Baaghi TV

Tag: زرمبادلہ ذخائر

  • مالی سال 25-2024 کا اختتام: زرمبادلہ ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

    مالی سال 25-2024 کا اختتام: زرمبادلہ ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25-2024 کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مالی سال کے آغاز پر یعنی 30 جون 2024 کو مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالرز تھے، جو ایک سال میں بڑھ کر 14.51 ارب ڈالرز ہو گئے۔اس پیش رفت کو پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافے سے مالی استحکام اور غیر ملکی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔

    سری لنکا-بنگلہ دیش میچ کے دوران گراؤنڈ میں خطرناک سانپ کی انٹری

    یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو سے 8 ہلاکتیں، جنگلات میں آگ، جوہری پلانٹ بند

    پی اے سی اجلاس میں 40 ارب کا کوہستان اسکینڈل، ہاکی ٹیم اسکینڈل کا انکشاف

    بھارت و اسرائیل کی صلاحیتیں چیک، مودی کے دن گنے جا چکے ہیں: خواجہ آصف

    آسٹریلیا اور میکسیکو طوفان، پروازیں منسوخ، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

  • 20 جون کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2.60 ارب ڈالرز کی کمی

    20 جون کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2.60 ارب ڈالرز کی کمی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2.60 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق، 20 جون تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14.39 ارب ڈالرز رہے۔ اس دوران کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.65 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 جون تک 9.06 ارب ڈالرز رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5.13 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس سے ان کے ذخائر 5.33 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے حکومتِ پاکستان کو 3.1 ارب ڈالرز کی کمرشل قرض کی رقم موصول ہوئی ہے، جب کہ کثیر جہتی ذرائع سے بھی 50 کروڑ ڈالرز کی رقم مرکزی بینک کو موصول ہوئی ہے۔

    بینک کے مطابق، یہ تمام رقم 27 جون کے ہفتہ وار ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے اگلے ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔اسٹیٹ بینک نے ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

    روس کا ایران پر آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھنے پر زور

    ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

  • 26 ماہ بعد  زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    26 ماہ بعد زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

    ملک میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق 26 ماہ بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.4ار ب ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، ملک کے مجموعی ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
    کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 2.26 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا.اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے فوری طور پر تقریباً ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے اور نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر مشتمل ہے۔

    آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم پاکستان اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن میں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی، اور محدود ٹیکس بیس شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے، اس پروگرام میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

  • ملکی ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    ملکی ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 6 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 79 کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے۔یاد رہے کہ واجب الادا قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت نہ ملنے کے تناظر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری اکتوبر تک طوالت اختیار کرنے کی اطلاعات سے اگرچہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اضطراب بھی پایا جارہا ہے لیکن خام تیل کی عالمی قیمت 70ڈالر فی بیرل کے ساتھ 5ماہ کی کم ترین سطح پر آنے، مقامی طور پر پیدا ہونے والے ڈیزل کے دستیاب 2ماہ کے ذخائر کے سبب درآمدی بل میں کمی کی امید اور ہنرمند نوجوانوں کی بڑی تعداد کی بیرون ملک منتقلی کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں ورکرز ریمیٹنسز کا حجم مزید بڑھنے کی توقعات نے ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو سہارا دیا۔

    وزیراعظم سے پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا کے وفود کی ملاقاتیں

    کراچی تاجر اتحاد نے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند دے دیا

  • زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر47 کروڑ70 لاکھ ڈالر بڑھے۔ جبکہ مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون تک 9.34 ارب ڈالر رہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.06 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.27 ارب ڈالر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری


    ادھر 75 ویں تقریب پر 75 کا نوٹ جاری کیا جائے اور یہ تقریب 4 جولائی کو ہوگی. علاوہ ازیں خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے باعث آج کاروباری روز کے پہلے ہی روز ناصرف اسٹاک ایکسچینج میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی 5 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں،اسحاق ڈار

    زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گےآئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔

    وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی زیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    آئی ایم ایف ترجمان نے بتایا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہ راست متاثر ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی سیلاب سے پائیدار بحالی کی مدد کرتا ہے۔

    ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے جنیوا کانفرنس کے موقع آئی ایم وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیر خزانہ سے ملاقات میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔

    لاہور:6 سالہ بچے کی پراسرارہلاکت

  • حکومت پاکستان کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے کا فیصلہ

    کراچی:وفاقی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے سوناادھار لینے کی تجویز غور کرناشروع کردیاہے۔عالمی قرض دہندگان سے گزشتہ تین ماہ میں5 بلین ڈالر سے زیادہ قرض لینے کے باوجود حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عوام سے سوناادھار لینے کی تجویزپر اقتصادی ایگزیکٹو کونسل(ای ای سی)میں بحث کی گئی، جس میں اقتصادی وزراءاور گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں۔تجویز کے مطابق کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور قیمتی دھات پرشرح سود ادا کریں گے،

    کمرشل بینک یہ سونا اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کماسکتا ہے،جس نے مہنگے غیر ملکی قرض لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بنائے ہیں۔31دسمبر 2021 کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی پوزیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس پہلے ہی 2.01 ملین فائن ٹرائے اونس سونے کے ذخائر ہیں جن کی مالیت 3.8 بلین ڈالر ہے،

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل سکڑ رہے ہیں، 11 فروری کو یہ مزید17 بلین ڈالر تک گر گئے۔پچھلے 3 ماہ میں حکومت نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر کا قرض لیا، موٹر وے گروی رکھ کر آئی ایم ایف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا ایک ارب ڈالر قرض لیا، لیکن پھر بھی غیر ملکی قرضوں کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ کم برآمدات اور زیادہ درآمدات کی وجہ سے ذخائرکو مستحکم نہیں کیا جا سکا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا،

    عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز ابتدائی طور پر پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم نے معاملہ ای ای سی کے پاس بھیج دیا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزیدکیش لایا جا سکے۔