Baaghi TV

Tag: زخمی

  • اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کو نازک حالت کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ ریفر کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنیکا کا حکم جاری کردیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق

    اوکاڑہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی قصبے صدرگوگیرہ کے گاوں مردانی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی شمس الحق درانی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اوکاڑہ پولیس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • رشتے کے تنازع پر نوجوان کو زخمی کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ راوی کے علاقے مدو کا ٹھٹھہ میں رشتے کے تنازع پر عمر فاروق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سلیم نامی نوجوان پر دھاوا بول دیا۔ سلیم پر آہنی راڈز اور ٹوکے سے وار کیے گئے۔ سلیم کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

  • پتنگ بازی اور لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری

    پتنگ بازی اور لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری

    قصور
    تھانہ کھڈیاں کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر کھڈیاں پولیس بے خبر
    تفصیلات کے مطابق کچا پکا نزد کھڈیاں کا رہائشی محمد رمضان نامی شخص اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کھڈیاں کی طرف آرہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اپنی مدد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا
    علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ ڈور گڈی کے کا کام جو مقامی پولیس کی پشت پناہی پر ہورہا ہے کو فوری بند کیا جائے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے

  • دلہا سمیت کئی افراد زخمی

    دلہا سمیت کئی افراد زخمی

    قصور رائیونڈ روڈ پر واقع قصبے راجہ جنگ میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک چھت گرنے سے دلہا سمیت کئی مہمان زخمی ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی محمد علی مرحوم کے گھر ان کی نواسی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران چھت پر عورتوں اور بچوں کا رش زیادہ ہونے کے باعث چھت کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا چھت گرنے کے باعث دلہا سمیت شادی میں شریک کئی مہمان جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
    جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تسلی بخش بتائی جاتی ہے

  • ایک اور زخمی چل بسا

    قصور
    سانحہ قصور نقیب آباد کا ایک اور زخمی جانبحق

    تفصیلات کے مطابق آج صبح قصور میں ہوئے المناک سانحے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک زخمی شوکت علی ولد عبدالغفار سکنہ نند کا تکیہ عمر 35 سال چل بسا
    ہلاکتوں میں مذید اضافے کا خدشہ
    پورے قصور شہر میں سوگ کا سماء
    ایسے حادثات سٹی ٹریفک پولیس قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

  • فائرنگ سے شہری زخمی

    قصور
    کھڈیاں خاص میں ڈاکوؤں نےمزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق کے قصبہ راجہ جنگ رائے ونڈ روڈ کا رہائشی محمد رمضان لوڈر رکشہ پر سکندر پورہ سے کھڈیاں کی جانب آرہا تھا کہ موضع مالی والا کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی وغیرہ چھین لی جس پر مزاہمت پر رمضان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے جس پر رمضان نے شور مچایا تو اسے اہل دیہہ نے مضروبی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا
    پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے