Baaghi TV

Tag: زارا شیخ

  • زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

    زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے-

    باغی ٹی وی : میکال ذوالفقار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ماضی میں ان کی زارا شیخ سے بہت اچھی دوستی تھی، کیا اس میں کوئی حقیقت ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، جب ا ن کی عمرلگ بھگ 20 یا 21 سال کےدرمیان تھی اور زارا شیخ بھی ان سے کچھ بڑی تھیں، دونوں کے درمیان تقریباً تین سال کا فرق تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ انگلینڈ سے پاکستان واپس آئے تھے، اور چونکہ ان کا بچپن انگلینڈ میں گزرا تھا، وہاں وہ اکثر گوری لڑکیوں سے ملے تھے، پاکستان آ کر جب انہوں نے زارا شیخ سے ملاقات کی، تو ان کا مشرقی انداز ان کے لیے نیا اور دلچسپ تھا، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں

    میکال ذوالفقار نے وضاحت دی کہ انہوں نے زارا شیخ کے ساتھ کئی پروجیکٹس پر کام کیا، لیکن بدقسمتی سے زارا شوبز کی دنیا میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں اور انکا کیریئر زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکاحالانکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ تھیں اور ان میں بےشمار صلاحیتیں تھیں، زارا کی آواز بہت اچھی تھی، اور وہ اس معاملے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، کیونکہ خود انہیں بھی موسیقی سے بہت شغف تھا یہی وجہ تھی کہ دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہوئی، تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ تک برقرار نہ رہ سکا اور بعد میں دونوں کی ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔

    پیش نہ ہونے پر گرفتاری کی دھمکیاں،تفتیشی نہ آئے تو کچھ نہیں، علیمہ خان

  • زارا شیخ کم کم کیوں نظر آتی ہیں؟‌

    زارا شیخ کم کم کیوں نظر آتی ہیں؟‌

    لالی وڈ کی اداکارہ زارا شیخ بڑی اور چھوٹی سکرین پر کم کم نظر آتی ہیں. بڑی سکرین پر تو ایک عرصے سے نظر ہی نہیں آرہیں .ماضی قریب میں وہ عمران اشرف اور سارا خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں نظر آئیں ان کے کردار کو کافی سراہا گیا. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اپنی مرضی اور مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں. میں نے ہمیشہ پاور فل کرداروں کو ترجیح دی ہے اگر کردار پاور فل نہ ہو تو میں کسی صورت پراجیکٹ سائن نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ میں شائقین کو ٹی وی پر کم دکھائی دیتی ہوں. زارا شیخ نے کہا کہ میں نے بہت شہرت سمیٹی اور بہت کام کیا اور

    مرضی کاکام کیا، میں نے شہرت حاصل کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال نہیں کیا. میں یہ بھی جانتی ہوں کہ خبروں میں رہنے کےلئے جان بوجھ کر جھوٹے سچے سکینڈلز بنوائے جاتے ہیں، میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتی. میں اچھا اور بہتر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں یہی وجہ ہے میں جب اور جتنی ضرورت ہو سامنے آجاتی ہوں. زارا شیخ نے مزید کہا کہ کام کا مزہ تب آتا ہے جب آپ کی مرضی کے مطابق ملے اور میں نے ہمیشہ اپنے کام کو انجوائے کیا.مجھے لگتا ہے کہ اگر آرٹسٹ اپنے کام کو انجوائے کرے تو شائقین بھی انجوائے کرتے ہیں.

  • زارا شیخ نے فلم انڈسٹری کے بہتری کے لئے دیں کچھ تجاویز

    زارا شیخ نے فلم انڈسٹری کے بہتری کے لئے دیں کچھ تجاویز

    اداکار ہ زارا شیخ جو ماضی قریب میں عمران اشرف کے ساتھ ڈرامہ سیریل ”رقص بسمل “ میں دکھائی دیں تھیں زارا شیخ نےسکرین پر اینٹری کافی عرصے کے بعد دی تھی ان کے پرستاروں نے انہیں بہت زیادہ سراہا بھی تھا لیکن وہ فلموں میں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔حال ہی میںاپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ میں فلموں میںکام کرنا چاہتی ہوں اگر اچھا کام آفر ہواتو یقینا کروں گی ۔زارا شیخ فلم انڈسٹری کی حالت پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فلم بینوں کا مزاج سمجھ کر فلم نہیں بنائی جائیگی فلم کامیاب نہیںہو گی نہ ہی شائقین سینما گھر میں آئیں گے ۔انہوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ فلم میکرز اور ڈائریکٹر ز نے جدید ٹیکنالوجی پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر جا پہنچی نہ صرف سٹوڈیوز بلکہ سینما گھر بھی ویران پڑے ہوئے ہیں۔ آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں اس پر بات کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ ٹھیک ہے آج جو فلمیں بن رہی ہیںا چھی ہیں اچھی کوشش ہیں لوگ کچھ کو پسند کررہے ہیں کچھ پسند نہیں کررہے ۔فلم میکنگ یقینا بہتر ہو رہی ہے ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں لیکن ابھی ہماری منزل بہت زیادہ دور ہے ابھی ہمیں ہر پہلو پر غور کرکے اس پر کام کرنا ہوگا جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ زارا شیخ نے اپنے کیرئیر کا پہلا پراجیکٹ شان شاہد کےساتھ کیا تھا اس فلم کا نام تھا” تیرے پیار میں“ زارا شیخ کو اس میں بہت زیادہ سراہا گیا تھا ۔