Baaghi TV

Tag: زرمبادلہ کے ذخائر

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

    مجموعی طور پر 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، جو اب تک کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔

    بلاول کا انڈیا سے یکطرفہ امن کی بھیک مانگنا قوم کی غیرت کے خلاف ہے،خالد مسعود سندھو

  • غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی بیرون ملک منتقلی تیز

    غیر ملکی سرمایہ کاری کے منافع کی بیرون ملک منتقلی تیز

    زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری سے منافع کی بیرون ملک منتقلی بھی تیز ہوگئی ۔

    باغی ٹی وی کو موصول اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 کے مقابلے میں مارچ 2025 میں منافع کی منتقلی 140 فیصد زائد رہی ، مارچ 2025 میں 15 کروڑ 79 لاکھ ڈالر مارچ 2024 میں 6 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا ، منافع کی منتقلی میں سال بہ سال 107 فیصد اضافہ ہوا ، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاور سیکٹر سے منافع کی منتقلی 189 فیصد اضافے سے 32 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی ۔

    رواں مالی سال کے نو۔ماہ کے دوران فوڈ سیکٹر سے 167 فیصد اضافے سے 29 کروڑ ڈالر کا منافع باہر گیا ، فنانشل بزنس سے منافع کی منتقلی 62 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔کمیونی کیشن سیکٹر سے غیرملکی منافع کی منتقلی 666 فیصد اضافے سے 11 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی ، تیل و گیس کی تلاش کے شعبے سے 13 فیصد اضافے سے 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا.

    پیپلز پارٹی کے ساتھ نہروں والا مسئلہ حل کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

    راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

    گوگل طلبہ کو اے آئی ٹولز اور 2ٹی بی اسٹوریج بلکل مفت فراہم کرئے گا

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

  • زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

    زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

    گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے اور کچھ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بینکوں سے تقریباً 3.8 ارب ڈالر خریدے ہیں .یاد رہے کہ تاریخی طور پر اسٹیٹ بینک بینکنگ مارکیٹ سے ڈالر خریدتا ہے تاکہ خاطر خواہ ذخائر برقرار رہیں اور شرح تبادلہ کو مستحکم کیا جا سکے، تاہم منی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے مقابلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی خریداری بہت زیادہ تھی۔

    ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی

    سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

    اے ایس ایف بھرتی ٹیسٹ، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز

  • اسٹیٹ بینک نے زر مبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کی تردید کردی

    اسٹیٹ بینک نے زر مبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کی تردید کردی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہوگئے یا انہیں خرچ نہیں کیا جاسکتا۔

    ایس بی پی ترجمان کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے سرکاری ذخائر مکمل طور پر قابل استعمال ہیں جو سونے کے ذخائر کے علاوہ ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد اور غلط ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکیں کمرشل بینکوں کے پاس ادائیگیوں کے لیے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں ماہ کے دوران انٹربینک مارکیٹ سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بڑے پیمانے پر رقوم نکالنے اور رقوم کی آمد سست ہونے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔جس کے بعد ایک ٹوئٹ میں اسٹیٹ بینک نے ان جعلی خبروں کی تردید کردی۔

     

    ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’اپریل میں اب تک رقوم کی آمد 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی اور اس میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں ہوئی‘۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک 4 ارب ڈالر کی رقوم جمع کرائی جاچکی ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اسٹیٹ بینک کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے بینکنگ اور ادائیگی کے نظام سے جوڑنا ہے۔

    آر ڈی اے کا بنیادی مقصد ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں ڈپازٹ پر بہت زیادہ منافع کی پیش کش کرکے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو راغب کرنا ہے۔آر ڈی اے تارکین وطن پاکستانیوں (این آر پی) کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے کسی برانچ کا دورہ کیے بغیر پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکیں۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانیون کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی اپنی آمدنی پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ان پر نقد رقم نکالنے اور بینک ٹرانسفر پر ٹیکس لگے گا۔

    حکومت اور اسٹیٹ بینک دونوں کو یقین ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی آمد نے معاشی سرگرمیاں پیدا کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھا کر ملک کی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے، جس سے یہ اقدام تارکین وطن اور ملک دونوں کے لیے ایک جیت ہے۔

  • 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا  زر مبادلہ کے ذخائر میں  اضافہ

    18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی:پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی اور ملکی ذخائر میں اضافہ ہونے لگا ، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق مجموعی ذخائر 15.61 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.75 ارب ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگست میں کپیٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کےمطابق پاکستان میں امریکی مالیاتی اداروں نے ٹی بلز میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ٹی بلز میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

  • ملکی معیشت بہتر ہونے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی معیشت بہتر ہونے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ، اطلاعات کے مطابق ہفتے کے دوران مرکزی بیبنک کے ذخائر میں سوا تین کروڑ ڈالر اضافہ ہو گیاذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8 ارب 27 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ہو گیا

    ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور ان کا حجم 7 ارب 35 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق نیا مالی سال اب تک تو زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے مجموعی طور پر بہتر رہا ہوا، سات ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف، قطر اور ایشیائی بینک کے قرضوں کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔