Baaghi TV

Tag: زلزلہ متاثرین

  • پاکستان کا میانمار ،تھائی لینڈ  زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

    پاکستان کا میانمار ،تھائی لینڈ زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

    پاکستان نے میانمار اور تھائی لینڈ کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے میانمار، تھائی لینڈ اور ہمسایہ ممالک میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔میانمار میں جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 144 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم تمام متاثرین کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں جب کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں۔دفتر خارجہ نے ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کو بھی سراہا جو امدادی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے متحرک ہوگئے ہیں جب کہ پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ میانمار میں زلزلے کے بعد 6.8 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا ہے جب کہ زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

    عیدالفطر سے قبل پٹرول سستا،نوٹیفکیشن آگیا

    میانمار میں زلزلے سے تباہی، 144 افراد کی ہلاکت، 730 زخمی

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کا مسلم کمیونٹی کیلیے افطار ڈنر

    ملزم ارمغان کے والد پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار

    پاکستان کرکٹ کے لیے برطانیہ سے بری خبر آ گئی

  • ترکیہ  وشام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد  2600 سے تجاوز،ترکیہ میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار

    ترکیہ وشام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز،ترکیہ میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار

    ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

    با غی ٹی وی: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث نقصان زیادہ ہوا، کئی بلند و بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

    دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی ہے زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اسے گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کیا گیا۔

    شام میں زلزلےسےجاں بحق افراد کی تعداد 968 ہوگئی ہے اور سیکڑوں زخمی ہیں جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1651 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 10 سال کی بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا –

    ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے اب تک 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کرچکےہیں، زلزلہ 1939 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔

    ترک صدر طیب اردگان نے میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ترک صدر طیب اردگان نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

    ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں-

    دوسری جانب ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں،زلزلہ متاثرین سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچےگر گیا ہے جبکہ ترکیہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے-

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ اس صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تبادہی مچی۔

    ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔

    ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

    ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہےکہ زلزلےکے بعد سے اب تک 78 آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ہیں، زلزلے سےکم ازکم ایک ہزار 710 عمارتیں گرگئیں متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملک بھر میں اسکول بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہےترک وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام اسکول 13 فروری تک بند رہیں گے۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جبکہ امریکا، روس، یوکرین، بھارت، یو اے ای و دیگر ممالک نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی ہے پاکستان سے پاک فون کی سرچ اور رسیکیو ٹیم اور امدادی سامان ترکیہ روانہ کر دیا ہے-

    چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سے بھی سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر روانہ ہوگا،کل لاہور سے ریسکیو 1122کی ٹیم اور ان کےساتھ 16ٹن سامان بھی جائے گا،ریسکیو 1122 کی ٹیم55افراد پر مشتمل ہے،سی 130طیارہ کل 7سے 8ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ ہوگا،آنے والے دنوں میں شام اور ترکیہ کیلئے میڈیکل ٹیموں کا بندوبست کر رہے ہیں،یومیہ 15سے 20ٹن سامان پاکستان کی جانب سے ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا-

    میڈیکل ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو مدد فراہم کریں گی،وزیراعظم خود بھی ایک اعلی سطح ٹیم لیکر ترکیہ کا دورہ کریں گے،3ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی ہے،آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ہمراہ ہےپاکستان نے ترکیہ وقت آگیا ہے کہ ہم بھی مشکل وقت میں ان کی مدد کریں-

    دوسری جانب زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور لتاکیہ میں محسوس کیےگئےحکومتی زیر اثر علاقوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 968 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

    ادھر شام میں کام کرنے والے امدادی گروپ کے مطابق باغیوں کےزیرکنٹرول علاقوں میں زلزلے سے234 اموات ہوئی ہیں، زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، سینکڑوں خاندان اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

  • پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھجوانے کا اعلان

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھجوانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا-

    باغی ٹی وی: سی 130 طیارہ آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لے کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا جبکہ 7 فروری کی صبح پی آئی اے کی ایک پرواز سے 50 افراد اور 15 ٹن سامان ترکیہ روانہ کیا جائے گا،امدادی ٹیم میں ریسکیو 1122 کے اہلکار شامل ہوں گے۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    کل ہی لاہور سے سی 130 طیارہ 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول روانہ ہوگا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

    8 فروری سے روزانہ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔ وزارت صحت اور آرمی میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی۔

    دوسری جانب یو اے ای کے صدر ع شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام اور جمہوریہ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے تلاش اور امدادی ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    شیخ محمد نے ایک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرنے اور شامی عرب جمہوریہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری امدادی سامان اور ہنگامی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے

    متحدہ عرب امارات نے جنوبی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے اور بہت سے جانی نقصان کے متاثرین کے لیے ترکی اور شام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے-


    متحدہ عرب امارات نے بھی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے ساتھ ساتھ اس آفت کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات ایک فیلڈ ہسپتال قائم کر رہا ہے اور ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے دو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور فوری سامان بھیج رہا ہے۔

    علاوہ ازیں امریکا نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کو ہر طرح کی مدد کی پیشکش کردی ہے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ترکیہ حکومت سے رابطے میں ہیں اور تمام ترصورت حال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔

    صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور دیگر وفاقی حکومت کے شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے حوالے سے امریکی حکومت کے اختیارات کا جائزہ لیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2500 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1651 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

  • مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل

    مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل

    مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے مفتی منیب الرحمن کی ترکیہ وشام کے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی: مفتی منیب الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے کی قدرتی آفت پر ترکیہ کی حکومت، عوام اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زلزلے کے شہدا کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و بحالی عطا فرمائے-

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے


    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم ان کے غم اور دکھ کو اپنا غم اور دکھ سمجھتے ہیں تمام اہل خیر سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں ہمیں 2005 کے آزاد کشمیر اور ہزارہ کے زلزلے میں ترکیہ کی گراں قدر اعانت و احسانات اب تک یاد ہیں اور ہم بھولے نہیں ہیں،دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ترکیہ سمیت تمام مسلمانوں اور عام انسانیت کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے-

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد1541 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔


    امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا ہے۔

    ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ