Baaghi TV

Tag: ریل گاڑی

  • جاپان کا زمین سے چاند و مریخ تک ٹرین چلانے کا منصوبہ

    جاپان کا زمین سے چاند و مریخ تک ٹرین چلانے کا منصوبہ

    چاند پرجانے کی خواہش تو تقریبا ہرانسان میں پائی جاتی ہے۔ اسی خواہش کو دیکھتے ہوئے دنیا کے ارب پتی افراد جیف بیزوز نے بلیو اوریجن تو اور ایلون مسک نے اسپیس ایکس کے ذریعے تجارتی بنیادوں پر خلائی سیاحت کے پروگرام کے فروغ پر کام کیا۔

    لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسان تمام ترٹیکنالوجی کے باجوود عام آدمی کوکبھی اس بات کا اہل بنا سکے گا کہ وہ کسی خلائی جہازیا راکٹ کے بغیرٹرین سے چاند تک کا سفرایسے کرسکے جیسے ایک شہرسے دوسرے شہرتک کیا جاتا ہے۔

    جاپانی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے چاند سے زمین تک کے سفرکوبہ ذریعہ ٹرین ممکن بنانے کے انوکھے منصوبے پرکام کا آغازکردیا ہے۔

    کیوٹویونیورسٹی کے ریسرچرزنے ایک پریس کانفرنس میں اس مستقبل بین منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعمیراتی کمپنی کاجیما کنسٹرکشنزکے ساتھ مصنوعی خلائی رہائش گاہوں، زمین، چاند اورمریخ کوایک دوسرے سے مربوط کرنے کا حامل بین الاسیارتی ٹرین کا نظام بنا نے پرکام کررہے ہیں۔

    کیوٹویونیورسٹی کے مرکزبرائے ایس آئی سی ہیومن اسپیسولوجی کے ڈائریکٹریوسوکی یامیشیکا کا اس بابت کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ پے جس پرتاحال کوئی ملک کام نہیں کررہا۔

    ’ دی گلاس کڈ‘ کے نام سے پیش کیا گیا یہ منصوبہ 2050 تک مکمل ہوگا۔ تاہم، اسے مکمل طورپرفعال پونے میں مزید 70 سال لگیں گے۔

     

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ منصوبہ ان تمام اہم ٹیکنالوجیزکی نمائندگی کرتا ہے جومستقبل میں بنی نوع انسان کی خلا میں منتقلی کو یقینی بناتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جاپانی محققین اس کے لیے شیشے کی بنی ایسی قابل رہائش جگہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جہاں زندگی کا اسٹرکچرزمین کی کشش ثقل، خطے اور ایٹموسفیئرکی طرح انسانی ڈھانچے کے نظام کوزیرواورکم کشش ثقل کے ماحول میں کم زور ہونے سے تحفظ فراہم کرسکے۔

    اس مقصد کے محققین سینٹری فیوجل فورس (مرکزگریزقُوت، کسی گھومنے یا چکرکھانے والے نظام میں مرکز سے دور ہٹانے والی قُوت) کو استعمال کرتے ہوئے گردشی حرکت کو ترتیب دیتے ہوئے زمین کی کشش ثقل کو دوبارہ تخلیق کریں گے۔ جوکہ چاند کی کشش ثقل سے 6 گنا زائد ہے۔

    ریسرچرزکا مقصد مصنوعی کشش ثقل کے ساتھ شیشے کا ایسا مخروطی فعال ڈھانچہ تیار کرنا ہے جو پبلک ٹرانسپورٹیشن، سرسبزعلاقے اورہمارے سیارے پرموجود آبی اجسام پر مشتمل ہو۔ اوراس کا چاند پرموجود حصہ ’ لیونا گلاس‘ اورمریخ پرموجود حصہ ’ مارس گلاس‘ کہلائے گا۔

    دوسری جانب جاپان کا یہ منفرد منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھرکے بیش تر ممالک چاند پرمستقل رہائش اختیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا انسانوں کو چاند کی سطح سے واپس لانا 2025 سے قبل ممکن نہیں۔ جب کہ ایسے ہی ٹائم فریم پرانٹرنیشنل لیونرریسرچ اسٹیشن بھی کام کررہا ہے جو کہ چین اورروس کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔

  • پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں رعایت دینے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں رعایت دینے کا اعلان

    لاہور:پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے تمام مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ٹکٹ بکنگ پر تیس فیصد رعایت دے گا، عید کے پہلے، دورسرے اور تیسرے روز مسافر رعایت سے مستفید ہو سکیں گے۔

    نجی شعبہ میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام سمیت معمول کے مطابق کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی سے کراچی کے مابین چلنے والی سرسید ایکسپریس انتظامیہ کا عید کے لیئے اعلان کردیا، 2 مئی کے لیئے ٹکٹ میں چالیس فیصد کمی اور رعایت ایک روز کے لیئے ہو گی۔

     

    ادھرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں قید 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر قیدیوں کو خصوصی ریلیف دیا گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں قید 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی خصوصی سزا معافی دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ نے صوبوں کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے مراسلہ پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔

    مراسلہ میں کہا گیا کہ 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا، سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

    مراسلہ کے مطابق ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا، ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، وزارتِ داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی

    کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی

    جامشورو: کوٹری اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا ہے۔ذرائع کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ڈاؤن ٹریک پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ہے، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملے کو طلب کیا جبکہ ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثے پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق دھماکےکےمقام سے سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی، واقعے کے بعد حیدرآباد سےکراچی جانے والےٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔

    گذشتہ چار روز کے دوران سندھ کے حدود میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب چھ اپریل کو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس کے باعث اپ ٹریک کا 10 انچ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا تھا۔تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پروزیرستان میں ڈرون حملے کی خبریں فیک ہیں ، ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا ، اور نہ ہی ایسے کسی حملے کی اطلاعات ہیں