اوکاڑہ( علی حسین ) صدر گوگیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جبکہ سالی شدید زخمی ہوئی۔ ملزم اللہ دتہ نے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کا سوتے ہوئے تیزدھار چھری سے گلا کاٹ دیا۔ بعد میں اپنی سالی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اس کے بعد ملزم اللہ دتہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ قتل کی وجہ گھریلو رنجش اور ناچاکی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔
Tag: زخمی
اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد قتل
اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔قتل ہونے والوں میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم اور جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالا شخص فخر حیات شامل ہیں۔ملزمان اکبر اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود جکو والا کھوہ کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والے چچا بھتیجا قتل ہو گئے۔ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں فخر حیات ولد اکبر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ان کے مخالفین اکبر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم قتل ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی مقتولین پارٹی کی فائرنگ سے اعظم گروپ کے افراد قتل ہو چکے ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوگیرہ پولیس کو ہدایت کی فرار ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا
اوکاڑہ(علی حسین)رینالہ خورد کے نواحی گاؤں چک 21/1RB کلاں میں زمین کے معمولی تنازع پروہدری محمد کاشف،چوہدری محمد آصف،چوہدری محمد ثاقب ودیگر ملزمان کا اسلحہ پسٹل،ڈنڈے سوٹے وآہنی ہتھیاروں سے حملہ آور چوہدری محمد بوٹا فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی اور دیگر رشتہ دار بھی زخمی ہو گئے محمد بوٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
لواحقین کا ڈی پی او اوکاڑہ ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد سے پر زور مطالبہ ہے کہ محمد بوٹا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اوکاڑہ: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
اوکاڑہ(علی حسین) ستگھرہ روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر زبیراحمد سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ مضروب کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی
اوکاڑہ(علی حسین )اوکاڑہ ، فیصل آباد روڈ پر دھوتہ کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں عمیر اور رابعہ ساکن ٹھٹھہ بیگ زخمی ہوگئے۔

اوکاڑہ: 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ چہرہ اور ہاتھ جھلس گیا
اوکاڑہ(علی حسین) رشتے سے انکار کرنے پر ایک شخص نے سترہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ اکرم نامی شخص نے اوکاڑہ بازار میں سترہ سالہ اقراء پر رشتے سے انکار کیوجہ سے تیزاب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ اور بازو متاثر ہوا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اقراء کی آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے قریب تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تنویر ولد منظور موٹر سائیکل پر 28/2R جارہا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد فائرنگ کرکے زخمی دیا۔ زخمی ہونیوالے شخص کا تعلق 19/1R سے ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اوکاڑہ رینالہ خورد ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار رینالہ خورد سے قصور جارہے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اوکاڑہ دیپالپور میں محنت کش پر تشدد، ٹانگیں توڑ ڈالیں
اوکاڑہ(علی حسین) تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے 42 ڈی میں بااثر افراد نے ایک محنت کش پر وحشیانہ تشدد کرکے اسکو زخمی دیا۔ ذرائع کےم مطابق چند بااثر افراد نے ذاتی رنجش کی بنا پر بھٹہ ملازم محمد جمیل کو بھٹہ خشت سے زبردستی اٹھا کر قریبی فصل مکئی میں لیجاکر گن پوائنٹ پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ محنت کش محمد جمیل کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ علاقہ مکینوں کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ مضروب نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
اوکاڑہ کے قریب بس الٹ گئی۔27 مسافر زخمی
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پاکپتن روڈ پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی جسکی وجہ سے بس میں سوار 27 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 13 مرد،13 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو دیپالپور میں منتقل کردیا گیا۔ بس عارفوالا سے لاہور جارہی تھی اور اوور سپیڈ کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے بس کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور بس الٹ گئی۔ زخمیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔






