Baaghi TV

Tag: ریما خان

  • اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے  پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: ہتک عزت کے دعووں کے لیے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کے خلاف اداکارہ ریما خان کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی،جس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ ریما خان کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں ہونے والی سما عت کے دوران، ریما خان کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ہتکِ عزت کے قانون 2024 کے تحت ٹریبونل قائم کیے جانے چا ہیے تھے 2024 کے قانون سے قبل، ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھی ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کر سکتے تھے۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کا اقدام قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

    ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

    ریما خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوری طور پر ٹریبونل قائم کیا جائے اس اقدام سے نہ صرف انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی ہوگا۔

    اب پنجاب حکومت کو عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا، معاملے کی اگلی سماعت کا انتظار ہے، جس میں عدالت حکومتی اقدامات کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

  • اداکارہ ریما خان پر دھوکا دہی کا الزام

    اداکارہ ریما خان پر دھوکا دہی کا الزام

    پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان کو ایک شخص نے دھوکا دہی کے الزامات میں گھیر لیا ہے۔ قطر سے آئے شاہد رفیق نامی ایک شخص نے لاہور پریس کلب کے باہر ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ 2009 میں انہوں نے ریما خان کی فلم ‘لو میں گم’ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے انہیں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے دیے تھے، مگر بدلے میں نہ صرف انہیں کوئی منافع نہیں ملا بلکہ ان کے ساتھ دھوکا کیا گیا۔

    شاہد رفیق نے بتایا کہ 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے تھے تاکہ ڈیفنس میں پراپرٹی خرید سکیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات ریما خان کی بہن، مائرہ خان سے ہوئی جو ایک رئیل اسٹیٹ ڈیلر تھیں۔ شاہد رفیق کے مطابق، مائرہ خان نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ریما خان کی فلم میں سرمایہ کاری کریں، جس سے انہیں مالی فائدہ ہوگا۔ مائرہ خان نے انہیں کہا کہ 50 سے 60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کریں اور چند ماہ کے اندر منافع مل جائے گا۔شاہد رفیق کے مطابق، مائرہ خان نے ریما خان سے ان کی ملاقات کا اہتمام بھی کیا اور اس ملاقات کے بعد انہوں نے فلم ‘لو میں گم’ کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔ تاہم، اس کے بعد ریما خان کی بہن مزید پیسوں کی مانگ کرنے لگیں، جس سے ان کی تشویش میں اضافہ ہو گیا۔

    شاہد رفیق نے بتایا کہ انہیں ریما خان نے ملائیشیا بلایا جہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ وہ تقریباً 20 سے 25 دن وہاں ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے، لیکن جب فلم مکمل ہو گئی، تو ریما خان نے انہیں پیسوں کی واپسی دینے کے بجائے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا۔شاہد رفیق نے دعویٰ کیا کہ ریما خان نے پیسوں کی واپسی کے بجائے ان سے ایک معاہدہ کر لیا جس کے تمام ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ شاہد رفیق نے کہا کہ اس کے بعد ریما خان نے ان پر 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا اور انہیں فراڈ قرار دے دیا۔

    شاہد رفیق نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو لے کر سول کورٹ گئے، جہاں جج نے فیصلہ دیا کہ "شاہد رفیق نے نہیں بلکہ ریما خان نے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے”۔ ان کے مطابق، ریما خان نے سول اور سیشن کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد ہائی کورٹ میں اسٹے آرڈر حاصل کیا ہے۔ ریما خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، مگر انہوں نے درخواست دے کر مزید مہلت حاصل کر لی۔ شاہد رفیق نے یقین ظاہر کیا کہ وہ یہ کیس جیت جائیں گے۔

    یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس الزام نے ریما خان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور شوبز انڈسٹری میں یہ ایک سنسنی خیز موضوع بن چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ تنازعہ کب تک حل ہوتا ہے اور ریما خان اس کے بارے میں کیا وضاحت پیش کرتی ہیں

    مذاکرات کے باوجود پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا.احسن اقبال

  • امریکی انتخابات: ریما نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

    امریکی انتخابات: ریما نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

    واشنگٹن: اداکارہ ریما نے امریکا میں جاری انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہےانہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے-
    us elections
    ریمانے اس حوالے سے مختلف انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ووٹ کس کو کاسٹ کیا ہے-

    واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ روز 5 نومبر کو 47 ویں صدراتی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس کے سلسلے میں اب پولنگ ختم ہو چکی ہے،50 امریکی ریاستوں میں سے 43 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں،امریکی صدر کے انتخاب کیلئے انڈیانا اور کینٹکی کے بعد جارجیا، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ ، ورجینیا اور فلوریڈا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہےجس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا، ٹر مپ دوسری بار امریکی صدر بننے کے قریب،جارجیا میں بھی جیت گئے،ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے امکانات بڑھ گئے ، سات میں 2 سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں،پینسلوینیا کی 19الیکٹورل نشستیں بھی ٹرمپ کے نام ہو گئی ہیں،سوئنگ اسٹیٹس پینسلوینیا ،وسکونسن اور مشی گن میں بھی ٹرمپ آگے ہیں-

  • ماہرہ خان کے گارڈ کی اور ایکٹنگ پر لوگ ناراض

    ماہرہ خان کے گارڈ کی اور ایکٹنگ پر لوگ ناراض

    جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم ٹی وی کے ایوارڈز کے لئے گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کی نامور شوبز شخصیات کینڈا پہنچی ہوئیں تھیں ماہرہ خان ہو یا ریما خان ہر کوئی ان ایوارڈز میں موجود تھا.ماہرہ خان اور ریما خان جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ دونوں کی آپس میں کافی اچھی دوستی ہیں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہیں عزت احترام کو ملحوظ خاطر رکھتی ہیں. کینڈا ایوارڈز کے دوران جب ان دونوں اداکارائوں کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر کافی خوش ہوئیں اور ایک دوسرے کا حال پوچھنے کھڑی ہو گئیں اور ہنس مسکر کر ایک دوسرے سے بات کرتی رہیں لیکن ماہرہ خان

    کا گارڈ مسلسل ریما اور ماہرہ خان کے درمیان ہاتھ سے فاصلہ رکھنے کی کوشش کرتا رہا. اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے. اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے گارڈ کا یہ عمل ریمان خان کی انسلٹ کے برابر ہے اسکو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ماہرہ خان کو بھی چاہیے تھے کہ وہ اپنے گارڈ سے کہتیں کہ وہ ایسا نہ کریں. یاد رہے کہ اس بار جو ہم ایوارڈ دئیے گئے ہیں ان پر کافی سوال اٹھے ہیں اور شائقئن ان ایوارڈز کی تقسیم سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں.

  • سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں ریما خان کی اپیل

    سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں ریما خان کی اپیل

    لالی وڈ‌ اداکارہ ریما خان نے بھی ایک وڈیو کے زریعے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں. ریما خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ” پاکستان ایک بار پھر مشکل میں ہے ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دیں ، وہ سب آپ کی مدد کے منتظر ہیں. اپنے عمل سے ان کو یقین دلائیں کہ وہ اس مشکل میں اکیلے نہیں ہیں .ریما خان نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے متسند اداروں کے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں یہ عطیات مشکل کے مارے لوگوں کو پہنچیں گے تو یقینا ان کے دل سے دعا نکلے گی. اداکارہ ریما خان کے مداح پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں انہوں نے

    اپنے وڈیو پیغام کے زریعے اپنے مداحوں /چاہنے والوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کر دی ہے. یقینا وہ پاکستان کی نامور فنکارہ ہیں ان کے مداح ان کی اپیل کو ضرور سنیں گے اور سیلاب زدگان کی مدد کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے. یاد رہے کہ ریما خان امریکہ میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ پاکستان وقتا فوقتا چکر لگاتی رہتی ہیں. ریما فلموں اور ڈراموں میں تو نہیں لیکن ٹی وی کے پراجیکٹس کافی برسوں سے ضرور کررہی ہیں.

  • ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، ریما خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پاکستان کے لئے دعائیں کی ہیں. ان تصاویر میں ریما خان کو مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. ریما خان سے پہلے سعود اور جویریا نے اپنے بچوں‌کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی. اس سے پہلےسٹیج اداکارہ نرگس نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی. سعود اور جویریا نے بھی عمرے کی ادائیگی کے بعد چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں اور اداکارہ نرگس نے عمرہ کےلئے روانگی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں. اداکارہ

    نرگس تو فلمی پارٹیوں میں نظر نہیں آتیں لیکن ریما اور جویریا تسلسل سے شوبز کا حصہ ہیں اور پارٹیوں میں بھی نظر آتی ہیں. ریما خان پچھلے کچھ برسوں سے مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے اپنے گھر کا ماحول بہت الگ رکھا ہوا ہے وہ بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا کافی چھوٹا تھا جب انہوں نے اسکو کلمہ اور درود شریف پڑھنا سکھا دیا تھا اور یہ بات ریما درست بتاتی ہیں کیونکہ ہم نے ان سے ایک بار انٹرویو کیا اس میں ان کا بیٹا بھی شامل ہو گیا اور اس نے نہ صرف کلمہ سنایا بلکہ دورد پاک بھی پڑھ کر سنایا.

  • ریما نے دیا اپنے مداحوں کو ایک مشورہ

    ریما نے دیا اپنے مداحوں کو ایک مشورہ

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریما جنہوں نے پہلی فلم بلندی سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں فلموں‌کے تصور کو ہی تبدیل کر دیا ان سے قبل فلموں میں جو ہیروئینزتھیں وہ زرا بلکی سی ہوتی تھیں لیکن ریما خان دبلی پتلی تھیں ان کو اس قدر پسند یا گیا کہ فلم انڈسٹری میں دبلی پتلی ہیروئنز کا دور دورہ شروع ہو گیا. اداکارہ ریما نے وقت کے ساتھ ساتھ خود پر بہت توجہ دی اپنی بول چال ، لباس وغیرہ میں اپنا ایک انداز بنایا. ادب کا مطالعہ کیا. ریما بھی دوسرے اداکاروں کی طرح سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں چاہے وہ فیس بک ہو یا انسٹاگرام وہ ہر جگہ

    اپنی تصاویر اور وڈیوز تواتر سے شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں‌کو ایک پیغام دیا ہے اور پیغام بھی بہت خوبصورت ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی بولیں اپنی زبان کو دماغ کے ساتھ جوڑ لیں کیونکہ آپ جو بھی بو ل رہے ہوں گے اس سے آپ کی تربیت جھلکے گی اور اندازہ لگایا جائیگا کہ آپ کی تربیت کس انداز سے کی گئی ہے. اداکارہ نے کہا کہ بولنے سے ہی پتہ چلتا ہے کون کیسا ہے یا کس نے اخلاقیات کا دامن پکڑ رکھا ہے. اداکارہ ریما خان اس طرح کے اصلاحی پیغامات اکثر سوشل میڈیا پر وڈیوز کے زریعے جاری کرتی رہتی ہیں.