڈیجیٹل نظام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی پزیرائی کی-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں تو سیع کی بھی منظوری کہا کہ کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کی کم تعداد کسی قدر منظور نہیں کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے-

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پسماندہ طبقے کو اس وقت ریلیف کی سب سے ذیادہ ضرورت ہےپسماندہ طبقے کے ریلیف کیلئے حکومت ہر قیمت خرچ کرنے کو تیار ہے پسماندہ طبقے کو اشیاءِ ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    انہوں نے ہدایت کی کہ سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائےمختلف قسم کی سبسڈیاں اکٹھی کرکے ایک جامع نظام بنایا جائے نظام کے تحت خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کے ریلیف کو ترجیح دی جائےسبسڈی کے نظام میں اصلاحات کیلئے وزیرِ خزانہ، وزیرِ صنعت و پیداوار اور وزیرِ تخفیفِ غربت تعاون سے حکمتِ عملی تشکیل دیں-

    پیسوں کی بہت ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل ،کوئی جیب کاٹ لیں،شوکت ترین

  • عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری مشینری کو متحرک کر دیا،حمزہ شہباز

    عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری مشینری کو متحرک کر دیا،حمزہ شہباز

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری انتظامی اور سیاسی مشینری کو متحرک کر دیا ہے،اللہ تعالٰی کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کیلئے صوبائی وزراء، منتخب نمائندے اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہرچھوٹے بڑے شہر جا کر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں ، ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو پرائس کنٹرول کے موٹر اقدامات سے جانچا جائے گا ، پرائس کنٹرول کے لئے ہر ضلع میں کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی سرگرمیوں کی رپورٹ مرتب ہو گی ، ہر ضلع کی کارکردگی جانچ کر سزا اور جزا کا تعین ہوگا ۔اچھا کام کرنے والے کی تحسین کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول کے اقدامات میں کوتاہی کرنے والوں کو جوابدہ ہونا ہوگا ۔ پرائس کنٹرول کے لئے سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے پلان کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا تھا .ڈیش بورڈ پر پرائس مانیٹرنگ کے لیے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزاور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ شروع ہو جائے گی.

    پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز روزانہ خود بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے پرائس کنٹرول کے لئے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے.

  • عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

    ڈیش بورڈ پر پرائس مانیٹرنگ کے لیے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزاور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ شروع ہو جائے گی.

    پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز روزانہ خود بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے پرائس کنٹرول کے لئے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پرائس کنٹرول سے منسلک ہوں گی۔اچھی کارکردگی پر متعلقہ ضلع کے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر جواب طلبی ہو گی۔

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈیش بورڈ پر صبح 10بجے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گےجبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازنے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی شکایات درج کرانے کیلئے ٹول فری نمبر لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور ہدایت کی کہ آئندہ 3 روز میں ٹول فری نمبر لانچ کرنے کے حوالے سے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزراء، پولیٹیکل اسسٹنٹس اور سیاسی رفقاء کو فیلڈ وزٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو فیلڈ وزٹ کے لئے اضلاع تفویض کئے جائیں گے۔ پرائس کنٹرول کے لئے یونین کونسل کی سطح پر فیلڈ وزٹ کئے جائیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے آپ سب کمر کس لیں۔ کمروں میں بیٹھ کر زمینی حقائق کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔عام آدمی مشکل میں ہے، ہم نے مل کر عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔حمزہ شہباز نے ایک بار پھر کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کے لئے وفاقی حکومت کو باضابطہ خط لکھے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والی ملوں کے لئے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھائیں گے، صوبہ بھر میں سستے آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی سیل کے میکانزم کو مزید موثر اور بہتر بنانے کا حکم دیا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ٹماٹر اور پیاز کی آنے والے دنوں میں قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی پلان تیار کیا جائے،اس ضمن میں ایڈوانس لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سیاسی رفقاء اور انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں گے تو حقائق سے آگاہی ہو گی، عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی کے ذمہ داروں کی چیخیں نکلیں مجھے پرواہ نہیں ۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آخری حد تک جاوں گا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین،عطا تارڑ ، معاویہ اعظم، ملک ندیم کامران،ذیشان رفیق، رمضان صدیق بھٹی، سائرہ افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

  • عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے،حمزہ شہباز

    عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کے پٹرول الاؤنس کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام صوبائی محکموں کے پٹرول اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اورصوبائی کابینہ کے ارکان سرکاری پٹرول نہیں لیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پٹرول کے اخراجات خود ادا کرینگے.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ بچت کا آغاز خود سے کریں گے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی سطح پر بچت،کھاد کی فراہمی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کوچینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کی جائے گی.وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے،ضرورت مند طبقے کو اشیا ضروریہ میں سبسڈی کے لئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں .

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کاشتکار پر ظلم کے مترادف ہے، حمزہ شہباز نے نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ کھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیزکر دیا جائے.

    وزیراعلی پنجاب کی زیر صداعت اجلاس میں صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق،سردار اویس لغاری۔ملک محمد احمد خان،عطااللہ تارڑ،ایم پی اے مجتبیٰ شجاع۔ ذیشان رفیق۔ چیف سیکرٹری۔ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ،متعلقہ سیکرٹریز اور حکام نے شرکت کی.

  • خان جی گبھرانا نہیں:سعودی عرب کا پیغام آگیا

    خان جی گبھرانا نہیں:سعودی عرب کا پیغام آگیا

    اسلام آباد: خان جی گبھرانا نہیں :سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کو ایک بارپھر بہت بڑا ریلیف دیا ہے سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کردی ہے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد میں سعودی عرب کا پاکستان کو قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب جی 20 ممالک کے تحت پاکستان کو ریلیف دے گا، سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کر دیا اور قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب میں سعودی سفیر بھی موجود تھے جبکہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سعود ایاد نے دستخط کئے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا امریکا کے سامنے ڈٹ جانا سعودی ولی عہد کے لیے حوصلے کا سبب بن گیا ، سعودی ولی عہد بھی ڈٹ گئے ہیں اور دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو ایک دلیرانہ پیغام بھیج کرعربوں کو خوش کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پرامریکی دباو سعودی عرب نے نہ صرف مسترد کردیا ہے بلکہ اس جابرانہ کوشش کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکا میں 800 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے ملک سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمایہ کاری کم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں سعودی سرمایہ کاری میں کمی کا امکان ہے، ہمیں اپنے فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر مجھے سمجھ نہیں پارہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔ امریکی مفاد کے لیے سوچنا بائیڈن کی ذمہ داری ہے، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

  • بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    گوادر:بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری ،اطلاعات کے مطابق گوادر میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج اور نیوی کے دستوں کا ریلیف اور ریسکیو جاری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوادر میں بارشوں سے کامیاب سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف اور ریسکیو جاری ہے۔ پاک فوج اور نیوی کے دستے کے علاوہ میں ریسکیو اور ریلیف میاں بیوی میں۔ مقامی افراد کو محفوظ مقام میں منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی کے مطابق درست افراد میں پھنسے افراد کو خوراک اور غذائی اشیا کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیو سروس فراہم کی گئی تھیں اور مسلسل فراہم بھی کی جارہی ہیں‌

    کل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری ہے، پسنی، جیوانی، سربندر، نگور میں خوراک اور شیلٹرز کی فراہمی بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جا رہا ہے۔

  • حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کیوں دی؟ ن لیگ کا بڑا دعویٰ

    حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کیوں دی؟ ن لیگ کا بڑا دعویٰ

    حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کیوں دی؟ ن لیگ کا بڑا دعویٰ
    مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر نہیں کی ،حمزہ شہبازنے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے سیکشن 265 کے تحت درخواست دی حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملزکے جھوٹے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی حمزہ شہبازنے سیاسی انتقام کے خلاف قانون کے تحت اپنے حق کا استعمال کیا حمزہ شہباز نے ضابط فوجداری کے سیکشن 265 کے کے تحت درخواست دائر کی اس کانیب کے نئے ترمیمی آرڈیننس سے کوئی تعلق نہیں ہے،بری کرنے کی درخواست میں گراونڈز وہی ہیں جو وہ پہلے بھی بیان کر چکے ہیں

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بھی ریلیف مانگ لیا ،حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نیب کے نئے آرڈیننس کے تحت عدالت سے ریلیف مانگا گیا ہے، حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں جس نالہ کی تعمیر کا ذکر ہو رہا ہے وہ رمضان شوگر ملز یا کسی نجی ادارے کی ملکیت نہیں رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ بنانے کے الزام میں دائر کردہ ریفرنس بے بنیاد ہے رمضان شوگر ملز کا میں اکیلا مالک نہیں ہوں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونے کی بنیاد پر مجھے ملزم نامزد کیا گیا ہے ریفرنس صرف بد نیتی اور سیاسی بنیاد پر مبنی ہے

    حمزہ شہباز نے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ جرم ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں لہٰذا عدالت بری کرنے کا حکم جاری کرے ،عدالت نے نیب حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی،

    قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن رہنماشہباز شریف احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، حمزہ شہباز پیش نہ ہوئے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ حمزہ شہباز رشتے دار کی شادی کی تقریب کےلیے اسلام آباد میں ہیں،موٹروے بند ہونے کے باعث حمزہ شہباز پیش نہیں ہوسکتے، نیب نےشہباز شریف کے شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ کرایا ،نیب نے عدالت میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی،حمزہ شہباز کی حاضری سےاستثنی معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،کیس کی سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی

    کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ،نیب کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے2015 میں شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا،

    @MumtaazAwan

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

    عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

  • شریف خاندان کو ملا سپریم کورٹ سے ریلیف

    شریف خاندان کو ملا سپریم کورٹ سے ریلیف

    سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا

    کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے،ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے،

    شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے تھے لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیدیے تھے ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا

    واضح رہے کہ شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی جانب سے طارق عزیز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ شہباز شریف اور کلثوم نواز ویلتھ اور انکم ٹیکس بروقت ادا کرتے رہے ہیں۔1995سے 99ء تک بھجوائے گئے ٹیکس کیخلاف کمشنر کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ اپیل کے فیصلے تک جرمانہ عائد نہیں کیا جا سکتا۔ اپیلیں زیر سماعت ہونے کے باوجود ویلتھ ٹیکس کی مد میں 32 ،32 لاکھ جبکہ انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 50،50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جو غیر قانونی ہے۔ محکمے کے لیگل ایڈوائزر نے موقف اپنایا کہ جرمانہ قانون کے مطابق عائد کیا گیا۔ جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 2002ء میں دائر کی گئی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایف بی آر نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

    مریم نواز حضرت علی کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،سنت زینب ادا کریگی،کیپٹن ر صفدر

  • کیا عوام کو جلد از جلد ریلیف دیا جا سکے گا؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

    کیا عوام کو جلد از جلد ریلیف دیا جا سکے گا؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے سفارش کی ہے کہ پیسکو کی جانب سے مختلف آسامیاں پر ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے ان بھرتیوں کو منسوخ کیا جائے۔ ٹیسٹنگ ایجنسی کو بلیک لسٹ کر کے محکمے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ کمیٹی میں جمع کروائی جائے۔ وزارت توانائی حکام نے کمیٹی کو بریف کیا کہ گوادر میں 17ارب روپے سے زائد بجلی کی فراہمی کا بروجیکٹ چل رہا ہے جو 18ماہ میں مکمل ہوگا۔ کمیٹی نے کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تعینات اعلیٰ آفسران کی تفصیلات طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فدا محمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز نعمان وزیر خٹک، احمد خان، ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، مولا بخش چانڈیو، مرزا محمد آفریدی، مولوی فیض محمد، مشتاق احمد،بہرہ مند خان تنگی اور ہدایت اللہ اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی امجد خان نے کمیٹی میں خصوصی طور پر شرکت کی اور کوہاٹ کے دیہی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فدا محمد اور کمیٹی نے اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر ہدایات دیں تھیں تاہم اْن پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2021میں بھی لوگوں کے پاس بجلی کی سہولت نہیں ہے اور عوام بجلی کی سہولت کیلئے ترس رہے ہیں۔ حکام نے ممبر صوبائی اسمبلی امجد خان کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا انہوں نے کمیٹی کو پوری صورتحال سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مسائل درپیش رہے تاہم اْس کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کیلئے مناسب فنڈز کی فراہمی کیلئے جلد ہی اقدامات اتھائیں جائے گے اور ان منصوبوں جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل واضح کیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع ہیں تاہم بعض علاقے ابھی بھی ان منصوبوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔سینیٹر مرزا آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور مسائل کو حل کرنے کی بجائے اْن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کو اور گوادر پورٹ کو خوشحال اور ترقیافتہ دیکھنا چاہئے ہیں تو اس کیلئے بلا تعطل بجلی کا نظام بنانا ہو گا۔

    سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ایل او آئی دیا تھا اور نیپرا نے ٹیرف بھی دے دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے کہ اور ہر وہ منصوبہ جو ایک خاص درجہ بندی میں آتا ہے اْس کیلئے لائحہ عمل بنا دیا گیا ہے۔ تاہم سیکرٹری نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ضرورت سے زیادہ ہے اور نئے منصوبوں سے مزید بہتری آئے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 50میگا واٹ سولر اور تین سو میگا واٹ کوئلے کے منصوبے اگر چہ زیر غور ہیں تاہم مکران اور گوادر کے لوگوں کا مسئلہ تب ہی حل ہو گا جب تین سو میگا واٹ کا منصوبہ جس سے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی سے حل ہو گا اور طویل مدتی طور پر نیشنل گرڈ کے ساتھ رابطہ کاری سے صحیح طور پر مشکلات میں کمی آئے گی۔ سینیٹر احمد خان نے کہا کہ منصوبے مسلسل تاخیر کا شکار ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام ادارے مل کر عملی اقدامات اٹھائیں اور گوادر کو بجلی فراہمی کی ترسیل کے حوالے سے موثر لائحہ عمل اختیار کریں۔ سیکرٹری پاور ڈویڑن نے اس مسئلے کو متعلق فورمز پر اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس کے حل میں تیز ی لانے کا وعدہ کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ گوادر کی اہمیت اور عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اب ضروری ہو گیا ہے کہ وزارت اس مسئلے کو خصوصی کیس کے طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

    سینیٹر ہدایت اللہ نے کمیٹی کو ایس ڈی جیز کے تحت سابقہ فاٹا کے اضلاع میں بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کمیٹی اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیسکو حکام نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ مارچ 2021میں یہ منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔کمیٹی نے پیسکو میں لائن سپریٹنڈٹ، میٹر ریڈرز اور بل ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر عہدوں پر تعیناتوں میں بے قائدگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ ٹیسٹنگ ایجنسی اور ذمہ داران حکام کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اْن کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ چھوٹی آسامیوں کیلئے امتحان کا جو طریقہ کار واضع کیا گیا جس پر شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایس ڈی اوز اور آر اوز کی تعیناتی بھی اس ایجنسی نے کی ہے تو اْس کی شفافیت پر بھی اعتراضات اٹھیں گے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ جہاں چھوٹے ملازمین کی تقرری کے عمل کو روک دیا ہے وہاں ایس ڈی اوز اور آر اوز کی تعیناتیوں پر مزید پیش رفت نہ کی جائے اور پورے عمل کی شفاف انداز میں تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ چار سدہ اور گرد و نواں کے علاقوں میں میٹر لگانے، بجلی کے کنکشن منقطہ ہونے اور دیگر مسائل درپیش ہیں جس پر پیسکو کے حکام خاموش ہیں اور اْن کے حل کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فدا محمد خان نے سینیٹر تنگی کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل اور مشکلات دور کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ادارے تعاون کریں اور رعوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ سینیٹر مولوی فیض محمد کی جانب سے خضدار کے فیڈر کے مسئلے پر چیئرمین کمیٹی نے فیڈرز کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا-