Baaghi TV

Tag: زلزلے

  • خطرناک اور تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی

    خطرناک اور تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی

    نئی تحقیقات میں دنیا میں بڑے اور تباہ کن زلزلوں کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    سائنسی ویب سائٹ SciTechDaily نے جریدے Geology کے حوالے سے بتایا کہ ایک نئی سائنسی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے نزدیک بحیرۂ مرمرہ کی تہہ میں موجود چٹانیں کسی بھی وقت اپنی جگہ سے کھسک سکتی ہیں،ان چٹانوں میں طویل عرصے سے جمع ہونے والا دباؤ مستقبل میں شدید زلزلے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ فالٹ گزشتہ ڈھائی صدی سے کسی بڑے جھٹکے کے بغیر توانائی سمیٹ رہا ہے، جو کسی بھی وقت خطرناک حد تک خارج ہوسکتی ہے، تحقیق میں شمالی اناطولیہ کی دراڑ کے نیچے چھپی چٹانوں کی سختی میں معمولی مگر نہایت اہم فرق کی نشاندہی کی گئی ہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہی فرق مستقبل میں بڑے زلزلوں کا باعث بن سکتا ہے یہ نتائج فالٹ کے اندرونی میکانزم کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور استنبول کے علاقے میں زلزلوں کی پیشگوئی کو زیادہ مؤثر بنا سکتے ہیں۔

    آزادی پسند عوام نے بی این پی کو کامیاب بنایا،طارق رحمان

    رپورٹس کے مطابق ماہرین نے جدید برقی مقناطیسی امیجنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اس بظاہر ’’غیر مرئی‘‘ فالٹ کے اندرونی ڈھانچے کی تفصیلا ت حاصل کیں اس پیشرفت سے خطے میں زلزلہ جاتی خطرات اور زمین کی گہرائی میں متحرک قوتوں کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔

    سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ 15 سے 20 کلومیٹر پر مشتمل یہ خاموش حصہ اس وقت مقفل حالت میں ہے اور مسلسل تناؤ برداشت کر رہا ہے اگر یہ جمع شدہ دباؤ اچانک خارج ہوا تو 7.1 سے 7.4 شدت تک کا طاقتور زلزلہ آسکتا ہے ریکارڈ کے مطابق اس حصے میں آخری بڑی ٹوٹ پھوٹ 1766 میں پیش آئی تھی۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    ترکی جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے حساس ترین زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ یہاں، یوریشین پلیٹ، افریقن پلیٹ، عریبین پلیٹ اور اناطولین پلیٹ ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرتی ہیں ماہرین کے مطابق جس حصے کو ’’پرنسز آئی لینڈز سیگمنٹ‘‘ کہا جاتا ہے، وہ ایک بڑا سیسمک گیپ ہے جہاں تاریخی طور پر تقریباً 200 سے 250 سال کے وقفے سے شدید زلزلے آتے رہے ہیں۔

    اس تحقیق میں انسٹیٹیوٹ آف سائنس ٹوکیو سمیت مختلف اداروں کے ماہرین نے حصہ لیا انہوں نے تھری ڈی ماڈلز اور سمندر کی تہہ کی طویل المدتی نگرا نی کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی کی جہاں تناؤ غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے سمندر کی تہہ میں کی گئی پیمائشوں سے معلوم ہوا کہ فالٹ مضبوطی سے جکڑا ہوا ہے اور اگر توانائی اچانک خارج ہوئی تو چار میٹر سے زیادہ زمینی سرکاؤ ممکن ہے۔

    عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

    یہ خطرناک حصہ استنبول کے جنوب میں واقع ہے، جس کے باعث ممکنہ تباہی کے اثرات 1999 کے تباہ کن زلزلے جیسے ہوسکتے ہیں تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہی مخصوص حصہ پورے خطے کے زلزلہ جاتی خطرے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہےماہرین نے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ مسلسل بڑھتا ہوا دباؤ کسی بھی وقت بڑے سانحے میں بدل سکتا ہے، اس لیے پیشگی تیاری، مؤثر منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

  • کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیرحیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

    امیرحیدر لغاری نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، 2009 میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں ماضی کے ان زلزلوں کی شدت زیادہ سے زیادہ 3.6 اور کم سے کم 2.7 ریکارڈ ہوچکی ہے، لانڈھی فالٹ کے حالیہ فعالیت کے سبب 57 ز لزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں 4 زلزلے بتدریج 3.8 اور 3.7 جبکہ 2 زلزلے 3.6 شدت کے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2009 کے مقابلے میں موجودہ حالات بہت مختلف ہیں، 16 برسوں کے دوران بے ہنگم تعمیرات نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا، کراچی میں بالخصوص فالٹ لائن ایریاز میں تعمیرات کے لیے خصوصی بلڈنگ اتھارٹی ہونا چاہیےحالیہ زلزلوں کو ایک سبق سمجھ کر اس سے سیکھنے کی ضرور ت ہے، فالٹ لائن زیرزمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہوجائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے ۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چیف میٹرولوجسٹ نےکہا کہ ریتی، بجری، پانی کا زمین سے نکالنا ایک وجہ تو ہوسکتی ہے مگر زلزلے کی مکمل وجہ نہیں ہے، ایکو سسٹم کو کسی بھی شکل میں نقصان کے اثرات عموما غیر معمولی شکل میں ہی نمودار ہوتے ہیں زلزلوں کی صورت میں ہنگامی اخراج کا انعقاد محکمہ موسمیات کی جانب سے سن 2016 سے کروایا جاتا ہے، اس سلسلے میں کراچی کے ریڑھی گوٹھ کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی مقامات پر ڈرلز کی جاچکی ہیں، حالیہ زلزلوں کے دوران بھی عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

    سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی

  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح 9 بج کر 54 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزارِ ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    ماہرین کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو زمین کی اندرونی سرگرمیوں میں غیرمعمولی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں،متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے

    پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے

    پاکستان کے ساحلی علاقوں میں آج شام دو مختلف مقامات پر معمولی شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے، تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق پہلا زلزلہ شام 6 بج کر 39 منٹ 11 سیکنڈ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.0 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گوادر اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

    دوسرا زلزلہ شام 7 بج کر 13 منٹ 14 سیکنڈ پر آیا، جس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز سندھ کے علاقے میرپور ساکرو سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، اور اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے بھی معمولی نوعیت کے تھے اور کسی قسم کی تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان کا جنوب مغربی ساحلی علاقہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، جس کے باعث یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

    اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ

    بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کی تیاریاں

    مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

    اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

    پشاور: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : خوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ ان جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پشاور، سوات اور دیگر شہروں میں محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

    پنجاب کے دیگر شہروں کھاریاں ،گجرات، دینہ ،جہلم،میرپور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی، مرکز مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا

  • افغانستان میں زلزلے سے تباہی،پاکستان کا میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،پاکستان کا میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،حکومت پاکستان نے 10 رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے

    وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم سرجنز اور میل نرسز پر مشتمل ہوگی ،میڈیکل ٹیم (پمز) کے دو نیورو سرجنز، دو آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن پر مشتمل ہوگی ،ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے ،میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان روانہ کی جا رہی ہے ،اگر مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا ،فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،غزہ میں صحت کی سہولیات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں

    واضح رہے کہ افغانستان صوبہ ہرات میں زلزلہ کی وجہ سے دو ہزار سے ذائد افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں،طالبان کی حکومت کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان "محمد جانان سائق” کا کہنا ہے کہ تقریباً 9,240 افراد زخمی ہوئے ہیں

    مشکل گھڑی میں افغانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں تباہ کن زلزلے پر دلی طور پر افسردہ ہوں،ہمارے دل زلزلے سے متاثرہ برادری کے لئے غمزدہ ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں افغانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،افغانستان میں متاثرہ افراد کی ذیادہ سے ذیادہ امداد کے لئے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے،افغان حکومت نے طبی ٹیم، فیلڈ ہسپتال، 50 خیموں اور 500 کمبل کی درخواست کی ہے، ریلیف کی اشیاء کے ساتھ یہ تمام چیزیں بھی آج دوپہر کو افغانستان بھیج دی گئی ہیں، افغانستان مزید ریلیف کی اشیاء بھی بھیجی جا رہی ہیں،

    اقوام متحدہ کا بھی اس بارے میں کہنا ہے کہ مقامی حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا کیونکہ منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل ہرات میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے افغانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی گروپ افغانستان میں داخل ہو کر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جا چکے ہیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ نے افغانوں کے ساتھ ایرانی عوام کی ہمدردی اور دوستی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تعاون اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

  • مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    مراکش میں تباہ کن زلزلے سے 800 افراد کی موت ہو گئی ہے، بلندو بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

    مراکش میں زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، مراکش کے پہاڑوں اطلس پر زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 800 کے قریب افراد کی موت ہوئی ہے، 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے ابھی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،

    مراکش میں زلزلے سے تباہی،تمام پاکستانی محفوظ ہیں
    مراکش میں پاکستانی بھی مقیم ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ مراکش میں زلزلے کے بعد پاکستانی محفوظ ہیں، ہمارے سفارت خانے کے مطابق تمام پاکستانی مراکش میں محفوظ ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی نقصان اور مالی نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جہان پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، مسجد کا مینار بھی گر گیا تو وہیں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عمارت بھی گر کر تباہ ہو گئی،ہر طرف عمارتوں کے ملبے ہیں، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کی بھی اطلاع ہے،شہریون کا کہنا ہے کہ لوگ ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    زلزلے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں، مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

    ابتدائی زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آئے تھے جس کے بعد لوگ گھروں سے نکل پڑے تھے، 20 سیکنڈ تک زلزلہ آیا تا ہم ہر طرف تباہی مچا گیا، مراکش کے جیو فزیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ ہائی اطلس کے اغل علاقے میں آیا جس کی شدت 7.2 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی اور کہا کہ یہ 18.5 کلومیٹر (11.5 میل) کی نسبتاً کم گہرائی میں تھا

    نگران وزیراعظم کا مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا

    بلاول کا مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ مراکش میں زلزلے کے سبب ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور صدمہ پہنچا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کی عوام مشکل گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں ،پی پی پی چیئرمین نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے مراکش بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ مراکش کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس آفات کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں مراکش کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی نے بھی اپنے پیغام میں مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مراکش میں خوفناک زلزلے نے قیامت صغریٰ برپا کر دی ہے۔ تین سو سے زائد اموات اور ڈھیڑہ سو کے قریب زخمیوں نے پوری امت مسلمہ کو سوگوار کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام بالخصوص استحکام پاکستان پارٹی غم کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک کی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ انہیں اس پریشانی سے جلد نکلنے اور اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

    زلزلہ،ہم نے مراکش کو اپنی امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مراکش کی مملکت کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں, پاکستانی عوام اور حکومت کے زلزلے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم نے مراکش کو اپنی امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا ہے, رباط میں ہمارے سفارت خانے نے پاکستانی برادری سے ان کی حفاظت کے بارے میں رابطہ کیا ہے, ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں, ہم اس سانحے کے تناظر میں ان کی سہولت کے لیے صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے,

  • کوئٹہ:شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ:شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں قعلہ سیف اللہ کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ کے شمال مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

    ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا

  • بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی: گلستان، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے-

    اس حوالے سے لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے –

    زلزلےکی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔