Baaghi TV

Tag: ریمانڈ

  • خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر

    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر

    جناح ہاؤس حملہ کیس ,انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک موخر کر دیا

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے تمام فائلز کا جائزہ لینا ہے کل تمام ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا ،انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،اسپیشل ہراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کی استدعا کی ،جناح ہاؤس کیس میں 158 مرد اور 22 خواتین نے ضمانت کی درخواست دائر کی ،158 مرد ملزمان میں عباد فاروق سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں 22 خواتین میں خدیجہ شاہ٫صنم جاوید اورعالیہ حمزہ ملک سمیت دیگر شامل ہیں

    ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے ،اور کہا کہ جیو فینسنگ میں راستے سے گزرنے والوں کو گرفتار کیا گیا جن ملزمان کیخلاف شواہد نہیں انہیں ضمانت دی جائے ،اسپیشل ہراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان شناخت پریڈ میں شناخت ہوئے ملزمان جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج موجود ہے ملزمان کا فون کال ریکارڈ موجود ہے ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں

    22 خواتین میں مریم مزاری٫فرحت فاروق٫ثانیہ ساجد٫عالیہ کشور٫ساجدہ بی بی٫فائزہ عظمت٫خالدہ حمید٫صنم جاوید٫ممتاز بی بی٫عائشہ مسعود٫ماہا مسعود ٫عالیہ حمزہ ملک٫طیبہ امبرین٫ہما سعید٫خدیجہ شاہ٫خدیجہ ندیم٫ شمائلہ ستار٫ماریہ خان ،فرح نثار٫صبوحی انعام٫ارم اکمل٫ خلعت عزیز شامل ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

    عدالت نے علی امین گنڈا پور کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا،علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،جج انسدادِ دہشتگردی جواد احمد نے کیس پر سماعت کی،جج نے ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور کا ریمانڈ سے قبل اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے، دوران سماعت علی امین گنڈاپورنے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واٹس ایپ کال نہیں۔ اس وائس میں کٹنگ کی گئی ہے ۔ یہ جھوٹی ہے ۔ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں ہے۔ اگر کوئی جرم کیا ہی نہیں تو وائس میچ کیوں کروانی ہے؟ عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی آفس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جتنی بھی ایف آئی آر درج ہیں سب کا ریکارڈ لے کر آئیں۔ تفتیشی افسر نے علی امین گنڈا پور کا مزید رہمانڈ مانگا تو عدالت نے استفسار کیا کہ ریمانڈ کس لیے چاہیے؟ تفتیشی نے کہا کہ اسلحہ ریکور کرنا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کونسا اسلحہ؟کون بتا رہا ہے کہ اسلحہ ہے ان کے پاس۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے علی امین کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، علی امین گنڈا پور کے چہرے پر کپڑا ڈال کر انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا

    دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے بھکر میں مقدمے بعدازگرفتاری راہ داری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ابتدائی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا علی امین کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا بھکر میں درج مقدمے میں بھی علی امین کی گرفتاری ظاہر کی جا رہی ہے ایک ہی الزام میں دوسری ایف آئی آر دینا پولیس کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے ،درخواست میں اسٹیٹ اور ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر بھکر فریق بنایا گیا ہے

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    علی امین گنڈا پور کو دو روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھاعلی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے

  • شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

    شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ سامنے آ گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس مزید تحقیقات اور موبائل فون ریکور کرنا چاہتی ہے، اس دوران21 اگست کو کروائے گئے شہباز گل کے میڈیکل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو ہلکا سا سانس کا مسئلہ ہے، انہیں ڈاکٹروں کی ہدایات پر چلنے کا مشورہ دے کر ڈسچارج کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کو 24 اگست کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

  • باپ کو گرفتار کیوں کیا؟ بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    باپ کو گرفتار کیوں کیا؟ بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    باپ کو گرفتار کیوں کیا؟ بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
    ایم کیو ایم رہنما بابر غوری 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے

    کراچی کی مقامی عدالت نے منگل کو ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ بابر غوری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں منتظم جج نے سابق وفاقی وزیر کا ریمانڈ منظور کیا بابر غوری پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزم کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے

    اس موقع پر بابر غوری کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ سے ملنے پاکستان آیا تھا یہ واقعہ جب ہوا تھا اس وقت میں پاکستان میں ہی نہیں تھا،جج صاحب کے پاس جارہے ہیں ،امید ہے انصاف ملے گا وطن واپسی کیلئے ضمانت کرائی تھی،مجھےاس مقدمہ کا پتہ نہیں تھا، نہ ہی کوئی نوٹس ملا، مقدمہ میرے پاکستان سے جانے کے بعد درج کیا گیا،میری والدہ شدید علیل ہیں، دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر وطن واپس آیا ہوں

    قبل ازیں ایم کیو ایم رہنما، سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی بابر غوری کی بیٹی نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اسے فوری سماعت کے لئے منظور کیا جائے، عدالت نے استدعا تسلیم کر لی،بابر غوری کے وکیل کا کہنا ہے کہ بابر غوری نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، جو مقدمات سامنے نہیں ہیں انکے لئے عدالت میں درخواست دائر کریں گے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو ریاست کے خلاف مجرمانہ سر گر میوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے- پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری کی گئی ہے اور انہیں ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےگرفتار

    ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر سال 2015 میں ان کی ملک سے جلاوطنی کے دنوں کی ہے اور ایف آئی آر نمبر 354 سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے جب کہ مقدمے میں 120 اے بی / 121/122/505/123 ، ٹیلیگراف ایکٹ اور 6/7 ATA درج ہے بابر غوری نے22 جون کو سندھ ہائیکورٹ سے دو مقدمات میں پانچ جولائی تک حفاظتی ضمانت بھی لے رکھی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 29 رہنما نامزد ہیں پولیس بابر غوری کے ریمانڈ کے لیے انہیں آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا ریمانڈ دیں گے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی بابر غوری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔

    ضمنی انتخابات:حافظ سعد رضوی کے جلسوں کا شیڈول جاری

    سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے بابر غوری کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہےسندھ ہائیکورٹ نے درخواست فوری سماعت کے لیے استدعا منظور کرلی۔

    سابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے مرکزی کردار صولت مرزا نے بابر غوری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے بابر غوری ایم کیوایم کے سرکردہ رہنما رہ چکے ہیں ۔ ان کا شمار ایم کیوایم کے مالی تعاون کرنے والی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی