Baaghi TV

Tag: زاہد محمود قاسمی

  • دنیا میں سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

    دنیا میں سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

    دنیا میں سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

    یہ اجتماع او آئی سے تنظیم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کا قانون عالمی سطح پر بنوایا جائے ہندوستان میں بی جے پی کے جن ارکان نے گستاخی کی ہے ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے یہ اجتماع حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہندوستان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے یہ اجتماع اہل ایمان اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہندوستان کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے

    مرکزی علماء کونسل پاکستان انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی اپیل پرہندوستان میں بی جے پی کی طرف سے گستاخی کی جسارت کے خلاف جمعۃ المبارک کے خطبات میں احتجاج اور مذمتی قرار دادیں پاس کی گئیں اور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا گیا مرکزی جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے بھارت میں نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخی اور توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ملعون گستاخ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بھارتی حکمران پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے توہین رسالت کی پرزور مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان توہین ناموس رسالت کا مقدمہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں لے کر جائے اسلامی تعاون تنظیم اور حکومت پاکستان سعودی عرب قطر کویت عمان و دیگر اسلامی ممالک کا موقف قابل تحسین ہے

    صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی جامعہ قاسمیہ مولانا شاہ نواز فاروقی گوجرانوالہ مولانا یار محمد عابد بہاول پور مولانا شعبان صدیقی دیپال پور مولانا عبدالمنان عثمانی اوکاڑہ مولانا شبیر احمد عثمانی منصور آباد مولانا ممتاز الحق آزاد کشمیر مولانا اکرام اللہ قاسمی خیبر پختونخواہ مولاناآزاد جمیل کراچی قاری مشتاق لاہوری پنجاب قاری وزیر گلگت بلتستان مفتی شکیل احمد بلوچستان مولانا ابوسفیان بورے والا مولانا مقبول احمد چنیوٹ مولانا اعظم فاروقی مولانا عابدفاروقی مولانا نعیم طلحہ مولانا الطاف اللہ فاروقی نے قرار داد مذمت پیش کی پاکستان کے چاروں صوبوں قبائلی علاقوں شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں بھی یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منایا گیا۔

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • سیاستدان مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں،زاہد محمود قاسمی

    سیاستدان مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں،زاہد محمود قاسمی

    سیاستدان مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں،زاہد محمود قاسمی

    چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ معاشرے سے سیاسی انتہاء پسندی اور ایک دوسرے پر مخالفانہ ذاتی رویوں سے اٹھنے والی چنگاریوں کو روکیں اس کے اس معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں

    سیاسی کارکنوں کی عدم تربیت کی وجہ سے بہت سی ذہنی نفسیاتی اخلاقی اور سماجی قباحتیں جنم لے رہی ہیں اقتدار کی بجائے ہم سب کو پاکستان کا سب سے پہلے سوچنا ہو گا بے جا تنقید بے مقصد لاحاصل بحث اور ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کو ترک کرکے معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا جائے اگر موجودہ سیاسی قائدین نے یہی بد تہذیبی اور بداخلاقی قدروں کو فروغ دیا اس سے بد ترین سانحات اور واقعات جنم لیں گے جس سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہ سکے گا جس معاشرے میں اخلاقی قدریں زوال پذیر اور عدم برداشت کے رحجان میں اضافہ ہو اس معاشرے کو یہ وباء گھن کی طرح کھا جاتی ہے عدم برداشت کے خاتمے کیلئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خود کو بدلنے کی ضرورت ہے ڈی جی آئی ایس پی آربار بار یہ وضاحت دے رہے ہیں کہ فوج کا سیاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاک فوج کو ملک کی سیاست میں مت گھسیٹیں

    چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ تمام سیاست دان اپنے بیانات میں احتیاط کریں ملک کے مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں ایسے بیانات سے فوج کو غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا افواج پاکستان نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر بلند کرنے کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں جو عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلا رہے ہیں وہ درحقیقت ملک اور قوم کے دفاع کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں

    مرکزی علماء کونسل پاکستان تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا نہ کریں ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کی بہترین فوج کو متنازع بنایا جائے پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جو اپنی فوج اور نیوکلیئر پاور ہونے کی حیثیت سے مسلم ورلڈ کا لیڈر ہے دیگر مسلم ممالک کی افواج کیلئے پاکستان ایک رول ماڈل ہے اور ان کی افواج ہماری فوج سے تربیت حاصل کرتے ہیں ہمیں سیاست کو بھلا کر پاکستان کا سوچنا ہو گا سیاسی مفاد اور اس بیرونی سازش جو اداروں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف ہے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے

  • عمران خان کا بیان گستاخی، اللہ سے معافی مانگیں ۔زاہد محمود قاسمی

    عمران خان کا بیان گستاخی، اللہ سے معافی مانگیں ۔زاہد محمود قاسمی

    للہ کے پیغمبرﷺ اس کا پیغام آگے پہنچاتے تھے ویسے ہی آپ نے میرا پیغام آگے پہنچانا ہے۔عمران خان کا یہ بیان گستاخی کے زمرے میں آتا ہے عمران خان توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں عمران خان خود کو اپنے آپ پاکستانی قوم کا مسیحا اور امام انقلاب بن کر پیش کررہا ہے جوکہ بہت بڑا فتنہ اور فساد فی الارض ہے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

    چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی عہدیداران اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صوبائی امراء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عمران خان کے اس بیان کی گرفت کریں اور تحریک انصاف کے لوگوں کو پابند کریں کہ وہ ایسے توہین آمیز اعلانات اور بیانات مت دیں جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوتے ہوں دستورپاکستان1973ء اسلامی اور جمہوری ہے افواج پاکستان اس دستور کی محافظ ہے دستورپاکستان تمام اکائیوں کے درمیان ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس کو تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کی حمایت حاصل ہے اس دستور کی موجودگی میں کسی فرد گروہ یا جماعت کو ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف کسی قسم کی تنقید منفی پروپیگنڈا اور مسلح جدوجہد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

    گذشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دین اور اسلام کا مذاق اڑایا ہے اس سے پہلے بھی ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں جس سے اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں پی ٹی آئی کے سربراہ کبھی امر بالمعروف کا نام استعمال کرتے ہیں اور کبھی ریاست مدینہ کا چار سالہ اپنے دور حکومت میں ریاست مدینہ کے قوانین پاکستان میں نافذ کیوں نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ مذہب کا سیاسی استعمال بند کیا جائے دین اسلام صرف زبانی نعرے بازی کیلئے نہیں آیا بلکہ یہ دنیا کو بدلنے کیلئے آیا ہے مسلم معاشرے میں قوم کو حقیقی معنوں میں قوم بنانے کیلئے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے

    آج کل پی ٹی آئی کے سیاسی جلسوں میں مذہب کارڈ کے استعمال پر ہمیں سخت تشویش ہے اور اس میں جو گفتگو ہو رہی ہے وہ بھی خطرناک ہے سیاست کیلئے مذہب کے استعمال نے ہمیشہ معاشرے کو نقصان پہنچایا ہے عمران خان کی اس قسم کی گفتگو ہمیں مزید تقسیم کی طرف لے جائے گی لہٰذا سیاسی مقاصد کیلئے مذہب کے استعمال کی ہرطرح سے حوصلہ شکنی کی جائے سیاسی مقاصد کیلئے مذہب کے استعمال نے معاشرے میں انتہاء پسندی کو فروغ دیاہے عمران خان اور ان کی جماعت ریاست مدینہ کے اصطلاح جو استعمال کررہی ہے یہ ایک مذاق اور مذہب کی توہین ہے تین چار سالوں میں ریاست مدینہ کے لفظ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے