Baaghi TV

Tag: زارا نور عباس

  • زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

    زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ دوستی ختم ہونے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

    زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سجل علی سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی، میزبان نے سوال کیا کہ سجل کیسی ہیں اور آپ نے ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں کی؟ جس پر زارا نے جواب دیا الحمداللہ وہ اچھی ہیں اور ہم نے ابھی بات کی ہے اس پر میزبان نے کہا کہ ’یہ جھوٹ ہے‘۔

    زارا نور عباس نے کہا کہ لوگ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ اگر دو افراد نے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے حالانکہ ایسا ضرو ری نہیں،لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں اور یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے،

    کراچی میں اس وقت متعدد میگا پروجیکٹس جاری ہیں،شرجیل میمن

    اداکارہ نے کہا کہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ شاید انہوں نے کچھ کہا ہو گا حالانکہ انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کے بارے میں بات کرتا ہے اس تجربے سے انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ ہر ہاتھ ملانے والا شخص آپ کا دوست نہیں ہوتا۔ خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں جہاں ہر کسی سے ہاتھ ملایا جاتا ہے تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں یا نہیں-

    زارا نور عباس نے بتایا کہ ان کے دوستوں کے کئی گروپس تھے اور وہ ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھیں، لیکن اسد مجھے تنبیہ کرتے تھے اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے-

    سابق اہلیہ کے الزامات: عماد وسیم نے قانونی نوٹس بھیج دیا

  • زارا نور عباس جھوک سیال سے آئوٹ

    زارا نور عباس جھوک سیال سے آئوٹ

    اداکارہ زارا نور عباس جنہوں نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے ان کے بارے میں‌اطلاعات ہیں کہ ان کو ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے آئوٹ کر دیا گیا ہے . جھوک سیال کے تمام کرداروں کے لئے کاسٹنگ فائنل کر لی گئی تھی اور شوٹنگ شروع ہونے والی تھی ، زارا نور عباس کو فرحان سعید اور درفشاں کے ساتھ کاسٹ‌کیا گیا تھا ، عین شوٹنگ سے پہلے پتہ چلا ہے کہ زارا نور عباس اب اس ڈرامے کا حصہ نہیں‌رہیں . زارا نور عباس کی جگہ اب یہ کردار کونسی اداکارہ کریں گی اس حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم یہ کنفرم ہو چکا ہے

    کہ زارا اب جھوک سیال کا حصہ نہیں ہیں ان کو ڈرامے سے کیوں نکالا گیا تاحال وجوہات منظر عام پر نہیں‌آئیں. یاد رہے کہ زارا نور عباس اسماء عباس کی بیٹی اور بشری انصاری کی بھانجی ہیں . انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا زارا نور عباس اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں . ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر بھی دیکھنا چاہیے ہیں لیکن وہ ابھی تک صرف چھلاوا فلم میں‌ہی نظر آئی ہیں انہوں‌نے مزید فلموں‌کے پراجیکٹ نہیں‌کئے امید ہےکہ وہ جلد ہی بڑی سکرین پر بھی نظر آئیں گی. زارا نور عباس کہتی ہیں کہ انہیں‌چینلجنگ کردار پسند ہیں چاہے سکرین بڑی ہو یا چھوٹی.

  • میری قبر میری مرضی زارا نور عباس نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میری قبر میری مرضی زارا نور عباس نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اداکارہ زارا نور عباس جو کہ اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی ہیں اور اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے . اداکارہ نے اپنی اور اپنے شوہر کی عمرے کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ، جہاں بہت سارے لوگوں نے ان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی وہیں چند ایک نے عجیب و غریب باتیں‌کیں، ثمن نامی ایک صارف نے زارا کو لکھا کہ اداکارہ ہونے کا مطلب کیا ہے؟ پورا سال فحاشی پھیلائو ، آدھے کپڑے پہنو ، اپنا جسم دکھا کر لوگوں‌کو اپنی جانب متوجہ کرو اور پھر سال کے آخر میں عمرہ کرنے چلے جائو ، اس صارف کو زارا نور عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں چاہے جو بھی کروں میرا اللہ میری قبر ، آپ میری قبر میں گھسنے کی کوشش

    کیوں کررہی ہیں؟‌بہت معذرت میری قبر میں‌آُپ کے لئے جگہ نہیں ہے پلیز اپنے بارے میں فکر کریں . یوں زارا نور عباس نے گھٹیا کمنٹ پر سنجیدگی سے جواب دیکر اپنے مداحوں کے دل جیت لئے. جبکہ ثمن نامی صارف کو دوسرے صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا. یاد رہےکہ اس برس بہت ساری شوبز سلیبرٹیز نے عمرے کی سعادت حاصل کی .

  • جس دن میرے بچے کی موت ہوئی میں صبح تک سو نہیں سکی زارا نور عباس

    جس دن میرے بچے کی موت ہوئی میں صبح تک سو نہیں سکی زارا نور عباس

    سینئر اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی زارا نور عباس جو کہ اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے اس میں انہوں نے اس تکلیف کو بیان کیا ہے جس سے وہ گزری ہیں. انہوں نے اس تکلیف اور غم کا اظہار کیا ہے جو کسی بھی ماں کے لئے کسی پہاڑ ٹوٹنے سے کم نہیں ہے. زارا نور عباس نے کہا کہ جس روز میرا بچہ دنیا سے چلا گیا یعنی اللہ کو پیارا ہو گیا میں اس رات بہت تکلیف میں رہی تمام رات روتی رہی اور صبح تک سو نہ سکی . میں نے وہ رات یا وہ وقت کیسے گزارا یہ میں ہی جانتی ہوں ، میں شدید تکلیف میں تھی میں اپنا پہلا بچہ کھو چکی تھی جس کے لئے میں بہت خوش تھی. میں ایک ایسے کرب میں مبتلا ہو گئی تھی جس سے نکلنا ناممکن لگ رہا تھا. زارا نور عباس نے

    کہا کہ میں ڈپریشن کی گولیاں لیتی رہی ہوں اور پچھلے سال میں نے ڈپریشن سے چھٹکارا ھاصل کرنے کے ڈپریشن کی دوائیاں لیں. لیکن اب میں نے ایسی دوائیاں کھانا چھوڑ دی ہیں. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بچے کی موت سے پہلے میں نے ڈاکٹر کو بتادیا تھا کہ میں ڈپریشن کی مریضہ ہوں اور میں اسکی دوائیاں بھی لے رہی ہوں. یاد رہے کہ زارا نور عباس اسد صدیقی سے قبل بھی ایک شادی کر چکی تھیں وہ شادی طلاق کی صورت میں ختم ہوئی .

  • زارا نور عباس اور اسد صدیقی صدف کنول  اور شہروز کی خوشی میں ہوئے شامل

    زارا نور عباس اور اسد صدیقی صدف کنول اور شہروز کی خوشی میں ہوئے شامل

    اسد صدیقی اور شہروز سبزواری کی آپس میں کافی دوستی ہے انہی کی طرح‌ زارا نور عباس اور صدف کنول بھی ہیں اچھے تعلقات میں. چند روز قبل شہروز اور صدف کنول کے گھر آئی ہے ایک ننھی پری اس ننھی پری کی پیدائش پر جہاں جوڑے کے بہت سارے دوستوں اور رشتہ داروں نے مبارکباد دیں وہیں اسد صدیقی اور زارا نور عباس پیچھے نہ رہے. زارا اور اسد پہنچے شہروز اور صدف کے گھر اور مل کر دی ان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد. دونوں نے شہروز اور صدف کی بیٹی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں ان تصاویر میں دونوں بچی کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں.زارا نور عباس اس موقع پر کافی خوبصورت لگ رہی ہیں انہوں‌ نے جینز اور ٹی شرٹ‌زیب تن کر رکھی ہے. تاہم

    اس ملاقات کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں‌صدف کنول اور شہروز سبزواری نظر نہیں آرہے صرف اسد اور زارا نور عباس ہی نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے انکی پہلی شادی سائرہ یوسف کے ساتھ ہوئی ان میں سے بھی ان کی ایک بیٹی ہے.شہروز کی پہلی بیٹی دوسری بیٹی کی پیدائش کے موقع پر موجود تھی اور اپنی بہن کی آمد پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھی.

  • زارا نور عباس کا نوجوانوں کے لئے مشورہ

    زارا نور عباس کا نوجوانوں کے لئے مشورہ

    اداکارہ زارا نور عباس جو کہ سینئر اداکارہ اسماء عباس کی صاحبزادی اور اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے شادی کے حوالے سے نوجوانوں کو ایک مشورہ دیا ہے وہ کہتی ہیں کہ صرف روینٹک ڈنرز کے لئے شادی نہ کریں بلکہ اگر آپ ذمہ داریاں اٹھا سکتے ہیں یا شادی کے بعد اس رشتے کی ذمہ داریوں‌کو نبھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں تو پھر شادی کیجیے. شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اسکو نبھانے کے تقاضوں سے جب تک ہم آہنگ نہ ہوجائیں اور ذہنی طور پر

    تیار نہ ہوجائیں شادی کے رشتے میں‌نہ بندھیں. زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور اسد کے ساتھ اپنے رشتے کو لیکر حساس بھی ہیں وہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ کوئی ایسی بات نہ کہیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ان کے خاندان والے ان سے خفا ہوں. زارا نور عباس گزشتہ دنوں لندن اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئی ہوئیں تھیں. زارا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کے کریڈٹ پر کم مگر اچھا کام ہے وہ سال میں ابھی تک تو ایک آدھ ڈرامے میں ہی نظر آرہی ہیں.اسد صدیقی اور زارا نور عباس ایک ساتھ اپنی خالہ بشری انصاری کے لکھے ہوئے ڈرامے ذیبائش میں نظر آئیں تھیں. اسد اور زارا کی آن سکرین جوڑی کافی پسند کی جاتی ہے.

  • زارا نور عباس اور اسد صدیقی پہنچے لندن

    زارا نور عباس اور اسد صدیقی پہنچے لندن

    اداکار ہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی چھٹیاں منانے کے لئے لندن پہنچے ہوئے ہیں زارا نور اور اسد دونوں اس ٹوور کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ شئیر کررہے ہیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کتنے خوش ہیں۔ زارا نور عباس اور اسد صدیقی دونوں کی یہ محبت کی شادی ہے دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں پہلے چوٹ کھا چکے ہیں لیکن جب سے ان دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہے دونوں کا فی خوش ہیں اور وہ خوشی ان کے چہروں سے نظر آتی ہے۔یاد رہے کہ اسد صدیقی عدنان صدیقی کے رشتہ

    دار ہیں جبکہ زارا نور عباس بشری انصاری کی رشتہ دار ہیں ان کی ماں اسما عباس اور بشری انصاری دونوں بہنیں ہیں۔ زارا نور عباس کو شروع میں اداکاری کرنے کی اجازت نہیں تھی ایک ڈرامہ کرنے کے بعد انہوں نے کچھ بریک لیا اس کے بعد انہوں نے دوبارہ ایکٹنگ کی طرف دھیان دیا اور پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔انہوں نے کامیڈی اور سنجیدہ دونوں کرداروں میں خود کو منوایا آج زارا کا شمار بہترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔اسی طرح سے اسد صدیقی نے بھی اپنا آپ منوایا ہے لیکن وہ زیادہ تر سنجیدہ کردار کرتے ہیں ان کو کامیڈی کرداروں میں کافی کم دیکھا گیا ہے۔لیکن دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے ۔

  • درفشاں اور زارا نور کا عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر رد عمل

    درفشاں اور زارا نور کا عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر رد عمل

    شوبز سلیبرٹیز کیا کررہی ہیں کیا نہیں اس حوالے ان کے پرستار جانکاری رکھتے ہیں میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی غلط خبر بھی چلا دی جائے تو وہ ایسے وائرل ہوجاتی ہے کہ متعلقہ سلیبرٹی کو تردیدیں کرنی پڑتی ہے. ایسا ہی ہوا عالیہ بھٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر جب سوشل میڈیا پر شئیر کی تو مبارکبادوں کے ساتھ من گھڑت باتیں بھی ان کے ساتھ منسوب کی جانے لگیں کبھی ان کے اور کبھی ان کے شوہر رنیبر کے حوالے سے خبریں سننے کو ملتی رہیں.یہاں تک بھارتی میڈیا پر چلا کہ عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی وجہ رنبیر انکو لندن لینے جائیں گے عالیہ بھٹ کو اس حوالے سے صفائی دینی پڑی انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے.اسی طرح‌ سے بھارتی میڈیا کی جانب سے الٹی سیدھی رپورٹنگ کی جا رہی ہے. یہ تک کہہ دیا گیا کہ بچے کی وجہ سے عالیہ کام سے بریک لیں گی. ہماری

    پاکستانی دو اداکارائوں نے بھارتی میڈیا کے غری ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سوال اٹھائے اور کہا کہ ہم تو سوچتے تھے کہ ہمارے ہاں ہی ایسا ہوتا ہے لیکن بھارت میں بھی ایسا ہوتا ہے.زارا نو عباس نے کہا کہ کیوں‌لوگوں‌کو لگتا ہے کہ حاملہ ہونے والی لڑکیاں کام نہیں کر سکتیں.اسی طرح درفشاں نے بھی کہا کہ م شادی کر سکتے ہیں اور بچے بھی پیدا کر سکتے ہیں، شادی زندگی کا حصہ ہے، لوگوں کو خواتین کو کیریئر کے اہداف سے متعلق بتانے کی ضرورت نہیں۔ان دونوں اداکارائوں کی اس پوسٹ کو بہت سراہا جا رہا ہے.