Baaghi TV

Tag: ریڈ کراس

  • غزہ میں ریڈ کراس کا کام  معطل، اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید

    غزہ میں ریڈ کراس کا کام معطل، اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید

    عالمی ریڈ کراس نے اسرائیلی حملوں میں شدت کے باعث غزہ میں اپنا کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس نے اپنے عملے کو غزہ شہر سے جنوبی علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار 280 فلسطینی شہید اور 56 ہزار 675 زخمی ہو چکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 66 ہزار 148 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 716 ہو گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 4 افراد شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

    برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی گاڑی کراچی پہنچ گئی، انٹر پول

    حکومت کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت

  • جنگ بندی معاہدہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی ریڈ کراس کے حوالے

    جنگ بندی معاہدہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی ریڈ کراس کے حوالے

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔

    قبل ازیں حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگاجس کے بعد ہونے والی اسرائیلی خواتین کو اسپتال پہنچا دیا جائے گا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔ آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

    قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق معاہدے کے تحت رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال کے لیے ریڈ کراس کا ایک وفد سخت سیکیورٹی کے درمیان اوفر جیل میں موجود ہے۔غزہ میں قید 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔اس سے قبل، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر ایک ’پوسٹ‘ میں کہا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے دن رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔

    حماس کے مسلح ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہم نے 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ ایملی داماری اور 31 سالہ ڈورون شتنبر خیر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان 6 ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے میں وسطی غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شامل ہے۔اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد روزانہ 600 ٹرک انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی، 50 ٹرک ایندھن لے کر جائیں گے جبکہ 300 ٹرک شمال کی جانب مختص کیے جائیں گے، جہاں شہریوں کے لیے حالات خاص طور پر سخت ہیں۔

    نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم.تحریر:اعجازالحق عثمانی

    یورو اسٹار کی اجارہ داری ختم ، 500 ملین پاؤنڈ کا تیز رفتار ٹرین منصوبہ منظرعام پر آ گیا

    کام نہیں کررہے کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

    وزیراعظم یوتھ پروگرام بیروزگاری کے خاتمے کا بڑا ذریعہ ہے،رانا مشہود خان