Baaghi TV

Tag: زلفی بخاری

  • انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی

    انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے خلاف انٹرپول کی جانب سے جاری ریڈ نوٹس منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انٹرپول نے ان کے خلاف تمام تفتیش ختم کرنے کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے زلفی بخاری کی حوالگی کے لیے دی گئی درخواست کو انٹرپول نے مسترد کر دیاانٹرپول نے ذلفی بخاری کے وکلا کو ارسال کیے گئے خط میں واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ریڈ نوٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل پاکستانی وزارتِ داخلہ نے مونس الٰہی اور زلفی بخاری کے خلاف ریڈ نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا تھا زلفی بخاری پر بانی پی ٹی آئی کی جوڈیشنل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے مبینہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جبکہ وہ القادر ٹرسٹ کیس میں بھی پاکستانی حکام کو مطلوب قرار دیے جا رہے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف بھی ریڈ نوٹس منسوخ کرنے کی تصدیق کی تھی ذرائع کے مطابق انٹرپول نے پاکستانی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد خاطر خواہ شواہد نہ ملنے پر مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات بند کر دی تھیں مونس الٰہی پر پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں مبینہ بدعنوانی اور ملک چھوڑنے کے بعد گجرات میں قتل کے ایک واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کے خلاف ریڈ نوٹس کی کارروائی 2023 کے وسط میں شروع کی گئی تھی، جبکہ مونس الٰہی کے خلاف یہ عمل تقریباً ایک برس بعد شروع ہوا محسن نقوی کی سربراہی میں وزارتِ داخلہ نے دونوں شخصیات کو “کسی بھی قیمت پر” وطن واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا،تاہم دونوں رہنماؤں کے وکلا انٹرپول کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ ان کے موکلین پر عائد کیے گئے کرپشن اور دہشت گردی کے الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد سیاسی انتقام اور ظلم و ستم کے سوا کچھ نہیں۔

  • زلفی بخاری کا  محمد بن زاید کے پاکستان کے دورے پر خیرمقدم

    زلفی بخاری کا محمد بن زاید کے پاکستان کے دورے پر خیرمقدم

    پی ٹی آئی رہنما، سابق مشیر برائے سمندر پار پاکستانی، زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران محمد بن زاید آل نہیان کے پاکستان کے حالیہ دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

    زلفی بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم نے ہمیشہ امارات کے ولی عہد اور یو اے ای کے صدر، عزت مآب محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا ہے۔ آپ کی پاکستان کے لیے محبت، بھائی چارے کی جڑت اور فراخ دلی نے ہمیشہ ہماری طاقت کو بڑھایا ہے۔ آپ کی قیادت میں یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں نہ صرف گہرائی آئی ہے بلکہ ایک نئی توانائی کا بھی اضافہ ہوا ہے۔”

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ "یو اے ای میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی رہتے ہیں اور یہ پاکستانی عوام کی محنت اور قربانیوں کی ایک مثال ہے۔ آپ کی جانب سے پاکستان کے عوام کے لیے فراہم کی جانے والی مسلسل مدد، خاص طور پر رحیم یار خان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، اقتصادی نمو، اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ ان اقدامات نے اس پسماندہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ "ہم آپ کی جانب سے پاکستان کے ترقی کے لیے جاری حمایت اور عزم کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ آپ کی قیادت اور حمایت سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔”

    زلفی بخاری نے اپنے اختتامیہ میں کہا کہ "ہزاروں پاکستانیوں کی جانب سے محمد بن زاید آل نہیان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے دورے کو پاکستان کے لیے ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہیں۔ ہم آپ کی کامیابیوں کی دعا گو ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔”

    یہ بیان یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کے دورہ پاکستان کے اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

    https://x.com/sayedzbukhari/status/1876229536334963021

    بشریٰ بی بی پر ڈیل کرنے کے الزامات درست نہیں، عمران خان

    حساب دینا ہو گا،علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پہنچا دیا

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی عوام کے حق میں اہم قدم اٹھایا،زلفی بخاری

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی عوام کے حق میں اہم قدم اٹھایا،زلفی بخاری

    لندن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھانے والے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری اور پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر خط کے ذریعے آواز بلند کی، کِم جانسن ایم پی اور دیگر ارکان نے پاکستانی عوام کے حق میں اہم قدم اٹھایا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے خط کا جواب دیتے ہوئے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوام ناقابل بیان مشکلات کا شکار ہیں، آزاد اور شفاف انتخابات، قانون کی حکمرانی، اور آزاد عدلیہ ہی جمہوریت کی بنیاد ہیں پاکستانی عوام ان جمہوری حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے غصب کر رکھا ہے۔

    اکستانی حکومت کا عمران خان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا ارادہ نہیں، برطانوی وزیر …

    پاکستانی حسن عثمانی نے ترکمانستان میں اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    محمد یوسف نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں

  • 190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات

    190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات

    احتساب عدالت اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کیساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے زلفی بخاری کی جائیداد منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے،نیب عدالت نے زلفی بخاری کی عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانے کے لئے ان کی جائیدادیں بحق سرکار منسلک کر دیں ہیں ، ان جائدادوں میں 30 ایک کنال کے پلاٹ C16 میں ہیں جبکہ پانچ پلاٹ 4 کنال گے پلاٹ C 15 میں ہیں۔ جبکہ لگ بھگ 1300 کنال اراضی ضلع اٹک میں بھی منسلک کی جانے والی جائیدادوں میں شامل ہے۔ اسلام آباد کی زمینوں کو چئیرمین سی ڈی اے کو اور اٹک کی زمینیں ڈپٹی کمشنر اٹک کے حوالے کی گئیں ۔

    عدالت نے کہا کہ زلفی بخاری جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے،زلفی بخاری کو 6 جنوری 2024 جو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ز لفی بخاری اسلام آباد میں مجموعی طور پر 34 کنال اراضی کے مالک ہیں، ز لفی بخاری اٹک میں مجموعی طور پر 1301 کنال اراضی کے مالک ہیں، ز لفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی کو ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے،ز لفی بخاری کے معلوم پتوں پر نوٹسز جاری کیے جائیں، 7 روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے،

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

    زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع  ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

  • زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

    پی ٹی آئی کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر، زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ کہ شیخ رشید کو احساس ہوگیا ہوگا کہ عمران خان کے بغیر وہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔

    زلفی بخاری لندن میں ہیں،ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شیخ رشید پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے شیخ رشید کو عوام نے بہت عزت دی، شیخ رشید کو کہاں سے اشارے مل رہے ہیں اس کا پتہ ہے،مجھے پتہ ہے تم کن کے کہنے پر میرے خلاف انٹرویوز دے رہے ہو، جو لوگ کئی کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں ان کے ساتھ آخر میں یہ ہی ہوتا ہے، شیخ رشید بانی پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے امیدوار تھے، تحریک انصاف نے انکے مقابلے میں امیدوار کھڑا کیا تھا،انتخابات کے نتائج کے مطابق شیخ رشید چھٹے نمبر پر آئے، تحریک لبیک کے امیدوار کے ووٹ بھی شیخ رشید سے زیادہ تھے.اب عید کے دنوں میں شیخ رشید نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیئے ہیں،

  • ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت  مل گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں،عدالت نے بلال یاسین کی درخواست خارج کرتے ہوے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن میں حصہ لینے کا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کے این اے 130 لاہور سے کاغذات منظوری کے خلاف لیگی رہنما بلال یاسین نے درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، عدالت یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے حکم جاری کرے۔

    اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض گزار کی درخواست بھی خارج کردی، عدالت نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ذلفی بخاری کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

    انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے …

    درخواست گزار تنویر احمد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں لہٰذا عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاہم عدالت ان کی استدعامسترد کردی۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

  • علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا،زلفی بخاری

    علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا،زلفی بخاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کی زمین میں مجھے فرنٹ مین ظاہر کرنے کے لیے بابر اعوان کا نام نہیں لیا گیا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ القادرٹرسٹ کیس بالکل واضح ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہئے، القادرٹرسٹ کی زمین پہلے میرے نام پر منتقل ہوئی، القادر ٹرسٹ بعد میں بنایا گیا، زمین میرے اور بابر اعوان کے نام پر منتقل ہوئی مجھے فرنٹ مین ظاہر کرنے کے لیے بابر اعوان کا نام نہیں لیا گیا، زمین منتقل ہونے کے 6 ماہ بعد کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، 6 ماہ پہلے کیا کسی کو این سی اے کے فیصلے کا علم تھا؟-

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول …

    زلفی بخاری نے کہا کہ زمین ٹرسٹ کے نام منتقل ہوئی، جس پر یونیورسٹی بنی، چیئرمین پی ٹی آئی نے زمین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، زمین امانت کے طور پر میرے نام پر منتقل ہوئی تھی، ٹرسٹ بننے کے بعد زمین ٹرسٹ کے نام پر منتقل ہوگئی میں پلیٹ لیٹس کا بہانا بنا کر ملک سے نہیں بھاگا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپس آؤں گا، اٹک سے الیکشن میں حصہ لوں گا، لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، گوہر خان پی ٹی آئی کے پرانے رہنما ہیں، علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا، ہمیشہ سے پی ٹی آئی اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں، ہمیں پاک فوج کے خلاف کرنے کی سازش کی گئی، پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

    اورکزئی میں 9 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق

  • میرے خلاف جو مقدمے بنے اس میں عمران خان کے قریبی افراد شامل تھے،زلفی بخاری

    میرے خلاف جو مقدمے بنے اس میں عمران خان کے قریبی افراد شامل تھے،زلفی بخاری

    تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد لندن چلے گئے، لندن میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی، خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیئے،زلفی بخاری نے تحریک انصاف حکومت کی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی اور یہ بھی کہا کہ میرے خلاف جو مقدمے بنے اس میں عمران خان کے قریبی افراد شامل تھے

    زلفی بخاری نے لندن میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ عثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہی نہیں چاہیے تھا، عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی احساس ہو گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ہٹانا مناسب نہیں تھا عمران خان کے چند قریبی لوگ ہی میرے خلاف مقدمات بنانے والوں میں شامل تھے مجھ پر مقدمات بنانے والا ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا اور دوسرا ملک چھوڑ کر بھاگ گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی پوری تحریک انصاف نے مذمت کی تھی،ہم نے جناح ہاؤس پر حملے کی بھی سخت مذمت کی،میرے جیل میں جانے سے فائدہ نہیں ہو گا،

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے نگران وزیرِ اعظم کی حیثیت کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں پچاس فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے،سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے بر وقت انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے،زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ رنگ روڈ سکینڈل میرے خلاف ایک سازش تھی، ثبوت نہ ہونے کے سبب پیش رفت نہیں ہوئی

    زلفی بخاری سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں ہوتے تو پریس کانفرنس کرتے جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہیرو بننے کی ضرورت نہیں، جو بھی گرفتار ہوا میں نے ہمیشہ کہا کہ فیملی کے پاس پہنچیں اور جا کر پریس کانفرنس کریں، تشدد برداشت نہیں کر سکتے،

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

    بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کا معاملہ ،بشری بی بی نے پولیس اور ایف آئی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے،بشری بی بی کی درخواست کیساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا گیا، بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گھر کی ٹیلیفون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے، یہ بھی قرار دیا جائے کہ اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،اس درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کو بشری بی بی کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے،من گھڑت اور بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے ،بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشری بی بی سے منسوب کیا گیا ،مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشری بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ،بشری بی بی مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں ، سیاست سے تعلق نہیں ،

    واضح رہے کہ زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ،آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیرنے جاری کیے ہیں تھانہ گولڑہ میں زلفی بخاری کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پرمقدمہ درج ہے۔
    pti
    علاوہ ازیں زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، …